Tag Archives: Royal Challengers Bengaluru

IPL 2024: آر سی بی کی پلے آف میں شاندار انٹری، چوتھے نمبر پر کیا قبضہ، آخری اوور میں پلٹی بازی

نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو مسلسل 6 میچ جیت کر آئی پی ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ RCB نے آئی پی ایل کے کرو یا مرو میچ میں چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر چوتھے نمبر پر رہ کر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں آر سی بی کے بلے بازوں نے بڑا اسکور بنایا۔ اس کے بعد گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر CSK کو شکست پر مجبور کردیا۔ RCB کے 14 میچوں میں 14 پوائنٹس ہیں اور اس نے CSK کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھا مقام پر حاصل کرلیا ہے۔ اس شکست کے بعد سی ایس کے کا 11ویں بار پلے آف میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ یش دیال نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی۔

219 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے CSK کی شروعات بہت خراب رہی۔ ریتوراج گائیکواڑ کی کپتانی میں ٹیم چنئی 7 وکٹوں پر صرف 191 رنز بنا سکی۔ گائیکواڑ کو گلین میکسویل نے اوور کی پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔ ریتوراج کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ یش دیال نے ڈیرل مچل کو 4 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیجا۔

اجنکیا رہانے 22 گیندوں میں 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رچن رویندر 37 گیندوں پر 61 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شیوم دوبے 15 گیندوں میں 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ سراج نے انہیں 3 رنز پر ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

اس سے پہلے کپتان فاف ڈو پلیسس (54 رنز) کی قیادت میں ٹاپ آرڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت آر سی بی نے 5 وکٹ پر 218 رنز بنائے۔ ڈو پلیسس (39 گیندوں، تین چوکوں، تین چھکے) کے علاوہ وراٹ کوہلی (47 رنز، 29 گیندوں)، رجت پاٹیدار (41 رنز، 23 گیندوں) اور کیمرون گرین (38 ناٹ آؤٹ، 17 گیندوں) نے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

IPL 2024: بارش کی وجہ سے 5 ۔ 5 اوورز کا ہوا میچ تو کیا ہوگا آر سی بی کا ہدف، چنئی کے خلاف درج کرنی ہوگی کیسی جیت؟

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں ہفتہ 18 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ پر سب کی نظریں ٹکی ہیں۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم کو کسی بھی قیمت پر بڑی جیت درکار ہے جبکہ چنئی کو شکست سے بچنا ہے۔ حالانکہ پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے اعدادوشمار چنئی کے حق میں ہیں لیکن آر سی بی ٹیم کے لیے یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔ میچ پر بارش کا سایہ ہے اور اگر میچ چھوٹا ہوا تو وراٹ کی ٹیم کے سامنے کیا مساواتیں ہوں گی۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے خلاف ناک آؤٹ میچ میں مدمقابل ہونے جا رہی ہے۔ مسلسل 6 میچ ہارنے کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی اس ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے پچھلے 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب چنئی کے خلاف اپنی چھٹی جیت کو بڑی بنا کر ٹیم اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کر سکتی ہے۔ آر سی بی مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ آسمانی پریشانیوں سے خوفزدہ ہے۔ میچ پر بارش کا سایہ ہے، کوئی گڑبڑ ہوئی تو ساری امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔

میچ پر بارش کا سایہ

آر سی بی اور چنئی کے درمیان میچ بنگلورو میں کھیلا جانا ہے۔ میچ سے کئی دن پہلے سے یہاں بارش کا امکان ظاہر کیا جاچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ میں 60 فیصد بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے کہ یہ میچ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے اور صبح موسم صاف نظر آیا لیکن اصل تشویش شام کو لے کر ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام کو میچ کے وقت 60 فیصد بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

