Tag Archives: Punjab Kings

IPL 2024: وراٹ کوہلی کے کمال سے جیتی آر سی بی، پلے آف میں پہنچنے کی اب کتنی فیصد امید، پنجاب کنگز باہر

نئی دہلی : وراٹ کوہلی کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی RCB کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ابھی زندہ ہیں۔ پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ پنجاب ممبئی انڈینز کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ آر سی بی کی 12 میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ پنجاب کی 12 میچوں میں یہ آٹھویں شکست ہے۔ آر سی بی کے پاس ابھی دو اور میچز باقی ہیں۔ ڈو پلیسس کی ٹیم بقیہ دو میچ جیت کر 14 پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے اور چوتھی پوزیشن پر رہ کر دیگر ٹیموں سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ اگر پنجاب کی ٹیم اپنے باقی دونوں میچ جیت بھی لیتی ہے تو اس کے صرف 12 پوائنٹس ہوں گے جو پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے ناکافی ہے۔

آر سی بی کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کنگز کی ٹیم 17 اوورز میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پنجاب کی جانب سے ریلی روسو نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ پنجاب کے سلامی بلے باز پربھسمرن سنگھ 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ جونی بیئرسٹو 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر جیتیش شرما صرف 5 رنز بنا سکے۔ سوپنل سنگھ نے لیام لیونگسٹن کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔ ششانک سنگھ 37 رنز کے ذاتی سکور پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل RCB نے بارش سے متاثرہ میچ میں وراٹ کوہلی کی 47 گیندوں میں 92 رنز کی شاندار اننگز اور رجت پاٹیدار کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت 7 وکٹوں پر 241 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کے فیلڈرز نے اننگز کے دوران کئی کیچز چھوڑے، جس کی وجہ سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد کوہلی اور پاٹیدار نے لائف لائن کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 32 گیندوں میں 72 رنز بنائے۔ جب کوہلی کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور جب 10 رنز پر تھے تو انہیں دو لائف لائنیں ملیں۔ انہوں نے ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آئی پی ایل کے اس مرحلے کی اپنی چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔

رجت پاٹیدار کو بھی دو لائف لائنیں ملیں ۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کے دوران چھ چھکے اور تین چوکے لگائے۔ کوہلی اور کیمرون گرین (46 رنز) نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 46 گیندوں میں 92 رنز جوڑے، جس سے آر سی بی کو 200 رنز سے آگے لے گئے۔ گرین نے اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے سے قبل پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آر سی بی نے آخری پانچ اوور میں 77 رنز بنائے۔

IPL 2024 CSK vs PBKS:پنجاب کنگزکی مشکلات میں اضافہ، اہم میچ میں چنئی سپرکنگز نےہرایا

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 میں آج 5 مئی کو پہلا میچ پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہماچل پردیش کے دھرم شالہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگز نے 28 رنز سے شاندار جیت درج کی۔ پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 167 رنز بنائے۔ پنجاب کی ٹیم اس سکور کا تعاقب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ چنئی سپر کنگز نے شاندار گیند بازی کی بنیاد پر یہ میچ جیتا۔

چنئی سپر کنگز کے لیے اوپننگ کرنے آئے اجنکیا رہانے فلاپ رہے۔ رہانے 7 گیندوں میں 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ رتوراج گائیکواڈ بھی اچھی فارم میں نظر آئے۔ لیکن وہ 21 گیندوں میں 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ڈیرل مچل نے 19 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ کے علاوہ تمام کھلاڑی فلاپ ہو گئے۔

 

معین علی نے 17 رنز، مہندر سنگھ دھونی نے 0 اور مچل سینٹنر جیسے کھلاڑیوں نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔ جڈیجہ نے سی ایس کے کی اننگز کو سنبھالتے ہوئے 26 گیندوں میں 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ جڈیجہ کے بہترین بلے بازی کے نتیجہ میں سی ایس کے کا اسکور 20 اوور میں 167 رنز تک پہنچا۔

پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل اور راہول چاہر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں بولنگ کرتے ہوئے پٹیل نے کل 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز دیے۔ پٹیل نے اپنے اسپیل میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس میں انہوں نے ڈیرل مچل، مہندر سنگھ دھونی اور شاردول ٹھاکر کی وکٹیں لیں۔ اس کے ساتھ ہی چاہر نے گائیکواڑ، شیوم دوبے اور مچل سینٹنر کی وکٹیں لیں۔

