Tag Archives: Rohit Sharma

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کیا روہت شرما لیں گے ریٹائرمنٹ؟ خود کیا اس کا انکشاف، بتایا کیا ہے منصوبہ

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلنا ہے۔ گزشتہ سال ہندوستان میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ میں انہوں نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔ یہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا اس میگا ٹورنامنٹ کے بعد کپتان اپنا کیرئیر ختم کریں گے؟ اس کا جواب کسی اور نے نہیں بلکہ خود روہت شرما نے دیا ہے۔

اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کر رہے ہیں۔ 29 جون تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو ایک بار پھر جیت کا دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ روہت شرما ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری بار ٹیم کو چیمپئن بنانے کے ارادے سے اتریں گے۔ پچھلی بار ٹیم انڈیا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوچ راہل دراوڑ اور روہت شرما کے لیے یہ آخری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دبئی آئی 103.8 سے بات چیت کرتے ہوئے روہت شرما نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، بلکہ ایسا کہیں کہ میں نے زیادہ تر اتار دیکھا ہے ۔ میرے نزدیک یہ بھی درست ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی بن پایا ہوں، خواہ وہ اپنے گھر والوں کے لیے ہو، دوستوں کے لیے ہو یا اس دنیا کے لیے، اس کے پیچھے کی وجہ وہی ہے جو میں نے اپنے پچھلے سالوں میں دیکھا ہے۔ میں نے برے وقت میں جو بھی دیکھا اس نے مجھے وہ شخص بنا دیا جو میں آج ہوں۔

جب میں برے وقت سے گزر رہا تھا تو مجھے اپنے آپ پر شک ہونے لگا تھا۔ کیا میں اس جگہ کے لیے بنا بھی ہوں؟ میں یہاں کیا کر رہا ہوں؟ پھر میں نے اپنے برے حالات سے سیکھا اور خود کو بہتر کیا اور آگے بڑھا ۔ آج مجھے 17 سال سے زیادہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہوگئے اور آگے بھی ابھی کچھ سال مزید کھیلنا چاہتا ہوں ۔ کرکٹ کی دنیا کو کافی کچھ اور دینے کی خواہش ہے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے اسی خبر کا انتظار کررہے تھے روہت شرما، اب پورے حوصلے سے بھریں گے ویسٹ انڈیز کیلئے اڑان

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے جب ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا گیا تو کچھ کھلاڑیوں کو لے کر سوالات پوچھے گئے۔ جیسے رنکو سنگھ یا روی بشنوئی ٹیم میں کیوں نہیں ہیں۔ اسی طرح ہاردک پانڈیا کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے بھی کچھ سوالات تھے۔ کہا گیا تھا کہ اگر ہاردک باقاعدگی سے گیند بازی نہیں کر رہے ہیں تو وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے۔ خیر ان سوالوں کا جواب کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے دیا۔ لیکن اب ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی کارکردگی سے سبھی کو جواب دے دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں گزشتہ 7 دنوں میں 3 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ان میں سے دو میچوں میں دو دو اور تیسرے میچ میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہی نہیں، انہوں نے تینوں میچوں میں 4 اوورز کا اسپیل مکمل کیا۔ پانڈیا نے لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کافی کفایتی گیند بازی کی اور 4 اوورز کے اسپیل میں بالترتیب 26 اور 31 رنز دیے۔

ہاردک پانڈیا کی اس کارکردگی نے یقیناً ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی پریشانیوں کو کم کردیا ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم میں صرف 4 اسپنرز اور 3 گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو چوتھے تیز گیند باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جن کی گیند بازی 30 اپریل تک تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔ پانڈیا نہ تو 4 اوور کے اپنے اسپیل کا کوٹہ پورا کر رہے تھے اور نہ ہی وکٹ لینے میں کامیاب ہو پارہے تھے۔ لیکن گزشتہ تین میچوں میں انہوں نے جس شاندار انداز کے ساتھ گیند بازی کی ہے اس سے ہندوستانی ٹیم میں یہ اعتماد پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ صرف دو ماہر تیز گیند بازوں کے ساتھ بھی جا سکتی ہے۔ ہاردک تیسرے تیز گیند باز کا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔

روہت شرما سے پریس کانفرنس میں 4 اسپنرز کے حوالے سے بار بار سوالات کئے گئے۔ ان سبھی سوالات کے ذریعے ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 4 اسپنرز کو منتخب کر کے غلطی کی گئی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہندوستان کو تیز گیند بازوں کی کمی محسوس ہو۔ روہت شرما نے پھر ان سوالات کو خوبصورتی سے ٹال دیا۔ اس کے بعد روہت اور اگرکر نے 4 اسپنروں سے لے کر ہاردک تک ٹیم کے سبھی سلیکشن کو اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی بہترین ٹیم ہے۔ اب ہاردک کی فارم ان سوالوں کا جواب دے رہی ہے جو ان کے کپتان سے پوچھے گئے تھے۔ یقینی طور پر، ہاردک کی گیند بازی کو دیکھ کر روہت بہت خوش ہوں گے اور زیادہ اعتماد کے ساتھ ویسٹ انڈیز-امریکہ جائیں گے۔

T20 World Cup:۔ 2022 کے ساتھ کھلاڑی، جنہیں کردیا گیا باہر، جانئے دو سال میں کتنی بدل گئی ٹیم انڈیا

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب کے ساتھ ہی طویل عرصہ سے چل رہی اس بحث کا خاتمہ ہوگیا کہ کس کھلاڑی کو منتخب کیا جائے گا اور کس کو موقع نہیں ملے گا…بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ لیکن اگر ہم موجودہ ٹیم اور 2022 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم کا موازنہ کریں تو 7 کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

ہندوستان نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلی T20 ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستان کبھی بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔ اس ٹائٹل جیت کے انتظار کو ختم کرنا کپتان روہت شرما کی ذمہ داری ہے۔ روہت شرما دوسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے۔ اس سے پہلے روہت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ہندوستان کے کپتان تھے۔ تب ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل ہار گئی تھی۔

کے ایل راہل سال 2022 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان تھے لیکن اس بار انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اسی طرح روی چندرن اشون، دیپک ہڈا، دنیش کارتک، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، محمد سمیع کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی T20 ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔ ان 7 کھلاڑیوں کی جگہ یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، محمد سراج، رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

T20 ورلڈ کپ 2024 کی ہندوستانی ٹیم:

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، یجویندر چہل، محمد سراج۔

ریزرو: شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور آویش خان۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت شرما کپتان، ریشبھ پنت کی واپسی، گل بھی جائیں گے ویسٹ انڈیز

نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان روہت شرما سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں کار حادثے کے بعد واپسی کرنے والے ریشبھ پنت نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ سلیکٹرز نے انہیں ٹیم میں اہم وکٹ کیپر کے طور پر جگہ دی ہے۔


شبھمن گل اور رنکو سنگھ کو 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان دونوں کرکٹرز کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ تیز گیند باز خلیل احمد اور آویش خان بھی ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ چاروں ریزرو کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے دورے پر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

سلیکٹرز نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پانڈیا کو ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کے علاوہ شیوم دوبے کو بھی ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

T20 ورلڈ کپ 2024 کی ہندوستانی ٹیم:

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، یجویندر چہل، محمد سراج۔

ریزرو: شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور آویش خان۔

کیا ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما پاکستان کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے ہیں سیریز؟ آیا یہ بڑا جواب

نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں طویل عرصے سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیل رہی ہیں۔ اس دوران دونوں ٹیمیں آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ضرور ٹکراتی ہیں لیکن 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ میچ نہیں کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما پاکستان کے خلاف کسی نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ‘بے مثال باؤلنگ اٹیک’ کے خلاف ‘زبردست میچ’ ہوگا اور مزہ آئے گا۔

ہندوستان اور پاکستان نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے جس میں 150 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پچھلا میچ گزشتہ سال ہندوستان میں ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے دوران کھیلا گیا تھا۔ سابق آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے یوٹیوب شو ‘کلب پریری فائر’ میں کہا کہ مجھے پوری طرح یقین ہے کہ اگر ہم بیرون ملک کھیلتے ہیں تو وہ ایک اچھی ٹیم  اور زبردست باؤلنگ اٹیک ہے اور اچھا مقابلہ ہوگا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انگلینڈ یا آسٹریلیا جیسے غیر جانبدار مقام پر ہندوستان ۔ پاکستان ٹیسٹ ممکن ہے تو روہت شرما نے کہا کہ ‘ہاں، مجھے (پاکستان کے خلاف کھیلنا) اچھا لگے گا، یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک زبردست میچ ہوگا۔ ہم ان کے خلاف آئی سی سی ٹرافی میں کھیلتے ہیں، میں صرف کرکٹ دیکھ رہا ہوں، تو کیوں نہیں؟’ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان کے مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک میں 21 سالہ نسیم شاہ اور عامر جمال جیسی صلاحیتیں ہیں ۔

بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کی منظوری پر منحصر ہوگا، جس نے اب تک روایتی حریفوں کے خلاف کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پرزور انداز میں زور دے رہا ہے۔ یہاں تک کہ ہر دستیاب موقع پر اسے آئی سی سی کے فورمز پر اٹھا رہا ہے۔ گزشتہ سال ہندوستان نے ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا جو آخر کار ہائبرڈ ماڈل میں منعقد ہوا تھا۔ پاکستان میں ہندوستان کے سبھی شیڈول میچز سری لنکا منتقل کر دئے گئے تھے۔

اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی ایک اور وجہ ہوگی کیونکہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونا ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان کی میزبانی کے لیے مقام میں کسی تبدیلی سے اتفاق نہیں کرے گا۔

ہندوستانی ٹیم کو لگا زوردار جھٹکا، روہت شرما کو لے کر آئی بری خبر، فیلڈنگ کرنے نہیں اترے، بی سی سی آئی نے دی بڑی جانکاری

نئی دہلی : انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاندار سنچری بنائی۔ پہلی اننگز میں ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اس سٹار کھلاڑی کے بارے میں میچ کے تیسرے دن بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ہندوستان کی پہلی اننگز 477 رنز پر سمٹی اور انگلینڈ کے خلاف 259 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ انگلینڈ جب دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اترا تو ہندوستانی کپتان روہت شرما میدان میں نہیں تھے۔ تصویر: AP
نئی دہلی : انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاندار سنچری بنائی۔ پہلی اننگز میں ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اس سٹار کھلاڑی کے بارے میں میچ کے تیسرے دن بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ہندوستان کی پہلی اننگز 477 رنز پر سمٹی اور انگلینڈ کے خلاف 259 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ انگلینڈ جب دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اترا تو ہندوستانی کپتان روہت شرما میدان میں نہیں تھے۔ تصویر: AP
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ دھرم شالہ میں کھیلا گیا ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے پہلا میچ ہارنے کے بعد نوجوان ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے زبردست واپسی کی اور لگاتار تین میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا۔ ٹیم انڈیا نے آخری میچ بھی اپنے نام کرلیا ہے (AP)
بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا کیا۔ ہندوستان کی پہلی اننگز ختم ہونے کے بعد جب ٹیم انڈیا میدان میں اتری تو کپتان روہت شرما ان کے ساتھ نہیں تھے۔ (Gill/Insta)
بی سی سی آئی نے ان کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ میچ کے تیسرے دن میدان میں نہیں اترے، کیونکہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔ (AP)
سوشل میڈیا ہینڈل پر معلومات دیتے ہوئے بی سی سی آئی نے لکھا کہ روہت شرما میچ کے تیسرے دن باقی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کے لیے نہیں پہنچے۔ وہ ان کی پیٹھ میں جکڑن کی پریشانی ہے۔ اس وجہ سے وہ میدان میں نہیں اتر پائے۔

’زیادہ ہیرو مت بن…‘ میچ کے دوران روہت شرما نے سرفراز خان کو لگائی ڈانٹ، دیکھئے ویڈیو

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا نے لگاتار تین میچ جیت کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے دوران سرفراز خان کو روہت شرما کی ڈانٹ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کی وجہ کافی دلچسپ تھی۔ روہت نے میچ کے دوران سرفراز سے کہا کہ زیادہ ہیرو مت بن ۔

دراصل میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کی اننگز کے آخری اوورز میں سرفراز خان سلی پوائنٹ پر فیلڈنگ کرنے کیلئے آئے۔ اس دوران سرفراز خان بغیر ہیلمٹ اور پیڈ پہنے چلے آئے ۔ کپتان روہت شرما کی سرفراز پر نظر پڑی تو روہت شرما نے سرفراز کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ’’زیادہ ہیرو مت بن ۔ جب اس جگہ پر فیلڈنگ کر رہے ہو تو کوئی رسک مت لو۔ جاؤ اور ہیلمٹ لے آؤ۔ ویڈیو میں روہت شرما کی آواز صاف سنی جا سکتی ہے۔


خیال رہے کہ رانچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جو روٹ کی سنچری اور اولی رابنسن کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے پہلی اننگز میں 353 رنز بنائے۔ وہیں ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 307 رنز بنائے۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر ہندوستان کے خلاف 46 رنز کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سانس روک دینے والے میچ میں ٹیم انڈیا نے ماری بازی، رانچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ہرا کر سیریز پر کیا قبضہ

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار تیز گیند باز محمد سمیع زخمی، طویل عرصہ کیلئے ٹیم سے باہر