پانچ پانچ اوورز کا ہوا میچ تو پھر کیا ہوگا؟

اس سیزن میں پچھلے کچھ میچ بارش متاثر ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ اگر بنگلورو اور چنئی کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش سے متاثر ہوتا ہے تو نتیجہ پر پہنچنے کے لیے اسے چھوٹا کیا جا سکتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ 20 اوور کا میچ نہ ہونے کی صورت میں 5-5 اوور کا میچ ہو ۔ ایسے میں اگر آر سی بی پہلے بلے بازی کرتا ہے تو اسے 80 رنز بنانے ہوں گے اور چنئی کو 62 رنز تک محدود کرنا ہوگا۔ وہیں اگر چنئی 80 رنز کا ہدف دیتا ہے تو آر سی بی 3.1 اوور یعنی صرف 19 گیندوں میں جیتنا ہوگا۔

20 اوورز کا میچ ہونے پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی جو بھی ہدف طے کرے، اس کو چنئی کے خلاف 18 رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ وہیں چنئی سے جو بھی ہدف ملے گا، اسے 18.1 اوور میں حاصل کرنا ہوگا۔ RCB چنئی کو شکست دینے کے بعد اس کے ساتھ 14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ جائے گا اور نیٹ رن ریٹ میں آگے نکل جائے گا۔

IPL 2024: آرسی بی کا یہ بڑا کھلاڑی، دھونی کے خواب کو کرسکتا ہے چکناچور، جم کر بول رہا بلا

نئی دہلی : اگر رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے پلے آف میں جگہ بنانا چاہتی ہے تو اسے چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک بڑی جیت درکار ہوگی۔ جب وراٹ کوہلی اس ٹورنامنٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں ٹیم کے ساتھ کھیلیں گے تو ان کی نظر صرف پلے آف پر ہوگی ۔ تین ٹیموں کو فائنل کر لیا گیا ہے اور سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ کون آخری جگہ پر قابض ہوگا۔ آر سی بی کا ایک کھلاڑی چنئی کے خلاف بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے جس نے گزشتہ دو میچوں میں مخالف ٹیم کے وار کو بے کار کر دیا ہے۔ اگر چنئی یہاں بڑے فرق سے ہار جاتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

انڈین پریمیئر لیگ میں جس ایک میچ پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں اس سے پلے آف ٹیم میں پہنچے والی آخری ٹیم طے ہوگی ۔ دفاعی چیمپئن چنئی کے خلاف بنگلورو کو نہ صرف وراٹ کوہلی سے ہوشیار رہنا ہوگا بلکہ مڈل آرڈر میں میچ کا رخ موڑنے والے رجت پاٹیدار کے خلاف بھی بہتر پلاننگ کے ساتھ اترنا ہوگا۔ لگاتار 6 میچ ہارنے کے بعد کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ٹیم پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہے گی لیکن ایسا ہوا ہے۔ وراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی کارکردگی نے ٹیم کو لگاتار 5 فتوحات سے ہمکنار کرایا اور اب آخری لیگ میچ میں ٹیم پلے آف کے ٹکٹ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وراٹ کوہلی نے اس سیزن میں تقریباً ہر میچ میں آر سی بی کو شاندار شروعات دلائی ہے، جس نے ٹیم کو اچھی اوپننگ کے بعد مڈل آرڈر میں رنز کی رفتار بڑھانے کے مسئلے سے بچایا ہے، وہ چنئی کے لیے بھی مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔ وہیں اگر رجت پاٹیدار کی بات کریں تو ان کے بلے سے رنز ٹیم کے لیے بڑے اسکور کی ضمانت دے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دو میچوں میں شاندار بلے بازی کی ہے۔

پنجاب کنگز کے خلاف 239 کے اسٹرائیک ریٹ سے انہوں صرف 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ رجت نے یہ رنز 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ دہلی کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں ایک مضبوط نصف سنچری بھی بنائی تھی۔ رجت نے 32 گیندوں میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ چنئی کے خلاف اگر اس بلے باز کا بلے چل گیا تو ٹیم کا پلے آف کا خواب بھی پورا ہو سکتا ہے۔

IPL 2024 : چنئی اور بنگلورو کے میچ پر بارش کا سایہ، رد ہوا مقابلہ کو ایک ٹیم ہوجائے گی باہر، جانئے کس کو ہوگا فائدہ

