Tag Archives: Pat Cummins

ڈیزائنر کے پیار میں بولڈ ہوا تھا یہ مشہور کرکٹر، شادی سے پہلے ہی بنا باپ، پڑھئے ہندوستان سے ورلڈ کپ چھیننے والے کپتان کی لو اسٹوری

نئی دہلی : سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز کی محبت کی کہانی کافی دلچسپ رہی تھی۔ انہوں نے بیکی بوسٹن سے شادی کی تھی، جو پہلے ان کی دوست ہوا کرتی تھی ۔ آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے نیو ساؤتھ ویلز کے ساحلی شہر بیریون بے میں اپنی منگیتر بیکی بوسٹن سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کا ایک 2 سال کا بیٹا بھی ہے۔ جو شادی سے 9 ماہ پہلے اس دنیا میں آچکا تھا۔ اس کا نام ایلبی ہے۔

دونوں نے جون 2020 میں منگنی کی تھی۔ وہ اس سال شادی بھی کرنا چاہتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی ملتوی کر دی اور بیٹے کی پیدائش کے 9 ماہ بعد ایک دوسرے سے شادی کی۔ کمنز اور بیکی کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی تھی اور پہلی ہی ملاقات میں کمنز نے انہیں اپنا دل دے دیا تھا اور آہستہ آہستہ ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ کمنز کو بیکی سے سچی محبت ہو گئی تھی۔

بتادیں کہ بیکی کا تعلق برطانیہ کے شہر یارک شائر سے ہے۔ کرکٹ میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی رائیولری مشہور ہے۔ لیکن یہ چیز ان کے رشتے میں کبھی نہیں آئی ۔ بیکی اور کمنز کے درمیان نہ صرف سرحدوں کا فاصلہ ہے، بلکہ عمر کا  بھی فرق ہے۔ بیکی کمنز سے 3 سال بڑی ہیں۔ بیکی پیشے کے لحاظ سے ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ پیٹ کمنز کی کپتانی میں ہی آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو گزشتہ سال منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ہندوستان  کسی بھی میچ میں نہیں ہارا تھا۔ لیکن آسٹریلیا نے انہیں فائنل میں شکست دی تھی۔ کمنز کی کپتانی میں آسٹریلیا نے گزشتہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہندوستان کو شکست دی تھی۔

IPL 2024 Auction: پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے کھولی تیجوری، 20.50 کروڑ روپے میں خریدا

نئی دہلی : آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کیلئے سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی تیجوری کو کھول دیا ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں پیٹ کمنز کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی کا عالمی چیمپئن بنانے والے نوجوان آل راؤنڈر سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔ آئی پی ایل 2023 کی منی نیلامی میں انہیں پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ یعنی پنجاب نے اس آل راؤنڈر کو بنیادی قیمت سے 9 گنا زیادہ قیمت پر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

بتادیں کہ پیٹ کمنز کے ساتھی ٹریوس ہیڈ نے بھی سن رائزرس حیدرآباد جوائن کیا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو خریدنے کے لیے سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ لیکن آخر میں حیدرآباد نے ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ ٹریوس ہیڈ اس سے پہلے 2016 اور 2017 کے آئی پی ایل میں نظر آچکے ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز الجاری جوزف کے لیے بھی زبردست بولی لگائی گئی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایک کروڑ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ آنے والے کھلاڑی کو آخر کار آر سی بی نے 11.50 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل 2024 نیلامی : راجستھان نے روومین پاول کو7 کروڑ40 لاکھ روپے میں خریدا

یہ بھی پڑھئے: پہلی باربیرون ملک میں ہوگی آئی پی ایل نیلامی،آپ مفت میں کیسےدیکھ سکتےہیں لائیو ٹیلی کاسٹ

علاوہ ازیں نیلامی میں کرس ووکس کو پنجاب کنگز نے 4.20 کروڑ میں خریدا۔ ووکس انگلینڈ کے آل راؤنڈر ہیں۔ ووکس کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ وہیں چنئی سپر کنگز نے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو 14 کروڑ روپے میں خریدا۔ مچل آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے نوجوان تیز گیند باز جیرالڈ کوئٹزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خریدا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوئٹزی کے لیے شانار رہا تھا۔

ادھر پنجاب کنگز نے تیز گیند باز ہرشل پٹیل پر اپنی تیجوری کھول کر رکھ دی ۔ پنجاب کنگز نے ہرشل پٹیل کو 11.75 کروڑ میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ۔

پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو بنایا چیمپئن، لیکن آئی سی سی نے دونوں کو دیا جھٹکا، روہت شرما کو بنایا کپتان

نئی دہلی: پیٹ کمنز کی کپتانی میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں اوپنر بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی رہے۔ لیکن آئی سی سی نے کمنز سے لے کر ہیڈ تک سب کو چونکا دیا ہے۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمنز اور ہیڈ دونوں کو اس میں جگہ نہیں ملی۔ روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے 6 کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے صرف 2 کھلاڑی ہی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آئی سی سی نے اوپنر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک اور روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ڈی کاک نے ورلڈ کپ 2023 میں 4 سنچریوں کی مدد سے 594 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 174 رنز کی بڑی اننگز بھی کھیلی۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 597 رنز بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126 رہا۔ وراٹ کوہلی کو تیسرے نمبر پر جگہ ملی ہے۔ کوہلی نے 3 سنچریوں کی مدد سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 765 رنز بنائے۔ پہلی بار ورلڈ کپ کے سیزن میں کوئی بلے باز 700 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا۔

