نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کل 15 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایک کھلاڑی کو ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تصویر: AP

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، اس بڑے کھلاڑی کو ملی کمان، دیکھئے پورا اسکواڈ

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جون میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کل 15 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایک کھلاڑی کو ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کین ولیمسن کو ایک بار پھر کپتانی سونپی گئی ہے۔ ولیمسن چوتھی بار نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ تو وہیں وہ بطور کھلاڑی چھٹی بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی ہیڈ کوچ گوری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو مبارکباد دینا چاہیں گے جن کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا یہ اچھا وقت ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں حالات کچھ الگ ہوں گے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس کے مطابق ڈھل جائے گی۔ میٹ ہنری نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بہت بہتر کیا ہے۔ راچن پچھلے 12 مہینوں میں ہمارے لیے میچ ونر رہے ہیں۔ انہیں T20 کرکٹ میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچیل، جیمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندر، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز