Tag Archives: New Zealand

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، اس بڑے کھلاڑی کو ملی کمان، دیکھئے پورا اسکواڈ

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جون میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کل 15 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایک کھلاڑی کو ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کین ولیمسن کو ایک بار پھر کپتانی سونپی گئی ہے۔ ولیمسن چوتھی بار نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ تو وہیں وہ بطور کھلاڑی چھٹی بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی ہیڈ کوچ گوری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو مبارکباد دینا چاہیں گے جن کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا یہ اچھا وقت ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں حالات کچھ الگ ہوں گے۔ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس کے مطابق ڈھل جائے گی۔ میٹ ہنری نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بہت بہتر کیا ہے۔ راچن پچھلے 12 مہینوں میں ہمارے لیے میچ ونر رہے ہیں۔ انہیں T20 کرکٹ میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچیل، جیمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندر، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

شادی سے پہلے کیا بچہ، پانچ سالوں تک رہی کنواری، اس ملک کی سابق وزیراعظم نے اب اٹھایا بڑا قدم

NEWZEALAND
نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ہفتے کے روز ایک نجی تقریب میں اپنے دیرینہ ساتھی کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کی منگنی کی تقریباً پانچ سال قبل ہوئی تھی اور کووڈ کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی۔
NEWZEALAND
یہ تقریب نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن سے 325 کلومیٹر (200 میل) کے فاصلے پر خوبصورت مناظر والے ہاکس بے علاقے کے ایک شاندار انگور کے باغ میں منعقد ہوئی۔ جوڑے نے پروگرام پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔
NEWZEALAND
اس شادی میں صرف خاندان کے افراد، قریبی دوست اور آرڈرن (43) کے سابق ساتھی ایم پیز کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں آرڈرن کے جانشین اور سابق وزیر اعظم کرس ہپکنز بھی شامل تھے۔
NEWZEALAND
47 سالہ آرڈرن اور گیفورڈ نے مبینہ طور پر 2014 میں ڈیٹنگ شروع کی اور پانچ سال بعد ان کی منگنی ہوگئی تھی، لیکن سابق وزیر اعظم کی حکومت کی طرف سے عائد COVID-19 پابندیوں کی وجہ سے اجتماعات کو 100 افراد تک محدود کردیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے ان کی شادی 2022 تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
NEWZEALAND
آرڈرن نے اس وقت کہا تھا کہ ’’یہی زندگی ہے اور میں نیوزی لینڈ کے لوگوں سے الگ نہیں ہوں۔‘‘ اس سے پہلے پولیس نے مظاہرین کے ایک چھوٹے سے گروپ سے ملاقات کی، جس نے ویکسینیشن مخالف درجنوں پوسٹر پنڈال کے باہر دیوار پر چسپاں کئے تھے۔

 

آکلینڈ میں نئے سال کے استقبال میں جشن، نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نیو ایئر کا آغاز

نئی دہلی : ہندوستان میں نئے سال کے آغاز میں ابھی چند گھنٹے باقی ہیں لیکن دنیا کے کچھ حصوں میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ آکلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے وہاں کے لوگ جشن منا رہے ہیں، کیونکہ نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے ہوچکا ہے۔ آکلینڈ کے رہائشیوں نے نیوزی لینڈ کے بلند ترین ڈھانچے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔

شہرکے افسران کے مطابق ہمسایہ ملک آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج جلد ہی ایک مشہور نصف شب آتش بازی اور لائٹ شو کا مرکز بن جائے گا جسے ہر سال دنیا بھر میں 400 ملین سے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں۔


ریاستی حکومت کے عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سڈنی بھر میں پہلے سے کہیں زیادہ پولیس تعینات کی گئی ہے، کیونکہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد – جو کہ شہر کی آبادی کے پانچ میں سے ایک کے برابر ہیں- بہتر نظاروں کیلئے بندرگاہ کے ساحل پر جمع ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے الگ الگ مقامات پرکیسے منایا جاتا ہے نیا سال؟جان کررہ جائیں گے دنگ!

