Tag Archives: IPL 2024

IPL 2024: آر سی بی کی پلے آف میں شاندار انٹری، چوتھے نمبر پر کیا قبضہ، آخری اوور میں پلٹی بازی

نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو مسلسل 6 میچ جیت کر آئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ RCB نے آئی پی ایل کے کرو یا مرو میچ میں چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر چوتھے نمبر پر رہ کر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں آر سی بی کے بلے بازوں نے بڑا اسکور بنایا۔ اس کے بعد گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر CSK کو شکست پر مجبور کردیا۔ RCB کے 14 میچوں میں 14 پوائنٹس ہیں اور اس نے CSK کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھا مقام پر حاصل کرلیا ہے۔ اس شکست کے بعد سی ایس کے کا 11ویں بار پلے آف میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ یش دیال نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی۔

219 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے CSK کی شروعات بہت خراب رہی۔ ریتوراج گائیکواڑ کی کپتانی میں ٹیم چنئی 7 وکٹوں پر صرف 191 رنز بنا سکی۔ گائیکواڑ کو گلین میکسویل نے اوور کی پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔ ریتوراج کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ یش دیال نے ڈیرل مچل کو 4 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیجا۔

اجنکیا رہانے 22 گیندوں میں 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رچن رویندر 37 گیندوں پر 61 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شیوم دوبے 15 گیندوں میں 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ سراج نے انہیں 3 رنز پر ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

اس سے پہلے کپتان فاف ڈو پلیسس (54 رنز) کی قیادت میں ٹاپ آرڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت آر سی بی نے 5 وکٹ پر 218 رنز بنائے۔ ڈو پلیسس (39 گیندوں، تین چوکوں، تین چھکے) کے علاوہ وراٹ کوہلی (47 رنز، 29 گیندوں)، رجت پاٹیدار (41 رنز، 23 گیندوں) اور کیمرون گرین (38 ناٹ آؤٹ، 17 گیندوں) نے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

وراٹ کوہلی نے لگائی ریکارڈز کی جھڑی، کرس گیل کے برابر پہنچے، آئی پی ایل میں دوسری بار پار کیا 700 کا ہندسہ

نئی دہلی : وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں ریکارڈز کی برسات کرڈالی ۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز وراٹ کوہلی تین رنز سے اپنی نصف سنچری سے چوک گئے ۔ تاہم انہوں نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 3000 رنز بھی مکمل کرلئے۔ وراٹ آئی پی ایل میں کسی ایک مقام پر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی 29 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آئی پی ایل 2024 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ اس سیزن میں انہوں نے 155.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 708 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے اس دوران 59 چوکے اور 37 چھکے لگائے ہیں۔ کوہلی آئی پی ایل میں ایک سیزن میں دو بار 700 پلس اسکور کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے کرس گیل کی بھی برابری کر لی ہے۔ گیل نے بھی آئی پی ایل میں دو مرتبہ 700 پلس اسکور کیا ہے۔ کوہلی نے کپتان فاف ڈو پلیسس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 78 رنز کی شراکت داری کی۔

وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں 37 چھکے لگائے ہیں۔ یہ اس سیزن میں کسی بھی بلے باز کا سب سے زیادہ چھکا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نکولس پورن ہیں جنہوں نے 36 چھکے مارے ہیں جبکہ ابھیشیک شرما نے 35 چھکے لگائے ہیں۔

وراٹ  کوہلی آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 38 چھکے بھی لگا چکے ہیں ۔ کوہلی نے 2016 میں 38 چھکے لگائے تھے۔ 2015 میں کوہلی نے 23 چھکے لگائے تھے جبکہ 2013 میں انہوں نے 22 چھکے لگائے تھے۔

IPL 2024: بارش کی وجہ سے 5 ۔ 5 اوورز کا ہوا میچ تو کیا ہوگا آر سی بی کا ہدف، چنئی کے خلاف درج کرنی ہوگی کیسی جیت؟

