Tag Archives: Pakistan

اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے اٹھایاگیامسئلہ کشمیر، تو ہندوستان نے سکھایا آداب کاسبق

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہندوستان نے پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ٹریک ریکارڈ ہر معاملے میں قابل اعتراض ہے۔ اقوام متحدہ میں کلچر آف پیس کے موضوع پر جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کشمیر، سی اے اے اور ایودھیا میں رام مندر کے معاملے پر ہندوستان کے خلاف بیان بازی کی اور ہندوستان کے خلاف تبصرے کیے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے پاکستان پر تنقید کی۔

ہندوستان نے پاکستان کوسکھایا آداب کا سبق

روچیرا کمبوج نے کہا، ‘اس اجلاس میں ہم امن کے کلچر کی بات کر رہے ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں ہماری توجہ تعمیری بات چیت پر مرکوز ہونی چاہیے۔ ایسے میں ہمیں ایک وفد (پاکستان) کے تبصروں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ ان میں نہ صرف آداب کی کمی ہے بلکہ ان کا اپنا ٹریک ریکارڈ ہر معاملے میں قابل اعتراض ہے۔ اپنی تباہ کن اور نقصان دہ نوعیت کی وجہ سے وہ ہماری اجتماعی کوششوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمبوج نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ یہ وفد احترام اور سفارت کاری کے بنیادی اصولوں پر عمل کرے۔

ہندوستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ ‘دہشت گردی امن کی ثقافت کے خلاف ہے اور یہ ہمدردی، بقائے باہمی جیسی مذہب کی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔ ہمارا ملک یہ مانتا ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے اور اقوام متحدہ کی اسمبلی کے تمام ممبر ممالک کو بھی اس بات پر یقین کرنا چاہیے تاکہ امن کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔ کمبوج نے کہا کہ عالمی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی عدم برداشت، امتیازی سلوک اور مذہب کی بنیاد پر تشدد کے چیلنجز پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مقدس مقامات جیسے گرجا گھروں، بدھ مت کے مقامات، گرودواروں، مساجد، مندروں اور یہودی عبادت گاہوں پر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ہندو مندروں اور گرودواروں پر حملوں کے واقعات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔

کمبوج نے کہا کہ ‘عدم تشدد کا منتر مہاتما گاندھی نے دیا تھا اور یہ آج بھی ہمارے ملک کی بنیاد ہے۔ پاکستان کو آئینہ دکھاتے ہوئے ہندوستان کے نمائندے نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف ہندو مت، بدھ مت، جین مت اور سکھ مت کی جائے پیدائش ہے بلکہ اسلام، یہودیت، عیسائیت اور پارسی جیسے مذاہب کی بھی مضبوط بنیاد ہے۔ ہندوستان میں تمام طبقات اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پناہ دینے کی تاریخ ہے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم، اب کس ٹیم سے ہوگا پاکستان کا اگلا میچ؟ اسکواڈ کا ہوا اعلان

پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر اپنی لاج بچالی ۔ 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی۔ یہ میچ میزبان پاکستان کے لیے کرو یا مرو کا تھا۔ کیونکہ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے کا موقع پہلے ہی گنوا چکی تھی۔ ایسے میں ان کے پاس آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع تھا اور پاکستان نے اسے برابری پر ختم کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستان کی اگلی سیریز کس ٹیم کے ساتھ ہے؟

پاکستان کو اپنی اگلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیلنی ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کلونٹرف کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 12 مئی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ سبھی میچز ایک ہی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم 22 مئی سے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں مصروف ہو جائے گی۔

پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اور آئرلینڈ 1 میچ میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ اس میں پاکستان نے جیت حاصل کی تھی ۔ پاکستانی ٹیم اچھی فارم میں ہے۔ وہ ورلڈ کپ سے پہلے اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہے گی ۔ کپتان بابر اعظم بھی زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نصف سنچری کی اننگز کھیلی تھی۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ عجیب بحران میں، نہیں کرپایا ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، جانئے اب کیا ہوگا؟

نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ ایک الگ قسم کے بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا اعلان بھی نہیں کر پا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی سے متعلق مسائل کے باعث اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان مئی کے آخر تک ملتوی کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 23 یا 24 مئی کو اپنے T20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرے گا، جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر ٹیموں میں تبدیلیاں کرنے کیلئے مقرر وقت کی حد بھی ہے ۔

