کولکا تا نائٹ رائیڈرز کے لیے اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔

IPL 2024 MI vs KKR: سنسنی خیزمیچ میں کولکاتانائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو24رنز سےدی شکست

کولکا تا نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے جس کے لیے وینکٹیش ایئر نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جب ممبئی انڈینز ہدف کا تعاقب کرنے نکلی تو ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم 46 رنز کے اندر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ روہت شرما 11 رنز، ایشان کشن 13 رنز اور نمن دھیر بھی صرف 11 رنز بنا سکے۔ سوریہ کمار یادو مضبوط کھڑے رہے، لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں مسلسل گر رہی تھیں۔ سوریہ کمار یادیو نے 35 گیندوں میں 56 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے بہت سخت گیند بازی کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایم آئی نے پاور پلے اوورز میں 46 رنز بنائے تاہم ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر بیک فٹ پر آ گئی۔ ٹیم کی اگلی 3 وکٹیں بھی 24 رنز کے اندر گر گئیں، جس کی وجہ سےممبئی انڈینز کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اس نے 71 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ یہاں سے سوریہ کمار یادو نے تیزی سے بیٹنگ شروع کی اور 30 ​​گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ ان کے دور میں ممبئی کی جیت کی امیدیں بڑھنے لگیں لیکن جب سوریہ کمار یادیو 16ویں اوور میں 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پورا میدان خاموش ہوگیا۔

 

ممبئی انڈینز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے اور ٹم ڈیوڈ بدستور کریز پر موجود تھے۔ اگلے 2 اووروں میں صرف 13 رن آئے جس سے ممبئی انڈینز کو آخری 2 اووروں میں 32 رنز درکار تھے۔ ٹم ڈیوڈ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 24 رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی ایم آئی کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ اگلی ہی گیند پر پیوش چاولہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ اسی اوور میں اسٹارک نے جیرالڈ کوٹزی کو کلین بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو 24 رنز سے فتح دلائی۔

کے کے آر کی گیند بازی نے طاقت دکھائی

خاص طور پر کولکا تا نائٹ رائیڈرز کے لیے اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔ سنیل نارائن اور ورون چکرورتی، دونوں نے 4 اوورز کرائے اور دونوں نے 22 رنز دے کر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ممبئی کے بلے بازوں کو درمیانی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرنے سے روکا۔

مچل اسٹارک ڈیتھ اوورز میں حاوی رہے، انہوں نے اپنے اسپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل میچ کے گیم چینجر آندرے رسل تھے جنہوں نے سوریہ کمار یادو کا وکٹ لے کر میچ کا رخ کولکا تا نائٹ رائیڈرز کی طرف موڑ دیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہاردک پانڈیا کا وکٹ بھی لیا۔