Tag Archives: Delhi News

گولڈی براڑ ملک میں بڑی کنٹریکٹ کلنگ کرنا چاہتا تھا، 10 شارپ شوٹر گرفتار

نئی دہلی : گینگسٹر گولڈی براڑ پر دہلی پولیس کا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گولڈی براڑ گینگ کے 10 شارپ شوٹرز کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ دراصل دہلی پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گینگسٹر گولڈی براڑ کے خلاف ملک بھر میں آپریشن چلایا ہے، جس کے تحت 7 ریاستوں سے 10 شارپ شوٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سے حراست میں لیا گیا۔

ملک بھر میں چلائے گئے آپریشن کے دوران دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 7 پستول اور 31 کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کچھ شوٹر گولڈی براڑ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور یہ گینگسٹر ملک میں کچھ بڑے کنٹریکٹ کلنگ کروانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق سبھی شوٹر فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گولڈی براڑ سے کچھ شوٹر ورچوئل نمبرز کے ذریعے بات کر رہے تھے۔ ان شوٹروں کی گرفتاری کے ساتھ ہی پولیس نے دہلی اور کچھ دوسری ریاستوں میں ہونے والی کنٹریکٹ کلنگ کو بروقت روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گینگسٹر گولڈی براڑ کینیڈا میں رہتا ہے اور وہاں سے اپنے غنڈوں کے ذریعے ملک میں مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ ابھی چند روز پہلے خبر آئی تھی کہ وہ امریکہ میں فائرنگ کا نشانہ بن گیا ہے، لیکن بعد میں یہ خبر غلط نکلی۔

یکم مئی کو کیلیفورنیا کے فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ گولہ باری کے واقعہ میں حملہ کرنے والے دو افراد میں سے ایک کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی براڑ تھا، جو فائرنگ کا شکار ہوگیا۔

لیفٹیننٹ ولیم جے ڈولے نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک ای میل بیان میں کہا کہ اگر آپ آن لائن چیٹ کی وجہ سے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ گولڈی براڑ گولہ باری کا شکار ہوا ہے ، تو ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ بالکل درست نہیں ہے۔

اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کے بیٹے کی نوئیڈا میں پٹرول پمپ پر مارپیٹ، کیس درج

نوئیڈا : دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور دھمکی دینے جیسے 18 مقدمات درج ہیں۔ اب نوئیڈا میں ان کے بیٹے کے مارپیٹ کرنے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں ان کے بیٹے نے اپنی طاقت کا اثر دکھاتے ہوئے فلنگ اسٹیشن کی لائن توڑ دی۔

یہ پورا واقعہ نوئیڈا سیکٹر 95 میں واقع پٹرول پمپ پر منگل کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ دراصل ایم ایل اے کا بیٹا اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گاڑی میں پٹرول پمپ پہنچا تھا۔ وہیں ایم ایل اے کے بیٹے کا پمپ کے ملازم سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔ اس کے بعد پاس کھڑے لوگوں نے اسے سمجھایا اور کسی طرح ٹھنڈا کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا میں مہامایا پل کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ایندھن لینے والوں کی قطار لگی ہوئی تھی۔ تبھی ایم ایل اے کے بیٹے نے اپنی گرے رنگ کی بریزا کار لائن توڑتے ہوئے پمپ پر لگائی اور پٹرول ڈالنے کیلئے کہا۔ اس پر ملازم نے ایندھن دینے سے منع کردیا ، جس کی وجہ سے ممبر اسمبلی کا بیٹا آگ ببولہ ہوگیا اور پھر مار پیٹ ہونے لگی ۔

معلومات کے مطابق اس پورے واقعہ کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان خود موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس پورے واقعے سے جڑے دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں ایم ایل اے کا بیٹا پٹرول پمپ کے ملازم سے مار پیٹ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جبکہ دوسرے ویڈیو میں امانت اللہ خان پٹرول پمپ پر دو پولیس والوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کیجریوال پر بڑی مصیبت، ایل جی نے کی این آئی اے جانچ کی سفارش، خالصتانی فنڈنگ کا معاملہ

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اب ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے خالصتانی فنڈنگ ​​کیس میں ان کے خلاف این آئی اے تحقیقات کی سفارش کی ہے۔ کیجریوال اس وقت دہلی شراب گھوٹالے میں مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو سپریم کورٹ میں فیصلہ آنے کی امید ہے۔