یہ بھی پڑھئے: نئے سال کے جشن میں ڈوبی رکول پریت سنگھ، سمندر کنارے دکھایا ایسا انداز، فینس رہ گئے دنگ!

نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں عہدیداروں اور پارٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ موج مستی کرنے والوں کے ہجوم کا استقبال کرنے اور ان کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ جمعہ کے روز ایک سیکورٹی بریفنگ میں نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ نئے سال کی شام کی تقریبات کو “کوئی خاص خطرہ” نہیں ہے۔ اس جشن کے دوران مڈ ٹاؤن مینہٹن کے قلب میں ہزاروں افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کے اس تیز گیند باز نے بلٹ کی رفتار سے پھینکی گیند، بلے باز کا ٹوٹ گیا بلا، دیکھئے ویڈیو

نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم نے خطابی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی۔ خطابی جیت سے پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے اپنی تیاریوں کا پختہ ثبوت پیش کر دیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے اتنی تیز گیند پھینکی کہ کیوی بلے باز کا بلا ہی ٹوٹ گیا ۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے چھٹے اوور کی چوتھی گیند 143 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی۔ گیند اسٹرائیک پر کھڑے گلین فلپس کے بلے کے نچلے حصے پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے بلے کا بیس ٹوٹ کر ہوا میں اڑنے لگا ۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے پاکستانی صحافی کو لگائی لتاڑ، دیا ایسا جواب، بند کردیا منہ، جانئے پورا معاملہ

 

یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی سے کیسے بچا جاسکتا ہے، گوتم گمبھیر نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو دیا یہ اہم مشورہ

وہیں اگر میچ کی بات کریں تو پاکستان نے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد رضوان (34) اور کپتان بابر اعظم (15) سمیت شان مسعود (19) کی وکٹیں 74 رنز پر گنوا دئے تھے ۔ لیکن نواز (22 گیندوں پر 38 ناٹ آؤٹ)، حیدر علی (15 گیندوں پر 31) اور افتخار (14 گیندوں پر 25 ناٹ آؤٹ) نے نیوزی لینڈ کو حاوی نہیں ہونے دیا اور مائیکل بریسویل (14/2) کی کفایتی گیند بازی کے باوجود اسکور 19.3 اوور میں پانچ وکٹوں پر 168 تک پہنچا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ افتخار نے جیت کا چھکا لگایا ۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 163 رنز بنائے۔ ان کے لئے کپتان کین ولیمسن نے 38 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ گلین فلپس نے 29 اور مارک چیپ مین نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

IPL 2022 کے لئے نہیں کیا ریٹین، اب گیند باز نے چھکا لگاکر دلائی ٹیم کو جیت

نئی دہلی: آئی پی ایل 2021 میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے سب کو حیران کرنے والے لاکی فرگیوسن (Lockie Ferguson) دباو میں بلے بازی کرنا بھی جانتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے اس تیز گیند باز نے اس کا نمونہ سپر اسمیگ لیگ میں دکھایا۔ ان کی ٹیم آکلینڈ ایسیز کو سینٹرل ڈسٹرکٹ کے خلاف آخری دو گیند پر جیت کے لئے پانچ رن کی ضرورت تھی، لیکن فرگیوسن نے میچ کو آخری گیند تک جانے ہی نہیں دیا اور اوور کی پانچویں گیند پر ہی چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ فرگیوسن سے کچھ دن پہلے سپر اسمیگ لیگ میں ٹرینٹ بولٹ نے بھی ایسا ہی کارنامہ انجام دیا تھا۔ انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم ناردرن بریو کو کینٹربری کے خلاف شاندار جیت دلائی تھی۔

لاکی فرگیوسن (Lockie Ferguson) کے اس فاتحانہ چھکا کا ایک ویڈیو اسپارک اسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دلچسپ کیپشن دیا ہے ’لاکی فرگیوسن نے ٹھیک ٹرینٹ بولٹ جیسا کارنامہ کیا‘۔

اس میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 168 رن بنائے۔ اس کے جواب میں آکلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ مارٹن گپٹل کے ساتھ اننگ کی شروعات کرنے والے جارج ورکر ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مارک چیپمین اور کول برکس بھی جلدی جلدی آوٹ ہوگئے۔