پنجاب کنگز 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی

اب پنجاب کنگز کی باری تھی کہ پنجاب کنگز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ پنجاب کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے پربھسمرن سنگھ 23 گیندوں میں 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ آنے والے جونی بیئرسٹو 6 گیندوں پر 7 رنز بنا سکے۔ ریلی روسو 3 گیندوں پر 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ششانک سنگھ 20 گیندوں میں 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان سیم کرن 11 گیندوں میں 7 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیتیش شرما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پنجاب کنگز کی ٹیم صرف 139 رنز بنا سکی۔

چنئی سپر کنگز کے لیے رویندر جڈیجہ نے بلے کے ساتھ ساتھ گیند بازی میں بھی ہلچل مچا دی۔ جڈیجہ نے 4 اوورز میں 20 رنز دیے اور مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پنجاب کی ٹورنامنٹ میں یہ 7ویں شکست ہے۔ اب پنجاب کنگز کے کھاتے میں صرف 8 پوائنٹس ہیں۔ اب کوالیفائی کرنے کے لیے انہیں باقی تینوں میچز جیتنے ہوں گے۔ یا پھر دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

IPL 2024 : پنجاب نے شکست دے کر بگاڑا چنئی کا کھیل، پلے آف کی ریس میں پھنس گئی سی ایس کے

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کے ایک میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی ہے۔ پنجاب کی ٹیم نے چنئی میں اس کے گھر پر CSK کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نے آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو پیچھے چھوڑتے  ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ اس کے 10 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہے۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری پنجاب کی ٹیم نے 17.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا ۔ پنجاب کی جانب سے پربھسمرن سنگھ نے 13 رنز، جانی بیئرسٹو نے 46 رنز، رائلی روسو نے 43 رنز، ششانک سنگھ نے ناٹ آوٹ 25 رنز اور سیم کرن نے ناٹ آوٹ 26 رنز بنائے ۔ پنجاب نے

اس سے پہلے  ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ ان کی طرف سے کپتان ریتوراج گائیکواڑ نے سب سے زیادہ 62 رنز (48 گیندوں) بنائے۔ اجنکیا رہانے نے 29 رنز (24 گیندوں) بنائے۔ سمیر رضوی نے 23 گیندوں پر 21 رنز، معین علی نے 9 گیندوں پر 15 اور ایم ایس دھونی نے 11 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

دھونی ٹورنامنٹ میں پہلی بار ہوئے آوٹ

پنجاب کنگز کی جانب سے راہل چاہر اور ہرپریت برار نے شاندار گیند بازی کی۔ دونوں نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ راہل نے 4 اوورز کے اسپیل میں 16 رن دئے۔ وہیں ہرپریت نے 4 اوور میں 17 رن دئے۔ ایم ایس دھونی اس میچ کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ آئی پی ایل 2024 میں یہ پہلا موقع ہے جب دھونی نے اپنا وکٹ گنوایا۔

یہ شکست چنئی سپر کنگز کے لیے تکلیف دہ رہی۔ حالانکہ اس شکست کے بعد بھی وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ لیکن اس سے پہلے وہ 9 میچوں میں 5 جیت اور 4 ہار کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر تھی۔ اب وہ ٹورنامنٹ میں 5 میچ ہار چکی ہے۔ دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے صرف 9 میچوں میں 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب اس کے پاس چنئی سپر کنگز سے ایک میچ زیادہ ہے اور پوائنٹس برابر ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے بھی 10 پوائنٹس (11 میچ) ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ چنئی سپر کنگز کو اب پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

IPL 2024 : پنجاب نے وہ کر دکھایا، جو کوئی نہیں کرسکا، بدل ڈالی تاریخ، KKR کے خلاف ریکارڈ توڑ جیت درج کی

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں جمعہ کو پنجاب کنگز کے بلے بازوں نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ریکارڈ ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے تاریخ رقم کردی۔ کولکاتہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 261 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں جونی بیئرسٹو کی سنچری اور ششانک سنگھ کی طوفانی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔

پنجاب کنگز کے ریکارڈ رنز کے تعاقب میں ششانک سنگھ کی طوفانی نصف سنچری سب سے اہم تھی۔ انہوں نے صرف 28 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ اس دھماکہ خیز اننگز کے دوران ششانک نے نہ صرف ٹورنامنٹ بلکہ ٹی ٹوینٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

کولکاتہ کی جانب سے دئے گئے 262 رنز کے بڑے اسکور کا تعاقب کرنے اترے پربھسمرن نے جونی بیئرسٹو کے ساتھ مل کر ٹیم کو طوفانی آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے صرف 6 اوورز میں 93 رنز بنائے۔ پربھسمرن نے 20 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بیئرسٹو نے اپنا دھماکہ جاری رکھا اور سنچری بنائی۔ 45 گیندوں پر 8 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر آئی پی ایل کی تاریخ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔

اس سے پہلے پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ سنیل نارائن اور فل سالٹ نے صرف 10 اوورز میں ٹیم کے لیے 137 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں نے ٹیم کے لیے نصف سنچریاں بنائیں۔ نارائن نے 32 گیندوں میں 9 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 71 رنز بنائے جبکہ سالٹ نے 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 75 رنز بنائے، 6 چوکے اور اتنے ہی چھکے۔

اس سیزن میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے دوسری بار 260 سے اوپر رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف 277 رنز بنانے کے بعد ٹیم نے پنجاب کنگز کے خلاف 6 وکٹوں پر 261 رنز بنائے۔ سنیل نارائن اور فل سالٹ کے دھماکہ خیز آغاز کے بعد کپتان شریس ایر نے 10 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ٹیم کو اس اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

IPL 2024: راہل تیوتیا بنے ون مین آرمی، اکیلے پلٹ دی بازی، گجرات نے لگایا جیت کا ’چوکا‘

نئی دہلی : گجرات ٹائٹنز نے کم اسکورنگ میچ میں پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ گجرات کے 8 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں جبکہ پنجاب کنگز کی 8 میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ راہل تیوتیا اس میچ میں ون مین آرمی کی طرح ڈٹے رہے۔ انہوں نے اکیلے دم پر ہی بازی پلٹ دی۔ تیوتیا نے 18 گیندوں پر ناٹ آوٹ 36 رنز بنائے۔ انہوں نے گجرات کو چار وکٹ سے جیت دلائی۔

143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کو پہلا جھٹکا 25 رنز کے مجموعی اسکور پر لگا جب ردھیمان ساہا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد کپتان گیل 29 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ساہا کو ارشدیپ سنگھ نے آشوتوش شرما کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ گل کو لیام لیونگسٹن نے کگیسو ربادا کے ہاتھوں کیچ کیا۔ سیم کرن نے سائی سدرشن کو 31 رنز کے ذاتی سکور پر کلین بولڈ کردیا۔ عظمت اللہ عمرزئی کو 13 رنز کے ذاتی اسکور پر ہرشل پٹیل نے پویلین بھیج دیا۔

اس سے پہلے آر سائی کشور کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کے اسپنرز نے پنجاب کے بیٹنگ آرڈر کو تباہ کر دیا اور انہیں 142 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس سیزن میں پاور پلے میں سب سے خراب کھیل رہے پنجاب کنگز نے سست آغاز کیا اور 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد سائی کشور، راشد خان اور نور احمد نے پنجاب کے بلے بازوں کو آزادی سے کھیلنے نہیں دیا۔ سائی کشور نے 33 رن پر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد نے 15 رن پر ایک وکٹ اور احمد نے 20 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پنجاب کے لیے پربھسمرن سنگھ 21 گیندوں میں 35 رنز بنا کر فارم میں واپس آئے۔ وہ چھٹے اوور میں آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔ اسپن گیندبازوں نے پنجاب کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سائی کشور نے اپنی رفتار میں ورائٹی لا کر مخالف بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ احمد اور راشد نے دوسرے اینڈ سے دباؤ بنایا۔ احمد نے ریلی روسو (09 رنز) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہیں کپتان سیم کرن 19 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد راشد کا شکار بنے۔

اس سیزن میں پنجاب کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما بھی سستے میں آؤٹ ہوئے۔ ہرپریت برار نے 12 گیندوں میں 29 رنز بنائے اور ٹیم کو 140 سے آگے تک پہنچایا ۔