شکایت کنندہ منیش شرما نے نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے این آئی اے کی جانچ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے پیر کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ممنوعہ دہشت گرد تنظیم “سکھس فار جسٹس” سے سیاسی فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لئے این آئی اے کی جانچ کی سفارش کی۔

در اصل لیفٹیننٹ گورنر کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو دیویندر پال بھلر کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے اور خالصتان حامی جذبات کو فروغ دینے کے لیے انتہا پسند خالصتانی گروپوں سے  – 16 ملین امریکی ڈالر- حاصل ہوا تھا ۔

سکسینہ نے سفارش کی کہ چونکہ شکایت ایک وزیر اعلیٰ کے خلاف کی گئی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے حاصل ہونے والی سیاسی فنڈنگ ​​سے ہے، شکایت کنندہ کے ذریعہ دیے گئے الیکٹرانک شواہد کی فارینسک جانچ سمیت اس معاملے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔

ایل جی نے مرکزی وزارت داخلہ کو اپنی سفارش میں جنوری 2014 میں کیجریوال کی طرف سے اقبال سنگھ کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اے اے پی کی حکومت نے پہلے ہی صدر جمہوریہ سے پروفیسر بھلر کی رہائی کی سفارش کی ہے اور ایس آئی ٹی کی تشکیل سمیت دیگر مسائل پر ہمدردی بروقت طریقے سے سے کام کرے گی ۔

دوسری طرف این آئی اے کی جانچ کی سفارش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایل جی وی کے سکسینہ کو بی جے پی کا ایجنٹ بتایا گیا ہے۔ AAP لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ وزیراعلی کیجریوال کے خلاف ایک اور بڑی سازش ہے، جو بی جے پی کے کہنے پر رچی گئی ہے۔  بھاردواج نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے بھی بی جے پی نے ایسی ہی سازش رچی تھی۔

اب دہلی والے جھیلیں گے درجہ حرارت کا ٹارچر، سنگین گرمی کی پیشین گوئی، جانئے کب ملے گی راحت؟

نئی دہلی : اب تک دہلی کے لوگ یوپی اور بہار کی گرمی کو دیکھ کر خود کو خوش قسمت سمجھ رہے تھے، لیکن اب دہلی خود ہی جھلسنے والی ہے۔ جی ہاں اب دہلی-این سی آر میں گرمی پڑنے والی ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 41 کو پار کر چکا ہے اور اب آسمان سے آگ برسنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ ایسے میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا اور اب اے سی ہی ان کا واحد سہارا ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب دہلی این سی آر میں دہلی والوں کو 42 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کی اذیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر میں گرمی کا قہر مزید دیکھنے کو ملے گا ۔ دہلی میں منگل کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کو پار کرنے کا امکان ہے۔ دہلی کا آسمان اگلے تین چار دنوں تک صاف رہے گا اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ دہلی-این سی آر میں اس وقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث 7 مئی کی رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد 11 اور 12 مئی کو پھر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے چار پانچ دنوں میں دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے دہلی میں اتوار کا دن سب سے گرم رہا تھا۔ آج پیر کی صبح قومی راجدھانی میں گرمی تھی اور کم از کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 39 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے دن کے وقت آسمان صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

جعلی مصالحے بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، ایسی ایسی چیزیں کرتے تھے استعمال، سن کر رہ جائیں گے دنگ

نئی دہلی : کیا آپ کے گھر میں استعمال ہونے والے مصالحے نقلی ہیں؟ کیا نقلی مصالحے آپ کی صحت سے کھیلواڑ کر رہے ہیں؟ دراصل، دہلی پولس کی کرائم برانچ نے جعلی مصالحہ جات بنانے اور دہلی کے بازاروں میں سپلائی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ ملاوٹ شدہ مصالحے دہلی کے کراول نگر علاقے کی دو فیکٹریوں میں بنائے جا رہے تھے۔ پولیس نے ان فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 15 ٹن ملاوٹ شدہ مصالحہ جات اور خام مال برآمد کیا ہے۔ یہ مصالحے غیر غذائی اجزاء، ممنوعہ اشیاء، کیمیکلز اور تیزاب کی مدد سے بنائے جا رہے تھے۔

