Tag Archives: Weather Alert

دہلی والوں کو ابھی اور جھلسائے گی گرمی… یوپی ، بہار سے لے کر جھارکھنڈ تک چلے گی لو، یہاں ہوگی بارش، محکمہ موسمیات کا بڑا اپ ڈیٹ

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں موسم گرما اپنے عروج پر ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں جمعہ کو درجہ حرارت 47 کو پار کر گیا۔ دریں اثنا ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راجستھان، پنجاب، اتر پردیش اور ہریانہ میں 20 مئی تک، بہار اور مغربی بنگال میں 19 مئی تک اور اوڈیشہ میں 19 اور 20 مئی تک لوچلنے کے حالات رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ گجرات میں ہیٹ ویو کے حالات 18 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے دوران مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں لو چلنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ مغربی راجستھان میں 20 مئی تک اور اگلے تین دنوں کے دوران پنجاب، ہریانہ اور دہلی میں شدید لو چلنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے سات دنوں میں تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ اور جنوبی کرناٹک میں گرج ، بجلی اور تیز ہواوں (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اسی مدت کے دوران ساحلی آندھرا پردیش، ینم، تلنگانہ اور رائل سیما میں ہلکی سے درمیانی بارش اور اسی طرح کے موسمی حالات (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں) کا امکان ہیں۔ تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ ، ماہے، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک اور لکشدیپ میں 21 مئی تک الگ الگ بھاری بارش کی امید ہے، کچھ علاقوں میں بہت زیادہ بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

اسکائی میٹ ویدر کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران، تلنگانہ، ساحلی کرناٹک، اندرونی تمل ناڈو، کیرالہ، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج کے ساتھ کچھ بھاری بارش کا امکان ہے۔ جنوبی چھتیس گڑھ، جنوبی اوڈیشہ، تمل ناڈو، اندرونی کرناٹک، آندھرا پردیش، سکم اور اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

جبکہ شمال مشرقی ہندوستان، ودربھ، مراٹھواڑہ، جنوبی وسطی مہاراشٹر اور گجرات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار کے زیادہ تر حصوں، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں موسم تقریباً خشک رہ سکتا ہے اور ان علاقوں میں درجہ حرارت بڑھے گا۔ گجرات، راجستھان، پنجاب کے کچھ حصوں اور ہریانہ میں لو کے حالات ممکن ہیں۔

اب دہلی والے جھیلیں گے درجہ حرارت کا ٹارچر، سنگین گرمی کی پیشین گوئی، جانئے کب ملے گی راحت؟

نئی دہلی : اب تک دہلی کے لوگ یوپی اور بہار کی گرمی کو دیکھ کر خود کو خوش قسمت سمجھ رہے تھے، لیکن اب دہلی خود ہی جھلسنے والی ہے۔ جی ہاں اب دہلی-این سی آر میں گرمی پڑنے والی ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 41 کو پار کر چکا ہے اور اب آسمان سے آگ برسنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ ایسے میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا اور اب اے سی ہی ان کا واحد سہارا ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب دہلی این سی آر میں دہلی والوں کو 42 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کی اذیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر میں گرمی کا قہر مزید دیکھنے کو ملے گا ۔ دہلی میں منگل کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کو پار کرنے کا امکان ہے۔ دہلی کا آسمان اگلے تین چار دنوں تک صاف رہے گا اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ دہلی-این سی آر میں اس وقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث 7 مئی کی رات ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد 11 اور 12 مئی کو پھر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے چار پانچ دنوں میں دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے دہلی میں اتوار کا دن سب سے گرم رہا تھا۔ آج پیر کی صبح قومی راجدھانی میں گرمی تھی اور کم از کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 39 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے دن کے وقت آسمان صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بہار و جھارکھنڈ میں لو کا قہر، پنجاب و ہریانہ میں آندھی کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک بار پھر گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ملک کے مشرقی اور جنوبی جزیرہ نما خطوں میں 30 اپریل تک شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل سے گنگا کے کنارے مغربی بنگال کے کئی مقامات ، اوڈیشہ کے کچھ حصوں اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں لو سے شدید لو کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے چار دنوں کے دوران بہار، جھارکھنڈ، تلنگانہ، رائل سیما، اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو، مشرقی اتر پردیش کے الگ الگ علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے۔ 28 سے 29 اپریل کے دوران کونکن، گوا اور 28 سے 30 اپریل 2024 کے دوران مغربی اتر پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم میں بھی اسی طرح کے موسم کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ میں محکمہ موسمیات نے ریاست کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ کولہن، سنتھال اور شمالی چھوٹا ناگپور ڈویژن میں 29 اپریل تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ وہیں آج یعنی 28 اپریل کو پنجاب، ہریانہ-چندی گڑھ-دہلی میں آندھی ، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کا موسم