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں ہفتہ 18 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ پر سب کی نظریں ٹکی ہیں۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم کو کسی بھی قیمت پر بڑی جیت درکار ہے جبکہ چنئی کو شکست سے بچنا ہے۔ حالانکہ پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے اعدادوشمار چنئی کے حق میں ہیں لیکن آر سی بی ٹیم کے لیے یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔ میچ پر بارش کا سایہ ہے اور اگر میچ چھوٹا ہوا تو وراٹ کی ٹیم کے سامنے کیا مساواتیں ہوں گی۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے خلاف ناک آؤٹ میچ میں مدمقابل ہونے جا رہی ہے۔ مسلسل 6 میچ ہارنے کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی اس ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے پچھلے 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب چنئی کے خلاف اپنی چھٹی جیت کو بڑی بنا کر ٹیم اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کر سکتی ہے۔ آر سی بی مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ آسمانی پریشانیوں سے خوفزدہ ہے۔ میچ پر بارش کا سایہ ہے، کوئی گڑبڑ ہوئی تو ساری امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔

میچ پر بارش کا سایہ

آر سی بی اور چنئی کے درمیان میچ بنگلورو میں کھیلا جانا ہے۔ میچ سے کئی دن پہلے سے یہاں بارش کا امکان ظاہر کیا جاچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ میں 60 فیصد بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے کہ یہ میچ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے اور صبح موسم صاف نظر آیا لیکن اصل تشویش شام کو لے کر ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام کو میچ کے وقت 60 فیصد بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

پانچ پانچ اوورز کا ہوا میچ تو پھر کیا ہوگا؟

اس سیزن میں پچھلے کچھ میچ بارش متاثر ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ اگر بنگلورو اور چنئی کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش سے متاثر ہوتا ہے تو نتیجہ پر پہنچنے کے لیے اسے چھوٹا کیا جا سکتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ 20 اوور کا میچ نہ ہونے کی صورت میں 5-5 اوور کا میچ ہو ۔ ایسے میں اگر آر سی بی پہلے بلے بازی کرتا ہے تو اسے 80 رنز بنانے ہوں گے اور چنئی کو 62 رنز تک محدود کرنا ہوگا۔ وہیں اگر چنئی 80 رنز کا ہدف دیتا ہے تو آر سی بی 3.1 اوور یعنی صرف 19 گیندوں میں جیتنا ہوگا۔

20 اوورز کا میچ ہونے پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی جو بھی ہدف طے کرے، اس کو چنئی کے خلاف 18 رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ وہیں چنئی سے جو بھی ہدف ملے گا، اسے 18.1 اوور میں حاصل کرنا ہوگا۔ RCB چنئی کو شکست دینے کے بعد اس کے ساتھ 14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ جائے گا اور نیٹ رن ریٹ میں آگے نکل جائے گا۔

IPL 2024: آرسی بی کا یہ بڑا کھلاڑی، دھونی کے خواب کو کرسکتا ہے چکناچور، جم کر بول رہا بلا

نئی دہلی : اگر رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے پلے آف میں جگہ بنانا چاہتی ہے تو اسے چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک بڑی جیت درکار ہوگی۔ جب وراٹ کوہلی اس ٹورنامنٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں ٹیم کے ساتھ کھیلیں گے تو ان کی نظر صرف پلے آف پر ہوگی ۔ تین ٹیموں کو فائنل کر لیا گیا ہے اور سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ کون آخری جگہ پر قابض ہوگا۔ آر سی بی کا ایک کھلاڑی چنئی کے خلاف بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے جس نے گزشتہ دو میچوں میں مخالف ٹیم کے وار کو بے کار کر دیا ہے۔ اگر چنئی یہاں بڑے فرق سے ہار جاتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ میں جس ایک میچ پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں اس سے پلے آف ٹیم میں پہنچے والی آخری ٹیم طے ہوگی ۔ دفاعی چیمپئن چنئی کے خلاف بنگلورو کو نہ صرف وراٹ کوہلی سے ہوشیار رہنا ہوگا بلکہ مڈل آرڈر میں میچ کا رخ موڑنے والے رجت پاٹیدار کے خلاف بھی بہتر پلاننگ کے ساتھ اترنا ہوگا۔ لگاتار 6 میچ ہارنے کے بعد کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ٹیم پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہے گی لیکن ایسا ہوا ہے۔ وراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی کارکردگی نے ٹیم کو لگاتار 5 فتوحات سے ہمکنار کرایا اور اب آخری لیگ میچ میں ٹیم پلے آف کے ٹکٹ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وراٹ کوہلی نے اس سیزن میں تقریباً ہر میچ میں آر سی بی کو شاندار شروعات دلائی ہے، جس نے ٹیم کو اچھی اوپننگ کے بعد مڈل آرڈر میں رنز کی رفتار بڑھانے کے مسئلے سے بچایا ہے، وہ چنئی کے لیے بھی مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔ وہیں اگر رجت پاٹیدار کی بات کریں تو ان کے بلے سے رنز ٹیم کے لیے بڑے اسکور کی ضمانت دے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دو میچوں میں شاندار بلے بازی کی ہے۔

