Tag Archives: Ravindra Jadeja

Ind vs Eng: ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا ایک اور جھٹکا، دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوسکتا ہے یہ بڑا کھلاڑی

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو حیدرآباد میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں اچھی شروعات کے باوجود ٹیم انڈیا میچ ہار گئی۔ شکست کے بعد ہندوستان کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو رویندر جڈیجہ وشاکھاپٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق رویندر جڈیجہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے دوران ان کے پٹھوں میں تناؤ آگیا تھا۔ وہ کھیل کے چوتھے دن بین اسٹوکس کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی اسکیننگ رپورٹ حیدرآباد سے ممبئی بھیج دی گئی ہے۔ جس کا جائزہ پیر تک لیا جائے گا، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ جڈیجہ کو دوسرے میچ میں موقع ملے گا یا نہیں۔

جدیجہ کی فٹنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ “ایمانداری سے کہوں تو مجھے ابھی تک فیزیو سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ ایک بار جب میں واپس آؤں گا تو میں ان سے بات کروں گا اور دیکھوں گا کہ معاملہ کیا ہے۔” بتادیں کہ اگر جڈیجہ دوسرے میچ سے باہر ہوتے ہیں تو ٹیم کافی متاثر ہوگی۔ پہلے میچ میں جڈیجہ نے گیند اور بلے دونوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان ۔ انگلینڈ ٹیسٹ کے درمیان وراٹ کوہلی کیلئے خوشخبری، آئی سی سی سے ملا بڑا تحفہ

یہ بھی پڑھئے:   آسٹریلیا کے اس مشہور کرکٹر نے جم کر پی شراب، بلانی پڑی ایمبولینس، اب بورڈ کررہا جانچ

پہلی اننگز میں رویندر جڈیجہ نے 180 گیندوں پر 87 رنز بنائے تھے۔ جبکہ دوسری اننگز میں وہ 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ گیند بازی کرتے ہوئے جڈیجہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اگر جڈیجہ باہر ہوتے ہیں تو کلدیپ یادو کو دوسرے ٹیسٹ میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں والی تصویر دیکھی تھی؟ پولیس تک پہنچ گیا معاملہ

علی گڑھ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ICC Cricket World CUP) ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن آرمی کے صدر پنڈت کیشو دیو نے 21 نومبر کو علی گڑھ کے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔

ایک سینئر ضلعی پولیس افسر نے کہا، “شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور سائبر سیل سے رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔”

ایس پی نے کیا کہا؟
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مریگانک شیکھر نے کہا کہ آسٹریلیائی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے عمل سے اس ملک کے لوگوں کی توہین کی ہے اور ٹرافی کی بے عزتی کی ہے، جسے ‘ملک کے وزیر اعظم نے فاتح ٹیم کو دیا تھا’۔

کون ہوگا دہلی کا نیا چیف سکریٹری؟ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دیا 4 دن کا وقت، تجویز کرنے ہوں گے 5 نوکر شاہوں کے نام

Weather updates: دہلی-این سی آر میں کوہرا، ان 8 ریاستوں میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے امکانات

Rajasthan Election: راجستھان کی 199 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، جوش میں نظر آ رہے لوگ

آسٹریلیا کے نام چھٹا ورلڈ کپ
احمد آباد میں 19 نومبر کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ آسٹریلوی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار نویں ورلڈ کپ جیت لیا۔

مسلسل 10 فتوحات کے ساتھ فائنل میں پہنچنے والے ہندوستان کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا تیسرا ورلڈ کپ جیتنے کی امید تھی۔ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون نے دوسری بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا جبکہ کپتان روہت شرما نے پہلی بار ون ڈے ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھا تھا، لیکن پیٹ کمنز کی ٹیم نے ان خوابوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔

IND vs AUS World Cup Final: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت

احمد آباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جلد ہی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ 2 بار کی چمپئن ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 5 بار کی سابق چمپئن آسٹریلیا سے ہے۔ ٹیم انڈیا 12 سال بعد ٹائٹل جیتنے کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ ہندوستانی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ایک نئے ریکارڈ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل کے لیے اسٹیج مکمل طور پر تیار ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ 1 لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کی اسٹیڈیم پہنچنے کی توقع ہے۔ ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا تھا۔ ٹیم انڈیا فائنل معرکے کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے اور ٹاس بھی ہو چکا ہے۔

آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو بیٹنگ کے لیے بلایا
ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا ہے۔ کینگرو ٹیم نے اس میچ میں رنز کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان روہت شرما کی ٹیم آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینا چاہے گی۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

World Cup Final: نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ بنانے کے لیے گجرات کے اس گاؤں سے آتی ہے مٹی، بے حد خاص ہے وجہ

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون
ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

IND vs AUS: کب، کہاں اور کیسے دیکھیں ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل لائیو؟ جانئے مکمل تفصیلات

نئی دہلی: ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2023 (World cup 2023) کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ آج 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس کے لیے تیار ہیں۔ محمد شامی، وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے اس سال ورلڈ کپ جیتنے کا پورا امکان ہے۔ فائنل میچ سے پہلے جانئے کہ آپ اس زبردست میچ سے کہاں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کا فائنل میچ موبائل پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ یہ میچ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار (Disney Plus Hotstar) ایپ پر مفت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، اگر آپ لیپ ٹاپ صارف ہیں تو آپ کو ہاٹ اسٹار پر میچ دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ آپ اسٹار اسپورٹس چینل کے ذریعے آف لائن اس میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس تقریباً ہر زبان میں میچ نشر کرتا ہے۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون اس طرح ہو سکتی ہے:

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

نئی دہلی: بالآخر وہ تاریخ آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 (ICC Cricket World Cup) کا فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا (IND vs AUS) دنیا کی دو بہترین ٹیمیں آج دوپہر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم (Narendra Modi Stadium) میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ٹیم انڈیا جیت کے رتھ پر سوار ہے۔ مسلسل 10 میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے عروج پر ہیں۔ روہت اور ان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار فائنل میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں سال 2003 میں آمنے سامنے ہوئے تھے جب جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں کینگرو ٹیم نے ہندوستان کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا اپنے 12 سال سے جاری ٹائٹل کی خشک سالی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان نے آخری بار سال 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پھر مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان کو 28 سال بعد ون ڈے میں عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

روہت شرما کیا بدلیں گے ورلڈ کپ کی تاریخ؟ کوئی بھی ہندوستانی کپتان نہیں کرسکا ایسا، دھونی بھی رہ گئے پیچھے

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

جڈیجا کو چڑھاتے ہوئے گراونڈ کے بیچ میں ہی تلوار بازی کرنے لگے ڈیویڈ وارنر، آل راونڈر کی چھوٹی ہنسی، دیکھیں مزاحیہ ویڈیو

دہلی کیپٹلس اور چنئی سوپر کنگس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا 67واں میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سوپر کنگس نے ریتوراج گائیکواڑ اور ڈیوین کانوے کی نصف سنچریوں کی اننگ کی بدولت مقررہ 20 اووروں میں 3 وکٹ  کے نقصان پر 223 رن بنائے اور دہلی کو جیت کے لیے 224 رنوں کا ہدف دیا۔

چنئی سوپر کنگس سے ملے ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات خراب رہی اور اوپنر بلے باز پرتھوی شاہ صرف 5 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد دہلی کو پانچویں اوور میں و جھٹکے اور لگے۔ وہیں اس اوور مین ایک مزیدار واقعہ بھی دیکھنے کوملا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