مارٹن گپٹل نے کھیلی طوفانی اننگ

مارٹن گپٹل نے رابرٹ او ڈونیل کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ ایک وقت آکلینڈ کو 54 گیندوں میں 100 رن کی درکار تھی۔ مارٹن گپٹل اور او ڈونیل نے 70 رن کی پارٹنرشپ پر آکلینڈ کو میچ میں بنائے رکھا۔ او ڈونیل 34 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ آخری 18 گیندوں پر آکلینڈ کو 33 رن چاہئے تھے۔ مارٹن گپٹل اور بین ہارن نے یہیں سے کھیل کا پاسا پلٹ دیا اور طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 19ویں اوور میں ٹیم کے اسکور کو 160/6 پہنچا دیا۔ بین ہارن نے 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے 27 رن بنائے۔

ایک گیند پہلے ہی فرگیوسن نے چھکے سے کھیل ختم کردیا

آخری دو گیند پر آکلینڈ کو پانچ رنوں کی ضرورت تھی اور اسٹرائیک پر فرگیوسن تھے۔ یہ اوور جوئے فیلڈ پھینک رہے تھے۔ انہوں نے پانچویں گیند پیر پر ڈالی اور فرگیوسن نے گیند کو سیدھے اسکوائر لیگ باونڈری کے پار پہنچا دیا۔ اس طرح آکلینڈ نے ایک گیند باقی رہتے ہی یہ میچ جیت لیا۔ فرگیوسن نے تین گیندوں میں سات رن بنائے۔ اس سے قبل فرگیوسن آئی پی ایل 2021 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کھیلے تھے۔ انہوں نے لیگ کے فائنل میں چنئی سپرکنگس کے خلاف 153 کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے انہیں آئی پی ایل 2022 کے لئے ریٹین نہیں کیا۔ لیکن، لاکی فرگیوسن کے حالیہ فارم اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں خریدنے کے لئے آئندہ سال نیلامی میں کئی ٹیمیں بڑی بولی لگا سکتی ہیں۔

قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

WTC Final : فینس کی امیدوں پر پھرا پانی ، چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر

ساوتھمپٹن: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن پیر کے روز مکمل کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ کل تیسرے دن لنچ کے بعد ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں، نیوزی لینڈ نے 49 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رن بنائے ۔ وہ ہندوستان کے اسکور سے 116 رن پیچھے ہے ۔ اسٹمپ پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک چوکا کی مدد سے 37 گیندوں میں 12 رنز بنائے اور راس ٹیلر بغیر کھاتہ کھولے کریز پر موجود تھے۔

چوتھے دن کا کھیل پہلے روز کی طرح مکمل طورپر بارش سے متاثر رہا اور دن میں کوئی گیند نہیں پھینکی گئی۔ دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہوچکی تھی اور میدان کی پچ اور اس کے آس پاس کا علاقہ کوور سے ڈھکا ہوا تھا۔ میچ دیکھنے کے لئے پرجوش کرکٹ فینس مایوس رہے ۔ اب ایسا طے مانا جارہا ہے کہ اس مقابلہ میں ریزرو ڈے کا استعمال ہوگا ۔ یعنی میچ چھ دنوں تک کھیلا جائے گا ۔


میچ کے دوسرے اور تیسرے دن صرف کچھ کھیل ممکن ہوپایا جبکہ پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ میچ میں صرف ایک دن باقی ہے اور ایک دن ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

پہلی اننگز میں ہندوستان کی طرف سے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 44 رن بنائے ۔ ان کے علاوہ روہت شرما نے 34 رن اور شبھمن گل نے 28 رن کی اننگز کھیلی ۔ اشون نے 22 اور آخری وکٹ کے طور پر پویلین لوٹے جڈیجہ نے 15 رن بنائے ۔

ENG vs NZ: ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنی نمبر ون ، انگلینڈ کو اس کے گھر میں دی پٹخنی