IPL 2024 : سوریہ کمار کے بعد بمراہ اور گیرالڈ کا قہر… ممبئی نے حاصل کی تیسری جیت، پنجاب کی ہار کی ہیٹ ٹرک

نئی دہلی : سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگز اور جسپریت بمراہ اور گیرالڈ کوئٹزی کی خطرناک گیند بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے آخری اوور میں پنجاب کنگز کو 9 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ جہاں سوریہ نے بلے بازی میں تہلکہ مچایا تو وہیں بمراہ نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں لے کر پنجاب کے حوصلے کو پست کر دیا۔ ممبئی کے 193 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کی ٹیم 19.1 اوور میں 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ اور کوئٹزی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ممبئی کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کنگز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پنجاب نے تیسرے اوور میں ہی اپنے ٹاپ 4 وکٹیں گنوا دیں۔ گیرالڈ کوئٹزی نے اوپنر پربھسمرن سنگھ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج دیا جب کہ جسپریت بمراہ نے ریلی روسو کو بولڈ کرکے پنجاب کو دوسرا جھٹکا دیا۔ روسو ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سیم کرن 6 رنز کے ذاتی سکور پر بمراہ کا شکار بنے جبکہ لیام لیونگسٹون ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شریس گوپال نے ہرپریت بھاٹیہ کو 13 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیجا۔

آکاش مدھوال نے جیتیش شرما کو 9 رنز کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ بمراہ نے ششانک سنگھ کو آؤٹ کر کے اپنا تیسرا شکار مکمل کیا۔ ششانک 41 کے ذاتی اسکور پر تلک ورما کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آشوتوش شرما 61 رنز کے ذاتی سکور پر کوئٹزی کے شکار بنے۔ آشوتوش شرما نے ہرپریت برار کے ساتھ 57 رنز کی شراکت داری کی۔

اس سے پہلے سوریہ کمار یادو کی 53 گیندوں میں 78 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 192 رنز بنائے۔ سوریہ کمار نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے اور اپنا 250 واں آئی پی ایل میچ کھیل رہے روہت شرما کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 57 گیندوں میں 81 رنز اور تلک ورما کے ساتھ 28 گیندوں میں 49 رنز کی شراکت داری کی۔

وہیں روہت نے اپنی 25 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 36 رنز بنائے، جب کہ تلک نے 18 گیندوں میں 34 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز میں دو چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔

IPL 2024 : ریگولر کپتان کے بغیر اتری پنجاب کنگز، دلچسپ میچ میں راجستھان رائلز نے دی پٹخنی

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 27ویں میچ میں پنجاب کنگز کی ٹیم کپتان شیکھر دھون کے بغیر راجستھان رائلز کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے میدان میں اتری۔ کنگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔ ٹاپ فارم میں چل رہی راجستھان رائلز کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور سیزن کی 5ویں جیت درج کی۔ اس جیت کے بعد سنجو سیمسن کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔

ہفتہ، 13 اپریل کو، راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیم کرن کی کپتانی میں کھیلنے اتری پنجاب کنگز کی ٹیم کو اپنے باقاعدہ کپتان اور سلامی بلے باز شیکھر دھون کی کمی محسوس ہوئی۔ اتھروا تائیڈے اور جونی بیئرسٹو کی اوپننگ جوڑی نہیں چل سکی۔ دونوں 15-15 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس سیزن میں پنجاب کے لیے شاندار اننگز کھیل رہے ششانک سنگھ بھی 9 رنز ہی بنا سکے۔ ایک اور ہیرو آشوتوش شرما نے 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

اچھی شروعات کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم مسلسل گرتی وکٹوں کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی۔ ٹیم کو جیت کے لیے 18 گیندوں پر 34 رنز درکار تھے اور صرف 4 وکٹیں گری تھیں۔ اچانک پنجاب کنگز کے گیند بازوں نے میچ میں واپسی کی اور یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لے لیں۔ آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔ شیمرون ہیٹمائر نے تیسری اور پانچویں گیند پر چھکے لگا کر میچ راجستھان کی جھولی میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل کی تاریخ میں چوکوں سے زیادہ لگائے چھکے، 2 بلے باز بنا چکے ہیں ڈبل سنچری