دراصل، دیپک چاہر دہلی کیپٹلس کی اننگز کا 5واں اوور پھینکنے آئے تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے چاہر کو چھکا لگا کر ویلکم کیا۔ انہوں نے اگلی گیند پر چوکا لگایا۔ جبکہ انہوں نے تیسری گیند پر سنگل لیا۔ گیند ایکسٹرا کور پر کھڑے معین علی کے پاس گئی جنہوں نے پھینکا۔ اگر معین کا تھرو وکٹ پر لگا ہوتا تو وارنر پویلین لوٹ جاتے۔


یہ بھی پڑھیں:

فاف ڈوپلیسی کے ساتھ 172 رنوں کی پارٹنرشپ پر کوہلی نے کیا بڑا انکشاف،’اس کا راز ہے۔۔۔‘

یہ بھی پڑھیں:

جب کوہلی نے لگایا 103 میٹر طویل چھکا تو کپتان فاف کا کھلا رہ گیا منہ، دیا ایسا ری ایکشن

معین علی کے تھرو کے بعد وارنر نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی اور رہانے کو چڑھانے کی کوشش کرنے لگے۔ رہانے نے گیند تھرو کی لیکن وارنر اس سے پہلے کریز کے اندر پہنچ چکے تھے۔ رہانے کے تھرو کو جڈیجا نے پکڑا تھا۔ جڈیجا نے اس کے بعد تھرو کرنے کی ایکٹنگ، دوسری طرف کریز سے باہر کھڑے وارنر نے جڈیجا کو چڑھاتے ہوئے ان کی تلوار بازی والا اسپیٹ کیا۔ وارنر کو اس طرح کرتے دیکھ کرجڈیجا کو ہنسی چھوٹ گئی۔ وہیں اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

سنجو نے کی بڑی غلطی، جڈیجہ کی شارپر نے بکھیرا جلوہ، فینس کو پھر بھی ہے یہ افسوس

انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو راجستھان رائلس نے دکھادیا کہ جب ان کا دن ہوتا ہے، تو وہ بڑے بڑے بلے بازوں کو ڈھیر کردیتے ہیں۔ دھونی نے جڈیجہ کو اننگ کے ساتویں اوور میں گیند تھمائی اور اس بائیں ہاتھ کے گیندباز نے اگلے ہی اوور میں دکھادیا کہ وہ چنئی اور کپتان کی منصوبہ بندی کے لیے کتنے اہم ہیں۔ جڈیجہ نے گزشتہ اوور کا بھی کوٹہ پورا کرتے ہوئے رجاستھان کو تین گیندوں کے اندر دو بڑے جھٹکے دئیے کہ ایک دم سے صورتحال چنئی کی طرف پلٹ ہوگئی۔ اور اس کی بڑی وجہ بنا سنجو سیمسن کا وکٹ، جو صرف دیکھتے رہے اور گیند ان کا وکٹ لے اڑی۔


فینس بھی جڈیجہ کے اس بہترین منصوبہ بندی پر فدا ہوتے ہوئے نظر آئے۔


یہ بھی پڑھیں:

’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

جڈیجہ پر جب بھی ناقدین کی نظر جاتی ہے، تو وہ کرارا جواب دے دیتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ 6 میچوں میں صرف 16 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کو سابق کھلاڑی نے دی یہ صلاح، ایسا کرنے سے آپ حاصل کرپائیں گے اپنا فارم

دراصل عام طور پر جب بلے باز پچ پر نیا ہوتا ہے، تو اسے قدموں کا استعمال کافی تیزی سے کرنا ہوتا ہے۔ فٹ ورک کو لے کر زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔ مگر سنجو آرام طلب دکھائی دئیے اور جڈیجا کی بال فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے بجائے سنجو نے کھڑے کھڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، تو گیند ٹپہ کھانے کے بعد تیزی سے نکلتے ہوئے اور امید سے کم گھومتے ہوئے سیمسن کا وکٹ گراگئی۔ سنجو صرف دیکھتے رہ گئے اور راجستھان کی ٹیم تین گیندوں پر دو وکٹ گنواکر بیک فٹ پر آگئی۔

