Tag Archives: Mumbai Indians

IPL 2024 MI vs LSG: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکومایوسی کاسامنا،لکھنؤ سپرجائنٹس نے18رنز سےدی شکست

لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی ہے۔ روہت شرما نے 68 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ممبئی انڈینز کو فتح کے قریب نہ لے جا سکے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 214 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ لکھنؤ کے لیے نکولس پران نے 29 گیندوں میں 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جب کہ کے ایل راہول نے بھی 55 رنز بنائے۔ جب ممبئی ہدف کا تعاقب کرنے آیا تو ٹیم کا آغاز شاندار تھا کیونکہ روہت شرما اور ڈیولڈ بریوس کے درمیان 88 رنز کی اوپننگ شراکت تھی۔ روہت شرما نے 38 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ لیکن درمیانی اوورز میں لکھنؤ کے گیند بازوں نے ایسا غلبہ قائم کیا کہ ممبئی انڈینز کے بلے باز اس دباؤ سے بچ نہ سکے اور میچ 18 رنز سے ہار گئے۔

میچ کی دوسری اننگز میں 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات شاندار رہی کیونکہ ٹیم نے پاور پلے اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 53 رنز بنا لیے تھے۔ خاص طور پر ڈیوالڈ بریوس اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے جو نویں اوور میں 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

 

ایم آئی ابھی پہلے جھٹکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ سوریہ کمار یادو صفر رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 11ویں اوور میں روہت شرما بھی 68 رنز کے اسکور پر محسن خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا اور نہال وڈھیرا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ اس طرح ممبئی نے صرف 32 رنز میں 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔ جب کہ ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 88 رنز بنائے تھے، ایم آئی کا اسکور 15 اوورز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز تھا۔

ٹیم کو آخری 5 اوورز میں جیت کے لیے 90 رنز درکار تھے۔ صورتحال یہ تھی کہ ٹیم کو آخری 2 اوورز میں 52 رنز بنانے تھے۔ کریز پر ایشان کشن اور نمن دھیر کھڑے تھے۔ 19ویں اوور میں 18 رنز آئے جس کی وجہ سے ٹیم کو آخری 6 گیندوں پر 34 رنز بنانے پڑے۔ نمن دھیر نے 28 گیندوں میں 62 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ممبئی کو 18 رنز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

ارجن ٹنڈولکر کو موقع ملا

ممبئی انڈینز نے ارجن ٹنڈولکر کو پورے سیزن میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن انہیں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں اپنی چھاپ چھوڑنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے اسپیل کی دوسری ہی گیند پر مارکس اسٹونیس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، لیکن ریوسے پتہ چلا کہ گیند اسٹمپ کے اوپر سے جا رہی تھی۔

پھر بھی ارجن کے لیے پہلے 2 اوور شاندار رہے جس میں انہوں نے صرف 10 رنز دیے۔ لیکن جب انہوں نے اپنے اسپیل کا تیسرا اوور کیا تو نکولس پورن نے انہیں پہلی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔ بدقسمتی سے وہ اپنے 4 اوورز مکمل نہ کر سکے۔ انجری کے باعث انہیں ڈریسنگ روم واپس جانا پڑا۔

IPL 2024 : کولکاتہ نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے ہرایا، پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے والی بنی پہلی ٹیم

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کا 60 واں میچ ممبئی انڈینز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا۔ کے کے آر نے یہ میچ 18 رن سے اپنے نام کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی KKR ٹیم اس سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔  بارش سے متاثرہ میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ 16 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی ۔

158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری ممبئی انڈینز کی شروعات کافی اچھی رہی ۔ دونوں سلامی بلے باز ایشان کشن اور روہت شرما نے مل کر 6.5 اوور میں 65 رنز بنا دئے ۔ جب تک ایشان اور روہت کریز پر تھے، تب تک میچ یک طرفہ نظر آرہا تھا، مگر ایشان کشن کے آوٹ ہوتے ہی ممبئی کی مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئیں ۔ ایشان کشن نے 22 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وہیں روہت شرما نے 19 رنز بنائے ۔