برمنگھم : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کی صبح کے سیشن میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے اس طرح 22 سال کے طویل وقفے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 1999 میں ہرایا تھا۔ نیوزی لینڈ اس جیت سے ہندوستان کے خلاف ہونے والے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے نفسیاتی طور پر مضبوط ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔

پہلی اننگز میں 85 رن سے پچھڑنے کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری پاری میں چوتھے دن اتوار کو نو وکٹ پر 122 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری پاری 122 رن پر ہی سمٹ گئی ، جس سے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 38 رن کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ نے 10.5 اوور میں دو وکٹ پر 41 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کر لی۔


کپتان ٹام لاتھم نے فاتحانہ چوکا لگایا۔ لاتھم نے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 23 رن میں تین چوکے لگائے۔ اوپنر ڈیوان کانوے تین اور وِل ینگ آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کانوے کو اسٹواَرٹ برانڈ نے اور ینگ کو اولی اسٹون نے آؤٹ کیا۔ میچ میں کل 114 رن دے کر چھ وکٹ لینے والے مَیٹ ہینری کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

قبل ازیں بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ نے اولی اسٹون کو ان کے گذشتہ روز کے 15 رن کے اسکور پر ہی آؤٹ کر دیا۔ جیمس اینڈرسن کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ تیز گیندبازوں مَیٹ ہینری اور نیل ویگنر نے بالترتیب 36 اور 18 رن دے کر تین تین، لیفٹ آرم اسپنر اعجاز نے 25 رن پر دو اور ٹرینٹ بولٹ نے 34 رن پر دو وکٹ لیے۔ انگلینڈ کی جانب سے نوویں نمبر کے بلے باز مارک وُڈ نے سب سے زیادہ 29 رن اور اولی پاپ نے 23 رن بنائے۔

مختصر اسکور

انگلینڈ 303 اور 122

نیوزی لینڈ 388 اور دو وکٹ پر 41 رن

NZ vs PAK: آوٹ نہیں ہوئے ہینری نکولس تو پریشان یاسر شاہ نے کہہ دی ایسی بات ، ویڈیو وائرل

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہفتہ سے شروع ہوئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹام لاتھم اور ٹام بلنڈل کو آوٹ کرکے پاکستان کو شروعات اچھی دلائی ۔ تاہم اس کے بعد کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار ساجھیداری کرکے ٹیم کو مشکل حالات سے باہر نکال لیا ۔ ٹیلر کے 70 رن پر آوٹ ہونے کے بعد ہینری نکولس نے کین ولیمسن کا ساتھ دیا ۔ نکولس نے پاکستانی گیند بازوں کو کافی پریشان کیا ۔ پاکستانی گیند باز یاسر شاہ بھی نکولس کو آوٹ نہیں کرپائے اور میچ کے دوران ان کی مایوسی بھی صاف نظر آنے لگی ۔

میچ کے 77 ویں اوورس میں یاسر شاہ نے ایک شاندار گیند پھینکی ، جس پر نکولس کٹ شاٹ لگانے کی کوشش کررہے تھے ، مگر وہ چوک گئے ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے گیند کو پکڑلیا ، مگر اس پر بلے کا کنارہ نہیں لگا اور نکولس بچ گئے ۔ یاسر شاہ وکٹ کیلئے مسلسل کوشش کررہے تھے اور اس گیند پر بھی کامیابی نہیں ملنے پر مایوسی میں ان کی زبان سے کچھ ایسا نکل گیا کہ اب اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ انہوں نے نکولس کو کہا : آوٹ ہوجا بھوتنی کے ۔

کین ولیمسن سنچری کے قریب، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

کپتان کین ولیمسن کے شاندار ناٹ آوٹ 94 رن ، تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کے70 اور ہینری نکولس کے ناٹ آوٹ 42 رن کی بدولت نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن سنیچر کے روز دن کا کھیل ختم ہونے تک 87 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 222 رن بنالئے ۔

یہ بھی پڑھیں : بریسٹ سرجری کرانے کے بعد اس خاتون پہلوان نے کی واپسی ، گلمیرس انداز دیکھ کر فینس رہ گئے حیران