اس چھاپے میں پولیس نے فیکٹری سے 7105 کلوگرام تیار شدہ جعلی مصالحہ برآمد کیا ہے جس میں 3300 کلو ہلدی پاؤڈر، 115 کلو گرم مسالہ، 1450 کلو آمچور پاؤڈر اور 2240 کلو دھنیا پاؤڈر شامل ہے۔ یہی نہیں خام مال میں 1050 کلو سڑے ہوئے چاول، 200 کلو گرام سڑا ہوا باجرا، 6 کلو سڑا ہوا ناریل، 720 کلو دھنیا کی بیج، یوکے لپٹس کے پتیاں، سڑا ہوا بیر، لکڑی کا برادہ، اسٹرک ایسڈ، 2150 کلو گرام چوکر اور 2 بڑی پروسیسنگ مشینیں بھی شامل ہیں۔

کرائم برانچ کے مطابق یہ فیکٹریاں دلیپ سنگھ اور سرفراز نامی افراد چلا رہے تھے، جب کہ ان جعلی مصالحوں کی سپلائی کی ذمہ داری خورشید ملک نامی شخص کی تھی۔ تینوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ یہ جعلی مصالحے دہلی کے صدر بازار، کھاری باولی، پل مٹھائی اور جگہ جگہ لگنے والے ہفتہ وار بازاروں میں فروخت کیے جاتے تھے۔

پولیس اب ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ان دکانداروں اور گروہ کے دیگر ارکان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بی جے پی کے ہوئے اروند سنگھ لولی، راجکمار چوہان اور نصیب سنگھ نے بھی کانگریس کو دیا جھٹکا

نئی دہلی : دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ لولی کے ساتھ سابق ایم ایل اے نیرج بسویا اور نصیب سنگھ کے ساتھ ساتھ سابق وزیر راج کمار چوہان بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ارویندر لولی اور راج کمار چوہان دونوں شیلا دکشت حکومت میں وزیر رہے تھے۔

کانگریس لیڈر ارویندر سنگھ لولی نے 28 اپریل کو کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو لکھے ایک خط میں لولی نے کہا تھا کہ وہ پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر کے عہدہ پر بنے رہنے میں قاصر ہیں۔  شیلا دکشت کی حکومت میں وزیر رہے لولی  کو گزشتہ سال اگست میں دہلی کانگریس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

کھرگے کو لکھے ایک خط میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (DPCC) کے صدر کے کردار کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا جس کا واحد مقصد کانگریس پارٹی کے مقامی کارکنوں کی مدد کرنا ہے، جن کے ساتھ میرا بہت قریبی اور زندگی بھر کا جڑاو رہا ہے ۔

لولی نے خط میں کہا تھا کہ چونکہ میں پارٹی کارکنوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا ہوں، اس لیے مجھے اس عہدے پر برقرار رہنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے۔ لہذا، گہرے افسوس اور بھاری دل کے ساتھ میں ڈی پی سی سی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

لولی نے کہا کہ کانگریس کی دہلی یونٹ AAP کے ساتھ اتحاد کے خلاف تھی، لیکن انہوں نے پھر بھی عوامی طور پر اس کی حمایت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پوری یونٹ “ہائی کمان کے احکامات پر عمل کرے۔” انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کے مفاد میں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ دوسرے سینئر لیڈروں کو ٹکٹ مل سکے، یہاں تک کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے ممکنہ امیدوار کے طور پر اپنا نام واپس لے لیا۔

’ان کی منشا صاف نظر آتی ہے…‘، اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دیا جواب، ای ڈی پر کرار حملہ

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا ہے۔ کیجریوال کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیشی ایجنسی نے سپریم کورٹ کے قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے گرفتاری کی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کو محض تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کیجریوال کے وکیل سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ ای ڈی کا واحد مقصد کیجریوال کے خلاف کچھ بیانات حاصل کرنا تھا، جیسے ہی بیانات حاصل ہوئے، انہیں 21 مارچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ 29 اپریل کو کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

کیجریوال کی جانب سے سپریم کورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ای ڈی کی طرف سے بھیجے گئے ہر سمن کا تفصیل سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے جان بوجھ کر یہ گرفتاری انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کی ہے، اس سے ان کی نیت صاف ظاہر ہوتی ہے۔ سینئر وکیل منو سنگھوی نے سپریم کورٹ میں اپنی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ای ڈی نے جان بوجھ کر وہ دستاویزات عدالت کے سامنے نہیں رکھے جو اروند کیجریوال کے حق میں ہیں۔