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں پچھلے چند دنوں میں کھیلے گئے میچوں نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ ایک وقت میں مسلسل چھ میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر بتائی جانے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم نے جیت کے پنچہ کے ساتھ زبردست واپسی کی ہے۔ اب صورتحال ایسی ہے کہ وہ دوسری ٹیموں کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس کے لیے ٹیم کو موسم کا تعاون درکار ہوگا کیونکہ اگلے میچ کیلئے اشارے کچھ اچھے نہیں آرہے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کا ایک ایسا میچ جس پر سب کی نظریں جمی ہوں گی، 18 مئی کو کھیلا جانا ہے۔ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے پچھلے لگاتار 5 میچوں میں ایک کے بعد ایک شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا اور پلے آف کی دوڑ میں واپس لے آئے۔ 13 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کے 12 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ چنئی کے خلاف اپنا آخری میچ جیت لیتی ہے، تو وہ 14 پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے اور پلے آف کے لیے دعویٰ ٹھوک سکتی ہے۔ اگر نیٹ رن ریٹ سپورٹ کرتا ہے تو ٹیم اگلے راؤنڈ میں بھی جگہ بنا لے گی۔ لیکن یہ سب تب ہو گا جب میچ ہو گا۔

18 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلورو کا مقابلہ چنئی سپر کنگز کے خلاف بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میچ پر بارش کا سایہ ہے جو میزبان ٹیم کا کام خراب کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق بنگلور میں 14 سے 19 مئی کے درمیان شدید بارش کا امکان ہے۔ نہ صرف بارش بلکہ طوفان آنے کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اگر محکمہ موسمیات کی وارننگ سچ ثابت ہوتی ہے تو آر سی بی اور سی ایس کے کے درمیان میچ ممکن نہیں ہوپائے گا۔

اگر میچ کینسل ہوا تو کیا ہوگا؟

چنئی سپر کنگز کی ٹیم کے 13 میچوں میں 14 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ بنگلور کے خلاف میچ کی منسوخی کے بعد 1 پوائنٹ تقسیم کرتی ہے تو اس کے 15 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ایسے میں اس کے لیے پلے آف میں آگے بڑھنا آسان ہو جائے گا۔ اگر بنگلورو کی ٹیم کو میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد پوائنٹس تقسیم کرنے پڑتے ہیں تو اس کے پاس 13 پوائنٹس رہ جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیم براہ راست پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

IPL 2024 : آر سی بی نے گھر میں کیا دہلی کا شکار، پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو 47 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے اپنے 187 رنز کے اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا۔ آر سی بی کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی RCB کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات تقریباً 35 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ وہیں دہلی کی تیرہ میچوں میں یہ ساتویں شکست ہے۔ دہلی کیپٹلز کے 12 پوائنٹس ہیں۔ آر سی بی کو لیگ مرحلے میں ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ وہ اپنا آخری میچ جیت کر 14 پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ آر سی بی کی لگاتار پانچویں جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

آر سی بی کی جانب سے 188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کی ٹیم 19.1 اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دہلی کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا۔ وارنر ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جبکہ میک گرک 21 رنز کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوگئے۔ دہلی نے 30 کے مجموعی اسکور پر اپنی 4 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ ابھیشیک پوریل 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ کمار کشاگرا 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شائی ہوپ 29 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ ٹرسٹن اسٹبس 3 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ اکشر پٹیل نے نصف سنچری بنائی، لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو منجھدار میں چھوڑ دیا۔ اکشر نے 39 گیندوں میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئی پی ایل 2024 پوائنٹس ٹیبل ۔
آئی پی ایل 2024 پوائنٹس ٹیبل ۔

اس سے پہلے رجت پاٹیدار کی نصف سنچری کی بدولت آر سی بی نے 9 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ پاٹیدار نے 32 گیندوں میں تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ ول جیکس (29 گیندوں میں 41 رنز، تین چوکے، دو چھکے) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت داری بھی کی۔ کیمرون گرین نے آخر میں 24 گیندوں میں ناٹ آوٹ 32 رنز بنائے۔

دہلی کے لیے راسخ سلام (23/2) اور خلیل احمد (31/1) نے دو دو وکٹ لیے۔ ایشانت شرما، مکیش شرما اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

IPL 2024: وراٹ کوہلی کے کمال سے جیتی آر سی بی، پلے آف میں پہنچنے کی اب کتنی فیصد امید، پنجاب کنگز باہر

نئی دہلی : وراٹ کوہلی کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی RCB کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ابھی زندہ ہیں۔ پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ پنجاب ممبئی انڈینز کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ آر سی بی کی 12 میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ پنجاب کی 12 میچوں میں یہ آٹھویں شکست ہے۔ آر سی بی کے پاس ابھی دو اور میچز باقی ہیں۔ ڈو پلیسس کی ٹیم بقیہ دو میچ جیت کر 14 پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے اور چوتھی پوزیشن پر رہ کر دیگر ٹیموں سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ اگر پنجاب کی ٹیم اپنے باقی دونوں میچ جیت بھی لیتی ہے تو اس کے صرف 12 پوائنٹس ہوں گے جو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے ناکافی ہے۔

آر سی بی کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کنگز کی ٹیم 17 اوورز میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پنجاب کی جانب سے ریلی روسو نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ پنجاب کے سلامی بلے باز پربھسمرن سنگھ 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ جونی بیئرسٹو 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر جیتیش شرما صرف 5 رنز بنا سکے۔ سوپنل سنگھ نے لیام لیونگسٹن کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔ ششانک سنگھ 37 رنز کے ذاتی سکور پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل RCB نے بارش سے متاثرہ میچ میں وراٹ کوہلی کی 47 گیندوں میں 92 رنز کی شاندار اننگز اور رجت پاٹیدار کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت 7 وکٹوں پر 241 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کے فیلڈرز نے اننگز کے دوران کئی کیچز چھوڑے، جس کی وجہ سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد کوہلی اور پاٹیدار نے لائف لائن کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 32 گیندوں میں 72 رنز بنائے۔ جب کوہلی کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور جب 10 رنز پر تھے تو انہیں دو لائف لائنیں ملیں۔ انہوں نے ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آئی پی ایل کے اس مرحلے کی اپنی چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔

رجت پاٹیدار کو بھی دو لائف لائنیں ملیں ۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کے دوران چھ چھکے اور تین چوکے لگائے۔ کوہلی اور کیمرون گرین (46 رنز) نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 46 گیندوں میں 92 رنز جوڑے، جس سے آر سی بی کو 200 رنز سے آگے لے گئے۔ گرین نے اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے سے قبل پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آر سی بی نے آخری پانچ اوور میں 77 رنز بنائے۔

IPL 2024: ڈوپلیسس اور کوہلی نے دلائی چوتھی جیت… ساتویں پوزیشن پر پہنچی آر سی بی، دلچسپ ہوئی پلے آف کی ریس

نئی دہلی : فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی کی دھماکہ خیز اننگز کے بل بوتے پر رائل چیلنجرز بنگلورو نے اپنے گھر پر گجرات جائنٹس کو شکست دے کر آئی پی ایل میں چوتھی جیت درج کی۔ بنگلورو کی ٹیم 11 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں سے 7 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ آر سی بی کی جیت کے ساتھ ہی آئی پی ایل 2024 کا پلے آف مساوات بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ ابھی تک کوئی بھی ٹیم باضابطہ طور پر پلے آف کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔ لیگ مرحلے میں RCB کے پاس ابھی 3 اور میچز باقی ہیں۔ ڈو پلیسس کی آر سی بی باقی تین میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ تاہم اس کے لیے اسے شاندار فتح کے ساتھ دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہوگا۔

گجرات ٹائٹنز کے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئی آر سی بی کی ٹیم نے 13.4 میں 6 وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 5.5 اوورز میں 92 رنز جوڑے۔ ڈوپلیسس نے 23 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ انہیں جوشوا لٹل نے شاہ رخ خان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

