Tag Archives: virat kohli

بابر اعظم نے ایک میچ میں بنائے دو بڑے ریکارڈ، وراٹ کوہلی کی برابری کی، ایرون فنچ کو چھوڑا پیچھے

نئی دہلی : پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنائی۔ بابر کی یہ اننگز ٹیم کے کام نہیں آسکی۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم بابر اعظم نے اس میچ میں دو بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ پاکستانی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ کارنامہ انجام دے دیا جو پہلے کسی نے نہیں دیا تھا۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی ۔ بابر کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم دورہ آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز اور امریکہ جائے گی۔

29 سالہ بابر اعظم نے ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترتے ہی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام درج کر لیا۔ بابر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سابق آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 76 میچوں میں کپتانی کی تھی۔ سب سے زیادہ 77 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کا ریکارڈ بابر اعظم کے نام درج ہوگیا ہے۔ ہندوستانی لیجنڈ مہندر سنگھ دھونی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ دھونی نے 72 میچوں میں کپتانی کی ہے۔

بابر نے 38ویں بار 50 سے زیادہ اسکور بنایا

بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 43 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بابر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 38ویں بار 50 پلس رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وراٹ کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی میں 38 مرتبہ زیادہ سے زیادہ 50 پلس اسکور کی برابری کی۔ بابر اعظم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور نصف سنچری بنا کر وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ وراٹ کو اس کے لیے 109 اننگز کھیلنی پڑیں جب کہ بابر نے 108 اننگز میں ایسا کیا۔

اپنی کپتانی میں 44 ٹی ٹوئنٹی میچ جیت چکے ہیں بابر اعظم

بابر اعظم اپنی کپتانی میں 44 ٹی ٹوینٹی میچ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے 77 میچوں میں کپتانی کی ہے۔ بابر T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں برائن مسابا کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔ دونوں نے ایک برابر 44-44 T20 انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں۔ اس کے بعد افغانستان کے اصغر افغان کا نام آتا ہے جنہوں نے 42 میچ جیتے ہیں۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے سلامی بلے باز کے بیان سے بگڑ نہ جائے معاملہ، وراٹ کوہلی کے آوٹ پر کہا: خوش قسمت تھی…

کولکاتہ: اتوار کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ہنگامہ ہوگیا ۔ جس فل ٹاس پر وراٹ کوہلی کو آؤٹ دیا گیا اس کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کے کے آر کے وکٹ کیپر فل سالٹ نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور اسے اپنی ٹیم کے لیے اچھا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف ان کی ٹیم خوش قسمت تھی کہ وراٹ کوہلی کی وکٹ کا فیصلہ ان کے حق میں ہوا۔

کے کے آر نے اس دلچسپ مقابلے میں آر سی بی کو ایک رن سے شکست دی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی نے سات گیندوں میں 18 رنز بناکر تیسرے اوور میں ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے تھے۔ ان کی ٹیم جیت کے لیے 223 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ ایک رن سے ہار گئی۔ انڈین پریمیئر لیگ میں نو بال کو اونچائی سے ناپنے والا ‘ہاک آئی سسٹم’ لاگو ہے ۔ اس کے تحت کریز میں بلے باز کی کمر کی اونچائی سے گیند کی اونچائی کا اندازہ لگا کر نو بال کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

فل سالٹ نے نائٹس گالف ایونٹ کے موقع پر کہا کہ اس فیصلے پر الگ الگ آراء ہو سکتی ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر سے ہم خوش قسمت تھے کہ یہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوا۔ انگلینڈ کے اس بلے باز نے کہا کہ اس طرح ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا کھیل کے لیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے نو بال کا پتہ لگانے کے لئے اعدادوشمار کا استعمال کیا۔ ممکن ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی افادیت پر 12 ماہ بعد بات کی جائے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ کتنا کارآمد ہوتا ہے۔ اس کھیل میں یہ ایک نئی چیز ہے۔ ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے جب بھی آپ زیادہ صحیح ہونے اور درست فیصلے کرنے کے لیے اعداد و شمار اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، تو یہ کھیل کے لئے اچھی بات ہے۔”

