Tag Archives: Pakistan

خطرناک میزائل بنانے کی پاکستان کررہا تھا تیاری! امریکہ نے ایسے سکھایا سبق

واشنگٹن : امریکہ نے تین چینی اور ایک بیلاروسی کمپنی پر پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے ساز و سامان کی فراہمی پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ، ژیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، تیانجن کرئیٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور پھیلاؤ میں معاونت کرنے میں مصروف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چین میں واقع ژیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے فلیمینٹ وائنڈنگ مشینوں سمیت کئی آلات فراہم کئے ہیں۔

اسی طرح چین میں واقع تیانجن کرئیٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کو اسٹر ویلڈنگ کا سامان فراہم کیا ہے۔ اسے خلائی لانچ گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پروپیلنٹ ٹینکوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک اور چینی کمپنی گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ نے راکٹ موٹروں کی جانچ کے لیے پاکستان کو سامان فراہم کیا۔ مزید برآں، گرانپیکٹ ، پاکستان کے نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی) کو راکٹ موٹروں کی جانچ کے لیے سامان بھی فراہم کرچکا ہے۔

اسی طرح بیلاروس کی کمپنی منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے خصوصی گاڑیوں کی چیسس فراہم کی۔ پاکستان کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (این ڈی سی) بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے لیے اس کا استعمال کر سکتا ہے۔

پاکستان میں اپنے بچوں کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہندوستانی خاتون، شوہر نے پاسپورٹ کر لیا ضبط

اسلام آباد: ہندوستانی شہری فرزانہ بیگم اس وقت پاکستان میں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔ فرزانہ نے اپنے آبائی ملک ہندوستان واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ ممبئی کی رہائشی فرزانہ بیگم نے 2015 میں ابوظہبی میں پاکستانی شہری مرزا مبین الٰہی سے شادی کی۔ بعد ازاں یہ جوڑا 2018 میں پاکستان آیا تھا۔ ان کے سات اور چھ سال کے دو بیٹے ہیں۔ فرزانہ بیگم کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب انہوں نے اپنے بیٹوں کی تحویل اور اپنے بیٹوں کے نام پر کچھ جائیداد کے تنازع پر اپنے شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

فرزانہ نے اپنے شوہر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے انہیں طلاق دے دی ہے۔ فرزانہ نے کہا کہ اگر مرز امبین الہی نے مجھے طلاق دی ہے تو اس کے لیے سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ فرزانہ کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں جائیداد کے تنازع کی وجہ سے میری اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ میں لاہور کے رحمان گارڈن میں اپنے گھر تک محدود ہوں اور میرے بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔ فرزانہ نے اپنے بیٹوں کے بغیر اپنے آبائی ملک جانے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کچھ جائیدادیں ہیں جو میرے بیٹوں کے نام ہیں۔ میرے اور میرے بچوں کے پاسپورٹ میرے شوہر کے پاس ہیں۔

فرزانہ بیگم مرزا مبین الٰہی کی دوسری بیوی ہیں۔ الٰہی کی پہلے ہی پاکستانی بیوی اور بچے ہیں۔ فرزانہ نے الزام لگایا کہ مرزا مبین انہیں ہندوستان واپس جانے اور اس کی جائیدادوں پر کنٹرول چھیننے کے لیے ڈرانے دھمکانے کی سازش کر رہے ہیں۔ فرزانہ کے وکیل محسن عباس نے کہا کہ ‘مبین الٰہی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ فرزانہ کا ویزا ختم ہو گیا ہے، جب کہ ان کا پاسپورٹ ان کے پاس ہے۔’ فرزانہ نے کہا کہ ‘میں اپنے بیٹوں کے بغیر کبھی ہندوستان واپس نہیں جاؤں گی ۔’

جہاں ایک طرف فرزانہ نے اپنے موقف کے بارے میں آواز اٹھائی ہے تو وہیں دوسری طرف مرزا مبین الہی نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اس معاملے پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔ فرزانہ نے کہا، ‘میں جانتی ہوں کہ مبین الٰہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل میں تاخیر کر رہا ہے کہ میرا ویزا ختم ہو جائے اور میں پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوں۔ لیکن میں اپنے بیٹوں کے بغیر یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

