NZ vs PAK: آوٹ نہیں ہوئے ہینری نکولس تو پریشان یاسر شاہ نے کہہ دی ایسی بات ، ویڈیو وائرل

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہفتہ سے شروع ہوئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹام لاتھم اور ٹام بلنڈل کو آوٹ کرکے پاکستان کو شروعات اچھی دلائی ۔ تاہم اس کے بعد کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار ساجھیداری کرکے ٹیم کو مشکل حالات سے باہر نکال لیا ۔ ٹیلر کے 70 رن پر آوٹ ہونے کے بعد ہینری نکولس نے کین ولیمسن کا ساتھ دیا ۔ نکولس نے پاکستانی گیند بازوں کو کافی پریشان کیا ۔ پاکستانی گیند باز یاسر شاہ بھی نکولس کو آوٹ نہیں کرپائے اور میچ کے دوران ان کی مایوسی بھی صاف نظر آنے لگی ۔

میچ کے 77 ویں اوورس میں یاسر شاہ نے ایک شاندار گیند پھینکی ، جس پر نکولس کٹ شاٹ لگانے کی کوشش کررہے تھے ، مگر وہ چوک گئے ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے گیند کو پکڑلیا ، مگر اس پر بلے کا کنارہ نہیں لگا اور نکولس بچ گئے ۔ یاسر شاہ وکٹ کیلئے مسلسل کوشش کررہے تھے اور اس گیند پر بھی کامیابی نہیں ملنے پر مایوسی میں ان کی زبان سے کچھ ایسا نکل گیا کہ اب اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ انہوں نے نکولس کو کہا : آوٹ ہوجا بھوتنی کے ۔

کین ولیمسن سنچری کے قریب، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

کپتان کین ولیمسن کے شاندار ناٹ آوٹ 94 رن ، تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کے70 اور ہینری نکولس کے ناٹ آوٹ 42 رن کی بدولت نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن سنیچر کے روز دن کا کھیل ختم ہونے تک 87 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 222 رن بنالئے ۔

یہ بھی پڑھیں : بریسٹ سرجری کرانے کے بعد اس خاتون پہلوان نے کی واپسی ، گلمیرس انداز دیکھ کر فینس رہ گئے حیران

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو شروع کے دس اوور تک صحیح ثابت ہوا ۔ جب نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ٹام لاتھم صرف چار اور ٹام بلنڈویل صرف پانچ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کا پہلا وکٹ چار اور دوسرا 13 رن کے اسکور پر گرا۔

پڑھیں : بریٹ لی نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو بچہ کی پیدائش کو لے کر دیا یہ خاص آفر ، کہی یہ بات

سلامی بلے باز کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان کین ولیمسن نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کے ساتھ ٹیم کی کمان سنبھالی اور دونوں بلے بازوں کے بیچ تیسرے وکٹ کے لئے شاندار 120 رن کی ساجھیداری ہوئی۔ نیوزی لینڈ کا تیسرا وکٹ 133 کے اسکور پر راس ٹیلر کے طور پر گرا جنہوں نے 151 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رن بنائے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