کوہلی شاٹ کھیلتے ہوئے کریز سے باہر تھے اور گیند ان کی کمر کے اوپر تھی لیکن نیچے کی طرف آرہی تھی۔ ٹی وی امپائر مائیکل گف نے اونچائی چیک کی اور ہاک آئی ٹریکنگ کے مطابق اگر کوہلی کریز پر ہوتے تو گیند کمر کے پاس 0.92 میٹر کی اونچائی سے گزری ہوتی۔ اس صورت حال میں گیند کوہلی کی کمر کی اونچائی (1.04 میٹر) سے نیچے ہوتی۔ ایسے میں گف نے گیند کو ٹریک کرنے والے پیمانے پر کوہلی کی کمر کی اونچائی سے نیچے پایا اور انہیں آؤٹ قرار دیا۔

IPL 2024: کچھ گھنٹوں میں وراٹ کوہلی پر فیصلہ، ٹوٹ جائے گا خواب یا امید رہے گی برقرار؟

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے لیے اتوار کا دن کافی خاص ہونے والا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں دھماکہ خیز فارم دکھانے والے رائل چیلنجرز بنگلورو کے اس بلے باز پر سب کی نظریں ہوں گی۔ 2018 سے ایک بار آئی پی ایل ٹرافی اٹھانے کا خواب دیکھنے والے اس لیجنڈ پر بڑا فیصلہ ہونا ہے۔ چند گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ ان کی امیدیں برقرار رہیں گی یا وہ ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگے گی ۔

وراٹ کوہلی نے اپنی طرف سے انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اس سیزن کی پہلی سنچری بنانے کا شاندار کام کرنے والا یہ لیجنڈ اس وقت رنز بنانے کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے اور اس کے ٹورنامنٹ کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ اگر یہ ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ ہار جاتی ہے تو اس کا آگے کا سفر مشکل ہو جائے گا۔

وراٹ کوہلی ہر سال آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کا خواب پورا کرنے کی خواہش کے ساتھ کھیلنے اترتے ہیں لیکن انہیں ہر بار مایوسی ہی ہوتی ہے۔ اس سال چنئی سپر کنگز کے خلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو نے جیت درج کی ۔ اس کے بعد لگاتار 5 میچ ہار چکی اس ٹیم کے پاس اب پلے آف کی ریس میں برقرار رہنے کے لیے باقی تمام میچز جیتنے کا ہدف ہے۔

7 میچ کھیلنے کے بعد 6 میچ ہار چکی رائل چیلنجرز بنگلورو کو اپنے باقی تمام 7 میچ جیتنے ہوں گے۔ اس کے لیے سب سے پہلے ٹاپ فارم میں چل رہی گوتم گمبھیر کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزسے اتوار 21 اپریل کو ٹکرانا ہوگا ۔ اس کے بعد اس ٹیم کو خطرناک کھلاڑیوں سے بھری سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلنا ہے۔ پھر گجرات ٹائٹنز کے خلاف دو میچ کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب کنگز، دہلی کیپٹلز اور چنئی سپر کنگز مدمقابل ہوں گی۔

ہاردک پانڈیا اور وراٹ کوہلی ورلڈ کپ اسکواڈ میں، نئے چہروں کو موقع نہیں، ان 10 کھلاڑی کی جگہ تقریبا طے: رپورٹ

نئی دہلی : T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل کے بعد کیا جائے گا۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی میگا ٹورنامنٹس میں موقع ملنے کی امید کم نہیں ہے جبکہ کچھ جانچے پرکھے کرکٹرز کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی سی سی نے عارضی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کی وجہ سے اجیت اگرکر اور ان کے ساتھیوں کو ٹیم کے ہر ایک رکن کی فٹنس کے بارے میں کچھ واضح متبادل منتخب کرنے ہوں گے۔

