Tag Archives: cricket news

IPL 2024 MI vs KKR: سنسنی خیزمیچ میں کولکاتانائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو24رنز سےدی شکست

کولکا تا نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے جس کے لیے وینکٹیش ایئر نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جب ممبئی انڈینز ہدف کا تعاقب کرنے نکلی تو ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم 46 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ روہت شرما 11 رنز، ایشان کشن 13 رنز اور نمن دھیر بھی صرف 11 رنز بنا سکے۔ سوریہ کمار یادو مضبوط کھڑے رہے، لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں مسلسل گر رہی تھیں۔ سوریہ کمار یادیو نے 35 گیندوں میں 56 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے بہت سخت گیند بازی کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایم آئی نے پاور پلے اوورز میں 46 رنز بنائے تاہم ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر بیک فٹ پر آ گئی۔ ٹیم کی اگلی 3 وکٹیں بھی 24 رنز کے اندر گر گئیں، جس کی وجہ سےممبئی انڈینز کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اس نے 71 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ یہاں سے سوریہ کمار یادو نے تیزی سے بیٹنگ شروع کی اور 30 ​​گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ ان کے دور میں ممبئی کی جیت کی امیدیں بڑھنے لگیں لیکن جب سوریہ کمار یادیو 16ویں اوور میں 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پورا میدان خاموش ہوگیا۔

 

ممبئی انڈینز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے اور ٹم ڈیوڈ بدستور کریز پر موجود تھے۔ اگلے 2 اووروں میں صرف 13 رن آئے جس سے ممبئی انڈینز کو آخری 2 اووروں میں 32 رنز درکار تھے۔ ٹم ڈیوڈ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 24 رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی ایم آئی کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ اگلی ہی گیند پر پیوش چاولہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ اسی اوور میں اسٹارک نے جیرالڈ کوٹزی کو کلین بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو 24 رنز سے فتح دلائی۔

کے کے آر کی گیند بازی نے طاقت دکھائی

خاص طور پر کولکا تا نائٹ رائیڈرز کے لیے اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔ سنیل نارائن اور ورون چکرورتی، دونوں نے 4 اوورز کرائے اور دونوں نے 22 رنز دے کر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ممبئی کے بلے بازوں کو درمیانی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرنے سے روکا۔

مچل اسٹارک ڈیتھ اوورز میں حاوی رہے، انہوں نے اپنے اسپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل میچ کے گیم چینجر آندرے رسل تھے جنہوں نے سوریہ کمار یادو کا وکٹ لے کر میچ کا رخ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کی طرف موڑ دیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہاردک پانڈیا کا وکٹ بھی لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم، اب کس ٹیم سے ہوگا پاکستان کا اگلا میچ؟ اسکواڈ کا ہوا اعلان

پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر اپنی لاج بچالی ۔ 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی۔ یہ میچ میزبان پاکستان کے لیے کرو یا مرو کا تھا۔ کیونکہ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے کا موقع پہلے ہی گنوا چکی تھی۔ ایسے میں ان کے پاس آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع تھا اور پاکستان نے اسے برابری پر ختم کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستان کی اگلی سیریز کس ٹیم کے ساتھ ہے؟

پاکستان کو اپنی اگلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیلنی ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کلونٹرف کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 12 مئی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سبھی میچز ایک ہی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم 22 مئی سے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں مصروف ہو جائے گی۔

پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اور آئرلینڈ 1 میچ میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ اس میں پاکستان نے جیت حاصل کی تھی ۔ پاکستانی ٹیم اچھی فارم میں ہے۔ وہ ورلڈ کپ سے پہلے اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہے گی ۔ کپتان بابر اعظم بھی زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نصف سنچری کی اننگز کھیلی تھی۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

IPL 2024 DC vs KKR:کولکاتانائٹ رائیڈز کےہاتھوں دہلی کیپٹلس کو7وکٹوں سےعبرتناک شکست کاسامنا