انتظامیہ اور سلیکٹرز کو محمد رضوان، اعظم خان، عرفان خان نیازی اور حارث رؤف کی معمولی انجری پر تشویش ہے اور وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ان کی پرفارمنس پر نظر رکھیں گے۔

پی سی بی سلیکٹرز جمعرات کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل منتخب کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اب تک ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اپنی ورلڈ کپ ٹیموں کا اعلان کر چکے ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے کہا کہ اس (تاخیر) سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ سبھی ممالک 24 مئی تک اپنی پوری ٹیم تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہی فٹنس یا انجری کی بنیاد پر تبدیلیوں کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے پی سی بی اور سلیکٹرز نے انگلینڈ میں پہلے میچ تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کے خلاف ڈیبیو… ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی کھلاڑی نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بسمہ کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے کرکٹ کی دنیا حیران ہے۔ 32 سالہ بسمہ نے لیگ کرکٹ میں خود کو دستیاب رکھا ہے۔ بسمہ نے فٹنس وجوہات کی بنا پر 2020 میں اور بیٹی کی پیدائش کے بعد 2021 میں کرکٹ سے طویل بریک لیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں 2022 ورلڈ کپ میں اپنی بیٹی کو ساتھ لے جانے والی بسمہ نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر تھیں جنہوں نے تنخواہ کے ساتھ 12 ماہ کی زچگی کی چھٹی حاصل کی تھیں۔

بائیں ہاتھ کی بلے باز بسمہ معروف نے 2006 میں ہندوستان کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور پاکستان کے لیے 276 بین الاقوامی میچز کھیلے۔ انہوں نے 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف T20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 33 نصف سنچریوں سمیت 6262 بین الاقوامی رنز بنائے اور لیگ اسپن بولنگ سے 80 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز میں سے ایک بسمہ نے 136 ون ڈے میچوں میں 3369 رنز بنائے۔ اس دوران ان کا اوسط 29.55 کا رہا۔ انہوں نے 21 نصف سنچریاں بنائیں۔ ان کا بہترین اسکور 99 رنز رہا۔ بسمہ کے نام 140 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 2893 رنز ہیں۔ بسمہ نے ٹی ٹوئنٹی میں 12 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

بسمہ معروف نے کہا کہ میں اس کھیل کو الوداع کہہ رہی ہوں جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے جس میں ہم نے کئی چیلنجز، فتوحات اور یادگار لمحات دیکھے ہیں۔ میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کروں گی۔

بسمہ معروف نے 50 اوور کے چار ورلڈ کپ (2009، 2013، 2017 اور 2022) کھیلے اور 2022 میں ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔ انہوں نے 2009 اور 2023 کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ورلڈ کپ کھیلے اور 2020 اور 2023 میں ٹیم کی کپتان رہیں۔ بسمہ نے کل 96 میچوں میں کپتانی کی جس میں 62 ٹی ٹوئنٹی اور 34 ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں۔ ان کی کپتانی میں بسمہ نے ٹی ٹوئنٹی میں 27 اور ون ڈے میں 16 میچ جیتے۔

پڑھائی کیلئے بیرون ملک گئی تھی پاکستان کی یہ مشہور اداکارہ، مگر کرنا پڑگیا مال میں صاف صفائی کا کام، جانئے کیوں؟

Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
دراصل یہاں ہم فلم رئیس کی خاتون اداکارہ کی بات کر رہے ہیں، جن کا نام ماہرہ خان ہے، جو شاہ رخ خان کے ساتھ 285 کروڑ روپے کمانی والی فلم میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں وہ بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سرخیوں میں آئی تھیں۔
Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
ماہرہ خان (پیدائش: 21 دسمبر 1984) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر اردو فلموں اور ٹیلی ویژن میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا تھا۔ ماہرہ خان نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز سوشل ڈرامہ فلم بول سے کیا اور اسی سال وہ ٹیلی ویژن پر ڈانس سیریز نیت کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ماہرہ کو رومانٹک ڈرامے ہم سفر میں خرد حسین کا کردار ادا کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔
Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کریں تو وہ شاہ رخ خان کے مدمقابل ایکشن رومانٹک فلم رئیس (2017) میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم نے انہیں انڈسٹری میں مقبول بنادیا اور پھر وہ ہندوستان میں بھی ایک مقبول چہرہ بن گئیں۔ لیکن ان کی ابتدائی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے۔
Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
اداکارہ نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور او لیول مکمل کیا۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے کیلیفورنیا چلی گئیں، جہاں انہوں نے 17 سال کی عمر میں سانتا مونیکا کالج میں داخلہ لیا۔ انہوں نے گریجویشن کی ڈگری کے لیے ساوتھ کیلی فورنیا یونیورسٹی میں داخلہ لیا لیکن وہاں اپنی تعلیم مکمل نہیں کی۔ دراصل جب انہیں وہاں رہنے کے لیے پیسوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے ایک مال میں کام کیا۔ اس شاپنگ مال میں وہ فرش صاف کرتی تھی اور بیت الخلاء بھی صاف کرتی تھیں۔
Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
بعد ازاں ماہرہ 2008 میں پاکستان واپس آگئیں۔ ان باتوں کا انکشاف ماہرہ خان نے خود ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے میگزین کو بتایا کہ وہ ایسی باتیں سرعام اس لیے کہہ رہی ہیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ زندگی میں ہر کسی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خود بتایا کہ لاس اینجلس میں مجھے بیت الخلاء اور فرش کی صفائی کا کام کرنا پڑا۔ میرا سفر آسان نہیں تھا۔
Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
ماہرہ خان نے اپنے طویل عرصہ کے ساتھی اور بزنس مین سلیم کریم سے یکم اکتوبر 2023 کو شادی کی۔ بتادیں کہ سلیم کریم سے قبل اداکارہ کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی اور یہ رشتہ 2015 تک قائم رہا اور ان کے ہاں ایک بیٹا بھی ہے جو 2009 میں پیدا ہوا تھا ۔
Mahira Khan, mahira khan cleaned toilets, Mahira Khan Worked As sweeper, Mahira Khan news, Mahira Khan films, Pakistani actress Mahira Khan, Who is the biggest superstar in Pakistan, Where did Mahira Khan study, Who is the actress in Zalima, mahira khan movies, mahira khan instagram, mahira khan age, mahira khan 2nd husband name, mahira khan son age, mahira khan wedding, mahira khan salim karim, mahira khan chhattisgarh, ,Pakistani actress when worked in restaurant, Mahira Khan when did sweeping mopping, Mahira Khan Latest News, Mahira Khan lucky became Shah rukh Khan onscreen wife, how Mahira Khan Got Raees, Raees Film, Raees box office collection, urdu news, breaking news in urdu, پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان
ماہرہ کی زندگی میں اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور اگر ہم صرف ان کی مجموعی مالیت کی بات کریں تو وہ 58 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔ وہ ہر فلم کے لیے 3 سے 5 لاکھ روپے تک لیتی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان ۔ (Photo:@mahirahkhan/Instagram)

چین اور بیلا روس کی کمپنیوں پر عائد ہوئی پابندی تو کیوں بوکھلایا پاکستان، جانئے وجہ

واشنگٹن/اسلام آباد : تین چینی کمپنیوں اور ایک بیلاروسی کمپنی کو خفیہ طور پر پاکستان کی مدد کرنا بھاری پڑ گیا ہے۔ امریکہ نے ان پر پاکستان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ساز و سامان کی فراہمی پر پابندی لگا دی ہے۔ چین پاکستان کا ‘سدا بہار دوست’ ہے۔ وہ پاکستان کے اہم فوجی جدید کاری پروگرام کے لیے ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کا اہم سپلائر رہا ہے۔

امریکہ نے جن تین چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں ژیان لانگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ، تیانجن کرئیٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ اور گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔ جبکہ بیلاروس کے منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعے کے روز کہا کہ یہ کمپنیاں ایسی سرگرمیوں یا لین دین میں ملوث پائی گئی ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی پھیلاو کے ذرائع میں مادی تعاون کیا ہے ۔

