Tag Archives: Delhi Police

Swati Maliwal Case: ویبھو کمار وزیراعلی رہائش گاہ سے گرفتار، سواتی مالیوال سے بدسلوکی کا ہے الزام

نئی دہلی : دہلی پولیس نے سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پی اے اور مرکزی ملزم ویبھو کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ سواتی مالیوال 13 مئی کو وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملنے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ گئی تھیں۔ الزام ہے کہ وہاں اروند کیجریوال کے پی اے ویبھو کمار نے نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی تھی۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے سواتی مالیوالی سے ملاقات کی اور ان سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ بعد میں ویبھو کمار کے خلاف غیر ضمانتی دفعہ اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے پولیس ویبھو کمار کی تلاش کر رہی تھی۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پی اے ویبھو کمار کو دہلی پولیس نے سی ایم ہاؤس سے ہی گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس ٹیم انہیں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے اپنے ساتھ لے گئی۔ سواتی مالیوال مار پیٹ کیس میں گرفتار ویبھو کمار کو سول لائن تھانے لایا گیا ہے۔

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پہلے ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا اور پھر انہیں مجاز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور تحویل میں لینے کی کوشش کی جائے گی ۔ تاکہ ویبھو کمار سے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جاسکے۔ بتادیں کہ ملزم ویبھو پر آئی پی سی کی دفعہ 354 بھی لگائی گئی ہے جو کہ ناقابل ضمانت ہے۔

ویبھو کمار کے وکیل کا بڑا الزام

ادھر ویبھو کمار کو سول لائن تھانے لانے کے بعد ان کے وکیل کرن شرما تھانے پہنچے۔ کرن نے بتایا کہ انہیں بھی کسی چیز کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں تھانے کے اندر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔ کرن نے مزید بتایا کہ ہم نے صبح ہی میل کیا تھا کہ ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، اس کے باوجود دہلی پولیس انہیں یہاں (اسٹیشن) لے آئی ۔

ویبھو نے پولیس کو بھیجے گئے ای میل میں کہا تھا کہ میں ہر تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ مجھے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ دہلی پولیس کو میری شکایت کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔

سواتی مالیوال نے آخرکار درج کرا ہی دیا اپنا بیان، پولیس کو بتایا 13 تاریخ کا پورا واقعہ…

نئی دہلی : طویل انتظار کے بعد راجیہ سبھا کی ممبر سواتی مالیوال نے بالآخر جمعرات کو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر میں ان کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں اپنی تحریری شکایت درج کرادی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی لابی میں 13 مئی کو وزیراعلی کے پی اے ویبھو کے ذریعہ کی گئی مار پیٹ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم آج تقریباً 1:50 بجے سواتی مالیوال کے گھر پہنچی۔ اسپیشل سیل کی ٹیم نے سواتی مالیوال کی سیکورٹی انتظامات سمیت کئی معاملات پر ان سے بات کی۔ مالیوال سے متعلق کیس میں ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر کے ذریعہ آج سواتی مالیوال کے لیے حفاظتی انتظامات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیشل سیل کے سینئر افسران نے سواتی مالیوال سے ان کے گھر میں تقریباً چار گھنٹے تک بات چیت کی۔ سواتی مالیوال کی ساوتھ دہلی میں واقع رہائش گاہ کے باہر حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ فی الحال سواتی مالیوال کی رہائش گاہ کے باہر پیرا ملٹری فورس کے چار اہلکار تعینات ہیں۔

اسپیشل سیل میں ایڈیشنل کمشنر کے طور پر کام کر رہے آئی پی ایس پرمود کشواہا خود سواتی مالیوال کے گھر ان کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے پہنچے تھے۔ اس معاملے پر پولیس اور مالیوال کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سواتی مالیوال سے اسپیشل سیل نے پوچھا کہ دو دن پہلے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے اندر سواتی مالیوال کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا… وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے او ایس ڈی ویبھو کمار پر سواتی مالیوال کے ساتھ ناروا سلوک  اور دھکا مکی کا الزا ہے… حالانکہ سواتی مالیوال نے ابھی تک میڈیا کو کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے۔