جڈیجا نے پکڑا ’بلیٹ کیچ‘، تو امپائر کا دہشت کے مارے ہوا کچھ ایسا حال۔۔۔

چنئی سوپر کنگس کے آل راونڈر رویندر جڈیجا کس پائے کے فیلڈر ہیں، یہ پوری کرکٹ کید نیا جانتی ہے۔ اور اس کا ثبوت جڈو نے ممبئی انڈینس کے درمیان ہفتہ کو آئی پی ایل میں پھر سے دیا ہے۔ یہ ممبئی کی اننگ میں نوویں اوور کے دوران، جب کیمرون گرین نے جڈیجا کے خلاف بہت ہی بلند شاٹ لگایا۔

اس شارٹ کی طاقت اتنی تیز تھی کہ امپائر ڈر کے مارے زمین پر بیٹھ گئے۔ اور حقیقت میں گرین کا شارٹ اتنا زوردار تھا کہ اگر یہ شاٹ جڈیجا کے ہاتھوں کے بیچ سے نکل جاتا، تو پھر امپائر نکھل پٹوردھن کا کیا ہوتا، یہ بس ایشور ہی جانتا ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر جڈیجا کی جگہ کوئی اور فیلدر ہوتا، تو کیا ہوتا۔ جڈیجا کے لیے کل ملا کر یہ بہت حد تک بلائنٹ شاٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:
IPL 2023 : رہانے کی شاندار اننگز، اسپنر کے سامنے ممبئی انڈینز نے کی خودسپردگی، چنئی نے وانکھیڑے میں دکھایا دم

لیکن جڈیجا نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے سامنے اپنے ہاتھ اڑا ہی دئیے اور قسمت تو بہادروں کا ساتھ دیتی ہے۔ گیند جڈیجا کے ہاتھ میں پھنس گئی۔ اسی کے ساتھ ہی کیمرون گرین بارہ رنوں پر پویلین واپس لوٹ گئے۔


یہ بھی پڑھیں:

ذات اور مذہب کی نہیں دیکھی دیوار، بالی ووڈ کی ان چار مشہور اداکاراوں نے مسلم کرکٹروں سے کی شادی

بہرحال، اس وکٹ سمیت جڈیجہ نے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر بتایا کہ وہ کسی بھی ٹیم کے لیے کتنے اہم کھلاڑی ہیں۔ جڈیجہ نے کوٹہ کے چار اوورز میں 20 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ اور اس کارکردگی کے ساتھ، وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے سے پہلے ہی میچ کے بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ جڈیجا نے جب گرین کا چوتھا وکٹ لیا تو اس وقت ممبئی انڈینز کا اسکور 4 وکٹوں پر 73 رنز تھا۔

ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہل اور جڈیجا کی جم کر کی تعریف، کہہ دی یہ بڑی بات

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میں ملی پانچ وکٹوں سے جیت کے بعد ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بلے بازی سکون دینے والی تھی۔ خراب فارم کی وجہ سے آسٹریلیا کے کالف تیسرے اور چوتھے ٹسٹ سے باہر رہے راہل نے ناٹ آوٹ 75 اور جڈیجہ نے ناٹ آوٹ 45 رن اسکو رکیے۔ کارگزار کپتان پانڈیا نے کہا، ’میں ہمارے مظاہرے سے بہت خوش ہوں۔ جڈو نے آٹھ مہینے بعد واپسی کرکے شاندار مظاہرہ کیا۔ مجھے اپنی گیندبازی اور بلے بازی میں مزہ آیا، لیکن جڈو (جڈیجہ) اور راہل کی بلے بازی سکون دینے والی تھی۔‘