اسکائی میٹ ویدر کے مطابق اگلے 2 دنوں کے دوران مغربی ہمالیہ کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ 28 اپریل کو جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش کے کچھ مقامات پر تیز بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

اروناچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی بارش کے ساتھ ایک یا دو درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ ودربھ، مراٹھواڑہ، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور جنوبی اوڈیشہ کے کچھ حصوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے شمالی علاقوں میں دو بار ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دہلی میں بڑھے گا درجہ حرارت، پنجاب و ہریانہ میں تیز ہواوں کا ڈیرہ…یہاں ہوگی راحت کی بارش

Weather Update: اس وقت ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ حالانکہ مغربی ڈسٹربنس شمالی پاکستان اور ملحقہ جموں و کشمیر پر ہے۔ شمال مشرقی بنگلہ دیش کے اوپر ایک سائیکلون سرکولیشن بن گیا ہے۔ ایک ٹرف لکیر بنگلہ دیش سے شمال مغربی خلیج بنگال تک پھیلی ہوئی ہے۔ دریں اثنا ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شمال مشرقی آسام کے اوپر ایک سائیکلو سرکولیشن کی وجہ سے شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک آفیشیل بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں اور سندھو۔ گنگا کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 23 اپریل سے 24 اپریل 2024 تک سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں چھٹ پٹ گرج، بجلی اور تیز ہواؤں (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ چھٹ پٹ درمیانی بارش کی امید ہے۔ 23 اپریل 2024 کو گنگا مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں اسی طرح کے موسمی حالات ہونے کا امکان ہے۔

23 اپریل کو مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں گرج ، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ 24 اپریل 2024 کو وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں اور 23 اپریل کو کونکن اور گوا میں چھٹ پٹ گرج اور بجلی کے ساتھ ہلکی بارش کی امید ہے۔

وہیں ملک کی راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر کے علاقوں میں اگلے سات دنوں کے دوران بارش نہیں ہوگی، لیکن لو چلنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ منگل کو دن کے وقت آسمان صاف رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ ہوا کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38 اور 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

اسکائی میٹ ویدر کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 23 سے 26 اپریل کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان میں 23 اور 24 اپریل کے درمیان ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

شدید گرمی سے جھلس رہا پورا ہندوستان، اپریل میں 45 ڈگری تک پہنچا پارہ، کن ریاستوں میں لو کا اندیشہ؟

نئی دہلی: ہندوستان کے بیشتر حصوں میں ہفتہ کو شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اتوار کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں دن کے وقت گرمی کی لہر سے شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ اس مہینے کی دوسری ہیٹ ویو اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں جاری ہے۔ اس سے پہلے طوفان نے تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور گجرات کے کچھ حصوں کو قہر ڈھایا تھا۔ ہفتہ کو بعض مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے سات سے آٹھ ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

کہاں کیسا رہا موسم؟

اوڈیشہ کے باری پدا اور بودھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، مغربی بنگال میں مدنا پور اور بانکورا میں بالترتیب 44.5 ڈگری سیلسیس اور 44.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج اور جمشید پور میں بالترتیب 43.6 ڈگری سیلسیس اور 43.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چھتیس گڑھ کے راجنندگاؤں میں 43 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ہیٹ ویو کا اندیشہ

ہیٹ ویو کی حد اس وقت پوری ہوتی ہے جب کسی ویدر اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میدانی علاقوں میں کم از کم 40 ڈگری سیلسیس، ساحلی علاقوں میں 37 ڈگری اور پہاڑی علاقوں میں 30 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور معمول سے کم از کم 4.5 ڈگری زیادہ ہوتا ہے۔ اگر معمول کے درجہ حرارت سے 6.4 ڈگری سے زیادہ ہو جائے تو شدید ہیٹ ویو کا اعلان کیا جاتا ہے۔

کن ریاستوں میں پڑے گی شدید گرمی؟

جن علاقوں میں زیادہ گرمی والے دن دیکھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے وہ مدھیہ پردیش، گجرات، اوڈیشہ، آندھرا پردیش، مدھیہ مہاراشٹر، ودربھ، مراٹھواڑہ، بہار اور جھارکھنڈ ہیں ۔ کچھ جگہوں پر ہیٹ ویو 20 دن سے زیادہ رہ سکتی ہے۔ شدید گرمی پاور گرڈ پر دباؤ ڈال سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ہندوستان کے کچھ حصوں میں پانی کی قلت ہو سکتی ہے۔

