عالمی منظر چھوٹی بیٹی نے لی والد کی جگہ…پاکستان کے سیاسی گھرانے کے نئے چہرے کی سیاست میں انٹری، جانئے کون ہیں آصفہ؟ Gallery April 16, 2024 Urdu News18 نئی دہلی : گزشتہ روز پڑوسی ملک پاکستان کی پارلیمنٹ میں ایک نوجوان چہرے کی انٹری ہوئی ۔ پاکستان کے ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی آصفہ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں حلف اٹھایا۔ ذہن میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ آصفہ کون ہیں اور ان کا براہ راست تعلق کس سیاسی خاندان سے ہے؟ آئیے آپ کو آصفہ کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔ (Twitter) آصفہ کا پورا نام آصفہ بھٹو زرداری ہے۔ نام سے ہی سب کچھ سمجھ میں آ گیا ہو گا کہ آصفہ کی پہچان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ انہیں پاکستان کی سیاست میں نئی نسل کا لیڈر سمجھا جا رہا ہے ۔ (Twitter) آصفہ بھٹو زرداری کو اسپیکر سردار ایاز صادق نے رکن پارلیمنٹ کا حلف دلایا۔ اس کا ویڈیو بھی سامنے آیا۔ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ (Twitter) آصفہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ آصفہ صوبہ سندھ کے علاقے شہید بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 سے بلامقابلہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ یہ نشست ان کے والد آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ (Twitter) حال ہی میں آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بات کریں تو انہوں نے سیاست اور سماجیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ (Twitter) آصفہ بھٹو زرداری سال 2012 میں پولیو کے خاتمے کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرچکی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ لوگوں میں کافی مقبول ہوگیا۔ اس وقت پاکستان میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی مخلوط حکومت ہے۔ (X) آصفہ علی زرداری نے صرف ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی 31 سالہ بیٹی آصفہ پاکستان کی خاتون اول بنیں گی۔ عام طور پر یہ عہدہ صدر کی اہلیہ کو دیا جاتا ہے۔ وہ اس وقت پاکستان کی خاتون اول ہیں۔ (Instagram)