اس کے بعد آر اشون اور کلدیپ یادو کی اسپن جوڑی نے دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم پر قہر ڈھا دیا ۔ دونوں نے مل کر 9 وکٹیں حاصل کیں اور پوری ٹیم صرف 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم 191 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری تو یشسوی جیسوال نے کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر اچھی شروعات دلائی۔ 84 رنز پر ہندوستان کو پہلا دھچکا یشسوی کی شکل میں لگا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے 5 وکٹیں گر گئیں۔ تاہم دھرو جریل نے شبھمن گل کے ساتھ مل کر ہندوستان کو جیت تک پہنچادیا۔

اگر سرفراز خان کو کھلا چھوڑو گے تو … ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے کہا: وہ رنز کا بھوکا ہے

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے معاملے میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کرنے کے بعد سرفراز خان کی جم کر تعریف کی ہے۔ سرفراز کو انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں تیسرے میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا جس میں انہوں نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں ۔ اب روہت شرما بھی سرفراز کی شاندار بلے بازی کے مداح ہو گئے ہیں۔ روہت کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے سرفراز کو کھیلتے نہیں دیکھا تھا۔ تاہم انہوں نے سرفراز کی بیٹنگ کے بارے میں ممبئی کے کچھ ساتھیوں سے سنا تھا جو بتا رہے تھے کہ یہ نوجوان بلے باز بڑی بڑی اننگز کھیلتا ہے۔ روہت نے کہا کہ اگر آپ سرفراز جیسے بلے باز کو کھلا چھوڑ دیں گے تو وہ اپنا کام کرے گا۔

26 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز سرفراز خان نے راجکوٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 66 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ حالانکہ وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری اننگز میں سرفراز نے 72 گیندوں پر شاندار ناٹ آوٹ 68 رنز بنائے۔ سرفراز اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 50 پلس اسکور کرنے والے چنندہ کھلاڑیوں میں شامل ہوئے، جس میں سنیل گواسکر بھی شامل ہیں۔

راجکوٹ ٹیسٹ میچ 434 رنز سے جیت درج کرنے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘اگر آپ سرفراز خان کو کھلا چھوڑو گے تو وہ اپنا کام کرے گا ۔ ڈیبیو کے دوران جب انہیں کیپ دی گئی تو وہ قدرے جذباتی ہو گئے تھے، لیکن اس کے بعد جب میچ شروع ہوا تو میں نے انہیں کبھی نروس نہیں دیکھا۔ سرفراز خان کے ڈیبیو کے موقع پر ان کے والد نوشاد خان اور اہلیہ رومانہ ظہور بھی نرنجن شاہ اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

روہت شرما نے کہا کہ میں نے سرفراز کو ابھی اتنی بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا ہے۔ لیکن میں جتنے بھی ممبئی کے کھلاڑیوں سے ان کے بارے میں سنا ہے، اس نے بہت مشکل حالات میں رنز بنائے ہیں۔ ممبئی کے لیے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس ذہنیت کے ساتھ کھیلتے ہیں ۔ انہوں نے بڑے اسکور بنائے ہیں۔ میں نے یہاں بھی اس سے زیادہ بات چیت نہیں کی تھی۔ کیونکہ میں نے ممبئی کے کھلاڑیوں سے سنا ہے کہ اگر تم اسے کھلا چھوڑوگے تو وہ جا کر اپنا کام کر دے گا۔ اسے رنز بنانے کی بھوک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا نے راجکوٹ میں رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں درج کی سب سے بڑی جیت،انگلینڈ کو دی مات

یہ بھی پڑھئے: یشسوی جیسوال نے کی وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری، روہت ۔ وراٹ بھی نہیں کرسکے ایسا

روہت نے کہا کہ سرفراز خان نے جس طرح سے اپنی فیلڈنگ، بیٹنگ اور اپنی کارکردگی میں میچ میں کچھ حاصل کرنے کا جذبہ دکھایا اسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ روہت نے کہا کہ جس طرح سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچھلے کچھ سالوں سے رنز بنا رہے ہیں، اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس کرکٹر میں کچھ تو ہے۔ میدان میں ان کی توانائی کی سطح قابل دید تھی۔

روہت شرما نے توڑا ایم ایس دھونی کا بڑا ریکارڈ، اب نشانے پر سہواگ، جلد کریں گے برابری؟

نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم جب بلے بازی کرنے کے لیے اتری تو اس نے 9 اوورز میں 3 وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن ہندوستان کپتان روہت شرما کریز پر ڈٹے رہے اور سنچری بنائی۔ روہت شرما نے اس میچ میں مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