چھوٹی بیٹی نے لی والد کی جگہ…پاکستان کے سیاسی گھرانے کے نئے چہرے کی سیاست میں انٹری، جانئے کون ہیں آصفہ؟

Aseefa Benazir zardari
نئی دہلی : گزشتہ روز پڑوسی ملک پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک نوجوان چہرے کی انٹری ہوئی ۔ پاکستان کے ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی آصفہ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھایا۔ ذہن میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ آصفہ کون ہیں اور ان کا براہ راست تعلق کس سیاسی خاندان سے ہے؟ آئیے آپ کو آصفہ کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔ (Twitter)
Aseefa Benazir
آصفہ کا پورا نام آصفہ بھٹو زرداری ہے۔ نام سے ہی سب کچھ سمجھ میں آ گیا ہو گا کہ آصفہ کی پہچان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ انہیں پاکستان کی سیاست میں نئی نسل کا لیڈر سمجھا جا رہا ہے ۔ (Twitter)
Aseefa Benazir
آصفہ بھٹو زرداری کو اسپیکر سردار ایاز صادق نے رکن پارلیمنٹ کا حلف دلایا۔ اس کا ویڈیو بھی سامنے آیا۔ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ (Twitter)
Aseefa Bhutto Zardari
آصفہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ آصفہ صوبہ سندھ کے علاقے شہید بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 سے بلامقابلہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ یہ نشست ان کے والد آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ (Twitter)
Aseefa Bhutto
حال ہی میں آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بات کریں تو انہوں نے سیاست اور سماجیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ (Twitter)
Aseefa Benazir in parliament
آصفہ بھٹو زرداری سال 2012 میں پولیو کے خاتمے کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرچکی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ لوگوں میں کافی مقبول ہوگیا۔ اس وقت پاکستان میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی مخلوط حکومت ہے۔ (X)
aseefa bhutto zardari
آصفہ علی زرداری نے صرف ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی 31 سالہ بیٹی آصفہ پاکستان کی خاتون اول بنیں گی۔ عام طور پر یہ عہدہ صدر کی اہلیہ کو دیا جاتا ہے۔ وہ اس وقت پاکستان کی خاتون اول ہیں۔ (Instagram)

لاہور میں انڈرورلڈ ڈان عامر سرفراز کا گولی مار کر قتل، اسی نے جیل میں کیا تھا سربجیت کا قتل

لاہور: لاہور میں انڈر ورلڈ ڈان عامر سرفراز کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے سرفراز کو یکے بعد دیگرے کئی گولیاں ماریں جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عامر سرفراز دہشت گرد تنظیم لشکر کے سربراہ حافظ سعید کا قریبی سمجھا جاتا تھا ۔ یہ وہی شخص ہے جس نے ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کا اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔

2013 میں لاہور جیل میں قید سربجیت کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشاروں پر قتل کر دیا گیا تھا۔ دسمبر 2018 میں ایک پاکستانی عدالت نے سربجیت سنگھ قتل کیس میں دو اہم ملزمین – عامر سرفراز عرف تمبا اور مدثر کو ان کے خلاف “ثبوت کی کمی” کا حوالہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

سبھی گواہوں کے منحرف ہونے کے بعد لاہور کی سیشن عدالت نے دونوں ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس وقت ایک افسر نے کہا تھا کہ عدالت میں ایک بھی گواہ نے دونوں ملزمین کے خلاف گواہی نہیں دی۔ عدالت نے ان کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بری کر دیا۔

سزائے موت پاچکے دو پاکستانی قیدیوں، عامر اور مدثر نے 2013 میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 49 سالہ سربجیت سنگھ پر اینٹوں، تیز دھار دھاتوں، لوہے کی سلاخوں اور بلیڈوں سے حملہ کردیا تھا، جس میں ان کی موت ہوگئی تھی ۔

Eid-ul-Fitr:سعودی عرب سمیت خلیجی اورپاکستان میں نمازعیدالفطر کےروح پرور اجتماعات

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یوروپی ممالک ، پاکستان، جموں وکشمیر اور کیرالا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔۔مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، برطانیہ ،فرانس ،امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی گئی۔انڈونیشیا میں بھی آج عیدالفطر منائی گئی، انڈونیشیا میں نماز عیدالفطر کا بڑا اجتماع دارالحکومت جکارتہ میں ہوا۔فلسطین میں بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی، ہزاروں افراد نے مسجد الاقصی میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہے۔

 

ترکی میں بھی آج عیدالفطرمنائی گئی، ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ترک صدر کا عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عیدیں ہمارے اتحاد، یکجہتی ، بھائی چارے کی تجدید کے دن ہیں، عید کے دن یتیموں، ناداروں، ضرورتمندوں، مظلوموں کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو خود کو تقسیم کرنے، ایک دوسرے کا مخالف بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔رجب طیب اردوان فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر افسوس جتایاہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

فرانس کی مساجد میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی ، فرانس میں مقیم مختلف ممالک کی مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے اپنے اپنے علاقے کی مساجدمیں نماز عید اداکی۔فرانس کے نواحی علاقے لاکورنیو میں ادارۂ منہاج القران انٹرنیشنل میں نمازعیدالفطر کی ادائیگی، فرانس کی جامعہ مسجد پیری فیت، جامعہ مسجد ویلرلیبل میں بھی نماز عید ہوئی، اس کے علاوہ اسٹاک برک سٹدیانی جامعہ مسجد، دارالسلام مسجد کارج لاکونس میں بھی نماز عیدالفطر کا اجتماع ہوا۔فرانس کی جامعہ مسجداونی میں بھی عید الفطر پر پاکستانی کمیونٹی کا بڑا اجتماع ہوا۔

Eid al-Fitr 2024: پاکستان میں نظر آیا شوال المکرم کا چاند، کل ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز

Eid al-Fitr 2024 in Pakistan: پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے، لہذا عید الفطر کی نماز کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو ادا کی جائے گی ۔ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے اس کا اعلان کیا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔

بتادیں کہ سعودی عرب اور یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں بھی بدھ کو ہی عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ خلیجی ممالک میں منگل کو 30 واں روزہ تھا جبکہ پاکستان میں 29 واں روزہ تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور اس وجہ سے جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔

ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کی اکثر حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس لیے عید کل منائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی، دیر، فیصل آباد، اسکردو اور دیگر علاقوں میں چاند دیکھا گیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہوئیں اور شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کیں۔

سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پرایسا کیاکہہ دیا، حیران ہوگیاپاکستان،پریشان ہوگئے شہباز شریف

کشمیر کا مسئلہ ایسا ہے کہ پاکستان دنیا کو ہندوستان کے خلاف کرنے کے لیے ایک ملک سے دوسرے ملک کا رخ کرتاہے۔ پاکستان محسوس کرتا ہے کہ ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے کم از کم مسلم عرب ممالک مسئلہ کشمیر پر اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم حال ہی میں عرب دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب نے کشمیر پر پاکستان کے بجائے ہندوستان کی حمایت کی ہے۔ جس کی وجہ سے پڑوسی ملک میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔

دراصل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں سعودی عرب نے جموں و کشمیر پر ہندوستان کے موقف کی حمایت کی۔ بیان میں اس خلیجی ملک نے کہا کہ نئی دہلی۔اسلام آباد اپنے متنازعہ مسائل کو دو طرفہ بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔

کشمیر پر ہندوستان کا موقف کیا ہے؟

جموں و کشمیر کا مسئلہ گزشتہ سات دہائیوں سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنا ہوا ہے۔ دونوں ممالک اس پر جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔ کشمیر پر ہندوستان کا دیرینہ مؤقف رہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کا دو طرفہ مسئلہ ہے۔ اس میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی یا مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ امریکہ سمیت کئی ممالک نے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن ہندوستان نے ہمیشہ اس سے انکار کیا ہے۔