سنگھوی نے کہا کہ جن بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پر اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا ہے وہ 7 دسمبر 2022 سے 27 جولائی 2023 تک کے ہیں۔ اس کے بعد سے ای ڈی کے پاس کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایسے میں اس پرانے ثبوت کی بنیاد پر 21 مارچ کو گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔ گرفتاری سے پہلے ان پرانے ثبوتوں پر کیجریوال کا کوئی بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ بھلے ہی ای ڈی کیجریوال پر ثبوت کو تباہ کرنے کا الزام لگا رہی ہو، لیکن ایسا ایک بھی بیان یا ثبوت نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ کیجریوال نے ثبوت کو تباہ کیا ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری اپنے آپ میں ایک بڑی مثال ہے کہ کس طرح مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے لیے ای ڈی جیسی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

ان کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کے دوران ہونے والی اس گرفتاری سے عام آدمی پارٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا، جب کہ حکمراں جماعت کو فائدہ ہوگا۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ تمام جماعتوں کو یکساں مواقع ملیں۔

’اروند کیجریول اقتدار کے لالچی…‘ حملہ آور ہوئی بی جے پی، ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد عام آدمی پارٹی نے دیا یہ جواب

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کل اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت کو ایم سی ڈی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں فراہم نہ کرنے پر سرزنش کی۔ اس کے بعد اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) پر حملہ کیا ہے۔ بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے صاف کہا کہ کیجریوال نے جیل میں رہنے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہ دے کر اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد سے اوپر رکھا ہے۔

اب بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے اے اے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ‘اروند کیجریوال اقتدار کے لالچی ہیں، وہ اپنے ذاتی مفاد کو ملک کے مفاد سے اوپر سمجھتے ہیں اور جیل میں رہ کر بھی وزیر اعلیٰ بنے رہنا چاہتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں۔ یہ ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال جی کے خلاف تبصرہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اسکول کے بچوں کو کتابیں نہیں مل رہی ہیں۔ اسکولوں کے حالات ابتر ہیں اور وزیر اعلیٰ جیل میں رہ کر اقتدار کے مزے لوٹنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں اروند کیجریوال کو اس تبصرہ کے فوراً بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اس کے علاوہ دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم کسی الزام میں پکڑا جاتا ہے تو 48 گھنٹے کے اندر اس کا استعفیٰ لے لیا جاتا ہے۔ اروند کیجریوال، آپ تو حکومت چلانے والے وزیراعلی ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے تھی۔ آپ کو اب تک استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا لیکن کرسی کی کشش، بنگلے کی کشش جو آپ نے عوام کے پیسوں سے بنایا تھا، آپ کو یہ عہدہ چھوڑنے نہیں دے رہا۔

اے اے پی نے ہائی کورٹ کے تبصرہ پر بیان دیا ہے۔ AAP نے کہا :

  1. ایل جی نے غیر قانونی طور پر نامزد کونسلرز کی تقرری کی۔
  2. LG کے غیر قانونی طریقہ اپنانے کی وجہ سےMCD کی اسٹینڈنگ کمیٹی نہیں بن سکی۔
  3. ایل جی وی کے سکسینہ اسٹینڈنگ کمیٹی نہ بننے کیلئے ذمہ دار۔
  4. سٹینڈنگ کمیٹی نہ بننے کی وجہ سے MCD کا کام رک گیا۔
  5. قائمہ کمیٹی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

میں ملک میں ہی نہیں تھا… برج بھوشن نگھ کی دلیلیں کورٹ نے کی خارج، جج نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی : راؤز ایونیو کورٹ نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈبلیو ایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں خواتین پہلوانوں کی طرف سے دائر جنسی ہراسانی کے معاملے میں آگے کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ برج بھوشن سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ واقعہ کے دن ہندوستان میں نہیں تھے۔ اب 7 مئی کو راؤز ایونیو کورٹ اہم کیس میں الزامات طے کرنے پر اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پرینکا راجپوت نے برج بھوشن شرن سنگھ کی درخواست پر سماعت کی۔