روہت اور ایشان کے آوٹ ہونے کے بعد ممبئی کی اننگز تھوڑی لڑ کھڑاگئی اور سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے کفایتی گیند بازی کرکے ممبئی کے بلے بازوں کو دباو میں لا دیا ۔ سوریہ کمار یادو 14 گیندوں میں 11 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ ہاردک پانڈیا صرف دو رنز ہی بنا سکے جبکہ ٹم ڈیوڈ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ تاہم تلک ورما نے 17 گیندوں میں 32 رنز اور نمن دھیر نے 6 گیندوں میں 17 رنز بناکر ٹیم کو واپسی دلانے کی کوشش کی ، مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے ۔

اس سے پہلے کولکاتہ کیلئے ورون چکرورتی نے 42 رنز ، نتیش رانا نے 33 رنز، آندرے رسل نے 24 رنز، رنکو سنگھ نے 20 رنز اور رمن دیپ سنگھ نے 17 رنز بنائے ۔ وہیں فل سالٹ 6 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ سنیل نارائن اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔

IPL 2024: سوریہ کمار نے چھکے سے بنائی سنچری، ممبئی نے درج کی چوتھی جیت، حیدرآباد کی پلے آف کی امیدوں کو جھٹکا

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ میں پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ممبئی انڈینز نے پیر کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف زبردست جیت درج کی۔ ٹاس ہارنے کے بعد حیدرآباد کی ٹیم بیٹنگ کے لیے تری اور آخر میں کپتان پیٹ کمنز کی تیز رفتار اننگز کی بدولت 8 وکٹوں پر 173 رنز بنا سکی۔ اس کے جواب میں سوریہ کمار یادو کی طوفانی سنچری کے دم پر ممبئی نے جیت کا ہدف 17.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے گیند بازوں نے تیز شروعات کرنے والی ٹیم کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔ ابھیشیک شرما صرف 11 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخر میں کپتان پیٹ کمنز نے 17 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 173 رنز کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینز کی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ایشان کشن 9 رنز جبکہ روہت شرما 4 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ نمن دھیر کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور ٹیم کا اسکور 31 رنز پر 3 وکٹیں ہو گیا۔ یہاں سے سوریہ کمار یادو نے آکر دھماکہ خیز اننگز کھیلی جس نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ اس شاندار بلے باز نے 51 گیندوں پر 12 چوکے اور 6 چھکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ سوریہ کمار نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

آئی پی ایل 2024 کے پلے آف کی دوڑ میں شامل سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کے بعد دھچکا لگا ہے۔ 10 میچوں میں 6 جیت سے 12 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم 14 پوائنٹس حاصل کرکے پلے آف کی طرف ایک اور قدم بڑھانا چاہتی تھی لیکن ممبئی نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ حالانکہ ٹیم کے ابھی 3 میچ باقی ہیں اور وہ آسانی سے 16 پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے۔

ہاردک پانڈیا کو نہیں مل رہے سوالوں کے جواب، ممبئی کی ہار کے بعد کہا: تھوڑا وقت لگے گا…

ممبئی : جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے خلاف 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ وانکھیڑے کی پچ پر 170 کا ہدف مشکل نہیں سمجھا جاتا ہے۔ اس کے باوجود کپتان ہاردک پانڈیا ٹیم کی شکست کی وجہ سے پریشان نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کی وجہ جاننے میں کچھ وقت لگے گا۔

ممبئی انڈینز کے لیے صرف سوریہ کمار یادو (56) کچھ دیر کریز پر ٹھہر سکے۔ ٹم ڈیوڈ (24) نے بھی تھوڑی جدوجہد کی۔ باقی بلے باز بری طرح ناکام رہے۔ پانڈیا نے میچ کے بعد ایوارڈ تقریب میں کہا کہ ہم پارٹنرشپ نہیں بنا سکے اور وکٹیں گنواتے رہے۔ بہت سارے سوالات ہیں اور ان سب کے جواب تلاش کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ حالانکہ اس میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ہاردک پانڈیا نے کے کے آر کی اننگز کو 169 رنز تک محدود کرنے پر گیند بازوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پچ پر گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگر میں غلط نہیں ہوں تو دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے وکٹ بہتر ہوگئی۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کیا بہتر کر سکتے ہیں۔ کھیل میں جدوجہد جاری ہے۔ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی یہی کہتا ہوں۔ یہ چیلنجنگ ہے اور آپ کھیل میں چیلنج پسند کرتے ہیں ۔

بتادیں کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل 2024 کے پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ اسے اپنے 11 میں سے 8 میچوں میں شکست ہوئی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں صرف رائل چیلنجرز بنگلورو اس سے نیچے ہیں۔ لیکن بنگلورو کو ممبئی سے ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ بنگلورو کی ٹیم 10 میں سے 7 میچ ہار چکی ہے۔

IPL 2024 MI vs KKR: سنسنی خیزمیچ میں کولکاتانائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو24رنز سےدی شکست

کولکا تا نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے جس کے لیے وینکٹیش ایئر نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جب ممبئی انڈینز ہدف کا تعاقب کرنے نکلی تو ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم 46 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ روہت شرما 11 رنز، ایشان کشن 13 رنز اور نمن دھیر بھی صرف 11 رنز بنا سکے۔ سوریہ کمار یادو مضبوط کھڑے رہے، لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں مسلسل گر رہی تھیں۔ سوریہ کمار یادیو نے 35 گیندوں میں 56 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے بہت سخت گیند بازی کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایم آئی نے پاور پلے اوورز میں 46 رنز بنائے تاہم ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر بیک فٹ پر آ گئی۔ ٹیم کی اگلی 3 وکٹیں بھی 24 رنز کے اندر گر گئیں، جس کی وجہ سےممبئی انڈینز کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اس نے 71 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ یہاں سے سوریہ کمار یادو نے تیزی سے بیٹنگ شروع کی اور 30 ​​گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ ان کے دور میں ممبئی کی جیت کی امیدیں بڑھنے لگیں لیکن جب سوریہ کمار یادیو 16ویں اوور میں 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پورا میدان خاموش ہوگیا۔

 

ممبئی انڈینز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے اور ٹم ڈیوڈ بدستور کریز پر موجود تھے۔ اگلے 2 اووروں میں صرف 13 رن آئے جس سے ممبئی انڈینز کو آخری 2 اووروں میں 32 رنز درکار تھے۔ ٹم ڈیوڈ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 24 رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی ایم آئی کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ اگلی ہی گیند پر پیوش چاولہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ اسی اوور میں اسٹارک نے جیرالڈ کوٹزی کو کلین بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو 24 رنز سے فتح دلائی۔

کے کے آر کی گیند بازی نے طاقت دکھائی

خاص طور پر کولکا تا نائٹ رائیڈرز کے لیے اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔ سنیل نارائن اور ورون چکرورتی، دونوں نے 4 اوورز کرائے اور دونوں نے 22 رنز دے کر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ممبئی کے بلے بازوں کو درمیانی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرنے سے روکا۔

مچل اسٹارک ڈیتھ اوورز میں حاوی رہے، انہوں نے اپنے اسپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل میچ کے گیم چینجر آندرے رسل تھے جنہوں نے سوریہ کمار یادو کا وکٹ لے کر میچ کا رخ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کی طرف موڑ دیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہاردک پانڈیا کا وکٹ بھی لیا۔

IPL 2024 : روہت ۔ سوریہ پھر ناکام … ممبئی انڈینز کی خود سپردگی، لکھنو کی پوائنٹس ٹیبل میں لمبی چھلانگ