سعودی عرب نے کشمیر پر کیا کہا؟

سعودی عرب اور پاکستان دونوں نے مکہ کے الصفا پیلس میں شہباز اور ولی عہد کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان پر دستخط کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے، “دونوں فریقوں (پاکستان۔سعودی عرب) نے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک (ہندوستان۔پاکستان) کے درمیان تصفیہ طلب مسائل، خاص طور پر جموں و کشمیر تنازعہ کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان اور سعودی عرب کی دوستی مضبوط ہوئی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان دونوں کے سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے ساتھ طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ تاہم، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں نئی ​​دہلی اور ریاض کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ وہ کئی مواقع پر سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ مودی نے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی میعاد کے دوران 2016 میں ریاض کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے اپنی دوسری میعاد میں اکتوبر 2019 میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔

آئی ایس آئی کے خوف میں جی رہا یہ ہندوستانی کاروباری، ایسا کیا ہوا؟ جو جان پر بن آئی بات

نئی دہلی : ایک ہندوستانی کاروباری اس وقت پڑوسی ملک پاکستان کی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔ دراصل ہوا یہ تھا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے ان کی تصویر جاری کی تھی اور ان پر ہندوستان کی خفیہ ایجنسی RAW کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب دبئی کے اس بزنس مین اشوک کمار آنند کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

چند ماہ قبل پاکستان نے RAW پر اپنے ملک میں شہریوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس دوران اشوک کمار آنند کا نام بھی آئی ایس آئی نے جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قتل پاکستان میں اشوک کی مدد سے کیے گئے۔ اب انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے اشوک نے ان الزامات کو جھوٹا اور بدقسمتی قرار دیا۔ خود کو ایک عام کاروباری بتاتے ہوئے آنند نے کہا کہ پاکستان کے دعوؤں کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ میں دبئی میں اپنے دفتر میں تھا جب مجھے ہندوستان میں دوستوں اور رشتہ داروں کا فون آیا کہ میرا نام ٹی وی پر آ رہا ہے۔ میں نے انہیں بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اشوک کمار نے کہا کہ پاکستانی میڈیا مسلسل ان کی تصویر اور پاسپورٹ دکھا رہا ہے۔ جب سے ان کی ذاتی معلومات عام ہوئی ہیں، انہیں دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔ حکومت پاکستان انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ وزارت خارجہ نے اسے غلط اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا تھا۔

رمضان میں بھی باز نہیں آرہا پاکستان، دہشت گردی کیلئے اللہ کے نام پر وصول رہا چندہ، ہندوستان میں…

Terrorist Oragnisation Of Pakistan: کھانے کے ایک ایک دانے کیلئے ترس رہے پاکستان میں ہندوستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی دکانیں لگا کر اللہ کے نام پر چندہ اکٹھا کر رہی ہیں۔ ان کا مقصد ہندوستان کے انتخابی موسم میں دہشت گردانہ تباہی مچانا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ صلاح الدین حکومت کی حفاظت میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کسی قسم کی دہشت گردی کا واقعہ یا سازش نہیں ہونی چاہئے، اس کے باوجود دہشت گرد تنظیمیں مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی دکانیں لگا کر ہندوستان میں دہشت پھیلانے کے لیے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں۔ .

دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی دکانوں پر ایک پوسٹر چسپاں ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ‘رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے عطیات دیں، مجاہدین نے کشمیر اور فلسطین کی حمایت میں ووٹ دیا۔’ ایک اور پوسٹ پر لکھا ہے ‘اللہ کی راہ میں دینا ضروری ہے۔ کشمیر اور فلسطین مہم کے لیے چندہ دیں۔

دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی دکانوں پر ایک پوسٹر چسپاں ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ‘رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے عطیات دیں

دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین نے چھوٹی دکانوں میں مہلک ہتھیاروں کی نمائشیں بھی منعقد کی ہیں، تاکہ چندہ دینے والے کو معلوم ہو سکے کہ وہ جہاد کے لیے چندہ دے رہا ہے۔ جہاد کے نام پر 300 روپے سے لے کر ہزاروں تک کے چندہ مانگے جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے تمام سرکاری ادارے بھی جانتے ہیں کہ یہ چندہ ہندوستان میں دہشت پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستانی سیکورٹی یا انٹیلی جنس ایجنسیاں آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستان میں ہونے والے انتخابات میں دہشت پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین سرکاری سیکورٹی میں دیگر دہشت گرد تنظیموں کے رہنماؤں سے باقاعدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ جو تصویر منظر عام پر آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سید صلاح الدین کو سرکاری سیکورٹی حاصل ہے۔ اس کے پیچھے سرکاری گارڈ بندوق لیے کھڑا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے ان بڑے دہشت گرد لیڈروں پر ہندوستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ یہ ہدایات تمام دہشت گرد تنظیموں کو دی گئی ہیں۔ اس بار رابطہ کاری کی ذمہ داری سید صلاح الدین کو دی گئی ہے۔