الرٹ: مارچ نے توڑ دیا گرمی کا سارا ریکارڈ، لگاتار بڑھ رہا ہے درجہ حرارت، چلچلاتی دھوپ کیلئے رہیں تیار

نئی دہلی: ’ال نینو‘ کی حالت اور انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مشترکہ اثر کی وجہ سے مارچ 2024 کا مہینہ دنیا کا اب تک کا سب سے گرم ترین ’مارچ مہینہ‘ رہا۔ گزشتہ سال جون کے بعد یہ مسلسل 10واں مہینہ ہے جب درجہ حرارت نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یوروپی یونین کی موسمیاتی ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (C3S) نے کہا کہ مارچ میں اوسط درجہ حرارت 14.14 ڈگری سیلسیس رہا، جو 1850-1900 کے صنعتی حوالہ سے پہلے کی مخصوص مدت کے اس مہینے کے اوسط درجہ حرارت سے 1.68 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے ۔ مارچ کے مہینے میں یہ 1991-2020 کے اوسط سے 0.73 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے اور مارچ 2016 کے پچھلے سب سے زیادہ درجہ حرارت سے 0.10 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ 12 مہینوں (اپریل 2023-مارچ 2024) میں عالمی اوسط درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 1991-2020 کے اوسط سے 0.70 ڈگری سیلسیس زیادہ اور 1850 سے 1900 تک کے صنعتی سے پہلے کی اوسط سے 1.58 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔

C3S نے کہا کہ عالمی اوسط درجہ حرارت پہلی بار جنوری میں پورے سال کے لیے 1.5 ڈگری سیلسیس کی حد سے تجاوز کر گیا۔ موسمیاتی سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے کے لیے ممالک کو عالمی اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

ہوجائیے تیار! اپریل میں ہی پورے ملک کو جھلسائے گی گرمی، آئی ایم ڈی کا الرٹ کردے گا پریشان

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں اپریل تا جون کے دوران چار سے آٹھ دن کی نارمل گرمی کے مقابلے میں 10 سے 20 دن تک لو چلنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے اپنے نئے اپ ڈیٹ میں کہا کہ لو کا سب سے زیادہ اثر گجرات، وسطی مہاراشٹر، شمالی کرناٹک، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور آندھرا کے شمالی حصوں میں بھی گرمی اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اپریل میں ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ وسطی اور جنوبی ہندوستان میں اس کا زیادہ امکان ہے۔ دوسری طرف اپریل میں مغربی ہمالیہ کے علاقے اور شمال مشرقی ریاستوں کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

وہیں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی کہا کہ اس سال اپریل کے آخر سے ملک میں موسم کی خراب صورتحال پیدا ہونے کی پیشین گوئی ہے اور اتفاق کی بات ہے کہ اس دوران لوک سبھا کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ضروری ہے۔ وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں آنے والے اگلے ڈھائی ماہ خراب موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران عام انتخابات بھی ہیں، جس میں تقریباً ایک ارب لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔

رجیجو نے کہا کہ انہوں نے شدید گرمی کی پیشین گوئی کے درمیان انتخابات کے پیش نظر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں سمیت سبھی اسٹیک ہولڈرز نے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے کافی چیلنجنگ ہونے والا ہے۔ چونکہ ہم دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک ہیں اور ہمیں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے پہلے سے تیاری بہت ضروری ہو جاتی ہے۔

پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش، جانئے سردی سے کب ملے گی راحت، آئی ایم ڈی نے بتایا

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وہیں میدانی علاقوں میں دوبارہ بارش کے امکانات ہیں۔ آئی ایم ڈی نے شمال مغربی ہندوستان میں 3 سے 5 فروری کے درمیان ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور ہریانہ کے الگ الگ حصوں میں 3 فروری تک اور دہلی میں 7 فروری تک گھنا سے لے کر بہت گھنا کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ 4 فروری کو جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس کے بعد ان علاقوں کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق 4 فروری کو ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، چندی گڑھ، ہریانہ، مغربی اتر پردیش، مشرقی راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش میں ہلکی ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 فروری کو پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ جس کے بعد سردی میں مزید کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ 2 فروری کو پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور شمال مغربی یوپی میں الگ الگ مقامات پر ژالہ باری دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: گیانواپی تنازع کے درمیان تاج محل کو لے کر عدالت میں عرضی داخل، نوٹس جاری

یہ بھی پڑھئے:  مرکزی وزیر خزانہ نے بتایا مہنگی دالوں سے کب ملے گی نجات، جانئے انٹرویو کی 10 بڑی باتیں

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ کے زیادہ تر مقامات پر اور اروناچل پردیش، جموں اور کشمیر-لداخ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔ مغربی بنگال، سکم اور جھارکھنڈ کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