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو شروع کے دس اوور تک صحیح ثابت ہوا ۔ جب نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ٹام لاتھم صرف چار اور ٹام بلنڈویل صرف پانچ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کا پہلا وکٹ چار اور دوسرا 13 رن کے اسکور پر گرا۔

پڑھیں : بریٹ لی نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو بچہ کی پیدائش کو لے کر دیا یہ خاص آفر ، کہی یہ بات

سلامی بلے باز کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان کین ولیمسن نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کے ساتھ ٹیم کی کمان سنبھالی اور دونوں بلے بازوں کے بیچ تیسرے وکٹ کے لئے شاندار 120 رن کی ساجھیداری ہوئی۔ نیوزی لینڈ کا تیسرا وکٹ 133 کے اسکور پر راس ٹیلر کے طور پر گرا جنہوں نے 151 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رن بنائے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے روند کر ٹیم انڈیا نے منایا یوم جمہوریہ کا جشن

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے 5 میچوں کے ٹی -20 سیریز کے دوسرے ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 132 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 135 رن بنالئے اور 7 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ 57 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ شریس ایئر نے 44 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

ٹیم انڈیا نے 15 گیند باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کرلی۔ ٹم ساؤدھی کے اوور کی تیسری گیند پر شیوم دوبے نے بیک فٹ پرجاکر لانگ آن پر چھکا لگایا اور ہندوستان کو جیت دلائی۔ اس سے قبل چھکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں شریس ایئر ٹیم ساؤتھی کو کیچ تھما بیٹھے۔ آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 33 گیندوں میں 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں ایک چوکا اور تین بہترین چھکا لگایا۔

 

ٹرینٹ بولٹ کے پیر سے لگ کر لائیو میچ میں “غائب” ہوئی گیند ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو نے مچایا دھوم

آسٹریلیا اور  نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہفتہ کو ٹرینٹ بولٹ کی بلے بازی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ مچیل اسٹارک کا سامنا کرتے وقت گیند بولٹ کے پیڈس میں داخل ہوگئی ، لیکن کسی کوپتہ نہیں چلا کہ گیند کہاں گئی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ اسٹارک کی تیز رفتار گیند کو بولٹ نے لیگ اسٹمپ کے باہر جاکر کھیلنے کی کوشش کی ، لیکن گیند پیر سے ٹکرا کر ان کے پیڈس کے بالائی حصہ میں چلی گئی اور وہیں پھنس گئی ۔ اس دوران اسٹارک گیند بازی کرتے ہوئے گرگئے تو انہیں بھی گیند کا پتہ نہیں چلا ۔

وکٹ کیپر ٹم پین ، سلپ میں کھڑے اسٹیو اسمتھ ، پوائنٹ پر کھڑے ناتھن لائن الگ الگ سمت میں گیند کو دیکھنے لگے ۔ کیمرہ بھی شروع میں نہیں پکڑا پایا کہ گیند کہاں گئی ہے ، لیکن ری پلے میں واضح ہوگیا ۔ اس دوران کچھ لمحوں کیلئے سبھی گیند کو لے کر سوچ میں پڑگئے اور ایسا لگنے لگا کہ گیند غائب ہوگئی ہے ۔


بعد میں جب بولٹ نے اپنے پیڈ سے گیند گرائی تو سبھی ہنسنے لگے ۔ بولٹ کے ساتھی بلے بازی نیل ویگنر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے وہیں ناتھن لائن بھی مسکرانے لگے ۔ بولٹ نے 8 رن بنائے اور وہ مچیل اسٹارک کا ہی شکار بنے ۔

نیوزی لینڈ 148 پر سمٹا

پیٹ کمنس کی قیادت میں تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 148 رن پر سمیٹ دیا اور بڑی سبقت حاصل کرلی ۔ آسٹریلیا کے 467 رنوں کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کی شروعات دو وکٹ پر 44 رن سے کی ۔ کمنس نے پانچ وکٹ ، جیمس پیٹنگسن نے تین اور مچیل اسٹارک نے دو وکٹ لے کر آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 319 رنوں کی بڑی سبقت دلادی ۔