روہت شرما نے اس اننگز میں کل 3 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا 79 واں چھکا لگا کر ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑا ۔ روہت نے ٹیسٹ میں اب تک 80 چھکے لگائے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں کل 78 چھکے لگائے ہیں۔ وہیں ہندوستانی کرکٹرز میں پہلے نمبر کی بات کریں تو اس پر سابق طوفانی سلامی بلے باز وریندر سہواگ کا قبضہ ہے۔

سہواگ نے 104 ٹیسٹ اننگز میں کل 91 چھکے لگائے ہیں۔ روہت کو وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑنے کے لئے مزید 12 چھکوں کی ضرورت ہوگی۔ سچن تیندولکر 69 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ رویندر جڈیجہ 70 میچوں میں 62 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: آٹھ سالوں تک دنیا سے چھپائے رکھا، اب عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ آیا نظر، خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراوں کو دیتی ہیں مات

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی لڑکی سے ہوا پیار، تین بیٹیوں کی ماں کو طلاق دے کر کی تھی شادی

پھچلے میچ میں فلاپ رہنے کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اس میچ زبردست اننگز کھیلی۔ مشکل میں گھری ٹیم کے لیے اس کھلاڑی نے 71 گیندوں میں 8 چوکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد بھی اننگز آگے بڑھتی رہی۔

ہندوستان نے صرف 33 رنز پر تین وکٹیں گنوادی تھیں، اس لیے انہوں نے محتاط اننگز کھیلی اور 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 157 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

ہندوستان سے ہار کے بعد افغانستان کے کوچ نے روہت شرما کو لے کر کیا ہنگامہ، کہا: اگلی مرتبہ تحریری طور پر دیں…

بنگلورو : ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ تنازعات میں گھرا رہا۔ میچ میں دو سپر اوور کھیلے گئے اور ٹیم انڈیا نے یہاں جیت حاصل کی اور مہمان ٹیم کو شکست دی۔ بدھ 17 جنوری کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں روہت شرما کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا۔ وہ لگاتار دوسرے سپر اوور میں بلے بازی کے لیے باہر آئے جس کے بارے میں ہر کوئی کنفیوز تھا۔ اس حوالے سے افغانستان کے کوچ نے بھی بیان دیا۔

ہندوستانی ٹیم نے ایک نہیں بلکہ دو سپر اوور تک پہنچے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کے خلاف جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما کی سنچری کی بدولت 212 رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم بھی 20 اوورز کے بعد 6 وکٹوں پر 212 رنز جب بنا سکی۔ میچ سپر اوور تک پہنچ گیا اور سپر اوور میں بھی ٹائی ہوگیا۔ اس کے بعد دوسرا سپر انڈیا نے روی بشنوئی کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر جیت لیا۔

روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ یا ریٹائر آؤٹ؟ افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جب ہندوستانی کپتان پہلے سپر اوور کی آخری گیند سے پہلے پویلین لوٹے تو سب کے ذہن میں یہی سوال تھا۔ دراصل روہت نے زبردست حکمت اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر دو رنز درکار تھے اور وہ چاہتے تھے کہ رنکو سنگھ، جو وکٹوں کے درمیان دوڑ میں بہتر تھے، میدان میں آئیں۔

دوسرے سپر اوور میں روہت دوبارہ رنکو کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے اترے۔ قوانین کے مطابق اگر کوئی بلے باز ریٹائر آوٹ ہو جاتا ہے تو وہ دوسرے سپر اوور میں دوبارہ بلے بازی کے لیے نہیں آ سکتا۔ ایسے میں روہت دوسرے سپر اوور میں کیسے بلے بازی کرنے کیلئے اترے ؟

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائی پانچویں سنچری، اس معاملہ میں وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

یہ بھی پڑھئے:  جذبہ کو سلام! یہ کھلاڑی دونوں ہاتھوں سے ہے معذور، پھر بھی ٹیسٹ میچ میں بنا دئے 200 رنز

ایک میچ آفیشل نے بعد میں کہا کہ اگر مخالف کپتان یا کوچ کو کوئی اعتراض نہیں تو بلے باز دوسرے سپر اوور میں واپس آ سکتا ہے۔ افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے حالانکہ کہا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا (روہت ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے یا آؤٹ)۔ کیا کبھی دو سپر اوور ہوئے ہیں؟ ہم نئے اصول بناتے رہتے ہیں اور ان کو آزماتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں قواعد نہیں بتائے گئے تھے۔ مستقبل میں ایسی چیزوں کی معلومات تحریری طور پر دی جانی چاہئے۔ ویسے ہم نے اچھا کھیلا اور مجھے نہیں لگتا کہ قوانین پر بات چیت ہونی چاہئے۔