نئی دہلی : بھلے ہی لکھنؤ سپر جائنٹس کے ایک بھی کھلاڑی کو T20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہو، لیکن آئی پی ایل 2024 میں ان کی کارکردگی پر اس سے کوئی اثر نہیں پڑا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے منگل کو ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم اس میچ میں شروع سے ہی دباؤ میں تھی۔ اس نے صرف 27 رنز پر 4 وکٹیں گنوادی تھیں اور میچ کے اختتام تک اس دباؤ سے نکل نہیں سکی۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2024 میں سب سے زیادہ میچ ہارنے کا رائل چیلنجرز بنگلور کا ریکارڈ برابر کرلیا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کی ٹیم نے آئی پی ایل پلے آف کی مساوات کو پوری طرح سے بدل دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کے ایل راہل کی ٹیم ایل ایس جی نے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اس نے ایک جیت سے چنئی سپر کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 7 میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ وہ پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ اب کوئی معجزہ ہی ممبئی انڈینز کو ٹاپ 4 میں پہنچا سکتا ہے۔

لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایل ایس جی کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایل ایس جی  کے گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور 27 رنز کے اندر ممبئی انڈینز کی 4 وکٹیں لے لیں۔ کپتان ہاردک پانڈیا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ روہت شرما 4، تلک ورما 7 اور سوریہ کمار یادو 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ممبئی انڈینز نے 10ویں اوور میں اپنے 50 رنز مکمل کئے ۔ اس وقت ممبئی کے لیے 100 رنز تک پہنچنا بھی مشکل نظر آرہا تھا۔ لیکن نہال وڈھیرا (46 رنز، 41 گیندوں) اور ٹم ڈیوڈ (35 رنز، 18 گیندوں) نے آخری اوورز میں تیز بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں پر 144 رنز تک لے گئے۔ اس سے پہلے ایشان کشن نے 36 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جانب سے محسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مارکس اسٹونیس، نوین الحق، مینک یادو اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری لکھنؤ سپر جائنٹس کو شروع میں ہی بڑا جھٹکا لگا، جب ان کے نوجوان اوپنر ارشین کلکرنی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد ممبئی انڈینز کو دوسری وکٹ کے لئے کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔ کپتان کے ایل راہل (28) اور مارکس اسٹونیس (62) نے مل کر لکھنؤ کو 59 رنز تک پہنچا دیا۔ اس اسکور پر کے ایل راہل کو ہاردک پانڈیا نے نبی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

IPL 2024 : ممبئی انڈینز کی ٹورنامنٹ میں چھٹی ہار، دہلی کیپیٹلز نے روندا، پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 میں آج (27 اپریل) ہفتہ کو پہلا میچ دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا گیا۔ دہلی کیپٹلس نے اس میچ میں شاندار جیت درج کی۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 257 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم اس اسکور کا تعاقب نہیں کر سکی۔ وہ 20 اوورز میں 247 رنز ہی بنا سکے۔

دہلی کیپٹلز کے لیے پہلے بلے بازی کرنے اترے فریزر میگگرک نے شاندار شروعات دلائی۔ وہ پہلی گیند سے ہی فارم میں نظر آئے۔ فریزر نے اپنی اننگز کے دوران 11 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انہوں نے 300 سے زیادہ اسٹرئیک ریٹ سے 27 گیندوں پر 84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ تیسرے نمبر پر شائی ہوپ نے بھی 17 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان پنت نے 19 گیندوں میں 29 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں میں 48 رن بنائے۔ اس طرح دہلی کا اسکور 20 اوور میں 257 رنز تک پہنچ گیا۔