امریکی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ‘ہم ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں’ ، کچھ ممالک نے جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے لیے لائسنسنگ کی شرائط کو معاف کر دیا ہے۔’ وہ واضح طور پر امریکہ کے ذریعہ ہندوستان جیسے ممالک کو جدید ترین ہتھیاروں کی برآمد کی اجازت دینے کا ذکر کر رہی تھیں ۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے کئی بار نشاندہی کی ہے کہ برآمدی کنٹرول کے من مانے اطلاق سے بچنے اور متعلقہ فریقوں کے درمیان معروضی میکانزم کے لیے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خالصتا سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ضروری ٹیکنالوجی پر غلط پابندیوں سے بچا جا سکے۔

خطرناک میزائل بنانے کی پاکستان کررہا تھا تیاری! امریکہ نے ایسے سکھایا سبق

واشنگٹن : امریکہ نے تین چینی اور ایک بیلاروسی کمپنی پر پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے ساز و سامان کی فراہمی پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ، ژیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، تیانجن کرئیٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور پھیلاؤ میں معاونت کرنے میں مصروف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چین میں واقع ژیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے فلیمینٹ وائنڈنگ مشینوں سمیت کئی آلات فراہم کئے ہیں۔

اسی طرح چین میں واقع تیانجن کرئیٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کو اسٹر ویلڈنگ کا سامان فراہم کیا ہے۔ اسے خلائی لانچ گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پروپیلنٹ ٹینکوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک اور چینی کمپنی گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ نے راکٹ موٹروں کی جانچ کے لیے پاکستان کو سامان فراہم کیا۔ مزید برآں، گرانپیکٹ ، پاکستان کے نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی) کو راکٹ موٹروں کی جانچ کے لیے سامان بھی فراہم کرچکا ہے۔

اسی طرح بیلاروس کی کمپنی منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے خصوصی گاڑیوں کی چیسس فراہم کی۔ پاکستان کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی) بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے لیے اس کا استعمال کر سکتا ہے۔

پاکستان میں اپنے بچوں کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہندوستانی خاتون، شوہر نے پاسپورٹ کر لیا ضبط

اسلام آباد: ہندوستانی شہری فرزانہ بیگم اس وقت پاکستان میں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔ فرزانہ نے اپنے آبائی ملک ہندوستان واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ ممبئی کی رہائشی فرزانہ بیگم نے 2015 میں ابوظہبی میں پاکستانی شہری مرزا مبین الٰہی سے شادی کی۔ بعد ازاں یہ جوڑا 2018 میں پاکستان آیا تھا۔ ان کے سات اور چھ سال کے دو بیٹے ہیں۔ فرزانہ بیگم کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب انہوں نے اپنے بیٹوں کی تحویل اور اپنے بیٹوں کے نام پر کچھ جائیداد کے تنازع پر اپنے شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

فرزانہ نے اپنے شوہر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے انہیں طلاق دے دی ہے۔ فرزانہ نے کہا کہ اگر مرز امبین الہی نے مجھے طلاق دی ہے تو اس کے لیے سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ فرزانہ کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں جائیداد کے تنازع کی وجہ سے میری اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ میں لاہور کے رحمان گارڈن میں اپنے گھر تک محدود ہوں اور میرے بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔ فرزانہ نے اپنے بیٹوں کے بغیر اپنے آبائی ملک جانے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کچھ جائیدادیں ہیں جو میرے بیٹوں کے نام ہیں۔ میرے اور میرے بچوں کے پاسپورٹ میرے شوہر کے پاس ہیں۔

فرزانہ بیگم مرزا مبین الٰہی کی دوسری بیوی ہیں۔ الٰہی کی پہلے ہی پاکستانی بیوی اور بچے ہیں۔ فرزانہ نے الزام لگایا کہ مرزا مبین انہیں ہندوستان واپس جانے اور اس کی جائیدادوں پر کنٹرول چھیننے کے لیے ڈرانے دھمکانے کی سازش کر رہے ہیں۔ فرزانہ کے وکیل محسن عباس نے کہا کہ ‘مبین الٰہی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ فرزانہ کا ویزا ختم ہو گیا ہے، جب کہ ان کا پاسپورٹ ان کے پاس ہے۔’ فرزانہ نے کہا کہ ‘میں اپنے بیٹوں کے بغیر کبھی ہندوستان واپس نہیں جاؤں گی ۔’