اس کے بعد آر سی بی نے یکے بعد دیگرے ول جیکس، رجت پاٹیدار اور گلین میکسویل کی وکٹیں گنوائیں۔ جیکس ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ پاٹیدار 2 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے اور میکسویل کو 4 رنز کے ذاتی اسکور پر لٹل نے آؤٹ کیا۔ کیمرون گرین کو بھی لٹل نے ایک رن بنا کر آؤٹ کیا۔ وراٹ کوہلی 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نور احمد نے اسے پویلین بھیج دیا۔ دنیش کارتک 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جبکہ اسپنل سنگھ نے 15 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ گجرات کی جانب سے جوشوا لٹل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلورو کے گیند بازوں کی ڈسپلن پرفارمنس اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے گجرات ٹائٹنز کے بلے باز 147 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ گجرات کی جانب سے ڈیوڈ ملر اور شاہ رخ خان نے 61 رنز کی اور راہل تیوتیا اور راشد خان نے 44 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ ٹیم میں ٹاپ پر اچھی پارٹنرشپ کا فقدان رہا۔ گجرات کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آر سی بی کے تیز گیند بازوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ محمد سراج نے 29 رنز کے عوض دو اور یش دیال نے 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

IPL 2024 :۔ 250 واں میچ… آر سی بی نے بنایا یادگار…فارم میں چل رہی سن رائزرس کی ٹیم کو دی پٹخنی

نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو نے اپنے 250ویں آئی پی ایل میچ کو یادگار بنا دیا۔ RCB نے سن رائزرس حیدرآباد کو 35 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ وراٹ کوہلی اور رجت پاٹیدار کی نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی شاندار گیند بازی بدولت آر سی بی نے حیدرآباد کو ان کے گھر میں ہی شکست دی۔ یہ RCB کی 9 میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ حیدرآباد کی 8 میچوں میں یہ تیسری شکست ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی حیدرآباد کی لگاتار 4 میچوں سے جیت کا رتھ بھی رک گیا۔ آر سی بی نے پچھلی شکست کا حساب بھی برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں کا اس سیزن میں بنگلورو میں ٹکراؤ ہوا تھا جہاں حیدرآباد نے ہائی اسکورنگ میچ میں RCB کو 25 رنز سے شکست دی تھی۔ آر سی بی کو ایک ماہ بعد دوسری جیت ملی۔ اس نے اس سیزن میں پہلی جیت 25 مارچ کو حاصل کی تھی۔

207  رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ول جیکس نے طوفانی سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو کرن شرما کے ہاتھوں کیچ کروا کر حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ ہیڈ 3 گیندوں پر ایک رن بنا سکے۔ ابھیشیک شرما نے 13 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ یش دیال نے انہیں دنیش کارتک کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا۔

ایڈن مارکرم بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 8 گیندوں پر 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہینرک کلاسن بھی 7 رنز بنا کر سوپنل سنگھ کی گیند پر گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان پیٹ کمنز نے شارٹ گیند پر غلطی کی اور 15 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہیں کیمرون گرین نے سراج کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بھونیشور 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے رجت پاٹیدار کی طوفانی اننگز اور وراٹ کوہلی کی محتاط نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو نے 7 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ پاٹیدار (20 گیندوں پر 50 رنز) نے کوہلی (43 گیندوں پر 51 رنز) کے ساتھ 65 رنز کی شراکت داری میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ کوہلی کی توجہ اپنے ساتھی کھلاڑی کو اسٹرائیک دینے پر تھی۔ کیمرون گرین (20 گیندوں پر 37 ناٹ آؤٹ) اور سوپنل سنگھ (6 گیندوں پر 12 رنز) نے آخری اووروں میں تیز رنز بنا کر آر سی بی کو 200 رنز سے آگے لے گئے۔

IPL 2024: کچھ گھنٹوں میں وراٹ کوہلی پر فیصلہ، ٹوٹ جائے گا خواب یا امید رہے گی برقرار؟

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے لیے اتوار کا دن کافی خاص ہونے والا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں دھماکہ خیز فارم دکھانے والے رائل چیلنجرز بنگلورو کے اس بلے باز پر سب کی نظریں ہوں گی۔ 2018 سے ایک بار آئی پی ایل ٹرافی اٹھانے کا خواب دیکھنے والے اس لیجنڈ پر بڑا فیصلہ ہونا ہے۔ چند گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ ان کی امیدیں برقرار رہیں گی یا وہ ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگے گی ۔

وراٹ کوہلی نے اپنی طرف سے انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اس سیزن کی پہلی سنچری بنانے کا شاندار کام کرنے والا یہ لیجنڈ اس وقت رنز بنانے کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے اور اس کے ٹورنامنٹ کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ اگر یہ ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ ہار جاتی ہے تو اس کا آگے کا سفر مشکل ہو جائے گا۔

وراٹ کوہلی ہر سال آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کا خواب پورا کرنے کی خواہش کے ساتھ کھیلنے اترتے ہیں لیکن انہیں ہر بار مایوسی ہی ہوتی ہے۔ اس سال چنئی سپر کنگز کے خلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو نے جیت درج کی ۔ اس کے بعد لگاتار 5 میچ ہار چکی اس ٹیم کے پاس اب پلے آف کی ریس میں برقرار رہنے کے لیے باقی تمام میچز جیتنے کا ہدف ہے۔

7 میچ کھیلنے کے بعد 6 میچ ہار چکی رائل چیلنجرز بنگلورو کو اپنے باقی تمام 7 میچ جیتنے ہوں گے۔ اس کے لیے سب سے پہلے ٹاپ فارم میں چل رہی گوتم گمبھیر کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزسے اتوار 21 اپریل کو ٹکرانا ہوگا ۔ اس کے بعد اس ٹیم کو خطرناک کھلاڑیوں سے بھری سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلنا ہے۔ پھر گجرات ٹائٹنز کے خلاف دو میچ کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب کنگز، دہلی کیپٹلز اور چنئی سپر کنگز مدمقابل ہوں گی۔

IPL 2024 : ریکارڈ توڑ میچ میں حیدرآباد نے ماری بازی، ٹریوس ہیڈ کی طوفانی سنچری، کارتک نے بھی دکھایا دم

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اینریک کلاسن کی نصف سنچری کی بدولت 3 وکٹوں پر 287 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ دنیش کارتک کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بنگلور نے رنز تو بنائے لیکن ہار سے بچ نہ سکی۔ آر سی بی کی ٹیم 6 وکٹ پر صرف 262 رنز تک ہی پہنچ سکی اور حیدرآباد نے یہ میچ 25 رنز سے جیت لیا۔

ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کیلئے دنیش کارتک نے شاندار بلے بازی کی اور مشکل میں پھنسی ٹیم کے لیے طوفانی نصف سنچری اننگز کھیلی ۔ 23 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے 4 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر پچاس رنز مکمل کیے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے مسلسل بڑے شاٹس مار کر میچ کو آخر تک پہنچا دیا۔ وہ 35 گیندوں پر 83 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے اور ٹیم 6 وکٹوں پر 262 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

288 رنز کے بڑے اسکور کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے لیے کپتان فاف ڈو پلیسس نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی۔ دونوں نے مل کر صرف 6 اوورز میں 80 رنز بنائے۔ وراٹ 20 گیندوں پر 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ فاف 28 گیندوں پر 62 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس تیز شروعات کی وجہ سے ہی ٹیم میچ میں لگاتار بنی رہی۔

اس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم نے اسی سیزن میں بنائے گئے 277 رنز کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ کر 287 رنز کا ریکارڈ بنایا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 8 چھکے اور 9 چوکے لگا کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی اور 102 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد اینریک کلاسن میدان میں اترے اور 31 گیندوں پر 67 رنز بنا کر اسکور کو 200 رنز سے آگے لے گئے۔ آخر میں عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 37 رنز بنا کر اسکور کو 287 رنز تک پہنچا کر تاریخ رقم کردی۔ اس کے علاوہ ایڈم مارکرم نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 32 رنز بنائے جبکہ ابھیشیک شرما نے 34 رنز بنائے۔