Tag Archives: Afghanistan

راکیٹ لانچر، لیزر آپریٹر، اسنائپر…. اب پاکستان میں مچے گی تباہی، افغان طالبان کمانڈر نے بنایا خطرناک منصوبہ

اسلام آباد: افغان طالبان کمانڈر یحییٰ نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف ایک اشتعال انگیز تقریر کی ہے، جس میں اس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کیڈر سے کہا ہے کہ وہ ’’پاکستان میں گھس کر بدلہ لیں‘‘۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک لیک ویڈیو میں یحییٰ کو کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک گروپ حافظ گل بہادر دہشت گرد گروپ کے دہشت گردوں سے بھرے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

یحییٰ کا دعویٰ ہے کہ “تمام مجاہدین امیر المومنین کے حکم پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں” اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یحییٰ ہدایت دیتا ہے کہ کس طرح دہشت گردوں کو “پاکستان میں دراندازی کرنی چاہیے اور کسی بھی زخمی شخص کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے۔”

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگر الگاد کا ہے۔ اس میں دہشت گردوں کو کمانڈر کے گرد جمع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جو پاک افغانستان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی بات کر رہا ہے۔ دہشت گردوں کو ہدایات دیتے ہوئے یحییٰ پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیتے نظر آرہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ویڈیو میں دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف لڑنے کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ویڈیو میں یحییٰ کو پشتو میں ایک خودکش بمبار سمیت مسلح افراد سے خطاب کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آنے والے حملے کی تفصیلات پر گفتگو کرتے ہوئے وہ دہشت گردوں کو مطلع کرتا ہے کہ “چھ راکٹ لانچر اور چھ معاون ہوں گے، ساتھ ہی دو لیزر آپریٹرز اور ان کے معاونین ، ساتھ ہی ایک سنائپر بھی ہوں گے” ۔

پاکستان نے اس پڑوسی ملک پر کردی ایئر اسٹرائیک تو ملا جواب: اب انجام بھگتنے کو تیار رہو

نئی دہلی: پاکستان نے مبینہ طور پر افغانستان میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اب اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ٹکراو ہو گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان کا کمانڈر پاکستان میں ہی موجود ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو اور تصویر بھی جاری کی ہے۔ در اصل افغانستان کے صوبہ خوست اور پکتیکا میں دو مقامات پر آج علی الصبح فضائی حملوں کے ذریعے حملہ کیا گیا، اس حملے کے دوران وہاں رہنے والے کچھ چھوٹے بچے اور خواتین کی بھی موت ہوگئی۔ اس حوالے سے پاکستان کے حمایت یافتہ سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ یہ کارروائی پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں مقیم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عبداللہ شاہ مسعود کے گھر پر کی گئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے یہ کارروائی دو روز قبل ایک دہشت گرد تنظیم کی طرف سے اس کی سروس پر کئے گئے ایک بڑے حملے کے بعد کی ہے جس میں پاکستانی فوج کپ دو اعلیٰ افسران کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد صدر پاکستان نے پڑوسی ملک کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

دونوں ممالک کی جانب سے اس معاملے میں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ لیکن اپنے ایک سرکاری بیان میں ٹی ٹی پی نے افغانستان کے خوست اور پکتیکا صوبوں میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے فضائی حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حملوں میں ٹی ٹی پی کے ارکان کے بجائے مہاجر کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کی موت ہوگئی ۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹی ٹی پی کے ارکان افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں کام کرتے اور رہتے ہیں، اور واضح کیا کہ کمانڈر عبداللہ شاہ ، جو مبینہ ور پر حملوں کا ہدف تھا، اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور اس بابت دہشت گرد تنظیم نے باضابطہ طور پر اس کا ویڈیو اور تصویر بھی جاری کی ہے۔

ون ڈے میں بنے 720 رنز … ہار کر بھی افغان کھلاڑیوں نے رقم کردی تاریخ، تاریخ کے اوراق میں درج ہوگیا سری لنکا ۔ افغانستان میچ

نئی دہلی: سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پتھم نسانکا کی ریکارڈ ڈبل سنچری کی بنیاد پر افغانستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کے یہ میچ جیتنے کے باوجود افغانستان کے دو بلے بازوں نے اپنی بلے بازی سے سبھی کے دل جیت لئے۔ ہائی اسکورنگ میچ میں افغانستان کی آدھی ٹیم 55 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی تاہم اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے طوفانی اننگز کھیل کر میچ میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ دونوں نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ عمر زئی اور نبی کا نام اب تاریخ کے اوراق میں درج ہو چکا ہے۔

عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے سری لنکا افغانستان ون ڈے میچ میں چھٹی وکٹ کے لیے 242 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ہارنے والی ٹیم کی طرف سے کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت داری ہے۔ عمر زئی اور نبی کی جوڑی نے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو جنوبی افریقہ کی جوڑی گیری کرسٹن اور ہرشل گبز نے بنایا تھا۔ کرسٹن اور گبز کی جوڑی نے 2000 میں کوچی میں 235 رنز کی شراکت داری کی تھی۔