برج بھوشن شرن سنگھ نے مقدمے میں الزامات عائد کیے جانے سے قبل ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ واقعے کے وقت ہندوستان میں موجود ہی نہیں تھے۔ اپنے حق میں انہوں نے اپنا کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) پیش کیا تھا۔ استدعا کی گئی کہ اس زاویے سے مزید تفتیش کی جائے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ کیا ملزم کی سی ڈی آر قابل اعتماد دستاویز ہے یا نہیں؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ غیر معتبر دستاویز نہیں ہے۔

دہلی پولیس نے 15 جون 2023 کو عدالت میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں نابالغ پہلوان سے متعلق کیس کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ اس کے والد نے تفتیش کے درمیان ہی یہ چونکا دینے والا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بدلہ لینے کیلئے سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگائے تھے۔ حالانکہ پہلوانوں سے جڑے معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

پولیس نے سنگھ کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز (POCSO) ایکٹ کیس کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی، لیکن چھ خواتین پہلوانوں کی شکایت پر درج ایک الگ کیس میں ان کے خلاف جنسی زیادتی اور پیچھا کرنے کے الزامات کو برقرار رکھا تھا۔ پولیس نے نابالغ پہلوان سے متعلق شکایت کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی کہ کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے ۔ سنگھ نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ایک لڑکی اور 2 لڑکے… محبت کی اس کہانی میں جو ہوا، دہلی پولیس کے پھول گئے ہاتھ پاوں اور پھر…

نئی دہلی : بدھ کی رات دیر گئے دہلی میں انڈیا گیٹ کے قریب ایک شخص نے آئس کریم بیچنے والے کا چاقو مار کر قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت 25 سالہ پربھاکر کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ سنگم وہار، دہلی میں رہتا تھا اور آبائی طور پر اتر پردیش کے اٹاوہ کے رہنے والا تھا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات 9 بجکر 2 منٹ پر کرتویہ پاتھ پولیس اسٹیشن کو انڈیا گیٹ کے قریب لڑائی کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ علامتی تصویر۔
پولیس ٹیم نے موقع پر پربھاکر کو زخمی حالت میں پایا۔ اسے فوری طور پر لیڈی ہارڈنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی دیوش کمار مہالا نے کہا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ پربھاکر انڈیا گیٹ پر آئس کریم بیچتا تھا۔ علامتی تصویر۔
20 سال کی عمر کا ایک نوجوان اس کی آئس کریم ریہڑی پر آیا اور اس پر چاقو سے کئی وار کردیا۔ پولیس ٹیم کو جائے واقعہ پر خون اور چپل ملے۔ لیکن مقتول کا موبائل فون غائب تھا۔ مقتول کے اہل خانہ سے تفصیل سے پوچھ گچھ کی گئی اور یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ پربھاکر کا ایک نابالغ لڑکی سے رشتہ تھا۔ علامتی تصویر۔
معاملہ کو حل کرنے کے لیے پولیس ٹیم نے مبینہ لڑکی اور اس کے کنبہ کے افراد کے موبائل نمبروں کی نگرانی شروع کی اور این سی آر میں مختلف مقامات پر مشترکہ چھاپے بھی مارے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ملزم کے فرار کے راستے کا پتہ لگانے کے لیے جائے وقوع کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ علامتی تصویر۔
جانچ میں اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ نابالغ لڑکی مقتول اور اتر پردیش کے گونڈا کے رہنے والے اجے عرف آکاش نامی شخص دونوں کے ساتھ رشتے میں تھی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ پربھاکر سے جان چھڑانے کے لیے اس نے اجے کے ساتھ سازش کی اور اسے اپنے عاشق کو ختم کرنے پر اکسایا۔  علامتی تصویر۔
جانچ میں اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ نابالغ لڑکی مقتول اور اتر پردیش کے گونڈا کے رہنے والے اجے عرف آکاش نامی شخص دونوں کے ساتھ رشتے میں تھی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ پربھاکر سے جان چھڑانے کے لیے اس نے اجے کے ساتھ سازش کی اور اسے اپنے عاشق کو ختم کرنے پر اکسایا۔ علامتی تصویر۔
پولیس نے آخر کار اجے کو پکڑ لیا۔ مقتول کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اجے نوئیڈا کے گاؤں شاہ پورہ میں ملک ٹینٹ ہاؤس میں مزدور اور ڈرائیور کا کام کرتا تھا۔ علامتی تصویر۔