اب تک دہلی کے لوگ یوپی اور بہار کی گرمی کو دیکھ کر خود کو خوش قسمت سمجھ رہے تھے، لیکن اب دہلی خود ہی جھلسنے والی ہے۔

اب دہلی والے جھیلیں گے درجہ حرارت کا ٹارچر، سنگین گرمی کی پیشین گوئی، جانئے کب ملے گی راحت؟

نئی دہلی : اب تک دہلی کے لوگ یوپی اور بہار کی گرمی کو دیکھ کر خود کو خوش قسمت سمجھ رہے تھے، لیکن اب دہلی خود ہی جھلسنے والی ہے۔ جی ہاں اب دہلی-این سی آر میں گرمی پڑنے والی ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 41 کو پار کر چکا ہے اور اب آسمان سے آگ برسنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ ایسے میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا اور اب اے سی ہی ان کا واحد سہارا ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب دہلی این سی آر میں دہلی والوں کو 42 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کی اذیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر میں گرمی کا قہر مزید دیکھنے کو ملے گا ۔ دہلی میں منگل کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کو پار کرنے کا امکان ہے۔ دہلی کا آسمان اگلے تین چار دنوں تک صاف رہے گا اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ دہلی-این سی آر میں اس وقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث 7 مئی کی رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد 11 اور 12 مئی کو پھر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے چار پانچ دنوں میں دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے دہلی میں اتوار کا دن سب سے گرم رہا تھا۔ آج پیر کی صبح قومی راجدھانی میں گرمی تھی اور کم از کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 39 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے دن کے وقت آسمان صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