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو شکست دی ہے۔ رشبھ پنت کی قیادت میں دہلی کیپٹلس کو 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 154 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے شریاس ایر کی کپتانی میں ہدف 16.3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کے کے آر کے کپتان شریاس ایر 23 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ وینکٹیش ایر 23 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

دہلی کیپٹلس کے لیے اکسر پٹیل سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ اکشر پٹیل نے کولکاتانائٹ رائیڈرز کے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ لیزرڈ ولیمز نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

 

فل سالٹ اور سنیل نارائن نے میچ کو یکطرفہ کردیا

دہلی کیپٹلس کے 153 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی شروعات شاندار رہی۔ کے کے آر کے اوپنرز فل سالٹ اور سنیل نارائن نے طوفانی شروعات کی۔ خاص طور پر فل سالٹ کو انتہائی جارحانہ انداز میں دیکھا گیا۔ فل سالٹ نے 33 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ سنیل نارائن 10 گیندوں میں 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن تب تک دونوں اوپنرز اپنا کام بخوبی کر چکے تھے۔ فل سالٹ اور سنیل نے پہلے 6 اوور میں 79 رنز جوڑے۔

تاہم KKR کو پہلا جھٹکا 79 رنز کے اسکور پر لگا۔ اس کے بعد فل سالٹ 96 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ساتھ ہی رنکو سنگھ کی خراب فارم بھی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ رنکو سنگھ 11 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شریاس ایر کی ٹیم کو تیسرا جھٹکا 99 رنز کے سکور پر لگا۔

 

کلدیپ یادو کی بدولت دہلی کیپٹلس نے 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

اس سے پہلے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی دہلی کیپٹلس نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 153 رن بنائے۔ دراصل، دہلی کیپٹلس کے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین واپس ہوئے۔ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ یہ ٹیم 150 رنز کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے گی۔ لیکن کلدیپ یادو نے 26 گیندوں میں 35 رنز بنائے اور دہلی کیپٹلس کے اسکور کو 153 رنز تک لے گئے۔

میرے صبر کا امتحان مت لو … پی سی بی نے چھین لی کپتانی … شاہین آفریدی نے توڑی خاموشی، مچا ہنگامہ

نئی دہلی : پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے ایک ہفتے بعد خاموشی توڑی ہے۔ آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 29 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے صبر کا امتحان نہ لینے کی بات کہی ہے۔ شاہین کی اس پوسٹ کے بعد پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھین کر بابر اعظم کو دیدی تھی۔ آفریدی کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی کھیل سکی، جس میں اس کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاہین آفریدی نے انسٹااسٹوری میں پوسٹ کئے گئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ‘مجھے کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہ رکھیں، جہاں مجھے آپ کو یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں۔ میرے صبر کا امتحان مت لو۔ کیونکہ میں شاید ان میں سے سب سے مہربان اور اچھا شخص ہوں جن سے آپ کبھی ملیں ہیں، لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاوں گا تو آپ مجھے وہ چیزیں کرتے دیکھیں گے جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کرنے میں قابل ہوں۔


لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی اس اسٹوری کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کپتانی چھیننے سے خوش نہیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ محسن نقوی نے 29 مارچ کو بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔ آفریدی سے ایک ایسے وقت میں کپتانی چھین لی گئی جب پاکستان کو کچھ دنوں بعد یعنی 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنی ہے۔

بتادیں کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بابر نے 23 نومبر کو کپتانی چھوڑ دی تھی۔ بابر کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کمان شاہین آفریدی کو سونپ دی تھی، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کو دی گئی تھی۔ آفریدی کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-4 سے ہار گئی تھی۔

آئی پی ایل 2024 نے دیا پاکستان کو زوردار جھٹکا، نیوزی لینڈ نے بھیجی ’بی‘ ٹیم، 13 اسٹار کرکٹرز رہیں گے سیریز سے باہر

آکلینڈ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے زیادہ تر اسٹار کرکٹرز اس سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ یہ سبھی آئی پی ایل 2024 میں مصروف ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے اسٹار کرکٹرز کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کو پاکستان دورہ کے لیے اپنی ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بریسویل نیوزی لینڈ کی کپتانی کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچیل، گلین فلپس، راچن رویندر، مچل سینٹنر اور کین ولیمسن آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے ٹم ساؤتھی کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔ ٹام لیتھم، ول ینگ، کولن منرو بھی الگ الگ وجوہات کی بنا پر پاکستان کے دورہ پر نہیں جائیں گے۔

31 سالہ مائیکل بریسویل انجری کے باعث گزشتہ سال مارچ سے میدان سے باہر تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ صرف دو سال پہلے کھیلا تھا۔ وہ اس فارمیٹ میں اب تک صرف 16 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دو نئے چہرے بھی بلے باز ٹم رابنسن اور تیز گیند باز ول اوورکے کی شکل میں ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر، کول میک کونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی۔

کیا بابر اعظم پھر بنیں گے پاکستان کے کپتان؟ اسٹار بلے باز نے کیا یہ مطالبہ، پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں اختلاف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بابر اعظم کو وائٹ بال فارمیٹ میں کپتانی کی پیشکش کی ہے ۔ تاہم اسٹار کھلاڑی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بابر کو یہ پیشکش کی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بابر نے کپتانی قبول کرنے کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں کوچز کی تقرری میں ان کی رائے لینا بھی شامل ہے۔ بابر نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کمان سونپی جانی چاہئے۔

اس معاملے پر قومی سلیکشن کمیٹی کی رائے منقسم ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘سلیکشن کمیٹی کے کچھ اراکین کو اب لگتا ہے کہ سب سے بہتر یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے کپتان رہنے دیا جائے اور انہیں اپنی قابلیت ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔’

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سلیکٹرز کا خیال ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا حتمی فیصلہ ایک یا دو سیریز کے انتظار کے بعد ہی کیا جانا چاہئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلیکٹرز نے نقوی کو حتمی فیصلہ لینے کیلئے کہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کے سربراہ کو اپنی رائے بتا دی ہے اور اب ان سے حتمی فیصلہ لینے کیلئے کہا ہے۔ نقوی نے ان سے بابر کو ابھی سفید گیند کی کپتانی قبول کرنے کیلئے راضی کرنے کی بات کہی ہے اور بورڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہی لال گیند کی کپتانی کا فیصلہ کرے گا۔

ہندوستان میں منعقد ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم سے کپتانی چھین لی گئی تھی۔ بابر نے وطن واپسی کے بعد کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کمان شان مسعود کو سونپ دی گئی جب کہ ٹی ٹوینٹی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنایا گیا۔ دونوں کپتانوں نے ابھی تک سلیکٹرز کو متاثر نہیں کیا ہے۔ ٹیم مسلسل شکستوں کا سامنا کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ 2024 سے پہلے پی سی بی لے سکتا ہے بڑا فیصلہ، اس بڑے کھلاڑی کو مل سکتی ہے ٹی 20 کی کپتانی

نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں بابر کی ناقص کارکردگی کے بعد سے ہی ان کی کپتانی پر سوالات اٹھ رہے تھے، جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ ایک بار پھر بابر اعظم کو پاکستانی ٹیم کی کمان سونپی جا سکتی ہے۔

کرکٹ پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی کی ٹی ٹوینٹی میں خراب کارکردگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ دوبارہ ٹیم کی کمان بابر اعظم کو سونپ سکتا ہے۔ ورلڈ کپ میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے، اس لیے کرکٹ بورڈ نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بتادیں کہ اب تک شاہین آفریدی کی ٹی ٹوینٹی میں کپتانی کے دوران کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے۔ پاکستان کو جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاہین کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے اتری تھی تو اسے سیریز میں 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ شاہین کی کپتانی میں ٹیم نے صرف آخری میچ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:    آٹھ سالوں تک دنیا سے چھپائے رکھا، اب عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ آیا نظر، خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراوں کو دیتی ہیں مات