بی سی سی آئی ذرائع نے رازداری کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ  اس کیلئے کوئی تجربہ یا میدان پر کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب نہیں ہوگا۔ ہندوستان کے لیے کھیلنے والے اور T20 انٹرنیشنل اور آئی پی ایل میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شبھمن گل اور یشسوی جیسوال میں سے کوئی ایک ٹیم میں جگہ بنانے سے چوک سکتا ہے، اگر آخری گیارہ میں دونوں کو منتخب کیا جاتا ہے تو پھر دو فنشر رنکو سنگھ اور شیوم دوبے میں سے کسی ایک کو ہی جگہ مل سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دوسرے وکٹ کیپر کی پوزیشن کا فیصلہ بھی قریبی ہو سکتا ہے جس میں سنجو سیمسن کو جیتیش شرما، کے ایل راہل اور ایشان کشن سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ راہل اور کشن ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرتے ہیں اور اس آئی پی ایل میں دونوں نے ابھی تک مڈل آرڈر میں بلے بازی کی کوشش نہیں کی ہے جس کی وجہ سے سلیکٹرز کے لیے لوئر آرڈر میں ان کی کارکردگی کا تجزیہ کرنا مشکل ہوگا۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا کی باؤلنگ فٹنس تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کے انتخاب میں کوئی شک نہیں ہے۔ ان کی طرح وراٹ کوہلی کی بھی شمولیت پر بھی کوئی شک نہیں ہے۔

کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو، تیز گیند باز جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، ریشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اور کلدیپ یادو کا انتخاب بھی یقینی ہے۔ اگر یہ 10 کھلاڑی فٹ ہیں تو ضرور امریکہ جائیں گے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو نے محمد سراج کو آرام دیا ہے کیونکہ وہ مسلسل کھیل رہے ہیں اور ان کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم گل اور جیسوال کے درمیان انتخاب کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ لیکن اگر ہم جیسوال کی بات کریں تو آئی پی ایل میں ان کے کم اسکور کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی انہیں نظر انداز نہیں کر سکتی۔

دوڑ میں شامل ممکنہ 20 (15+5 اسٹینڈ بائی) کھلاڑی: بلے باز (6): روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ

آل راؤنڈر (4): ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شیوم دوبے، اکشر پٹیل۔ اسپیشلسٹ اسپنرز (3): کلدیپ یادو، یجویندر چہل، روی بشنوئی۔ وکٹ کیپر بلے باز (3): رشبھ پنت، کے ایل راہل اور سنجو سیمسن۔ تیز گیند باز (4): جسپریت بمراہ، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ اور آویش خان۔

بابر اعظم کے انتظار میں 3 بڑے ریکارڈ، ٹی 20 میں کوہلی کا بڑا ریکارڈ کرسکتے ہیں اپنے نام، فنچ کا ریکارڈ بھی خطرے میں

نئی دہلی : پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ختم ہوئی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابر نے ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کئی ریکارڈ قائم کئے تھے۔ بابر پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں دہرانا چاہیں گے۔ بابر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ بابر اعظم وراٹ کوہلی اور ارون فنچ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ۔ (AFP)
نئی دہلی : پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ختم ہوئی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابر نے ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کئی ریکارڈ قائم کئے تھے۔ بابر پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں دہرانا چاہیں گے۔ بابر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ بابر اعظم وراٹ کوہلی اور ارون فنچ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ۔ (AFP)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔ اس دوران بابر اعظم ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ وہ بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن سکتے ہیں اور سب سے زیادہ T20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والے کپتان کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر سکتے ہیں۔(AP)
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام ہے۔ وراٹ نے 117 ٹی 20 میچوں میں 4037 رنز بنائے ہیں۔ اس فہرست میں ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت نے 151 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 3974 رنز بنائے ہیں۔ (AFP)
بابر اعظم 3698 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم کو وراٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 340 رنز درکار ہیں۔ بابر اعظم کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف وراٹ کا شاندار ریکارڈ توڑنے کا اچھا موقع ہے۔ (AP)
بابر اعظم اپنی کپتانی میں 42 ٹی ٹوینٹی میچ جیت چکے ہیں۔ بابر 71 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر بابر ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے کامیاب ترین کپتان بن جائیں گے۔ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کے پاس ہے۔ مسابا نے اپنی کپتانی میں 44 ٹی ٹوینٹی میچ جیتے ہیں۔ (Photo: @babarazam/Instagram)
پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ وہ اس معاملے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ فنچ کے بطور کپتان 2236 رنز ہیں۔ (Photo: @babarazam/Instagram)
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان 2195 رنز بنائے ہیں۔ بابر کو فنچ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 42 رنز درکار ہیں۔ (Photo: @babarazam/Instagram)

انٹرنیشنل کرکٹ کے 10 بڑے ریکارڈ… جن کا ٹوٹنا تقریبا ناممکن، سچن اور مرلی دھرن کے نام سب سے بڑا ریکارڈ

