Tag Archives: Gujarat Titans

IPL 2024 GT vs CSK:گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگزکو35رنز سےدی شکست،پلے آف کی دوڑ ہوئی دلچسپ

گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 35 رنز سے شکست دی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئےگجرات ٹائٹنز نے پلے آف کے نقطہ نظر سے ایک اہم میچ میں 231 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ شبمن گل کے 104 رنز اور سائی سدرشن کے 103 رنز نے گجرات کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ دوسری طرف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز صرف 196 رنز بنا سکی۔ چنئی کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ ٹیم نے 10 رنز کے اندر 3 وکٹ گنوا دیے۔ تاہم ڈیرل مچل اور معین علی کے درمیان 109 رنز کی شراکت ہوئی۔ مچل نے 34 گیندوں پر 63 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ وہیں معین علی نے 36 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ لیکن یہ دونوں ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کر سکے۔ گجرات کی جانب سے موہت شرما نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ڈیرل مچل، معین علی اور شیوم دوبے کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

چنئی سپر کنگز نے232 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاور پلے اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے تھے۔ یہاں سے ڈیرل مچل اور معین علی کے درمیان 109 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔ دونوں نے اگلے 6 اوورز میں 76 رنز جوڑے جس کی وجہ سے 12 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور 3 وکٹوں پر 119 رنز ہو گیا۔ اس دوران مچل 13ویں اوور کی دوسری گیند پر بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے 63 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ 15ویں اوور میں معین علی بھی 56 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چنئی سپر کنگز نے 15 اوور میں 143 رن بنائے تھے اور ٹیم کو جیت کے لئے آخری 5 اوور میں 89 رن درکار تھے۔

 

شیوم دوبے بھی 21 رن بنانے کے بعد 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے لیکن رویندرا جڈیجہ آج گیند بازوں کو مات دینے کے موڈ میں تھے۔ اس دوران راشد خان نے 18ویں اوور میں 2 وکٹیں لے کر گجرات کی جیت کو تقریباً یقینی بنا لیا تھا۔ صورتحال یہ تھی کہ چنئی کو جیتنے کے لیے آخری اوور میں 52 رنز بنانے تھے۔ آخر میں دھونی نے 11 گیندوں میں 26 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن کافی کوششوں کے باوجودچنئی سپر کنگز ، 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے ساتھ ہی اس میچ میں چنئی کو 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

گجرات ٹائٹنز کی اس جیت کے ساتھ ہی آئی پی ایل 2024 میں پلے آف کی دوڑ دلچسپ ہو گئی ہے۔ چنئی سپر کنگز اب بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔ ٹیم کو کوالیفائی کرنے کے لیے اگلے دو میچ جیتنے ہوں گے۔ چنئی سپر کنگز کی شکست آر سی بی کے لیے بھی اچھی خبر ہے کیونکہ چنئی کی جیت سے ٹاپ۔4 میں ان کا راستہ بہت مشکل ہو سکتا تھا۔ اب RCB اور گجرات ٹائٹنز بالترتیب 7ویں اور 8ویں پوزیشن پر ہیں اور دونوں کے 10 پوائنٹس ہیں۔ CSK کی شکست سے GT اور RCB کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔

آخری 3 اوور میں چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 64 رنز درکار تھے۔ راشد خان 18ویں اوور میں بولنگ کرنے آئے جس میں انہوں نے صرف 2 رنز دیے۔ انہوں نے رویندرا جڈیجہ کو اپنے اوور کی تیسری گیند پر ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں آؤٹ کرایا۔ جڈیجہ نے 10 گیندوں میں 18 رنز بنائے۔ مچل سینٹنر بھی اوور کی 5ویں گیند پر صفر کےا سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اگرچہ دھونی ابھی بھی کریز پر موجود تھے لیکن 2 اوورز میں 62 رنز بنانا تقریباً ناممکن تھا۔ ان 2 وکٹوں کے ساتھ ہی راشد خان نے جی ٹی کی جیت کو تقریباً یقینی بنا لیا تھا۔

 

