ٹریول ایڈوائزری پر میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، MEA کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، 'ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایران اوراسرائیل کےسفرکولیکرہندوستانی شہریوں کودیاگیا اہم مشورہ، وزارتِ خارجہ نےکہی یہ بات

نئی دہلی:نے حال ہی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر، حکومت ہند نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں لوگوں کو ان دونوں ممالک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اب اس ایڈوائزری کو وزارت خارجہ نے تبدیل کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اب ہندوستانی شہری چاہیں تو ان دونوں ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ تاہم انہیں محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہاں سفر کرنے والے افراد سفارت خانے سے اپنا رابطہ برقرار رکھیں۔

ایران اور اسرائیل سے متعلق ٹریول ایڈوائزری پر میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، MEA کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ‘ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے کئی دنوں سے اپنی فضائی حدود کھول رکھی ہیں۔ ہم ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ان ممالک کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں اور ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

ایران کے ساتھ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اسرائیل غزہ میں دہشت گرد تنظیم حماس کے ساتھ جنگ ​​میں مصروف ہے۔ مشرق وسطیٰ میں یہ تازہ ترین کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل نے مبینہ طور پر شام کے شہر دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر فضائی حملے کیے گئے۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ تمام میزائل فضا میں ہی مار گرائے گئے۔ پھر اسرائیل سے مبینہ حملے کی خبریں سامنے آئیں۔