10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریوں کا ریکارڈ رکھنے والے سچن تیندولکر کے پاس سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔ نومبر 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سچن کے پاس سب سے زیادہ 664 بین الاقوامی میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس دوران انہوں نے سب سے زیادہ 34357 رنز بنائے۔ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا نام ہے جنہوں نے 1997 سے 2015 تک 652 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ جے وردھنے نے 25957 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس ہے۔ 2008 سے 02 اپریل 2024 تک وراٹ نے 522 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 26733 رنز بنائے جس میں 80 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی کے لیے سچن کا ریکارڈ توڑنا آسان نہیں ہوگا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ 35 سالہ کوہلی مزید کتنے سال کھیلتے ہیں۔ وراٹ کے بعد روہت شرما نے موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ روہت نے 472 میچوں میں 18820 رنز بنائے ہیں۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اوسط سر ڈان بریڈمین کے نام ہے جنہوں نے 52 میچوں میں 99.94 کی اوسط سے مجموعی طور پر 6996 رنز بنائے۔ بریڈمین کا یہ ریکارڈ دہائیوں سے نہیں ٹوٹا ہے۔ آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر بریڈمین نے 1928-1948 تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جس میں انہوں نے 29 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بنائیں۔ بریڈمین کے بعد موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے کھلاڑی انگلینڈ کے ہیری بروک ہیں۔ 2022 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے بروک 62.15 کی اوسط سے رنز بنا رہے ہیں جو بریڈمین کے بعد کسی بھی بلے باز کی دوسری سب سے زیادہ اوسط ہے۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق سری لنکن اسپنر متھیا مرلی دھرن کے پاس ہے۔ مرلی دھرن نے 495 میچوں میں سب سے زیادہ 1347 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس عرصے کے دوران مرلی دھرن نے 77 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن نے سرگرم بولرز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن نے 400 بین الاقوامی میچوں میں 1001 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بڑھتی عمر کو دیکھتے ہوئے اینڈرسن کے لیے مرلی دھرن کا عالمی ریکارڈ توڑنا مشکل ہوگا۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ متھیا مرلی دھرن کے پاس ہے۔ مرلی نے 495 بین الاقوامی میچوں میں 77 بار ایک اننگز میں 5 یا 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آر اشون فعال کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اشون نے اب تک 281 بین الاقوامی میچوں میں 36 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سر ڈان بریڈمین کے نام ہے۔ بریڈمین نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 12 ڈبل سنچریاں بنائیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ موجودہ کھلاڑیوں میں وراٹ کوہلی وہ بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنائی ہیں، وہ اب تک 7 ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
ٹیسٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ برائن لارا کے پاس ہے۔ لارا نے ایک ٹیسٹ اننگز میں 400 ناٹ آوٹ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2004 میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ بائیں ہاتھ کے سابق ویسٹ انڈیز بلے باز لارا نے 582 گیندوں میں 43 چوکے اور 4 چھکے لگائے تھے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن ہیں جنہوں نے 2003 میں زمبابوے کے خلاف 380 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ سابق سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس کے نام ہے۔ واس نے 2001 میں زمبابوے کے خلاف 8 اوورز میں 19 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ عالمی کرکٹ میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کسی گیند باز کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس عالمی ریکارڈ تک پہنچنا کسی دوسرے گیند باز کے لیے آسان نہیں ہے۔ (AFP)
10 Unbreakable Records In international Cricket , 10 international records that may never be broken, most double centuries in test cricket, most international wicket, sachin tendulkar, muttiah muralitharan, brad man, chaminda vaas , Best bowling figures in an innings, sir don bradman, brian lara, Mohammad Sami, most runs in an innings
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں طویل ترین اوور پھینکنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد سمیع کے نام ہے۔ سمیع نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنا اوور 17 گیندوں میں مکمل کیا تھا۔ کوئی اور گیند باز سمیع کا یہ شرمناک عالمی ریکارڈ نہیں بنانا چاہے گا۔ انہوں نے یہ ناپسندیدہ ریکارڈ ایشیا کپ کے دوران بنایا تھا۔ (AFP)

Anushka-Virat:انوشکا شرمااورویراٹ کوہلی کےگھرننھے مہمان کی آمد، اداکارہ نےبیٹےکودیاجنم، رکھایہ نام