اس کے علاوہ یہ ون ڈے کرکٹ میں 5 وکٹیں گنوانے کے بعد کسی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ ابتدائی 5 وکٹیں گنوانے کے باوجود افغانستان نے 284 رنز جوڑے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام تھا جس نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 267 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آٹھ سالوں تک دنیا سے چھپائے رکھا، اب عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ آیا نظر، خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراوں کو دیتی ہیں مات

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی لڑکی سے ہوا پیار، تین بیٹیوں کی ماں کو طلاق دے کر کی تھی شادی

سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز پتھم نسانکا کے ناٹ آوٹ 210 رنز اور اویشکا فرنانڈو کے 88 رنز کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں پر 381 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 19 کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ ایک وقت افغانستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 55 رنز تھا۔ اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے اننگز کو سنبھالا اور میچ میں جوش و خروش پیدا کیا۔

عمر زئی نے 115 گیندوں پر ناٹ آوٹ 149 رنز بنائے جبکہ نبی نے 130 گیندوں پر 136 رنز بنائے۔ افغانستان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 339 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ تاہم وہ میچ 42 رنز سے ہار گئی۔

ماسکو جارہا طیارہ افغانستان میں حادثہ کا شکار، 6 افراد تھے سوار، سندھیا نے کہا: ہندوستان کا طیارہ نہیں

نئی دہلی : روس کے دارالحکومت ماسکو جارہا ایک مسافر طیارہ اتوار کی سہ پہر افغانستان کے شہر بدخشاں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ یہ طیارہ ہندوستان کا تھا، جو ماسکو جا رہا تھا۔ تاہم مرکزی وزیر برائے ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا نے واضح کیا کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ہندوستانی نہیں ہے۔

دوسری جانب حکومت ہند کی وزارت ہوا بازی نے کہا کہ افغانستان میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کا تعلق افریقی ملک مراکش سے تھا۔ وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا طیارہ ہے جو مراکش میں رجسٹرڈ ہے۔ حکام واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔

دریں اثنا روسی حکومت نے کہا کہ روس میں رجسٹرڈ ایک طیارہ گزشتہ رات افغانستان کے رڈار اسکرین سے غائب ہو گیا۔ اس طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ ادھر افغان حکام کا کہنا ہے کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ فی الحال سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد یا حادثے کی وجہ کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس تھا جو ہندوستان سے ازبکستان کے راستے ماسکو کے لئے پرواز کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’پتہ نہیں، مجھے کیا معلوم‘، ای ڈی کے سوالوں کو ٹالتے رہے ہیمنت سورین

یہ بھی پڑھئے: کڑاکے کی ٹھنڈ سے کب ملے گی راحت؟ محکمہ موسمیات نے بتادی تاریخ، اس بات کو لے کر کیا الرٹ

قبل ازیں افغانستان کے مقامی نیوز چینل ٹولو نیوز نے صوبہ بدخشاں کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک ہندوستانی مسافر طیارہ صوبہ بدخشاں کے قرآن منجن اور زیبک اضلاع سے متصل توپ خانہ پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لئے ایک ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے۔

وہیں بدخشاں میں طالبان پولیس کمانڈ نے بتایا کہ طیارہ ایک رات پہلے رڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ یہ توپ خانہ علاقے کے اونچے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ہندوستان سے ہار کے بعد افغانستان کے کوچ نے روہت شرما کو لے کر کیا ہنگامہ، کہا: اگلی مرتبہ تحریری طور پر دیں…

بنگلورو : ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ تنازعات میں گھرا رہا۔ میچ میں دو سپر اوور کھیلے گئے اور ٹیم انڈیا نے یہاں جیت حاصل کی اور مہمان ٹیم کو شکست دی۔ بدھ 17 جنوری کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں روہت شرما کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا۔ وہ لگاتار دوسرے سپر اوور میں بلے بازی کے لیے باہر آئے جس کے بارے میں ہر کوئی کنفیوز تھا۔ اس حوالے سے افغانستان کے کوچ نے بھی بیان دیا۔

ہندوستانی ٹیم نے ایک نہیں بلکہ دو سپر اوور تک پہنچے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کے خلاف جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما کی سنچری کی بدولت 212 رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم بھی 20 اوورز کے بعد 6 وکٹوں پر 212 رنز جب بنا سکی۔ میچ سپر اوور تک پہنچ گیا اور سپر اوور میں بھی ٹائی ہوگیا۔ اس کے بعد دوسرا سپر انڈیا نے روی بشنوئی کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر جیت لیا۔

روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ یا ریٹائر آؤٹ؟ افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جب ہندوستانی کپتان پہلے سپر اوور کی آخری گیند سے پہلے پویلین لوٹے تو سب کے ذہن میں یہی سوال تھا۔ دراصل روہت نے زبردست حکمت اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر دو رنز درکار تھے اور وہ چاہتے تھے کہ رنکو سنگھ، جو وکٹوں کے درمیان دوڑ میں بہتر تھے، میدان میں آئیں۔