گجرات ٹائٹنز کے لیے دونوں اوپنرز شبھمن گل اور سائی سدرشن نے سنچری اننگز کھیلی۔ گیل نے 55 گیندوں میں 104 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 9 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ دوسری جانب سدرشن نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میں ان کے بلے سے 5 چوکے اور 7 چھکے لگے۔ گل۔سدرشن آئی پی ایل کی تاریخ کی تیسری جوڑی ہیں جنہوں نے میچ کی ایک اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ گل اور سدرشن نے آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ گل اور سدرشن نے پہلی وکٹ کے لیے 210 رنز جوڑے۔ ان سے پہلے 2022 میں کوئنٹن ڈی کاک اور کے ایل راہول نے پہلی وکٹ کے لیے 210 رنز کی شراکت داری کی تھی۔

IPL 2024 CSK vs GT:گجرات ٹائٹنز کے22سالہ اوپنر نےتوڑدیاسچن ٹنڈولکرکاریکارڈ،17سال میں ایساکبھی نہیں ہوا۔۔

نئی دہلی: 22 سالہ بلے باز سائی سدرشن نے آئی پی ایل کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گجرات ٹائٹنز کے اوپنر سائی سدرشن نے جمعہ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف سنچری بنائی ہے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے آئی پی ایل میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کر لیے۔ سائی سدرشن آئی پی ایل میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی بن گئے ہیں۔

آئی پی ایل میں جمعہ کو چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ آئی پی ایل 2024 کے 59ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کو کہا۔ میزبان گجرات ٹائٹنز کے اوپنرز سائی سدرشن اور شبمن گیل نے دونوں ہاتھوں سے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور ایسی شراکت داری کی جو آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔

 

اس میچ میں شبمن گل اور سائی سدرشن دونوں نے سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے 50-50 گیندوں پر اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ آئی پی ایل میں شبمن گل کی یہ چھٹی سنچری ہے جبکہ سائی سدرشن نے پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ سائی سدرشن 51 گیندوں پر 103 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ گل نے 55 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئی پی ایل میں یہ سائی سدرشن کی 25ویں اننگز تھی جو سچن۔ریتوراج کا مشترکہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے اس اننگز میں آئی پی ایل کے 1000 رنز مکمل کر لیے۔ اس کے ساتھ ہی سائی سدرشن مختصر ترین اننگز میں 1000 رنز بنانے والے ہندوستانی بن گئے ہیں۔

 

ان سے پہلے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر اور رتوراج گائیکواڑ کے نام تھا جنہوں نے 31ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ مجموعی ریکارڈ شان مارش کے نام ہے۔ آسٹریلیا کے شان مارش نے 21ویں اننگز میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ لینڈل سمنز 23 اور میتھیو ہیڈن نے 25ویں اننگز میں ایک ہزار رنز کا ہندسہ چھو لیا تھا۔

IPL 2024: ڈوپلیسس اور کوہلی نے دلائی چوتھی جیت… ساتویں پوزیشن پر پہنچی آر سی بی، دلچسپ ہوئی پلے آف کی ریس

نئی دہلی : فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی کی دھماکہ خیز اننگز کے بل بوتے پر رائل چیلنجرز بنگلورو نے اپنے گھر پر گجرات جائنٹس کو شکست دے کر آئی پی ایل میں چوتھی جیت درج کی۔ بنگلورو کی ٹیم 11 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں سے 7 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ آر سی بی کی جیت کے ساتھ ہی آئی پی ایل 2024 کا پلے آف مساوات بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ ابھی تک کوئی بھی ٹیم باضابطہ طور پر پلے آف کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔ لیگ مرحلے میں RCB کے پاس ابھی 3 اور میچز باقی ہیں۔ ڈو پلیسس کی آر سی بی باقی تین میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ تاہم اس کے لیے اسے شاندار فتح کے ساتھ دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہوگا۔

گجرات ٹائٹنز کے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئی آر سی بی کی ٹیم نے 13.4 میں 6 وکٹوں پر 152 رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 5.5 اوورز میں 92 رنز جوڑے۔ ڈوپلیسس نے 23 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ انہیں جوشوا لٹل نے شاہ رخ خان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