Anushka Sharma Welcomed Baby Boy: انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔ اداکارہ کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انوشکا نے خود انسٹاگرام پر یہ معلومات پوسٹ کی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا ہے۔ انوشکا نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔

انوشکا شرما نے پوسٹ میں لکھا۔’خوشی اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ، ہم سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہم نے اپنے بچے اکے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی اکائے(Akaay)کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا! ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت دور میں آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ محبت اور شکرگزاری۔

دوسرے حمل کی خبریں کافی عرصے سے آرہی تھیں۔

آپ کو بتا دیں کہ انوشکا شرما کے دوسرے حمل کی خبریں کافی عرصے سے آرہی تھیں۔ اداکارہ کا عوامی روپ بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آرہا تھا۔ لیکن انوشکا شرما نے اپنے حمل کی خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ وہیں ویراٹ کوہلی نے بھی اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم ویراٹ کوہلی کے سابق رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کے ساتھی اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی انکشاف کیا تھا کہ یہ جوڑا اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرنے جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)


اے بی ڈی ویلیئرز نے اس خبر کی تصدیق کی تھی۔یوٹیوب لائیو میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا، ‘ انوشکا اور ویراٹ کوہلی کا دوسرا بچہ آنے والا ہے۔ یہ خاندانی وقت ہے اور چیزیں ان کے لیے اہم ہیں۔ تاہم بعد میں ڈی ویلیئرز نے اپنا بیان واپس لے لیا اور کہا کہ انہوں نے لائیو ویڈیو میں غلط معلومات دی تھیں۔

جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ‘ اکائے”(Akaay)’ رکھا ہے۔اب انوشکا شرما نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں اور ان کی بیٹی وامیکا کو ایک چھوٹا بھائی ملا ہے جس کا نام انہوں نے ‘اکائے’ رکھا ہے۔

انوشکا شرما نے جیسے ہی یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تو مبارکبادوں کا سیلاب آگیا۔ اس خبر پر رنبیر سنگھ نے انوشکا شرما کو بھی مبارکباد دی ہے۔ اس کے علاوہ، بالی ووڈ ستاروں نے پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انوشکا شرما کو دوسری بار ماں بننے پر دلی مبارکباد بھی بھیجی ہے۔ رنبیر سنگھ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ نے بھی کمنٹ سیکشن میں انوشکا شرما کو مبارکباد دی ہے۔ راکل پریت نے ‘گاڈ بلیس’ لکھا ہے۔

Virat Kohli:ویراٹ کوہلی اورانوشکا شرما، دوسری باربنیں گے والدین،اے بی ڈویلیئرز نے کی تصدیق

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے اپنا نام واپس لینے پر سب حیران رہ گئے۔ اس کے بعد لوگوں نے بہت سی قیاس آرائیاں کیں۔ کسی نے بتایا کہ ویراٹ کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو کسی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما حاملہ ہیں۔ تاہم ویراٹ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا اس کا انکشاف ہوا ہے۔ ویراٹ کے خاص دوست اے بی ڈویلیئرز نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ ویراٹ کوہلی دوسری بار باپ بننے جا رہے ہیں اس لیے وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ ویراٹ کوہل کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے اس لیے انہوں نے کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔ ویراٹ کوہلی کے بڑے بھائی وکاس کوہلی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ ان کی والدہ سروج کوہلی بیمار ہیں۔ وکاس نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسی جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔

ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کئی سالوں سے آئی پی ایل میں آر سی بی فرنچائز کے لیے ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ اب ڈی ویلیئرز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ویراٹ اور انوشکا شرما دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ویراٹ نے جنوبی افریقہ کا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا اور کچھ دنوں کے لیے ہندوستان واپس آئے تھے۔ ڈی ویلیئرز نے کہا، ‘ہاں، وہ دوسرے بچے کی آمد کی تیاری کر رہے ہیں اور اسی لیے ویراٹ اپنا سارا وقت اپنے خاندان کے لیے وقف کر رہے ہیں۔’

ویرات- انوشکا کی ایک بیٹی ہے۔اےبی ڈی ویلیئرز نے یہ بھی کہا کہ ویراٹ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم اس سے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ ویراٹ تیسرے ٹیسٹ میچ سےپہلے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ ویراٹ اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کی ایک تین سال کی بیٹی ہے جس کا نام وامیکا ہے۔