‘‎بازی گر’ کے بعد آئی ایک ایسی فلم، جس کی آندھی میں اڑ گیا تھا باکس آفس، شاہ رخ کی طرح بدل گئی تھی بوبی دیول کی بھی قسمت

اجے دیوگن کی فلم کا ٹائٹل کاپی کرنا پڑا تھا مہنگا، ٹوٹا ہدایت کار کا ‘غرور’، پریانکا چوپڑا پر آن پڑی تھی آفت

35 سال کا وہ ہیرو، جس نے اسسٹنٹ بن کر کی شروعات، اب ہے بالی ووڈ سپر اسٹار، شاہ رخ، سلمان، اکشے کو دیتا ہے ٹکر

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

کے ایل راہل بھی ٹیم میں شامل
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو نمبر 4 پر آئی سی سی ٹیم میں جگہ ملی اور کے ایل راہل کو نمبر 5 پر آئی سی سی ٹیم میں جگہ ملی۔ مچل نے 552 اور راہل نے 452 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں صرف 40 گیندوں پر سنچری بنائی۔ میکسویل نے افغانستان کے خلاف بھی ڈبل سنچری بنائی۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، دلشان مدھوشنکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ 12ویں کھلاڑی کے طور پر جنوبی افریقہ کے جیرارڈ کوٹزی کو جگہ دی گئی ہے۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، ڈیرل مچل، کے ایل راہل، گلین میکسویل، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، دلشان مدھوشنکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی۔

IND vs AUS: کب، کہاں اور کیسے دیکھیں ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل لائیو؟ جانئے مکمل تفصیلات

نئی دہلی: ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2023 (World cup 2023) کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ آج 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس کے لیے تیار ہیں۔ محمد شامی، وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے اس سال ورلڈ کپ جیتنے کا پورا امکان ہے۔ فائنل میچ سے پہلے جانئے کہ آپ اس زبردست میچ سے کہاں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کا فائنل میچ موبائل پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ یہ میچ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار (Disney Plus Hotstar) ایپ پر مفت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، اگر آپ لیپ ٹاپ صارف ہیں تو آپ کو ہاٹ اسٹار پر میچ دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ آپ اسٹار اسپورٹس چینل کے ذریعے آف لائن اس میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس تقریباً ہر زبان میں میچ نشر کرتا ہے۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون اس طرح ہو سکتی ہے:

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

PAK vs AUS: پیٹ کمنز نے پکڑا اظہر علی کا حیرت انگیز کیچ، کمنٹیٹر کو بھی نہیں ہوا یقین، دیکھئے ویڈیو

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے آخری سیشن میں شاندار کم بیک کیا۔ کنگارو ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کو 268 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آسٹریلیا نے صرف 20 رنز کے اندر پاکستان کی 7 وکٹیں لیں۔ اس طرح کنگارو ٹیم کو اپنی پہلی اننگز کی بنیاد پر 123 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 11 رنز بنا لئے تھے۔ پیٹ کمنز نے میزبان ٹیم کو اتنے کم رنز پر روکنے میں اہم  کردار ادا کیا۔ انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کنگارو کپتان نے ایک حیران کن کیچ بھی پکڑا ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے : ڈیوڈ وارنر روکتے ہی رہ گئے اور اسٹمپ اکھڑ کر دور جا گرا، شاہین شاہ آفریدی کی اس گیند کو بار بار دیکھنا چاہیں گے آپ، دیکھئے ویڈیو

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے شاندار بیٹنگ کی۔ دوسرے دن کے ناٹ آوٹ بلے بازوں اظہر علی اور عبداللہ شفیق نے 80 رنز جوڑے۔ ناتھن لاین نے شفیق کو 81 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے کیلئے آئے بابر اعظم اور اظہر علی نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے تقریباً 15 اوورز تک بلے بازی کی۔


یہ پاکستان کی اننگز کا 87 واں اوور تھا ، جس کو آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پھینکا ۔ اسٹرائیک پر موجود اظہر علی نے اس اوور کی چوتھی گیند واپس گیند باز کی جانب کھیلی۔ تاہم وہ بلے پر قابو نہیں رکھ سکے اور گیند کچھ دیر کیلئے ہوا میں رہی۔ اسی دوران پیٹ کمنز نے خود کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک حیران کن کیچ پکڑ لیا ۔ جب کمنز نے کیچ پکڑا تو اس وقت مائیک ہیسمین کمنٹری کر رہے تھے ، انہیں بھی کیچ پر یقین نہیں ہورہا تھا۔

 

یہ بھی پڑھئے :  پاکستان کے خلاف محدود اوورس کی سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، یہ طوفانی گیند باز ہوا باہر

ہیسمین نے کمنٹری کے دوران کہا کہ کیا کیچ تھا ، یہ پیٹ کمنز کا ایک سنسنی خیز کیچ تھا، ایک شاندار کیچ ۔ ویسے بھی تیز گیند باز کو اپنے فالو تھرو میں کیچ پکڑنا مشکل ہوتا ہے ، لیکن پیٹ کمنز نے کر کے دکھا دیا۔ اظہر کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے راحت کی سانس لی ۔