مظفر پور: بہار کے مظفر پور ضلع کے رام پور ہری تھانہ علاقے کے گاؤں بھوانی پور میں ڈائن کے الزام میں ایک خاتون کا اس کے ہی دیور نے قتل کر دیا۔ خاتون سو رہی تھی ، تبھی اس کے دیور نے چپکے سے اسے گولی مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم نوجوان فرار ہو گیا، جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ لایا گیا ہے۔ مقتول خاتون کی شناخت گیتا دیوی کے طور پر ہوئی ہے جو رام ایشور سہانی کی بیوی تھی۔

جب بھابھی سو رہی تھی تو دیور نے چپکے سے… بہار کے مظفرپور میں سامنے آیا سنسنی خیز معاملہ

اہل خانہ کے مطابق رامیشور ساہنی کی بیوی گیتا دیوی پر اس کے دیور سنتوش نے ڈائن ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس بات کو لے کر دونوں بھائی اور بھابھی کے درمیان دن بھر جھگڑا ہوا۔ علامتی تصویر۔
رات کو جب خاتون سو رہی تھی تو سنتوش نے اپنی بھابھی کو گولی مار دی اور بھاگ گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔ فی الحال لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔علامتی تصویر۔
مقتولہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی شادی 2012 میں گیتا دیوی سے ہوئی تھی اور ان کے چار بچے بھی ہیں۔ ماں اور بھائی اکثر بیوی پر ڈائن ہونے کا الزام لگا کر جھگڑتے رہتے تھے۔ ہفتے کی رات دیر گئے ماں اور بھائی نے مل کر میری بیوی کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔علامتی تصویر ۔
اس معاملہ میں تھانہ انچارج سوجیت مشرا نے بتایا کہ رام پورہاری تھانہ علاقہ کے بھوانی پور میں ایک خاتون کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ علامتی تصویر۔
درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ فائرنگ اور قتل کے دونوں مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ علامتی تصویر۔