Tag Archives: T20 World Cup 2024

جنوبی افریقہ کو لگا بڑا جھٹکا، آئی پی ایل میں زخمی ہوا خطرناک کھلاڑی، ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے پر تذبذب

جوہانسبرگ : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز کگیسو ربادا زخمی ہوگئے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہیں پاوں میں چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے اب وہ ٹورنامنٹ کے اختتام سے پہلے ہی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے قائد کگیسو ربادا انڈین پریمیئر لیگ میں پاوں میں چوٹ لگنے کے باعث وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ملک کے کرکٹ بورڈ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

ربادا آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے رواں سیزن میں 11 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پنجاب کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے اور 19 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے ایک بیان میں کہا کہ 28 سالہ (ربادا) نے جنوبی افریقہ پہنچنے پر ماہرانہ مشورہ لیا اور کرکٹ جنوبی افریقہ کی میڈیکل ٹیم ان کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

پنجاب کنگز کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ سے پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ 12 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کے پاس 4 جیت سے صرف 8 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے 10 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ابھی دو اور میچز باقی ہیں جن میں جیت کر ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کر سکتی ہے۔

سی ایس اے نے یہ بھی کہا کہ چوٹ سے ربادا کی اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سی ایس اے نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ان کی تیاریاں متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 3 جون کو نیویارک میں سری لنکا کے خلاف کرے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کیا روہت شرما لیں گے ریٹائرمنٹ؟ خود کیا اس کا انکشاف، بتایا کیا ہے منصوبہ

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلنا ہے۔ گزشتہ سال ہندوستان میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ میں انہوں نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔ یہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا اس میگا ٹورنامنٹ کے بعد کپتان اپنا کیرئیر ختم کریں گے؟ اس کا جواب کسی اور نے نہیں بلکہ خود روہت شرما نے دیا ہے۔

اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کر رہے ہیں۔ 29 جون تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو ایک بار پھر جیت کا دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ روہت شرما ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری بار ٹیم کو چیمپئن بنانے کے ارادے سے اتریں گے۔ پچھلی بار ٹیم انڈیا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوچ راہل دراوڑ اور روہت شرما کے لیے یہ آخری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دبئی آئی 103.8 سے بات چیت کرتے ہوئے روہت شرما نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، بلکہ ایسا کہیں کہ میں نے زیادہ تر اتار دیکھا ہے ۔ میرے نزدیک یہ بھی درست ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی بن پایا ہوں، خواہ وہ اپنے گھر والوں کے لیے ہو، دوستوں کے لیے ہو یا اس دنیا کے لیے، اس کے پیچھے کی وجہ وہی ہے جو میں نے اپنے پچھلے سالوں میں دیکھا ہے۔ میں نے برے وقت میں جو بھی دیکھا اس نے مجھے وہ شخص بنا دیا جو میں آج ہوں۔

جب میں برے وقت سے گزر رہا تھا تو مجھے اپنے آپ پر شک ہونے لگا تھا۔ کیا میں اس جگہ کے لیے بنا بھی ہوں؟ میں یہاں کیا کر رہا ہوں؟ پھر میں نے اپنے برے حالات سے سیکھا اور خود کو بہتر کیا اور آگے بڑھا ۔ آج مجھے 17 سال سے زیادہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہوگئے اور آگے بھی ابھی کچھ سال مزید کھیلنا چاہتا ہوں ۔ کرکٹ کی دنیا کو کافی کچھ اور دینے کی خواہش ہے ۔

پاکستانی کپتان کا بڑا بیان، ٹیم اعلان ہوئی نہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کا کیا دعوی

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون ہوں گے، ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے ، لیکن بابر اعظم جیت کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان دنوں پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو اس سیریز کے بارے میں بات کرنی تھی لیکن انہوں نے اس سے آگے بڑھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دعوی بھی کرنے شروع کردیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتنے جا رہا ہے۔ ہم 2021 اور 2022 میں فنش لائن کو پار نہیں کر سکے۔ لیکن پورا یقین ہے کہ اس بار ہم ملک کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع دیں گے، 2022 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم رنر اپ رہی تھی۔ سال 2021 میں اس کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