یہ بھی پڑھئے:    پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی لڑکی سے ہوا پیار، تین بیٹیوں کی ماں کو طلاق دے کر کی تھی شادی

ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان سے ٹکرائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ جبکہ باقی 2 ٹی ٹوئنٹی میچ لوہار میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 اپریل، دوسرا 20 اپریل اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس سیریز میں کپتانی کس کے ہاتھ میں آتی ہے۔

راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں محمدسراج کاجلوہ، تباہ کْن پولنگ کرکے6وکٹیں حاصل کی، ٹیم انڈیا 126رنزسے آگے

نئی دہلی:انڈین کرکٹ ٹیم نے راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں زبردست واپسی کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ خراب آغاز کے بعد کپتان روہت شرما اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی سنچری اننگز کی بدولت ٹیم نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے۔ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز کھیلنے آئی انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے تاہم تیسرے روز ہی دوسرے سیشن میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 319 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 126 رنز کی اہم برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستان نے زبردست واپسی کی ہے۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 207 رنز سے آگے آئی اورربردست بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے پوری انگلینڈ ٹیم کی اننگز 319 رنز پر سمیٹ دی۔ بلے باز دوسرے دن کے سکور میں صرف 112 رنز کا اضافہ کر سکے۔ کلدیپ یادو نے وکٹیں لینا شروع کیں اور اس کے بعد محمد سراج نے جسپریت بمراہ کے ساتھ مل کر گیند پر تباہی مچادی۔

20 رنز پر 5 وکٹیں گریں۔

انگلینڈ کی ٹیم 299 رنز کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس اسکور پر ٹیم کی چھٹی وکٹ کپتان بین اسٹوکس کی صورت میں گری۔ اس کے بعد محمد سراج نے بین فاکس کو اسی سکور پر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ اس طرح انگلینڈ نے 299 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد 314 رنز کے اسکور پر ریحان احمد کو سراج نے دھیمی گیند پر چکمہ دے کر بولڈ کردیا۔ اس اسکور پر ٹام ہارٹلے کو رویندرا جدیجا کی گیند پر دھرو جورل نے اسٹمپ کیا۔

319 رنز کے اسکور پر جیمز اینڈرسن اپنے اگلے ہی اوور میں محمد سراج کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اس طرح ٹیم کا سکور 299 سے 319 رنز 5 وکٹوں سے بڑھ کر 10 تک پہنچ گیا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں سراج نے 84 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جڈیجہ اور کلدیپ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون اور جسپریت بمراہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

IND vs AUS: ہندوستان نے ٹی-20 سیریز پر کیا قبضہ، آسٹریلیا کو چوتھے ٹی-20 میں شکست، رنکو-اکشر چمکے

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی رائے پور میں کھیلا گیا۔ ہندوستان نے اس میچ میں شاندار جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہندوستان نے 5 میں سے 3 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا نے اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ہندوستان نے یہ میچ 20 رن سے جیتا۔ ہندوستان اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب 3-1 سے آگے ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے ریتوراج گائیکواڑ اور یشسوی جیسوال اوپننگ کرنے آئے۔ جیسوال نے ہندوستان کو زبردست شروعات دی۔ انہوں نے 28 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ نے 28 گیندوں میں 32 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو اور شریاس آئیر کچھ خاص نہ دکھا سکے۔ وہ سستے میں آوٹ ہو گئے۔

Mizoram Election Result Date: اب 4 دسمبر کو آئیں گے میزورم کے نتائج، الیکشن کمیشن نے اس وجہ سے بدلی تاریخ، جانئے

دبئی میں ہو رہے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ COP28 میں سدھ گرو نے کیا کہا، جانئے