اس کے بعد آر سی بی نے یکے بعد دیگرے ول جیکس، رجت پاٹیدار اور گلین میکسویل کی وکٹیں گنوائیں۔ جیکس ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ پاٹیدار 2 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے اور میکسویل کو 4 رنز کے ذاتی اسکور پر لٹل نے آؤٹ کیا۔ کیمرون گرین کو بھی لٹل نے ایک رن بنا کر آؤٹ کیا۔ وراٹ کوہلی 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نور احمد نے اسے پویلین بھیج دیا۔ دنیش کارتک 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جبکہ اسپنل سنگھ نے 15 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ گجرات کی جانب سے جوشوا لٹل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلورو کے گیند بازوں کی ڈسپلن پرفارمنس اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے گجرات ٹائٹنز کے بلے باز 147 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ گجرات کی جانب سے ڈیوڈ ملر اور شاہ رخ خان نے 61 رنز کی اور راہل تیوتیا اور راشد خان نے 44 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ ٹیم میں ٹاپ پر اچھی پارٹنرشپ کا فقدان رہا۔ گجرات کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو آر سی بی کے تیز گیند بازوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ محمد سراج نے 29 رنز کے عوض دو اور یش دیال نے 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

IPL 2024 : ریشبھ پنت کا طوفان، انتہائی سنسنی خیز میچ میں دہلی کیپیٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو دی پٹخنی

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ایک انتہائی سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرنے اتری دہلی نے کپتان ریشبھ پنت کی ناٹ آوٹ 88 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ وہیں دوسری اننگز میں ڈیوڈ ملر کی نصف سنچری کی بدولت ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کی ٹیم نے واپسی کی لیکن آخر میں دہلی نے میچ اپنے نام کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 220 رنز ہی بناسکی اور اس طرح سے دہلی نے چار رنز اس میچ کو جیت لیا ۔

گجرات ٹائٹنز کے لیے گزشتہ چند میچوں سے خاموش رہنے والے بلے باز ڈیوڈ ملر نے دہلی کے خلاف اپنا دم دکھایا ۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی طوفانی اننگز ٹیم کو فتح کے قریب لے گئی لیکن اسے شکست سے نہیں بچا سکی۔ ڈیوڈ ملر نے صرف 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے سے پہلے انہوں نے اننگز کے 17ویں اوور میں اینریک نورکھیا کو 1 چوکا اور 3 چھکا لگا کر 24 رنز بنائے۔

وہیں اس سے پہلے دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف زبردست اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے رنز تک پہنچایا جو چھوٹے اسکور پر رک رہی تھی۔ اس بلے باز نے صرف 43 گیندوں پر 8 چھکے اور 5 چوکے لگا کر 88 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ اس اننگز کی سب سے اہم بات آخری اوور میں موہت شرما کے 31 رنز تھے۔ اننگز کے 20ویں اوور میں ریشبھ پنت نے 4 چھکے اور 1 چوکا لگا کر پورے میچ کا رنگ ہی بدل دیا۔

دہلی کیپیٹلز کیلئے ریشبھ پنت کے علاوہ اکشر پٹیل نے شاندار اننگز کھیلی ۔ اکشر پٹیل تیسرے نمبر پر بلے بازی کیلئے میدان میں اترے اور انہوں نے شاندار نصف سنچری اننگز کھیلی ۔ اکشر پٹیل نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے ۔

IPL 2024: راہل تیوتیا بنے ون مین آرمی، اکیلے پلٹ دی بازی، گجرات نے لگایا جیت کا ’چوکا‘

نئی دہلی : گجرات ٹائٹنز نے کم اسکورنگ میچ میں پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ گجرات کے 8 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں جبکہ پنجاب کنگز کی 8 میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ راہل تیوتیا اس میچ میں ون مین آرمی کی طرح ڈٹے رہے۔ انہوں نے اکیلے دم پر ہی بازی پلٹ دی۔ تیوتیا نے 18 گیندوں پر ناٹ آوٹ 36 رنز بنائے۔ انہوں نے گجرات کو چار وکٹ سے جیت دلائی۔

143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کو پہلا جھٹکا 25 رنز کے مجموعی اسکور پر لگا جب ردھیمان ساہا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد کپتان گیل 29 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ساہا کو ارشدیپ سنگھ نے آشوتوش شرما کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ گل کو لیام لیونگسٹن نے کگیسو ربادا کے ہاتھوں کیچ کیا۔ سیم کرن نے سائی سدرشن کو 31 رنز کے ذاتی سکور پر کلین بولڈ کردیا۔ عظمت اللہ عمرزئی کو 13 رنز کے ذاتی اسکور پر ہرشل پٹیل نے پویلین بھیج دیا۔

اس سے پہلے آر سائی کشور کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کے اسپنرز نے پنجاب کے بیٹنگ آرڈر کو تباہ کر دیا اور انہیں 142 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس سیزن میں پاور پلے میں سب سے خراب کھیل رہے پنجاب کنگز نے سست آغاز کیا اور 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد سائی کشور، راشد خان اور نور احمد نے پنجاب کے بلے بازوں کو آزادی سے کھیلنے نہیں دیا۔ سائی کشور نے 33 رن پر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد نے 15 رن پر ایک وکٹ اور احمد نے 20 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پنجاب کے لیے پربھسمرن سنگھ 21 گیندوں میں 35 رنز بنا کر فارم میں واپس آئے۔ وہ چھٹے اوور میں آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔ اسپن گیندبازوں نے پنجاب کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سائی کشور نے اپنی رفتار میں ورائٹی لا کر مخالف بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ احمد اور راشد نے دوسرے اینڈ سے دباؤ بنایا۔ احمد نے ریلی روسو (09 رنز) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہیں کپتان سیم کرن 19 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد راشد کا شکار بنے۔

اس سیزن میں پنجاب کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما بھی سستے میں آؤٹ ہوئے۔ ہرپریت برار نے 12 گیندوں میں 29 رنز بنائے اور ٹیم کو 140 سے آگے تک پہنچایا ۔

IPL 2024 : ٹی 20 میں 67 گیندیں باقی رہتے جیتی ٹیم… ٹائٹنز کی گاڑی پٹری سے اتری، دہلی نے پکڑی رفتار

نئی دہلی : دہلی کیپٹلز کی ٹیم جیت کی پٹری پر لوٹ آئی ہے۔ ریشبھ پنت کی کپتانی والی دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے آئی پی ایل کے 32ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ گجرات ٹائٹنز کو 89 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد دہلی نے 67 گیندیں باقی رہتے ہوئے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ دہلی کے لیے جیک فریزر میک گرک نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات ٹائٹنز کو اس آئی پی ایل میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گجرات ٹائٹنز کے 90 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے دہلی کیپٹلز کی شروعات اچھی رہی۔ پرتھوی شا اور جیک فریزر میک گرک نے 25 رنز جوڑے۔ میک گرک 10 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ پرتھوی شا نے 6 گیندوں پر سات رنز بنائے۔ امپیکٹ پلیئر کے طور پر اترے ابھیشیک پورل نے 7 گیندوں میں 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ شائی ہوپ 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان ریشبھ پنت 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سمیت کمار 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سندیپ واریئر نے 2 جبکہ اسپینسر جانسن اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے دہلی کے کپتان ریشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کی بیٹنگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ صرف 3 بلے باز ڈبل فیگرز کو چھو سکے۔ راشد خان 31 رنز بنا کر جبکہ سائی سدرشن 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ وہیں راہل تیوتیا نے 10 رنز بنائے۔ سلامی بلے باز ردھیمان ساہا 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شبھمن گل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر نے 2 رنز بنائے۔

دہلی کی جانب سے مکیش کمار نے سب سے زیادہ 3 جبکہ ایشانت شرما اور ٹرسٹن اسٹبس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی کیپٹلز کی 7 میچوں میں یہ تیسری جیت ہے جبکہ گجرات ٹائٹنز کی 7 میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے۔

IPL 2024 :۔ 12 گیندوں پر 37 رنز… گجرات نے جیتی ہاری ہوئی بازی، گل کے بعد راشد خان کا طوفان

نئی دہلی : گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2024 میں راجستھان رائلز کی جیت کی مہم پر بریک لگادی ہے۔ لگاتار 4 میچ جیت چکی راجستھان رائلز کو گجرات ٹائٹنز نے آخری گیند پر 3 وکٹوں سے شکست دی۔ ایک وقت یہ میچ راجستھان رائلز کے حق میں جھک گیا تھا۔ لیکن گجرات ٹائٹنز کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ گجرات ٹائٹنز نے آخری دو اووروں میں 37 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں راجستھان رائلز نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔ انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے اوپنر یشسوی جیسوال (24) اور جوس بٹلر (8) ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے۔ لیکن اس کے بعد کپتان سنجو سیمسن اور ریان پراگ ڈٹے رہے۔ ریان پراگ نے 48 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن 38 گیندوں پر 68 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ شیمرون ہیٹمائر نے 5 گیندوں پر 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

گجرات ٹائٹنز کی غلطیوں نے بھی راجستھان رائلز کو بڑا اسکور کرنے میں مدد دی۔ گجرات ٹائٹنز نے ریان پراگ کو دو بار اور سنجو سیمسن کو ایک بار زندگی دی۔ جس وقت ریان پراگ کے کیچز چھوٹے، اس وقت وہ بالترتیب 0 اور 6 کے اسکور پر کھیل رہے تھے۔ وہیں جب سنجو سیمسن کیچ چھوٹا، تب وہ 48 رنز بنا چکے تھے۔

گجرات ٹائٹنز نے 193 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کی۔ کپتان شبھمن گل (72) نے سائی سدرشن (35) کے ساتھ 64 رنز کی اوپننگ شراکت داری کی۔ سائی سدرشن کے آؤٹ ہونے کے بعد گجرات نے یکے بعد دیگرے مزید 2 وکٹیں گنوا دیں۔ راجستھان رائلز کے اسپیڈ اسٹار کلدیپ سین نے میتھیو ویڈ (4) اور ابھینو منوہر (1) کو بولڈ کیا اور اسکور کو 3 وکٹوں پر 79 رنز کردیا۔

اس کے بعد کپتان شبھمن گل نے وجے شنکر (16) اور راہل تیوتیا (22) کے ساتھ مل کر اسکور کو 133 تک پہنچا دیا۔ اس اسکور پر گل کے آؤٹ ہونے کے بعد راہل تیوتیا، شاہ رخ خان اور راشد خان نے تیزی سے رنز بنائے اور گجرات کو جیت دلائی۔ گجرات کو آخری دو اووروں میں جیت کے لیے 35 رنز درکار تھے۔ جواب میں گجرات نے 37 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

IPL 2024 GT vs LSG:لکھنؤسپرجائنٹس نے گجرات ٹائٹنزکو33رنز سے دی شکست، یش ٹھاکرکی بہترین بولنگ

لکھنؤ سپر جائنٹس نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دی۔ شبمن گل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز کو 33 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ 18.5 اوورز میں صرف 130 رنز پر پوری ٹیم آ ل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اس جیت کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس، پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اب کے ایل راہل کی قیادت والی لکھنؤ سپر جائنٹس کے 4 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کے 163 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی رہی۔ گجرات ٹائٹنز کے اوپنرز شبھمن گل اور سائی سدرشن نے پہلی وکٹ کے لیے 6 اوور میں 54 رنز جوڑے۔ شبمن گل نے 19 رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے 31 رنز کی شراکت کی لیکن اس کے بعد وقفے ۔وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ کچھ ہی دیر میں گجرات ٹائٹنز کے 5 بلے باز 80 رنز تک پہنچ کر پویلین چلے گئے۔ کین ولیمسن، شرتھ بی آر وجے شنکر اور درشن نالکنڈے سستے میں آؤٹ ہوئے۔

 

کرونل پانڈیا اور یش ٹھاکر کی زبردست بولنگ

لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے یش ٹھاکر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ یش ٹھاکر نے 3.5 اوور میں 30 رنز دے کر 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کے 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ جبکہ روی بشنوئی کو 1 کامیابی ملی۔

 

اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے مارکس اسٹونیس نے 43 گیندوں پر 58 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کے ایل راہول، نکولس پران اور آیوش بدونی نے مختصر لیکن مفید اننگز کھیلی۔ جس کی وجہ سے لکھنؤ سپر جائنٹس نے 163 رنز کا ہندسہ چھو لیا۔

گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں کا یہ حال تھا۔

گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں کی بات کریں تو امیش یادو اور درشن نالکنڈے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ ان دونوں گیند بازوں نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ راشد خان کو 1 کامیابی ملی۔