یہ بھی پڑھئے: IPL 2024 کے درمیان میں بدل سکتا ہے اس ٹیم کا کپتان؟ آکاش چوپڑا نے کس کیلئے کیا اشارہ

راجستھان رائلز کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے اننگز کا آغاز اپنے انداز میں کیا اور 28 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں دھوم مچانے والے تنوش کوٹیان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان سنجو سیمسن نے اچھے ہاتھ دکھائے لیکن 18 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد ریان پراگ اور دھرو جریل کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ پھنس گیا لیکن شیمرون ہیٹمائر نے آخر میں آ کر میچ ختم کر دیا اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلادی۔

IPL 2024: ششناک ۔ آشوتوش کا طوفان… پھر بھی پنجاب کنگز کی قسمت نے نہیں دیا ساتھ، حیدرآباد نے ماری بازی

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 میں منگل کو سن رائزرس حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ ہوا۔ اس میچ میں ایک وقت میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 24 گیندوں میں 67 رنز بنانے تھے اور صرف 4 وکٹیں باقی تھیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے شائقین یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کی ٹیم کی جیت یقینی ہے۔ لیکن ششانک سنگھ اور آشوتوش نے سن رائزرس کے گیند بازوں کی طرح پٹائی کی کہ کھیل پنجاب کنگز کی طرف جھک گیا۔ ششانک اور آشوتوش نے آخری 24 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ حالانکہ اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے یہ میچ 2 رنز سے جیت لیا۔

آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کے خلاف پہلے بلے بازی کی۔ اس کی شروعات کافی خراب رہی۔ پاور پلے ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ ٹیم کے ٹاپ 3 بلے باز ٹریوس ہیڈ، ایڈن مارکرم، ابھیشیک شرما پویلین لوٹ چکے تھے۔ صرف 39 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد جدوجہد کر رہی سن رائزرس کی ٹیم کو امپیکٹ کھلاڑی راہل ترپاٹھی کو میدان میں بلانا پڑا۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں۔ راہل 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ لیکن وکٹوں کے اس گرنے کے درمیان نتیش کمار ریڈی ڈٹے رہے تھے۔ اس 20 سالہ بلے باز نے سن رائزرس حیدرآباد کو پنجاب کنگز کے خلاف وہ اسکور دیا جس کی وجہ سے ٹیم جیت سکی۔

سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کو پنجاب کنگز کے خلاف 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ نتیش کمار ریڈی نے صرف 64 رن پر 4 وکٹ گنوانے والی اس ٹیم کو 182 کے اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے عبدالصمد (25) اور ہینرک کلاسن (9) کے ساتھ بالترتیب 50 اور 36 رنز کی شراکت داری کی۔ شہباز احمد نے بھی آخری اوورز میں 7 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

پنجاب بمقابلہ حیدرآباد کے اس میچ میں نتیش ریڈی نے ہرپریت برار کے ایک اوور میں 22 رنز بنائے۔ انہوں نے اننگز کے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک ڈاٹ کھیلا۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی 4 گیندوں پر 2 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ اس اوور کی آخری گیند پر نتیش نے 2 رن بھی لیے۔

IPL 2024 : شبھمن گل پر بھاری پڑی ششانک کی طوفانی اننگز، پنجاب نے جبڑے سے چھینی جیت، گجرات کو دی مات

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کپتان شبھمن گل کی نصف سنچری کے دم پر 199 رنز کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کے بڑے بلے باز ناکام رہے اور ششانک سنگھ نے شاندار اننگز کھیلی۔ ناٹ آوٹ 61 رنز بنا کر انہوں نے گجرات کے جبڑوں سے جیت چھین لی۔ پنجاب نے 19.5 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر جیت حاصل کی۔

پنجاب کنگز کے بڑے نام اس میچ میں رنز بنانے میں ناکام رہے لیکن ششانک سنگھ نے تنہا جدوجہد جاری رکھی۔ مسلسل گرتی وکٹوں کے درمیان ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا اور شاندار نصف سنچری بنائی ۔ آخر تک ڈٹے رہتے ہوئے اس کھلاڑی نے میچ میں پنجاب کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ان کی 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز نے ٹیم کو جیت کے دروازے تک پہنچا دیا۔