پنجاب کنگز کے خلاف 239 کے اسٹرائیک ریٹ سے انہوں صرف 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ رجت نے یہ رنز 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ دہلی کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں ایک مضبوط نصف سنچری بھی بنائی تھی۔ رجت نے 32 گیندوں میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ چنئی کے خلاف اگر اس بلے باز کا بلے چل گیا تو ٹیم کا پلے آف کا خواب بھی پورا ہو سکتا ہے۔

IPL 2024 MI vs LSG: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکومایوسی کاسامنا،لکھنؤ سپرجائنٹس نے18رنز سےدی شکست

لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی ہے۔ روہت شرما نے 68 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ممبئی انڈینز کو فتح کے قریب نہ لے جا سکے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 214 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ لکھنؤ کے لیے نکولس پران نے 29 گیندوں میں 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جب کہ کے ایل راہول نے بھی 55 رنز بنائے۔ جب ممبئی ہدف کا تعاقب کرنے آیا تو ٹیم کا آغاز شاندار تھا کیونکہ روہت شرما اور ڈیولڈ بریوس کے درمیان 88 رنز کی اوپننگ شراکت تھی۔ روہت شرما نے 38 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ لیکن درمیانی اوورز میں لکھنؤ کے گیند بازوں نے ایسا غلبہ قائم کیا کہ ممبئی انڈینز کے بلے باز اس دباؤ سے بچ نہ سکے اور میچ 18 رنز سے ہار گئے۔

میچ کی دوسری اننگز میں 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات شاندار رہی کیونکہ ٹیم نے پاور پلے اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 53 رنز بنا لیے تھے۔ خاص طور پر ڈیوالڈ بریوس اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے جو نویں اوور میں 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

 

ایم آئی ابھی پہلے جھٹکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ سوریہ کمار یادو صفر رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 11ویں اوور میں روہت شرما بھی 68 رنز کے اسکور پر محسن خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا اور نہال وڈھیرا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ اس طرح ممبئی نے صرف 32 رنز میں 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔ جب کہ ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 88 رنز بنائے تھے، ایم آئی کا اسکور 15 اوورز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز تھا۔

ٹیم کو آخری 5 اوورز میں جیت کے لیے 90 رنز درکار تھے۔ صورتحال یہ تھی کہ ٹیم کو آخری 2 اوورز میں 52 رنز بنانے تھے۔ کریز پر ایشان کشن اور نمن دھیر کھڑے تھے۔ 19ویں اوور میں 18 رنز آئے جس کی وجہ سے ٹیم کو آخری 6 گیندوں پر 34 رنز بنانے پڑے۔ نمن دھیر نے 28 گیندوں میں 62 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ممبئی کو 18 رنز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

ارجن ٹنڈولکر کو موقع ملا

ممبئی انڈینز نے ارجن ٹنڈولکر کو پورے سیزن میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن انہیں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں اپنی چھاپ چھوڑنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے اسپیل کی دوسری ہی گیند پر مارکس اسٹونیس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، لیکن ریوسے پتہ چلا کہ گیند اسٹمپ کے اوپر سے جا رہی تھی۔