پاکستان کو 10 مئی سے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد انگلینڈ پہنچے گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 22 مئی سے 30 مئی تک 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

محمد حارث کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر جانے والی پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر کپتان بابر اعظم نے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد حارث کو زیادہ مواقع نہیں ملے ہیں۔ حارث کی جگہ ٹاپ آرڈر میں بنتی ہے، جہاں میرے علاوہ محمد رضوان، صائم، فخر زمان بھی ہیں۔ اس وجہ سے انہیں کم مواقع ملے۔ حارث کو جب پی ایس ایل میں مواقع ملے تب بھی وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے اسی خبر کا انتظار کررہے تھے روہت شرما، اب پورے حوصلے سے بھریں گے ویسٹ انڈیز کیلئے اڑان

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے جب ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا گیا تو کچھ کھلاڑیوں کو لے کر سوالات پوچھے گئے۔ جیسے رنکو سنگھ یا روی بشنوئی ٹیم میں کیوں نہیں ہیں۔ اسی طرح ہاردک پانڈیا کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے بھی کچھ سوالات تھے۔ کہا گیا تھا کہ اگر ہاردک باقاعدگی سے گیند بازی نہیں کر رہے ہیں تو وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے۔ خیر ان سوالوں کا جواب کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے دیا۔ لیکن اب ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی کارکردگی سے سبھی کو جواب دے دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں گزشتہ 7 دنوں میں 3 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ان میں سے دو میچوں میں دو دو اور تیسرے میچ میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہی نہیں، انہوں نے تینوں میچوں میں 4 اوورز کا اسپیل مکمل کیا۔ پانڈیا نے لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کافی کفایتی گیند بازی کی اور 4 اوورز کے اسپیل میں بالترتیب 26 اور 31 رنز دیے۔

ہاردک پانڈیا کی اس کارکردگی نے یقیناً ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی پریشانیوں کو کم کردیا ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم میں صرف 4 اسپنرز اور 3 گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو چوتھے تیز گیند باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جن کی گیند بازی 30 اپریل تک تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔ پانڈیا نہ تو 4 اوور کے اپنے اسپیل کا کوٹہ پورا کر رہے تھے اور نہ ہی وکٹ لینے میں کامیاب ہو پارہے تھے۔ لیکن گزشتہ تین میچوں میں انہوں نے جس شاندار انداز کے ساتھ گیند بازی کی ہے اس سے ہندوستانی ٹیم میں یہ اعتماد پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ صرف دو ماہر تیز گیند بازوں کے ساتھ بھی جا سکتی ہے۔ ہاردک تیسرے تیز گیند باز کا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔

روہت شرما سے پریس کانفرنس میں 4 اسپنرز کے حوالے سے بار بار سوالات کئے گئے۔ ان سبھی سوالات کے ذریعے ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 4 اسپنرز کو منتخب کر کے غلطی کی گئی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہندوستان کو تیز گیند بازوں کی کمی محسوس ہو۔ روہت شرما نے پھر ان سوالات کو خوبصورتی سے ٹال دیا۔ اس کے بعد روہت اور اگرکر نے 4 اسپنروں سے لے کر ہاردک تک ٹیم کے سبھی سلیکشن کو اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی بہترین ٹیم ہے۔ اب ہاردک کی فارم ان سوالوں کا جواب دے رہی ہے جو ان کے کپتان سے پوچھے گئے تھے۔ یقینی طور پر، ہاردک کی گیند بازی کو دیکھ کر روہت بہت خوش ہوں گے اور زیادہ اعتماد کے ساتھ ویسٹ انڈیز-امریکہ جائیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ، پاکستان سے ملی دھمکی : رپورٹ

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی جلد ہی شروعات ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ اس میگا ایونٹ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ سے قبل دہشت گردانہ حملے کی دھمکی ملی ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے اس خبر نے بلاشبہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو حیران کر دیا ہے۔ تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او نے کہا ہے کہ ہم اس کی مسلسل نگرانی کریں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریوس نے اتوار کو کریک بز کو بتایا کہ ہم میزبان ممالک اور شہروں میں حکام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے ایونٹ کے لیے پہچانے گئے کسی بھی خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لیں گے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خطرہ اسلامک اسٹیٹ کے حامیوں سے آیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ کہ اسلامک اسٹیٹ (IS) کے حامی میڈیا ذرائع نے کھیلوں کے مقابلوں کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لیے مہم شروع کی ہے، جس میں افغانستان اور پاکستان برانچ کے ویڈیو پیغامات بھی شامل ہیں۔