کیا پاکستان میں گھس دہشت گردوں کا قتل کررہا ہے ہندوستان؟ دی گارجین کی رپورٹ میں کیا گیا یہ بڑا دعوی

نئی دہلی : لگتا ہے کہ ہندوستان نے اب پاکستان کے دہشت گردوں کو ان کی زبان میں جواب دینے کا کام تیز کر دیا ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ایک بڑی حکمت عملی کے تحت ہندوستانی حکومت نے پاکستان میں کئی دہشت گردوں کو مارنے کا کام کرائے کے قاتلوں سے کرایا ہے۔ اس سلسلہ میں نہ پاکستان ہی نہیں ، بلکہ ہندوستان کے انٹیلی جنس افسران کی رائے بھی کم و بیش یکساں ہے۔ برطانوی اخبار ‘گارجین’ کے مطابق پاکستانی تفتیش کاروں کی جانب سے جو دستاویزات شیئر کئے گئے ہیں، وہ اس بات پر نئی روشنی ڈالتے ہیں کہ کیسے ہندوستان کی پالیسی اب بدل گئی ہے۔

ہندوستان کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی نے 2019 کے بعد قومی سلامتی کے لیے ایک جرات مندانہ نقطہ نظر کے تحت مبینہ طور پر بیرون ملک قتل کرنا شروع کر دیا ۔ ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) کو براہ راست طور پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے کنٹرول کیا جتا ہے ، جو اس مہینے کے آخر میں تیسری مدت کار کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ یہ معلومات ان الزامات کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ دہلی نے ان لوگوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی نافذ کی ہے، جنہیں وہ ہندوستان کے لئے دشمن مانتا ہے ۔

ہندوستان پر کناڈا میں خالصتان حامی دہشت گردوں کے قتل کی سازش رچنے کا بھی الزام ہے ۔ بہر حال تازہ دعوی 2020 کے بعد سے پاکستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ذریعہ کئے گئے تقریبا 20 قتل سے جڑا ہے جبکہ ہندوستان کو پہلے غیر رسمی طور پر ان اموات سے جوڑا گیا ہے، یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے ملازمین نے پاکستان میں مبینہ مہمات پر گفتگو کی ہے ۔ جبکہ پاکستانی ایجنسیوں نے ان قتل میں را کے سیدھے شامل ہونے کے بارے میں بڑے دستاویز سامنے رکھے ہیں ۔ الزامات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ خالصتان آندولن میں سکھ علاحدگی پسندوں کو ان ہندوستانی غیر ملکی مہموں کے حصے کے طور پر پاکستان اور مغربی ممالک میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔

پاکستانی تفتیش کاروں کے مطابق یہ قتل زیادہ تر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے چلنے والے ہندوستانی خفیہ سلیپر سیل کے ذریعہ کئے گئے تھے ۔ 2023 میں قتل کے بڑھنے کی وجہ ان سلیپر سیل کی بڑھی ہوئی سرگرمیوں کو بتایا گیا ہے ، جن پر قتل کو انجام دینے  کیلئے مقامی مجرموں یا غریب پاکستانیوں کو لاکھوں روپے دینے کا الزام ہے ۔

ادھر اخبار دی گارجین کو ایک جواب میں ہندوستان کی وزارت خارجہ نے سبھی الزامات سے انکار کیا ہے ۔ ایک پہلے کے ​​بیان کو دوہراتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ‘جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہندوستان مخالف پروپیگنڈے تھے۔ وزارت نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے کے ذریعہ پہلے کی گئی ​​تردید پر زور دیا کہ دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ “حکومت ہند کی پالیسی نہیں تھیں۔”