پہلی تاریخ کو آئی اچھی خبر، جی ایس ٹی سے بھرا سرکار کا خزانہ، نومبر میں 1.68 لاکھ کروڑ روپے رہا جی ایس ٹی کلیکشن‎

رنکو سنگھ نے پھر مچایا ہلچل
پہلے کی طرح اس میچ میں بھی رنکو سنگھ زبردست فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 29 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 158 کے قریب تھا۔ اپنی اننگز کے دوران رنکو سنگھ نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالی اور ہندوستان کے اسکور کو 174 رنز تک پہنچا دیا۔ رنکو کے علاوہ جیتیش شرما بھی شاندار فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں
175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 154 رنز ہی بنا سکی۔ اوپننگ کرنے آئے ٹریوس ہیڈ اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے۔ لیکن اکشر پٹیل نے انہیں 31 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے ہارون ہارڈی کو بھی جلد آؤٹ کیا۔ ہارڈی صرف 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اسی دوران جوش فلپ نوجوان گیند باز روی بشنوئی کا شکار بن گئے۔ بین میک ڈرماٹ بھی کچھ خاص نہ دکھا سکے۔ اکشر پٹیل نے انہیں 19 رنز پر آؤٹ کیا۔ میتھیو شارٹ 19 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے۔ بین دروشوئس کو اویش خان نے 1 رن بنا کر آؤٹ کیا۔ میتھیو ویڈ نے 36 رنز بنائے لیکن میچ نہ جیت سکے۔

ٹرافی پر پیر رکھنے والے مچل مارش کو اپنے کیے پر پچھتاوا نہیں، کہا- میں دوبارہ رکھوں گا…

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے آسان جیت درج کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں آسٹریلیا کے مچل مارش ٹرافی پر پاؤں رکھے نظر آئے۔ اس کے لیے مداح انہیں ٹرول بھی کر رہے تھے۔ اب مچل مارش نے ورلڈ کپ کے 20 دن بعد اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سین ریڈیو نیٹ ورک کو انٹرویو کے دوران مچل مارش سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ ایسا کریں گے؟ تو اس نے کہا، ہاں، میں اسے دوبارہ کروں گا۔ کیونکہ اس تصویر میں ٹرافی کی بے عزتی کرنے والی کوئی چیز نہیں تھی۔ میں نے اس پر زیادہ توجہ بھی نہیں دی۔ میں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے بہت سے ردعمل دیکھے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔

IND vs AUS 4th T20: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا پہلے کرے گی بیٹنگ، کرو یا مرو کی صورتحال میں مہمان، سیریز جیتنے اتریں گے میزبان

‘کندھے پر ہاتھ، گلے ملنا اور پھر ہنسی…’، COP28 سمٹ میں عالمی رہنماؤں سے اس انداز میں ملے پی ایم مودی

PHOTOS: پاکستان سے لوٹتے ہی بری پھنسی انجو! گرفتار کر سکتی ہے پولیس

CBSE Board News: سی بی ایس ای بورڈ کی بڑی خبر! 10ویں، 12ویں میں نہیں ملے گی کوئی رینک یا ڈویژن، دیکھیں نوٹس

مداحوں نے ان کا موازنہ میسی سے کیا تھا
شائقین نے مچل مارش کا میسی سے موازنہ کیا۔ درحقیقت جب میسی نے فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تو اگلے دن وہ اپنے قریب ٹرافی کے ساتھ سوتے ہوئے نظر آئے۔ مداحوں نے ان کا موازنہ مچل مارش سے کیا تھا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ مچل مارش کو ٹرافی پر قدم نہیں رکھنا چاہیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مچل مارش نے فائنل میچ میں 15 گیندوں میں 15 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2 اوور بھی کروائے جس میں انہوں نے 5 رنز دیے۔

مارش نے ورلڈ کپ 2023 میں کل 10 میچوں میں حصہ لیا۔ 2 سنچریوں کی بنیاد پر مارش ٹورنامنٹ میں 441 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سنچریاں بنائی تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وہ ہندوستان میں جاری ٹی 20 سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