ہندوستان ۔ انگلینڈ ٹیسٹ کے درمیان وراٹ کوہلی کیلئے خوشخبری، آئی سی سی سے ملا بڑا تحفہ

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو آئی سی سی نے ون ڈے مینز کرکٹر آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ رن مشین نے 2023 میں کمال کی بلے بازی کی، خواہ وہ محدود اوورز کرکٹ ہو یا ٹیسٹ کرکٹ۔ انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ میں رنز کا انبار لگایا اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ نتیجے کے طور پر کوہلی کو آئی سی سی کی طرف سے او ڈی آئی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں نوجوان بلے باز شبھمن گل نے بھی بلے سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ 2023 میں شبھمن گل ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں نمبر 1 ثابت ہوئے۔ لیکن ورلڈ کپ میں گل توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ گل نے 2023 میں 29 ون ڈے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 5 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 63.36 کی بہترین اوسط سے 1584 رنز بنائے۔ شبھمن گل رنز کے معاملے میں وراٹ کوہلی سے آگے تھے۔

ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2023 میں رنر اپ ثابت ہوئی تھی۔ ہندوستان نے فائنل سے پہلے لگاتار 10 میچ جیتے تھے جس میں وراٹ کوہلی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2023 میں کوہلی ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔ کوہلی نے 27 میچوں میں 6 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ انہوں نے 72.47 کی اوسط سے 1377 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا کے اس مشہور کرکٹر نے جم کر پی شراب، بلانی پڑی ایمبولینس، اب بورڈ کررہا جانچ

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر کا بڑا بیان، کہا:وراٹ اگر ہمارے دور میں ہوتے تو…

ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو وراٹ کوہلی مخالف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہوئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں 11 میچوں میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچری اننگز بنائیں۔ وراٹ 765 رنز بنا کر ٹاپ پر رہے جبکہ دوسرے نمبر پر کپتان روہت شرما رہے جنہوں نے 597 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر کا بڑا بیان، کہا: وراٹ کوہلی اگر ہمارے دور میں ہوتے تو….

نئی دہلی : وراٹ کوہلی موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وراٹ نے پچھلے وقت میں جو کچھ کیا ہے وہ بہت کم کھلاڑی کر پاتے ہیں۔ حال ہی میں ورلڈ کپ 2023 میں انہوں نے ون ڈے میں 50 سنچریاں بنا کر سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی ہمارے دور میں ہوتے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا۔

شعیب اختر نے اے این آئی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’آج کے وقت میں سچن تیندولکر کے پاس کافی رنز ہیں۔ وہ رکی پونٹنگ، برائن لارا، وسیم اکرم اور شین وارن کے ساتھ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اگر وراٹ کوہلی ہمارے دور میں ہوتے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا‘‘۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ’’ انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا۔ لیکن ابھی کے مقابلے اس وقت بھی اتنے ہی رنز بناتے ، جتنے اب تک انہوں نے بنائے ہیں، لیکن اس دور میں وسیم اکرم کو کھیلنا آسان نہیں ہوتا ۔ وراٹ وراٹ ہیں ، وہ اس صدی کے عظیم بلے باز ہیں ۔ ہم اس دور اور اس دور کا موازنہ نہیں کرسکتے، میں چاہتا ہوں کہ وہ 100 سنچریاں لگائیں‘‘ ۔

یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا کا کھیل سے لے کر شادی تک رہا تنازع، اس بات پر تو ہوا تھا جم کر ہنگامہ

یہ بھی پڑھئے: انتہائی خوبصورت ہیں پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی نئی اہلیہ ثنا جاوید، دیکھئے تصاویر

وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد سے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں نہیں کھیلے تھے۔ وراٹ نے حال ہی میں ہوئے افغانستان کے خلاف پہلا T20 میچ کسی وجہ سے نہیں کھیلے تھے ۔ دوسرے میچ میں انہوں نے 16 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسرے میچ میں بھی وراٹ کے بلے سے کوئی بڑی اننگز نظر نہیں آئی۔

وراٹ اب ٹی 20 کرکٹ میں آئی پی ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ کیونکہ ہندوستان کو اب ورلڈ کپ 2024 سے پہلے کوئی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز نہیں کھیلنی ہے ۔