پھر بھی ارجن کے لیے پہلے 2 اوور شاندار رہے جس میں انہوں نے صرف 10 رنز دیے۔ لیکن جب انہوں نے اپنے اسپیل کا تیسرا اوور کیا تو نکولس پورن نے انہیں پہلی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔ بدقسمتی سے وہ اپنے 4 اوورز مکمل نہ کر سکے۔ انجری کے باعث انہیں ڈریسنگ روم واپس جانا پڑا۔

IPL 2024 : حیدرآباد کیلئے بارش بنی رحمت، سن رائزرس کو ملا پلے آف کا ٹکٹ، تیسری ٹیم بنی

نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 پلے آف کی تیسری ٹیم طے ہوگئی ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس کا فائدہ حیدرآباد کی ٹیم کو ہوا جس نے بغیر کھیلے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گجرات ٹائٹنز پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ دونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا گیا۔ حیدرآباد نے 13 میچوں میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں قدم رکھ لیا ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جس کی قیادت پیٹ کمنز کررہے ہیں ۔ ٹیم کو ابھی گروپ مرحلے میں ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ اگر حیدرآباد کی ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو اسے 17 پوائنٹس مل جائیں گے۔ حیدرآباد اپنا آخری لیگ میچ اپنے گھر پر اتوار کو پنجاب کنگز کے خلاف کھیلے گا۔

سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، لیکن شام سے مسلسل بارش کی وجہ سے اس میچ میں ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ اب چنئی سپر کنگز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو کا میچ ناک آؤٹ ہو گیا ہے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن جائے گی۔ حالانکہ اس میچ میں نیٹ رن ریٹ بھی دیکھا جائے گا۔ حیدرآباد بمقابلہ گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ منسوخ ہونے سے چنئی سپر کنگز کو بڑا دھچکا لگا۔ CSK پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے سے چوتھے مقام پر کھسک گئی ہے۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی۔ کے کے آر 13 میچوں میں 19 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے، جبکہ راجستھان رائلز 13 میچوں میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بنی تھی ۔ کے کے آر اور آر آر کو لیگ مرحلے میں ابھی ایک اور میچ کھیلنا ہے۔

اس سے پہلے گجرات ٹائٹنز کا کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلا گیا میچ بھی بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔ یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جانا تھا۔ یہ گجرات ٹائٹنز کا 14 واں اور آخری میچ تھا۔ گجرات نے 14 میں سے 5 میچ جیتے جبکہ 7 ہارے اور دو میچ بارش کی وجہ سے ہار گئے۔ شبھمن گل کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز نے 14 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کیا۔

دھونی آئی پی ایل سے کب لیں گے ریٹائرمنٹ؟ بلے بازی کوچ نے دیا بڑا بیان، پچھلے سیزن میں ہوا تھا گھٹنے کا آپریشن

نئی دہلی : چنئی سپر کنگز کو اپنی کپتانی میں 5 بار آئی پی ایل ٹرافی دلوانے والے مہندر سنگھ دھونی جولائی میں 43 سال کے ہو جائیں گے۔ دھونی اس آئی پی ایل میں بھی کافی زیادہ چوکے اور چھکے لگا رہے ہیں۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا یہ ماہی کا آخری آئی پی ایل سیزن ہے؟ CSK ٹیم کے بلے بازی کوچ مائیکل ہسی نے اس سلسلے میں بڑا بیان دیا ہے۔ ہسی نے امید ظاہر کی ہے کہ دھونی اگلے دو سال تک کھیل سکتے ہیں۔ سی ایس کے کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ماہی اس وقت اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔

آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے ایک دن پہلے 42 سالہ دھونی نے ریتوراج گائیکواڑ کو کپتانی سونپ کر سبھی کو حیران کردیا تھا۔ مائیکل ہسی نے ای ایس پی این کے ‘اراؤنڈ دی وکٹ’ شو میں کہا کہ ہمیں امید کررہے ہیں کہ وہ کھیلتے رہیں گے۔ وہ اتنی اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ وہ کیمپ میں جلدی آکر کافی پریکٹس کرتے ہیں اور پورے سیزن میں فارم میں رہے ہیں ۔

دھونی نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں 136 رنز بنائے ہیں۔ وہ نیچے آرڈر میں بیٹنگ کرنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کھیلنے کے لیے زیادہ گیندیں نہیں مل رہی ہیں۔ مائیکل ہسی کے مطابق ہم ان کے کام کے بوجھ کو اچھی طرح سنبھالنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گزشتہ سیزن کے بعد ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا تھا۔ وہ ٹورنامنٹ کے اس سیزن میں شروات سے ہی اس کو مینج کررہے ہیں ۔ امید ہے کہ وہ مزید دو سال کھیلیں گے۔ خیر اس حوالے سے فیصلہ وہی کریں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اتنی جلدی کوئی فیصلہ آئے گا۔

دھونی کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں مائیکل ہسی نے کہا کہ ایم ایس نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ سے پہلے کپتانوں کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے بعد ہم سب حیران ہوگئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اب سے ریتوراج ہی کپتان ہوں گے۔ شروع میں ایک جھٹکا لگا، لیکن ہمیں پتہ تھا کہ ریتوراج ہی صحیح پسند ہے۔

IPL 2024 : راجستھان رائلز کی لگاتار چوتھی ہار، پنجاب کی دلچسپ جیت، جبڑے سے چھین لی جیت

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف میں پہنچنے کے بعد بھی راجستھان رائلز کی ٹیم جیت کے لیے ترس رہی ہے۔ گزشتہ مسلسل تین میچ ہارنے والی ٹیم کو پنجاب کنگز کے خلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم 9 وکٹوں پر 144 رنز ہی بنا سکی۔ پنجاب نے کپتان سیم کرن کی نصف سنچری کے دم پر جیت درج کرائی۔ پنجاب نے جیت کا ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

145 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے اتری راجستھان کی ٹیم کے گیند بازوں نے شروع میں پنجاب پر شکنجہ کس لیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی۔ پربھسمرن 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پہلے دھچکے کے بعد جونی بیئرسٹو اور ریلی روسو نے اچھے ہاتھ دکھا کر اننگز کو سنبھالا۔ روسو 36 رنز پر آؤٹ ہوئے اور پھر پنجاب کے اسٹار بلے باز ششانک سنگھ کو آویش خان نے کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس بھیج دیا۔

کپتان سیم کرن ایک اینڈ پر مضبوطی سے ڈٹے رہے اور گیند بازوں کو جواب دینا جاری رکھا ۔ جیتیش شرما نے کچھ دیر تک ان کا ساتھ دیا لیکن پھر 22 رنز کے اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس سیزن میں اسٹار کے طور پر چمکے آشوتوش شرما نے کپتان کا ساتھ دیا اور میچ کو قریب لے گئے۔ سیم کرن نے باقی کام کردیا۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان کی بلے بازی پنجاب کنگز کے خلاف بری طرح فلاپ رہی ۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال پہلے اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوکر واپس لوٹ گئے جبکہ کپتان سنجو سیمسن بھی صرف 18 رنز بنا سکے۔ آدھی ٹیم 100 رنز بنانے سے پہلے ہی پویلین لوٹ چکی تھی۔ راجستھان نے 97 رنز پر 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔

جہاں ایک طرف بلے بازوں کو کریز پر ٹھہرنے میں پریشانی ہورہی تھی تو وہیں دوسری طرف ریان پراگ پنجاب کے گیند بازوں کا بہادری سے سامنا کرتے نظر آئے۔ انہوں نے ایک اینڈ تھاما اور 34 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے کھیل کے اسکور کو 144 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کو لگا بڑا جھٹکا، آئی پی ایل میں زخمی ہوا خطرناک کھلاڑی، ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے پر تذبذب