اس سے پہلے گجرات ٹائٹنز کے کپتان پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے اور انہیں پہلے بلے بازی کرنی پڑی۔ پہلے تین میچوں میں اچھی شروعات کے بعد وکٹیں گنوانے والے شبھمن گل نے اس میچ میں اپنا دم دکھایا۔ 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اس سلامی بلے باز نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اننگز ٹیم کے لیے کافی اہم تھی کیونکہ انہوں نے اکیلے ایک اینڈ کو سنبھالا اور ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ 150 رنز کے اسکور پر 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹیم جیت کی جانب گامزن تھی۔ تاہم دو نامعلوم ناموں نے گجرات ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ششانک سنگھ نے 61 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ایک اینڈ سنبھالا جبکہ دوسری طرف سے آشوتوش شرما نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ پنجاب کی طرف موڑ دیا۔

IPL RCB vs PBKS:دلچسپ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگزکو4وکٹوں سےدی شکست

آئی پی ایل 2024 کے چھٹے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 6 وکٹوں کے گرنے کے بعد آر سی بی نے ماہی پال لومرور کو بیٹنگ کے لیے بھیجا۔ ان کی یہ چال کام کر گئی۔ دراصل، 177 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، آر سی بی نے 16.2 اوور میں 130 رنز پر 6 وکٹ گنوا دیے۔ تب ایسا لگ رہا تھا کہ پنجاب یہ میچ جیت جائے گالیکن ماہی پال لومرور اور دنیش کارتک نے اپنی طوفانی بلے بازی سے بازی پلٹ دیں۔ کارتک 10 گیندوں میں 28 اور ماہی پال لومرور نے 8 گیندوں میں 17 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپسی کی۔ کارتک کے بلے سے 3 چوکے اور 2 چھکے لگے۔ جبکہ لومرور نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہیں ویراٹ کوہلی نے 49 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔

آئی پی ایل 2024 کے چھٹے میچ میں آر سی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ کافی دلچسپ رہا۔ میچ کا رخ ہر لمحہ بدلتا نظر آ رہاتھا لیکن آخر میں آر سی بی کی جیت ہوئی۔ ٹیم کے لیے دنیش کارتک نے 10 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ لومرر نے ان کا ساتھ دیا اور 8 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناؤٹ آؤٹ رہے ۔

 

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 176/6 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کی ٹیم 19.2 اوور میں 4 وکٹوں سے جیت گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی نے آئی پی ایل 2024 میں جیت کا کھاتہ کھول دیا کیونکہ وہ چنئی کے خلاف پہلا میچ ہار گئے تھے۔

آر سی بی کی شروعات کچھ خاص نہیں تھی۔

اوپننگ کرنے آئے ویراٹ کوہلی نے پہلے ہی اوور میں چار چوکے لگا کر ٹیم کے اسکور کو 16 رنز تک پہنچا دیا تھا لیکن دوسرے سرے پر کپتان فاف ڈو پلیسس اچھی فارم میں نظر نہیں آ رہے تھے۔ آر سی بی کو پہلا جھٹکا کپتان فاف (03) کی صورت میں لگا، جو تیسرے اوور میں کاکیسوراباڈا کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں کیمرون گرین (03) پویلین لوٹ گئے۔

تاہم اس کے بعد کوہلی اور پاٹیدار نے تیسرے وکٹ کے لیے 43 (35 گیندوں) کی شراکت داری کی اور پھر ٹیم نے 11ویں اوور میں تیسری وکٹ پاٹیدار کی صورت میں گنوائی، جنہوں نے 1 چھکا اور ۱چوکے لگا کر 18 رنز(18 گیندوں میں ) بنائے۔ اس کے بعد ٹیم کو بڑا دھچکا گلین میکسویل کی صورت میں لگا جو 13ویں اوور میں صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

پھر ویراٹ کوہلی کی وکٹ 16ویں اوور میں گر گئی اور ٹیم کی تمام امیدیں تقریباً دم توڑ گئیں۔ کوہلی 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 77 رنز (49 گیندوں میں ) بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد انوج راؤت 17ویں اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ راؤت نے 1 چوکے کی مدد سے صرف 11 (14 گیندو ں میں ) رن بنائے۔ یہاں سے ماہی پال لومرور اور دنیش کارتک نے ٹیم کو ہارے ہوئے میچ سے جیت دلائی۔ ان دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے18گیندو ں میں رنز 48جوڑے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