ادھر ممبئی انڈینز کی ٹیم 258 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے شروع میں ہی وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اوپننگ کرنے ترے روہت شرما جلد پویلین لوٹ گئے۔ ایشان کشن اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے ۔ لیکن وہ 12 گیندوں میں 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ سوریہ کمار یادو نے اچھی بلے بازی کی لیکن وہ اننگز کو آگے نہ لے جا سکے۔ سوریہ 13 گیندوں میں 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پھر ہاردک پانڈیا اور تلک ورما کی طرف سے اچھی بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ دونوں کے درمیان اچھی شراکت داری پنپ رہی تھی لیکن رسخ سلام نے پانڈیا کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑ دیا۔ ہاردک 24 گیندوں میں 46 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ نہال وڈھیرا 2 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تلک ورما نے اچھی بلے بازی کی اور 32 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔ ٹم ڈیوڈ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے لیکن مکیش کمار نے انہیں 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ کر دیا۔ ڈیوڈ نے 17 گیندوں میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے مکیش کمار اور خلیل احمد نے بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح رسخ سلام نے بھی 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ چنئی ان سے ایک مقام نیچے آ گیا ہے۔

IPL 2024 : سوریہ کمار کے بعد بمراہ اور گیرالڈ کا قہر… ممبئی نے حاصل کی تیسری جیت، پنجاب کی ہار کی ہیٹ ٹرک

نئی دہلی : سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگز اور جسپریت بمراہ اور گیرالڈ کوئٹزی کی خطرناک گیند بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے آخری اوور میں پنجاب کنگز کو 9 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2024 میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ جہاں سوریہ نے بلے بازی میں تہلکہ مچایا تو وہیں بمراہ نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں لے کر پنجاب کے حوصلے کو پست کر دیا۔ ممبئی کے 193 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کی ٹیم 19.1 اوور میں 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ اور کوئٹزی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ممبئی کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کنگز کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پنجاب نے تیسرے اوور میں ہی اپنے ٹاپ 4 وکٹیں گنوا دیں۔ گیرالڈ کوئٹزی نے اوپنر پربھسمرن سنگھ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج دیا جب کہ جسپریت بمراہ نے ریلی روسو کو بولڈ کرکے پنجاب کو دوسرا جھٹکا دیا۔ روسو ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سیم کرن 6 رنز کے ذاتی سکور پر بمراہ کا شکار بنے جبکہ لیام لیونگسٹون ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شریس گوپال نے ہرپریت بھاٹیہ کو 13 رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین بھیجا۔

آکاش مدھوال نے جیتیش شرما کو 9 رنز کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ بمراہ نے ششانک سنگھ کو آؤٹ کر کے اپنا تیسرا شکار مکمل کیا۔ ششانک 41 کے ذاتی اسکور پر تلک ورما کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آشوتوش شرما 61 رنز کے ذاتی سکور پر کوئٹزی کے شکار بنے۔ آشوتوش شرما نے ہرپریت برار کے ساتھ 57 رنز کی شراکت داری کی۔

اس سے پہلے سوریہ کمار یادو کی 53 گیندوں میں 78 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 192 رنز بنائے۔ سوریہ کمار نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے اور اپنا 250 واں آئی پی ایل میچ کھیل رہے روہت شرما کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 57 گیندوں میں 81 رنز اور تلک ورما کے ساتھ 28 گیندوں میں 49 رنز کی شراکت داری کی۔

وہیں روہت نے اپنی 25 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 36 رنز بنائے، جب کہ تلک نے 18 گیندوں میں 34 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز میں دو چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔

IPL 2024 : روہت شرما کی طوفانی سنچری پر بھاری پڑے دھونی کے چھکے، چنئی نے ممبئی کو ہرایا

نئی دہلی: اتوار کو کھیلے گئے ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوا۔ آخری اوور میں 500 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی مہندر سنگھ دھونی کی اننگز روہت شرما کی شاندار سنچری پر بھاری پڑ گئی۔ چنئی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان ریتوراج گائیکواڑ اور شیوم دوبے کی نصف سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ روہت شرما کی طوفانی سنچری کے بعد بھی ممبئی کی ٹیم جیت کیلئے دیا گیا ہدف حاصل نہیں کر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بناسکی ۔