انہوں نے کہا، ہم دونوں اننگز میں دباو میں تھے لیکن ہم نے اپنا آپا نہیں کھویا اور مشکل حالات سے باہر نکلے۔ پھر ایک تسلسل کو پکڑا اور آخر تک اسے بنائے رکھا۔ ’پلیئر ااف دی میچ‘ جڈیجہ نے کہا کہ گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے آٹھ مہینے بعد لوٹ کر وہ اپنے آپ کو ہر فارمیٹ کے لیے ڈھالنے کی کوشش میں تھے اور یہ مظاہرہ بونس کی طرح رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ٹسٹ کرکٹ کھیل رہے تھے اور ونڈے میں میں نے طویل عرصے بعد واپسی کی ہے۔ میں اچھی گیندبازی کی کوشش کررہا تھا۔‘


یہ بھی پڑھیں:

محمد سراج کی قاتلانہ گیندبازی، پچ پر ٹپہ کھاتے ہی گیند نے پکڑی رفتار

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب، آسٹریلیائی کپتان، اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اس وکٹ پر 260-270 رن بننے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا، ہم نے اس طرح کے مظاہرے کی امید نہیں کی تھی۔ ہندوستان نے عمدہ گیندبازی کی۔ اگر ہم 250 رن بناتے تو میچ میں بنے رہ سکتے تھے۔ وکٹ سے تیز گیندبازوں کو کافی مدد ملی۔

شمیع کی بال بنی بلیٹ، بلے باز کے اڑادئیے ہوش، اتنے فٹ دور جا کر گرا اسٹمپ، دیکھیں ویڈیو

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن ٹاس جیت کر بلے باز کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم نے 4 وکٹ کھو کر 255 رن بنالیے ہیں۔ پہلے دن ہندوستان کی طرف سے 2 وکٹ محمد شمیع نے چٹکائے وہیں روچندرن اشون و رویندر جڈیجہ کو 1-1 وکٹ ملا ہے۔ محمد شمیع نے دونوں ہی وکٹ بولٹ کر کے لیے ہیں۔ پہلے شمیع نے آسٹریلیا کے سب سے خطرناک بلے باز مارنس لابوشان کو 3 کے اسکور پر پویلین واپس بھیجا اور اس کے بعد ان کی گولی کی رفتار سے آتی ہوئی گیند نے پیٹر ہینڈسکامب کے بھی ہوش اڑادئیے۔ گیند انہیں چکما دیتے ہوئے اسٹمپ میں جا لگی اور اسٹمپ بھی ہوا میں غوطے کھاتے ہوئے کافی دور جاگرا۔ جس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

ہندوستان کو دلائی تھی بڑی راحت
اس سے پہلے شمیع نے آسٹریلیا کے سب سے مضبوط بیٹسمین میں سے ایک مارنرس لابوشان کو بولڈ کر کے ہندوستان کو بڑی راحت پہنچائی تھی۔ لابوشین صرف 3 رنوں پر ہی آوٹ ہوگئے۔ وہیں، جس گیند پر شمیع نے لابوشین کو بولڈ کیا وہ گیند ہوا میں تیری ہوئی نظر آئی، جسے آسٹریلیائی بیٹسمین سنبھال نہیں پائے ۔ حالانکہ بلے پر گیند لگ کر اسٹمپ کے اندر گھسی تھی۔ جس سے لابوشین خود سے کافی ناراض بھی دکھائی دئیے۔


یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیاچوتھا ٹیسٹ: نریندرمودی اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کاملاجلاردعمل

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کا کھیل ختم! WTC Final میں پہنچ چکا ہے ہندوستان، تجربہ کاروں نے دی خوشخبری

ٹیم انڈیا کا جیتنا ہے ضروری

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستان کے لیے یہ ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس سے قبل کھیلی گئی سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں سے پہلے دو میچ ہندوستان نے جیتے تھے اور تیسرا آسٹریلیا نے جیتا تھا۔اس طرح سیریز 2-1 کے مارجن پر کھڑی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سیریز کا نتیجہ بھی طے کرے گا، اگر ہندوستانی ٹیم میچ جیت جاتی ہے تو سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کر لے گی۔ اگر آسٹریلیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔ دوسری طرف، اگر یہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو بھی جاتا ہے، تو ہندوستانی ٹیم سیریز 2-1 سے جیت لے گی۔