جہاں ایک طرف فرزانہ نے اپنے موقف کے بارے میں آواز اٹھائی ہے تو وہیں دوسری طرف مرزا مبین الہی نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اس معاملے پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔ فرزانہ نے کہا، ‘میں جانتی ہوں کہ مبین الٰہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل میں تاخیر کر رہا ہے کہ میرا ویزا ختم ہو جائے اور میں پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوں۔ لیکن میں اپنے بیٹوں کے بغیر یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

چھوٹی بیٹی نے لی والد کی جگہ…پاکستان کے سیاسی گھرانے کے نئے چہرے کی سیاست میں انٹری، جانئے کون ہیں آصفہ؟

Aseefa Benazir zardari
نئی دہلی : گزشتہ روز پڑوسی ملک پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک نوجوان چہرے کی انٹری ہوئی ۔ پاکستان کے ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی آصفہ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھایا۔ ذہن میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ آصفہ کون ہیں اور ان کا براہ راست تعلق کس سیاسی خاندان سے ہے؟ آئیے آپ کو آصفہ کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔ (Twitter)
Aseefa Benazir
آصفہ کا پورا نام آصفہ بھٹو زرداری ہے۔ نام سے ہی سب کچھ سمجھ میں آ گیا ہو گا کہ آصفہ کی پہچان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ انہیں پاکستان کی سیاست میں نئی نسل کا لیڈر سمجھا جا رہا ہے ۔ (Twitter)
Aseefa Benazir
آصفہ بھٹو زرداری کو اسپیکر سردار ایاز صادق نے رکن پارلیمنٹ کا حلف دلایا۔ اس کا ویڈیو بھی سامنے آیا۔ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ (Twitter)
Aseefa Bhutto Zardari
آصفہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ آصفہ صوبہ سندھ کے علاقے شہید بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 سے بلامقابلہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ یہ نشست ان کے والد آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ (Twitter)
Aseefa Bhutto
حال ہی میں آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بات کریں تو انہوں نے سیاست اور سماجیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ (Twitter)
Aseefa Benazir in parliament
آصفہ بھٹو زرداری سال 2012 میں پولیو کے خاتمے کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرچکی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ لوگوں میں کافی مقبول ہوگیا۔ اس وقت پاکستان میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی مخلوط حکومت ہے۔ (X)
aseefa bhutto zardari
آصفہ علی زرداری نے صرف ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی 31 سالہ بیٹی آصفہ پاکستان کی خاتون اول بنیں گی۔ عام طور پر یہ عہدہ صدر کی اہلیہ کو دیا جاتا ہے۔ وہ اس وقت پاکستان کی خاتون اول ہیں۔ (Instagram)

لاہور میں انڈرورلڈ ڈان عامر سرفراز کا گولی مار کر قتل، اسی نے جیل میں کیا تھا سربجیت کا قتل

لاہور: لاہور میں انڈر ورلڈ ڈان عامر سرفراز کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے سرفراز کو یکے بعد دیگرے کئی گولیاں ماریں جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عامر سرفراز دہشت گرد تنظیم لشکر کے سربراہ حافظ سعید کا قریبی سمجھا جاتا تھا ۔ یہ وہی شخص ہے جس نے ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کا اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔

2013 میں لاہور جیل میں قید سربجیت کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشاروں پر قتل کر دیا گیا تھا۔ دسمبر 2018 میں ایک پاکستانی عدالت نے سربجیت سنگھ قتل کیس میں دو اہم ملزمین – عامر سرفراز عرف تمبا اور مدثر کو ان کے خلاف “ثبوت کی کمی” کا حوالہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

سبھی گواہوں کے منحرف ہونے کے بعد لاہور کی سیشن عدالت نے دونوں ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس وقت ایک افسر نے کہا تھا کہ عدالت میں ایک بھی گواہ نے دونوں ملزمین کے خلاف گواہی نہیں دی۔ عدالت نے ان کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بری کر دیا۔

سزائے موت پاچکے دو پاکستانی قیدیوں، عامر اور مدثر نے 2013 میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 49 سالہ سربجیت سنگھ پر اینٹوں، تیز دھار دھاتوں، لوہے کی سلاخوں اور بلیڈوں سے حملہ کردیا تھا، جس میں ان کی موت ہوگئی تھی ۔