جعلی مصالحے بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، ایسی ایسی چیزیں کرتے تھے استعمال، سن کر رہ جائیں گے دنگ

نئی دہلی : کیا آپ کے گھر میں استعمال ہونے والے مصالحے نقلی ہیں؟ کیا نقلی مصالحے آپ کی صحت سے کھیلواڑ کر رہے ہیں؟ دراصل، دہلی پولس کی کرائم برانچ نے جعلی مصالحہ جات بنانے اور دہلی کے بازاروں میں سپلائی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ ملاوٹ شدہ مصالحے دہلی کے کراول نگر علاقے کی دو فیکٹریوں میں بنائے جا رہے تھے۔ پولیس نے ان فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 15 ٹن ملاوٹ شدہ مصالحہ جات اور خام مال برآمد کیا ہے۔ یہ مصالحے غیر غذائی اجزاء، ممنوعہ اشیاء، کیمیکلز اور تیزاب کی مدد سے بنائے جا رہے تھے۔

اس چھاپے میں پولیس نے فیکٹری سے 7105 کلوگرام تیار شدہ جعلی مصالحہ برآمد کیا ہے جس میں 3300 کلو ہلدی پاؤڈر، 115 کلو گرم مسالہ، 1450 کلو آمچور پاؤڈر اور 2240 کلو دھنیا پاؤڈر شامل ہے۔ یہی نہیں خام مال میں 1050 کلو سڑے ہوئے چاول، 200 کلو گرام سڑا ہوا باجرا، 6 کلو سڑا ہوا ناریل، 720 کلو دھنیا کی بیج، یوکے لپٹس کے پتیاں، سڑا ہوا بیر، لکڑی کا برادہ، اسٹرک ایسڈ، 2150 کلو گرام چوکر اور 2 بڑی پروسیسنگ مشینیں بھی شامل ہیں۔

کرائم برانچ کے مطابق یہ فیکٹریاں دلیپ سنگھ اور سرفراز نامی افراد چلا رہے تھے، جب کہ ان جعلی مصالحوں کی سپلائی کی ذمہ داری خورشید ملک نامی شخص کی تھی۔ تینوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ یہ جعلی مصالحے دہلی کے صدر بازار، کھاری باولی، پل مٹھائی اور جگہ جگہ لگنے والے ہفتہ وار بازاروں میں فروخت کیے جاتے تھے۔

پولیس اب ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ان دکانداروں اور گروہ کے دیگر ارکان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

دہلی : نمازپڑھنے والے لوگوں کےساتھ بدتمیزی کامعاملہ، ویڈیو وائرل ہونےکےبعدسب انسپکٹر معطل

نئی دہلی: اندرلوک علاقہ میں نماز پڑھنے والے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ بدتمیزی کسی اور نے نہیں بلکہ دہلی پولیس کے سب انسپکٹر نے کی تھی۔ معاملے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے بھی سخت کارروائی کی ہے۔ اس ایس آئی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ دراصل جمعہ کے روز مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد پہنچے تھے۔ ہجوم کی وجہ سے یہ لوگ مسجد کے باہر سڑک پر نماز ادا کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر ایس آئی نے نماز پڑھنے والے افراد کو لات مار کر وہاں سے بھگانے کی کوشش کی۔ شمالی دہلی ضلع پولیس نے ایس آئی کی اس کارروائی کے خلاف سخت کارروائی کی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ سرائے ریہلا پولیس اسٹیشن کے تحت اندرلوک علاقے میں آج دوپہر پیش آیا۔ ہر جمعہ کو مسلمانوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچتی ہے۔ ہر ہفتے کی طرح اس جمعہ کو بھی وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاہم ہجوم کی وجہ سے سڑک پر لمبا جام لگ گیاجس کے پیش نظر جام کو ہٹانا مقامی پولیس کی ذمہ داری تھی۔ اس سلسلے میں یہ ایس آئی کچھ دیگر پولیس والوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔

 

ایس آئی نے نماز پڑھ رہے لوگوں کو لات مار کر ہٹانے کی کوشش کی۔ اس نے کچھ لوگوں کو زبردستی گھسیٹ لیا۔ پولیس اہلکار کی یہ حرکت دیکھ کر وہاں موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ جس کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام تک بھی پہنچا۔سب انسپکٹر کی اوچھی حرکت کو دیکھ کر دہلی پولیس کے اعلیٰ سطحی افسران نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سب انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ایس آئی کی حرکت پر ڈی سی پی نے کیا کہا؟

اندرلوک واقعے پر، شمالی دہلی کے ڈی سی پی منوج کمار مینا نے کہا، “ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، پوسٹ انچارج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ضروری تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے۔ “ٹریفک اب کھل گئی ہے، صورتحال اب معمول پر ہے۔”

واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔اندرلوک میٹرو اسٹیشن کے نیچے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں۔ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لوگوں کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اطلاع دی گئی ہے۔ لوگ اب بھی وہاں موجود ہیں۔

کسان آندولن: پولیس اور فوج کی 114 کمپنیاں تعینات، ہریانہ میں سی سی ٹی وی سے نگرانی، ڈرون سے رکھی جارہی نظر

چندی گڑھ : کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت (MSP) کی ضمانت دینے والے قانون کے مطالبہ کیلئے منگل کو ‘دہلی چلو’ مارچ کی کال دی ہے ۔ کسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے نیم فوجی دستوں اور ریاستی پولیس کی کل 114 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ کسانوں کی تحریک میں زیادہ تر کسان اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے رہنے والے ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان نے پیر کو کہا کہ ہریانہ پولیس نے ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات لاگو کئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف اضلاع میں کل 114 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں، جن میں نیم فوجی دستوں کی 64 کمپنیاں اور ہریانہ پولیس کی 50 کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستے فساد مخالف آلات سے لیس ہیں اور ان اضلاع میں تعینات ہیں۔ یہ حساس ہیں اور پنجاب کی سرحد سے متصل ہیں۔

ادھر دہلی پولیس نے بھی کسانوں کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر پیر کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی، جس میں قومی دارالحکومت کی تین سرحدوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے بارے میں مسافروں کو خبردار کیا گیا۔ ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ NH-44 کے راستے سونی پت، پانی پت، کرنال وغیرہ کی طرف جانے والی بین ریاستی بسیں ISBT سے مجنوں کا ٹیلا تک سگنیچر برج سے کھجوری چوک سے لونی بارڈر کے راستےKMP تک جائیں گی۔ NH-44 کے راستے سونی پت، پانی پت، کرنال وغیرہ کی طرف جانے کی خواہشمند بھاری سامان کی گاڑیوں (HGVs) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ NH-44 (DSIIDC) چوراہے پر ہریش چندر اسپتال چوراہے سے بوانا روڈ کراسنگ سے بوانا چوک تک ایگزٹ نمبر 2 لیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بوانا-اوچندی روڈ سید پور چوکی کے راستے اوچندی بارڈر سے KMP تک پہنچتی ہے۔

سنیکت کسان مورچہ (SKM)، کسان مزدور مورچہ اور دیگر کسان تنظیموں نے 13 فروری کو ‘دہلی چلو’ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں نے فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت کے لیے قانون بنانے سمیت ان کے کئی مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالنے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ ایڈوائزری کے مطابق بہادر گڑھ، روہتک وغیرہ کی طرف جانے والی ایچ جی وی کو مکربہ چوک سے مدھوبن چوک سے بھگوان مہاویر روڈ سے ریٹھالا سے پنسالی چوک سے ہیلی پیڈ سے یو ای آر ۔ دوئم سے کنجھاولا روڈ ۔ کرالا ٹی ۔ پوائنٹ تک باہر رنگ روڈ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: کسان لیڈروں کے ساتھ چنڈی گڑھ میں تین مرکزی وزرا کی میٹنگ،بات چیت کرکے راستہ نکالنے کی کوشش