جوہانسبرگ : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز کگیسو ربادا زخمی ہوگئے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہیں پاوں میں چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے اب وہ ٹورنامنٹ کے اختتام سے پہلے ہی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے قائد کگیسو ربادا انڈین پریمیئر لیگ میں پاوں میں چوٹ لگنے کے باعث وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ملک کے کرکٹ بورڈ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

ربادا آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے رواں سیزن میں 11 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پنجاب کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے اور 19 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے ایک بیان میں کہا کہ 28 سالہ (ربادا) نے جنوبی افریقہ پہنچنے پر ماہرانہ مشورہ لیا اور کرکٹ جنوبی افریقہ کی میڈیکل ٹیم ان کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

پنجاب کنگز کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ سے پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ 12 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کے پاس 4 جیت سے صرف 8 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے 10 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ابھی دو اور میچز باقی ہیں جن میں جیت کر ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کر سکتی ہے۔

سی ایس اے نے یہ بھی کہا کہ چوٹ سے ربادا کی اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سی ایس اے نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ان کی تیاریاں متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 3 جون کو نیویارک میں سری لنکا کے خلاف کرے گا۔

IPL 2024 : ریشبھ پنت سے ہارے کے ایل راہل، دہلی پلے آف کی ریس میں آگے، لکھنو کا باہر ہونا تقریبا طے

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں جس میچ پر ہر کسی کی نظر تھی ، اسے دہلی کیپٹلز نے یک طرفہ کر دیا ۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد 4 وکٹوں پر 208 رنز کا اسکور بنانے کے بعد شاندار گیندبازی کرکے میچ اپنے  نام کرلیا ۔ کے ایل راہل کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بری طرح لڑکھڑا گئی اور 9 وکٹوں پر 189 رنز ہی بنا سکی۔ جہاں دہلی نے جیت کے ساتھ پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے تو وہیں نے لکھنؤ کے دروازے تقریباً بند کر دیے ہیں۔

کرو یا مرو کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلنے کے لیے اتری دہلی کیپٹلز نے کپتان ریشبھ پنت کی واپسی کے ساتھ بہت مضبوط نظر آئی ۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا انتخاب کیا۔ دہلی کے سب سے خطرناک بلے باز جیک فریزر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے اور پھر کپتان نے شائی ہوپ کا شاندار کیچ لے کر ٹیم کے لیے ایک موقع پیدا کیا۔ سلامی بلے باز ابھیشیک پورل نے لکھنؤ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور طوفانی نصف سنچری بنائی اور آخر میں ٹرسٹن اسٹبس کی نصف سنچری نے ٹیم کو 208 تک پہنچا دیا۔ کپتان ریشبھ پنت نے 33 رنز اور ہوپ نے 38 رنز بنائے۔


بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اترے لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے ٹیم کو کافی مایوس کیا۔ وہ ایشانت شرما کے بچھائے گئے جال میں پھنس گئے اور صرف 5 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ دہلی کے خلاف ٹیم کی بلے بازی بری طرح لڑکھڑا گئی اور آدھی ٹیم صرف 71 رنز کے اسکور پر لوٹ گئی۔ کوئنٹن ڈی کاک 12 رنز بنا سکے جبکہ مارکس اسٹوئنس 5 رنز ہی بنا سکے۔ دیپک ہڈا کھاتہ کھولے بغیر ہی لوٹ گئے۔ ایشانت شرما نے کے ایل راہل، ڈی کاک اور ہڈا کی وکٹیں لے کر بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔

لکھنؤ کی بلے بازی لڑکھڑانے کے بعد نکولس پورن کو ایک اینڈ پر تنہا جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 20 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ مکیش کمار کی ایک گیند پر بڑا شاٹ لگانا مہنگا پڑا اور 27 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

آخر میں ارشد خان نے طوفانی بیٹنگ کی اور 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس شاندار اننگز کی وجہ سے لکھنؤ کی امیدیں بڑھ گئی تھیں لیکن وہ میچ ختم نہیں کرپائے۔