کڑاکے کی ٹھنڈ سے کب ملے گی راحت؟ محکمہ موسمیات نے بتادی تاریخ، اس بات کو لے کر کیا الرٹ

نئی دہلی: شمالی ہندوستان سمیت کئی ریاستوں میں ان دنوں شدید سردی ہے۔ لوگوں کو سرد دن اور سرد لہر کے دوہرے حملے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شمال مغربی ہندوستان اور وسطی ہندوستان کی ریاستوں میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔ جہاں کم از کم درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی ہندوستان میں دو دنوں تک گھنے سے انتہائی گھنے کہرے چھائے رہ سکتے ہیں ، جس کے بعد کہرے میں کچھ کمی آئے گی۔ سرد دن کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ شمالی ہندوستان میں دو دن تک سرد دن سے لے کر شدید سرد دن کی صورتحال رہے گی اور اس کے بعد سرد دن سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔ 21 اور 22 جنوری کو شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں سرد لہر کا امکان ہے۔

ان دنوں پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان، بہار، جھارکھنڈ، سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور مدھیہ پردیش میں کم از کم درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جیٹ اسٹریم ونڈس کے تین سے چار دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جیٹ اسٹریم ونڈس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکم اور اروناچل پردیش میں اگلے پانچ دنوں تک ہلکی بارش جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 22 جنوری کی صبح تک گھنے سے لے کر انتہائی گھنا کہرا چھایا رہے گا ۔

اس کے علاوہ اتر پردیش-بہار میں 21 تاریخ کی صبح تک گھنے سے بہت گھنے کہرے کی وارننگ دی گئی ہے۔ آسام، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ میں 20 سے 23 جنوری تک کہرے کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، شمالی مدھیہ پردیش میں 21 جنوری تک کہرے کا الرٹ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میانمار سے متصل سرحد کو لے کر امت شاہ کا بڑا اعلان، بند ہوگی بلا روک ٹوک آمدورفت

یہ بھی پڑھئے:  گیانواپی کیس: وضو خانہ کی صفائی مکمل، مسلم فریق کو سونپی گئی پانی میں ملی خاص چیز

پنجاب اور ہریانہ میں 24 جنوری تک، شمالی مدھیہ پردیش میں 22 جنوری تک، شمالی راجستھان میں 23 جنوری تک، بہار میں 24 جنوری تک سرد لہر کے جاری رہنے کا امکان ۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور جنوب مشرقی مدھیہ پردیش میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

نوئیڈا میں 16 جنوری تک بند تو دہلی میں کل سے کھلیں گے سبھی اسکول، لیکن بدل گئی ٹائمنگ

نئی دہلی: سردی اور دھند کے پیش نظر نوئیڈا کے سبھی اسکولوں میں 16 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع کے بیسک ایجوکیشن آفیسر نے بورڈ کے سبھی اسکولوں میں 16 جنوری تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بیسک آفیسر نے نوٹس میں لکھا کہ گھنے کہرے اور شدید سردی کے باعث بورڈ سے وابستہ تمام اسکولوں میں 16 جنوری تک تعطیلات رہیں گی۔ اسکول کا سبھی عملہ 16 جنوری کو کام پر جائے گا، حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وہیں دہلی میں سبھی اسکول پیر سے یعنی کل سے کھل جائیں گے، حالانکہ اس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے جاری کردہ سرکاری حکم کے مطابق دہلی میں سبھی کلاسیں فزیکل موڈ میں چلیں گی، لیکن سردی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہاں کوئی اسکول صبح 9 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ شام 5 بجے کے بعد کوئی اسکول نہیں چلے گا۔

بتادیں کہ قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی جاری ہے۔ اتوار کی صبح بھی اس پورے علاقے میں گھنا کہرا چھایا رہا ۔ اس دوران صفر ویزیبیلیٹی ریکارڈ کی گئی۔ ریاستوں میں کہرے کی وجہ سے لوگوں کا سفر متاثر ہو رہا ہے۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، شمالی راجستھان اور اتر پردیش میں انتہائی کہرے کی گھنی چادر چھائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کانگر یس کو بڑا جھٹکا، ملند دیوڑا نے دیا استعفی، ایکناتھ شندے کیمپ میں ہوں گے شامل

یہ بھی پڑھئے: نتیش کمار، انڈیا اتحادکےکنوینرنہیں بنیں گے، ملکارجن کھرگے کو ملی سکتی ذمہ داری

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 5 سے 6 روز تک صورتحال کم و بیش ایسی ہی رہنے والی ہے۔ کئی ریاستوں میں دھوپ بھی نکل رہی ہے، لیکن ٹھنڈی ہوا چلنے کی وجہ سے لوگوں کو راحت نہیں مل رہی ہے۔