یہ بھی پڑھئے:  پھگواڑہ میں لنچ، شنبھو بارڈر پر ڈنر … ٹریکٹر ٹرالی لے کر ہریانہ کی طرف بڑھ رہے کسان

کنجھاولا چوک سے جونتی گاوں سے جونتی بارڈر ، نظام پور بارڈر تک اور ہریانہ کے گاوں بامنولی میں انٹری کریں اور آگے ناہرا ۔ نہاری روڈ سے بہادرگڑھ روڈ تک جاسکتے ہیں ۔

’حملہ آور جانتے تھے…‘، اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ معاملہ میں دہلی پولیس کا بڑا اپ ڈیٹ، بتایا کہاں ہوئی چوک؟

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہوئے دھماکے کی جانچ کرنے والے اہلکاروں کو شبہ ہے کہ یہ ایک سازش تھی اور سازش رچنے والوں کو معلوم تھا کہ پرتھوی راج روڈ کے اس حصے میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ پرتھویراج روڈ پر پلاٹ نمبر 4 پر بنے مکان (نندا ہاؤس) اور پلاٹ نمبر 2A پر سنٹرل ہندی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان کے علاقے میں منگل کی شام ایک کم شدت کا دھماکہ ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں جھاڑیاں، پودے اور درخت ہیں اور کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگا ہوا ہے۔

یہ علاقہ پرتھوی راج روڈ کے نزدیک ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ کے موازنہ میں اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، جبکہ سفارت خانے کے باہر اور قریب ایک درجن سے زیادہ کیمرے نصب ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ “نندا ہاؤس اور ہندی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے داخلی راستوں کے اندر سی سی ٹی وی نصب لگے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ دوسرے گھروں کے داخلی راستوں پر بھی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کیمروں سے حاصل فوٹیج میں دو نوجوانوں سمیت کچھ افراد علاقے میں گھومتے نظر آرہے ہیں، لیکن وہ ابھی تک ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم شاید کسی کو نقصان پہنچائے بغیر اپنا پیغام دینا چاہتے تھے۔ موقع سے برآمد ایک خط نے جنوری 2021 میں سفارت خانے کے قریب ہوئے دھماکے کی یاد دلادی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں دھند کا الرٹ، بارش کے بعد پڑنے والی ہے کڑاکے کی ٹھنڈ

یہ بھی پڑھئے:   مودی سرکار کی بڑی کارروائی، مسلم لیگ جموں و کشمیر پر لگائی پابندی، UAPA کے تحت کارروائی

ذرائع نے بتایا کہ انگریزی میں لکھے گئے ایک صفحے کے خط کا مواد توہین آمیز ہے اور اس میں دھمکیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خط مبینہ طور پر ایک تنظیم ‘سر اللہ ریزسٹنس’ کے ذریعہ لکھا گیا ہے اور اس میں ‘یہودی قوم پرستی’، ‘فلسطین’ اور ‘غزہ’ جیسے الفاظ تھے۔

Israeli Embassy Blast: اسرائیلی سفارت کار کے نام خط، ایک جھنڈا … دہلی پولیس کو ملی بڑی کامیابی، قبضہ میں لیا خط

نئی دہلی : منگل کی شام دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب جہاں دھماکہ ہوا ، وہاں سے کچھ فاصلے پر دہلی پولیس کو ایک خط بھی ملا ہے۔ خط میں اسرائیلی سفارتخانے کے سفیر کو مخاطب کیا گیا ہے۔ خط میں ایک جھنڈا بھی لپٹا ہوا ہے۔ پولیس نے خط کو قبضے میں لے کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دہلی پولیس کو جانچ میں ابھی تک کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ہے۔ حالانکہ حکام کے مطابق پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان گائی نیر نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تقریباً 5 بج کر 48 منٹ پر سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ٹیم اب بھی صورتحال کی جانچ کر رہی ہے۔

دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع دینے والی کال شام 5.45 بجے آئی تھی اور دہلی پولیس کے پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کے ذریعے ٹرانسفر ہوئی تھی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر دو گاڑیوں کو موقع پر روانہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فون کرنے والے نے پولیس کو بتایا کہ سفارت خانے کے پیچھے دھماکہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں اسرائیلی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا کہ منگل کی شام کو ایک دھماکہ ہوا۔ ہمارے کارکنان اور سفارت کار محفوظ ہیں۔ ہماری سیکورٹی دہلی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس دھماکہ ، پولیس سرچ آپریشن میں مصروف

یہ بھی پڑھئے:   ’….تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

ہندی بھون میں تعینات ایک سیکورٹی گارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے سفارت خانے کے پیچھے ایک زوردار آواز سنی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس دھماکہ ، پولیس سرچ آپریشن میں مصروف، اسپیشل سیل کی ٹیم بھی جائے واقع پر

نئی دہلی : منگل کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے پاس دھماکے کی خبر نے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے کے پیچھے خالی پلاٹ میں ہوا۔ ایک شخص نے پولیس کو فون کرکے دھماکہ کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال پولیس سرچ آپریشن میں مصروف ہے تاہم ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم موقع پر تفتیش جاری ہے۔ اس دوران اسپیشل سیل کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

دھماکہ کی جگہ کے قریب سینٹرل ہندی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سیکورٹی گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ گارڈ تیجو چھیتری نے نیوز 18 کو بتایا کہ ’’میں نے دھماکے کی آواز سنی تھی اور دھواں اٹھتا بھی دیکھا۔ میں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور باہر آکر دیکھا تو کچھ بھی نہیں تھا۔ دھواں اٹھتا بھی دیکھا۔ دھماکے کی آواز اسرائیلی سفارت خانے تک پہنچی‘‘۔


نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھی دھماکہ کی تصدیق کی ہے۔ سفارتخانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ شام 5 بج کر 10 منٹ پر سفارت خانہ کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ٹیمیں ابھی بھی صورتحال کی جانچ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’….تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم نریندرمودی نےویربال دیوس تقریب سےکیا خطاب۔۔کہا۔ ملک کی ترقی کے لیے ہم ہیں پْرعزم

ایک عینی شاہد نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ شام 5 بجے کے قریب ہوا، میں اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ ایک بڑی آواز سنی۔ جب میں باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ ایک درخت کے اوپر سے دھواں اٹھ رہا ہے، میں نے بس اتنا ہی دیکھا… پولیس نے میرا بیان لے لیا ہے۔

اسرائیلی سفارت خانے میں دھماکے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل بیک وقت تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے۔ ایک طرف جہاں وہ غزہ میں حماس سے مقابلہ کر رہا ہے تو دوسری طرف اس نے حوثی باغیوں اور حزب اللہ کے خلاف بھی محاذ کھول رکھا ہے۔

چینی فنڈنگ کیس: نیوزکلک کی بڑھے گی مصیبت، سرکاری گواہ بننے کیلئے تیار ایچ آر ہیڈ

نئی دہلی: نیوز پورٹل ’نیوزکلک‘ کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ (ایچ آر) کے سربراہ امت چکرورتی نے چین کی حمایت میں پروپیگنڈے کرنے سے متعلق کیس میں گواہ بننے کی اجازت لینے کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

چین کی حمایت میں مہم چلانے کے لئے رقم وصول کرنے کے الزام کو لے کر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ UAPA دہشت گردانہ سرگرمیوں پر لگام لگانے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔


چکرورتی نے گزشتہ ہفتہ خصوصی جج ہردیپ کور کے سامنے ایک درخواست دائر کرکے معاملہ میں معافی دئے جانے کی درخواست کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اہم معلومات ہیں، جس کو وہ معاملہ کی جانچ کررہی دہلی پولیس کو بتانا چاہتے ہیں ۔ جج نے چکرورتی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے معاملہ کو مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں حجاب پرناٹک: اسدالدین اویسی نےوزیراعلیٰ سدارامیاکوبنایا نشانہ،کہی یہ اہم باتیں

یہ بھی پڑھئے: کورونا کی شد ت میں ہورہاہے اضافہ: ملک بھرمیں 628نئےکیسز، 4 ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز

پولیس ذرائع کے مطابق چکرورتی کے بیان کو پڑھنے کے بعد ایجنسی فیصلہ کرے گی کہ آیا عدالت کے سامنے اس درخواست کی حمایت کی جائے یا نہیں۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے چکرورتی اور نیوز پورٹل کے بانی اور چیف ایڈیٹر پربیر پورکایستھ کو 3 اکتوبر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

یہ دونوں اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ ان پر پیسہ لینے اور چین کی حمایت میں پروپیگنڈہ پھیلانے کا الزام ہے۔

پارلیمنٹ سیکورٹی چوک کیس: چار ملزمین کی ریمانڈ میں 15 دنوں کی توسیع، پولیس نے کہا: اہم ثبوت ملے ہیں

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کیس میں ملزمین کی پولیس ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سیندھ لگانے والے چار ملزمین کی ریمانڈ میں 15 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 5 جنوری تک کیلئے دہلی پولیس کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ بتادیں کہ چار ملزمین ساگر شرما، منورنجن ڈی، نیلم اور امول شندے کی سات دن کی پولیس حراست کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔

دراصل دہلی پولیس نے چاروں ملزمین کے 15 دن کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں کچھ اہم ثبوت ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 7 دنوں میں ہمیں کچھ اہم شواہد ملے ہیں اور تفتیش سے متعلق کچھ اہم باتیں کھلی عدالت میں نہیں بتا سکتے۔ یہ معاملہ کافی حساس ہے۔ اس کے بعد عدالت نے کیس میں گرفتار سبھی ملزمین سے بات چیت کی۔

دہلی پولیس نے کہا کہ 7 دنوں کی ریمانڈ کے دوران ہم ملزمین کو کئی مقامات پر لے جاچکے ہیں۔ دہلی پولیس نے کہا کہ جو ثبوت ملے ہیں، ان کو ملزمین کے ساتھ  ملانا ہے۔ سوشل میڈیا کی جانچ کرنی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ یہ اتنا آسان معاملہ نہیں ہے اور اس میں کئی چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ‘ہندوستانی سرزمین مسلمانوں کےلیےجنت ہے’، انٹرویو کے دوران ایک سوال پر پی ایم مودی کا جواب

یہ بھی پڑھئے:  ملک میں24گھنٹوں کےدوران 6اموات،358نئےکیس درج، یہاں ہےزیادہ خطرہ

دہلی پولیس نے کہا کہ اس معاملہ سے جڑی گہری جڑ کو تلاش کرنا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ کون جڑا ہوا ہے، مدد کہاں سے ملی ہے، یہ سب معلوم کرنا ہوگا۔ اس کے بعد پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں ملزمین کو 5 جنوری تک دہلی پولیس کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔

سماعت کے دوران دہلی پولیس نے چاروں ملزمین کے نئے سم کارڈ جاری کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ ملزمین نے واقعہ کے بعد اپنے سم کارڈز کو تباہ کر دیا ہے۔ معلومات کے لیے ہم کلون کی شکل میں نیا سم کارڈ جاری کروانا چاہتے ہیں، تاکہ ہم اس کا مقصد جان سکیں۔ دہلی پولیس نے چاروں ملزمین کے نفسیاتی تجزیہ کروانے کی بھی مانگ کی ہے ۔