انڈین پریمیئر لیگ میں موجودہ چیمپئن چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر چنئی کے خلاف پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے اوپننگ کرنے اترے اجنکیا رہانے کی وکٹ حاصل کرکے اچھی شروعات کی۔

تاہم چنئی کے کپتان ریتوراج گائیکواڑ نے پہلی وکٹ گرنے کے بعد میدان میں قدم رکھا اور شاندار نصف سنچری بنائی۔ دوسرے سرے پر انہیں شیوم دوبے کا ساتھ بخوبی ملا ۔ ریتوراج نے 69 رنز بنائے جبکہ شیوم نے ناٹ آوٹ 66 رنز بنائے۔

دوسری طرف چنئی کے ذریعہ دئے گئے 207 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کو سلامی بلے باز روہت شرما نے اپنے انداز میں شاندار آغاز دلایا۔ انہوں نے صرف 30 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد بھی وہ مسلسل رنز بناتے رہے۔ دوسرے سرے پر وکٹیں گرنے کی وجہ سے انہیں کم اسٹرائیک ملے اور میچ ممبئی کے ہاتھ سے نکل گیا ۔

اس میچ میں روہت شرما نے شاندار سنچری بنائی ۔ انہوں نے 63 گندوں میں 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی ۔ تاہم روہت شرما کی اس اننگز پر مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ آخری چار گیندوں پر بنائے گئے 20 رنزبھاری پڑگئے اور چنئی نے 20 رنز سے ہی ممبئی کو مات دی۔

17 گیندوں میں نصف سنچری، 93 گیندوں میں 199 رنز… وانکھیڑے میں ممبئی انڈینز کا طوفان، آر سی بی کی دھلائی…

نئی دہلی : جمعرات کو ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو اس طرح شکست دی کہ آئی پی ایل میں اس سے پہلے شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہو گا۔ جب رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196 رنز بنائے تو اس کے شائقین کو لگا کہ اسکور مناسب ہے۔ لیکن جب روہت شرما، ایشان کشن اور پھر سوریہ کمار یادو کریز پر آئے تو یہ واضح ہوگیا کہ اگر RCB 250 رنز بنا بھی لیتا تو ممبئی انڈینز کے لیے یہ کچھ زیادہ نہ ہوتا۔ اس میچ میں 5 نصف سنچریاں بنائی گئیں۔

آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی انڈینز نے یہ میچ 16ویں اوور میں ہی جیت لیا۔ ان کی جانب سے ایشان کشن نے صرف 34 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 24 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں نے صرف 8.5 اوورز میں 101 رنز کی شراکت داری کر کے ممبئی انڈینز کی جیت کی مضبوط بنیاد رکھ دی۔

جب ممبئی کا سکور 101 رنز تھا تو ایشان کشن آکاش دیپ کی گیند پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایشان کی جگہ آئے سوریہ کمار نے اس کے بعد چوکوں اور چھکوں کی بارش مزید تیز کردی۔ سوریہ نے اپنی اننگز میں 19 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ یعنی سوریہ نے تقریباً ہر دوسری گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیجا۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 17 گیندوں میں مکمل کی۔ ہاردک پانڈیا 6 گیندوں میں 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور تلک ورما 10 گیندوں میں 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز نے آر سی بی کی طرف سے دیا گیا ہدف صرف 93 گیندوں میں حاصل کر لیا۔ ممبئی نے 15.3 اوور میں 199 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

قبل ازیں رائل چیلنجرز بنگلورو نے 8 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ ان کی طرف سے فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 61 رنز (40 گیندوں) بنائے۔ فاف نے مسلسل ناکامیوں کے درمیان ٹیم کو 100 رنز سے آگے پہنچایا۔ رجت پاٹیدار نے 26 گیندوں میں 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ دنیش کارتک نے 23 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل 2024 میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی گیند باز نے ایک اننگز میں 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