ڈیلی ایکسپریس کے مطابق یہ دھمکی اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی جانب سے میڈیا گروپ “ناشیر پاکستان” کے ذریعے موصول ہوئی ہے، جو کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ ایک پروپیگنڈا چینل ہے۔

پاکستان کرکٹ عجیب بحران میں، نہیں کرپایا ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، جانئے اب کیا ہوگا؟

نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ ایک الگ قسم کے بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا اعلان بھی نہیں کر پا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی سے متعلق مسائل کے باعث اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان مئی کے آخر تک ملتوی کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 23 یا 24 مئی کو اپنے T20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرے گا، جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر ٹیموں میں تبدیلیاں کرنے کیلئے مقرر وقت کی حد بھی ہے ۔

انتظامیہ اور سلیکٹرز کو محمد رضوان، اعظم خان، عرفان خان نیازی اور حارث رؤف کی معمولی انجری پر تشویش ہے اور وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ان کی پرفارمنس پر نظر رکھیں گے۔

پی سی بی سلیکٹرز جمعرات کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل منتخب کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اب تک ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اپنی ورلڈ کپ ٹیموں کا اعلان کر چکے ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے کہا کہ اس (تاخیر) سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ سبھی ممالک 24 مئی تک اپنی پوری ٹیم تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہی فٹنس یا انجری کی بنیاد پر تبدیلیوں کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے پی سی بی اور سلیکٹرز نے انگلینڈ میں پہلے میچ تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

T20 World Cup:۔ 2022 کے ساتھ کھلاڑی، جنہیں کردیا گیا باہر، جانئے دو سال میں کتنی بدل گئی ٹیم انڈیا

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب کے ساتھ ہی طویل عرصہ سے چل رہی اس بحث کا خاتمہ ہوگیا کہ کس کھلاڑی کو منتخب کیا جائے گا اور کس کو موقع نہیں ملے گا…بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ لیکن اگر ہم موجودہ ٹیم اور 2022 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم کا موازنہ کریں تو 7 کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

ہندوستان نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلی T20 ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان کبھی بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔ اس ٹائٹل جیت کے انتظار کو ختم کرنا کپتان روہت شرما کی ذمہ داری ہے۔ روہت شرما دوسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے۔ اس سے پہلے روہت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ہندوستان کے کپتان تھے۔ تب ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل ہار گئی تھی۔

کے ایل راہل سال 2022 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان تھے لیکن اس بار انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اسی طرح روی چندرن اشون، دیپک ہڈا، دنیش کارتک، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، محمد سمیع کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی T20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔ ان 7 کھلاڑیوں کی جگہ یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، محمد سراج، رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

T20 ورلڈ کپ 2024 کی ہندوستانی ٹیم:

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، یجویندر چہل، محمد سراج۔

ریزرو: شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور آویش خان۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت شرما کپتان، ریشبھ پنت کی واپسی، گل بھی جائیں گے ویسٹ انڈیز

نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان روہت شرما سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں کار حادثے کے بعد واپسی کرنے والے ریشبھ پنت نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ سلیکٹرز نے انہیں ٹیم میں اہم وکٹ کیپر کے طور پر جگہ دی ہے۔


شبھمن گل اور رنکو سنگھ کو 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان دونوں کرکٹرز کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ تیز گیند باز خلیل احمد اور آویش خان بھی ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ چاروں ریزرو کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے دورے پر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

سلیکٹرز نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پانڈیا کو ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کے علاوہ شیوم دوبے کو بھی ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

T20 ورلڈ کپ 2024 کی ہندوستانی ٹیم:

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، یجویندر چہل، محمد سراج۔

ریزرو: شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور آویش خان۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، اس بڑے کھلاڑی کو ملی کمان، دیکھئے پورا اسکواڈ

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جون میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کل 15 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایک کھلاڑی کو ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کین ولیمسن کو ایک بار پھر کپتانی سونپی گئی ہے۔ ولیمسن چوتھی بار نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ تو وہیں وہ بطور کھلاڑی چھٹی بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی ہیڈ کوچ گوری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو مبارکباد دینا چاہیں گے جن کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا یہ اچھا وقت ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں حالات کچھ الگ ہوں گے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس کے مطابق ڈھل جائے گی۔ میٹ ہنری نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بہت بہتر کیا ہے۔ راچن پچھلے 12 مہینوں میں ہمارے لیے میچ ونر رہے ہیں۔ انہیں T20 کرکٹ میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچیل، جیمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندر، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

ہاردک پانڈیا اور وراٹ کوہلی ورلڈ کپ اسکواڈ میں، نئے چہروں کو موقع نہیں، ان 10 کھلاڑی کی جگہ تقریبا طے: رپورٹ

نئی دہلی : T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل کے بعد کیا جائے گا۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی میگا ٹورنامنٹس میں موقع ملنے کی امید کم نہیں ہے جبکہ کچھ جانچے پرکھے کرکٹرز کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی سی سی نے عارضی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کی وجہ سے اجیت اگرکر اور ان کے ساتھیوں کو ٹیم کے ہر ایک رکن کی فٹنس کے بارے میں کچھ واضح متبادل منتخب کرنے ہوں گے۔

بی سی سی آئی ذرائع نے رازداری کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ  اس کیلئے کوئی تجربہ یا میدان پر کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب نہیں ہوگا۔ ہندوستان کے لیے کھیلنے والے اور T20 انٹرنیشنل اور آئی پی ایل میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شبھمن گل اور یشسوی جیسوال میں سے کوئی ایک ٹیم میں جگہ بنانے سے چوک سکتا ہے، اگر آخری گیارہ میں دونوں کو منتخب کیا جاتا ہے تو پھر دو فنشر رنکو سنگھ اور شیوم دوبے میں سے کسی ایک کو ہی جگہ مل سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دوسرے وکٹ کیپر کی پوزیشن کا فیصلہ بھی قریبی ہو سکتا ہے جس میں سنجو سیمسن کو جیتیش شرما، کے ایل راہل اور ایشان کشن سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ راہل اور کشن ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرتے ہیں اور اس آئی پی ایل میں دونوں نے ابھی تک مڈل آرڈر میں بلے بازی کی کوشش نہیں کی ہے جس کی وجہ سے سلیکٹرز کے لیے لوئر آرڈر میں ان کی کارکردگی کا تجزیہ کرنا مشکل ہوگا۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا کی باؤلنگ فٹنس تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کے انتخاب میں کوئی شک نہیں ہے۔ ان کی طرح وراٹ کوہلی کی بھی شمولیت پر بھی کوئی شک نہیں ہے۔

کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو، تیز گیند باز جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، ریشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اور کلدیپ یادو کا انتخاب بھی یقینی ہے۔ اگر یہ 10 کھلاڑی فٹ ہیں تو ضرور امریکہ جائیں گے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو نے محمد سراج کو آرام دیا ہے کیونکہ وہ مسلسل کھیل رہے ہیں اور ان کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم گل اور جیسوال کے درمیان انتخاب کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ لیکن اگر ہم جیسوال کی بات کریں تو آئی پی ایل میں ان کے کم اسکور کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی انہیں نظر انداز نہیں کر سکتی۔

دوڑ میں شامل ممکنہ 20 (15+5 اسٹینڈ بائی) کھلاڑی: بلے باز (6): روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ

آل راؤنڈر (4): ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شیوم دوبے، اکشر پٹیل۔ اسپیشلسٹ اسپنرز (3): کلدیپ یادو، یجویندر چہل، روی بشنوئی۔ وکٹ کیپر بلے باز (3): رشبھ پنت، کے ایل راہل اور سنجو سیمسن۔ تیز گیند باز (4): جسپریت بمراہ، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ اور آویش خان۔