IPL 2024 : شبھمن گل پر بھاری پڑی ششانک کی طوفانی اننگز، پنجاب نے جبڑے سے چھینی جیت، گجرات کو دی مات

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کپتان شبھمن گل کی نصف سنچری کے دم پر 199 رنز کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کے بڑے بلے باز ناکام رہے اور ششانک سنگھ نے شاندار اننگز کھیلی۔ ناٹ آوٹ 61 رنز بنا کر انہوں نے گجرات کے جبڑوں سے جیت چھین لی۔ پنجاب نے 19.5 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر جیت حاصل کی۔

پنجاب کنگز کے بڑے نام اس میچ میں رنز بنانے میں ناکام رہے لیکن ششانک سنگھ نے تنہا جدوجہد جاری رکھی۔ مسلسل گرتی وکٹوں کے درمیان ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا اور شاندار نصف سنچری بنائی ۔ آخر تک ڈٹے رہتے ہوئے اس کھلاڑی نے میچ میں پنجاب کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ان کی 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز نے ٹیم کو جیت کے دروازے تک پہنچا دیا۔

اس سے پہلے گجرات ٹائٹنز کے کپتان پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے اور انہیں پہلے بلے بازی کرنی پڑی۔ پہلے تین میچوں میں اچھی شروعات کے بعد وکٹیں گنوانے والے شبھمن گل نے اس میچ میں اپنا دم دکھایا۔ 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اس سلامی بلے باز نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اننگز ٹیم کے لیے کافی اہم تھی کیونکہ انہوں نے اکیلے ایک اینڈ کو سنبھالا اور ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ 150 رنز کے اسکور پر 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹیم جیت کی جانب گامزن تھی۔ تاہم دو نامعلوم ناموں نے گجرات ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ششانک سنگھ نے 61 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ایک اینڈ سنبھالا جبکہ دوسری طرف سے آشوتوش شرما نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ پنجاب کی طرف موڑ دیا۔

IPL 2024 SRH vs GT: سن رائزرس حیدرآباد کو گجرات ٹائٹنز7وکٹوں سے ہرایا،موہت شرما کی زبردست بولنگ

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں بڑی شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز نے زبردست جیت کے ساتھ واپسی کی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آخری میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنانے والی ٹیم صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز نے سائی سدرشن اور ڈیوڈ ملر کی شاندار اننگز کی بدولت 19.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر آسان جیت درج کی۔

گجرات کی آسان فتح

گزشتہ میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف بڑی شکست سے سنبھلتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے سن رائزرز حیدرآباد پر آسان فتح درج کی۔ کپتان شبمن گِل نے ریدھیمان ساہا کے ساتھ مل کر ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ مڈل آرڈر میں امپیکٹ کھلاڑی سائی سدرشن تیج نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ ڈیوڈ ملر نے وجے شنکر کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 

سن رائزرز کی بیٹنگ بکھر گئی۔

گزشتہ میچ میں کافی رنز بنانے والی سن رائزرس حیدرآباد کی بیٹنگ گجرات ٹائٹنز کے سامنے بکھر گئی۔ اوپنرز ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، ہنری کلاسن اور ایڈن مارکرم گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی طوفانی اننگز نہیں کھیل سکے۔ عبدالصمد نے آکر 29 رنز بنائے اور حیدرآباد کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ ابھیشیک شرما نے بھی اتنے ہی رنز بنائے۔ بڑی مشکل سے ٹیم 20 اوورز میں 162 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

موہت شرما کی زبردست بولنگ

گجرات کی ٹیم حیدرآباد کے دھماکہ خیز بیٹنگ آرڈر کو روکنے میں کامیاب ہوگئی تھی، اس کے پیچھے موہت شرما کی زبردست بولنگ تھی۔ اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس گیند باز نے بلے بازوں کو مسلسل پریشان کیا۔ 4 اوورز کی گیند بازی میں انہوں نے صرف 25 رنز دیے اور تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان میں سے ایک ہی اوور میں لگاتار دو وکٹیں میچ کا رخ بدلنے والی تھیں۔ پہلے شہباز احمد اور پھر واشنگٹن سندر کو موہت شرما نے شکار کیا۔