دوسرے سپر اوور میں روہت دوبارہ رنکو کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے اترے۔ قوانین کے مطابق اگر کوئی بلے باز ریٹائر آوٹ ہو جاتا ہے تو وہ دوسرے سپر اوور میں دوبارہ بلے بازی کے لیے نہیں آ سکتا۔ ایسے میں روہت دوسرے سپر اوور میں کیسے بلے بازی کرنے کیلئے اترے ؟

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائی پانچویں سنچری، اس معاملہ میں وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

یہ بھی پڑھئے:  جذبہ کو سلام! یہ کھلاڑی دونوں ہاتھوں سے ہے معذور، پھر بھی ٹیسٹ میچ میں بنا دئے 200 رنز

ایک میچ آفیشل نے بعد میں کہا کہ اگر مخالف کپتان یا کوچ کو کوئی اعتراض نہیں تو بلے باز دوسرے سپر اوور میں واپس آ سکتا ہے۔ افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے حالانکہ کہا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا (روہت ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے یا آؤٹ)۔ کیا کبھی دو سپر اوور ہوئے ہیں؟ ہم نئے اصول بناتے رہتے ہیں اور ان کو آزماتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں قواعد نہیں بتائے گئے تھے۔ مستقبل میں ایسی چیزوں کی معلومات تحریری طور پر دی جانی چاہئے۔ ویسے ہم نے اچھا کھیلا اور مجھے نہیں لگتا کہ قوانین پر بات چیت ہونی چاہئے۔

چھکوں کی برسات، سنچری اور رنوں کا انبار … روہت ۔ رنکو کے طوفان پر افغانستان کا پلٹ وار، دو سپر اوور میں آیا نتیجہ

نئی دہلی : افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کرکٹ شائقین کے لیے پیسہ وصول ثابت ہوا۔ میچ دو سپر اوورز تک پہنچا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آغاز تو مہمانوں کے حق میں رہا لیکن اس کے بعد مہمان ٹیم رنکو سنگھ اور روہت شرما کے چھکوں کے طوفان میں الجھی نظر آئی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ریکارڈ ساز شراکت داری دیکھنے کو ملی ۔ روہت شرما نے سنچری بنائی جبکہ رنکو سنگھ نے طوفانی نصف سنچری بنائی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے صرف 22 رنز پر اپنے 4 بلے باز گنوا دئے تھے۔ یشسوی جیسوال 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد شیوم دوبے نے بھی صرف 1 رن بناکر اپنی وکٹ گنوادی ۔ وکٹوں کا سلسلہ یہیں نہیں رکا، وراٹ اور سنجو سیمسن اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد رنکو سنگھ آئے جنہوں نے اپنے انداز میں بلے بازی شروع کی۔ وہیں کپتان روہت شرما نے چوکے اور چھکے لگا کر اپنے ٹی 20 کیریئر کی 5ویں سنچری بنائی۔ انہوں نے صرف 69 گیندوں پر 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ دوسرے اینڈ پر رنکو سنگھ بھی چھکے لگاتے نظر آئے اور کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔ رنکو نے 39 گیندوں میں 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 190 رنز کی شراکت داری دیکھنے کو ملی ۔ ان اننگز کی بدولت ہندوستان نے مہمان ٹیم کو 213 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

جواب میں افغان بلے بازوں نے بھی میزبان گیندبازوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ رحمان اللہ گرباز اور کپتان زادران نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد گلبدین اور محمد نبی بھی طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے نظر آئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ہندوستانی شائقین کی سانسیں روک دیں ۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن گلبدین نے صرف 23 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائی پانچویں سنچری، اس معاملہ میں وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

یہ بھی پڑھئے: جذبہ کو سلام! یہ کھلاڑی دونوں ہاتھوں سے ہے معذور، پھر بھی ٹیسٹ میچ میں بنا دئے 200 رنز

محمد نبی اور گرباز نے پہلے سپر اوور میں اپنا جادو دکھایا۔ دونوں بلے بازوں نے مل کر 16 رنز بنائے۔ جواب میں روہت شرما نے افغانستان کی سانسیں روک دیں ، لیکن اس بار بھی میچ ڈرا ہی رہا۔ روہت شرما نے دوسرے سپر اوور میں چھکا لگا کر آغاز کیا۔ ہٹ مین نے 11 رنز بنائے۔ لیکن دوسرے اینڈ پر رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

دوسرے سپر اوور میں 12 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم کی شروعات وکٹ سے ہوئی۔ پہلی گیند پر ہی بشنوئی نے محمد نبی کو آوٹ کردیا ۔ اس کے بعد دوسری گیند پر ایک رن بنا اور پھر تیسری گیند پر بشنوئی نے گرباز کی وکٹ لے کر ٹیم انڈیا کو 10 رنز سے میچ جتا دیا اور اس طرح ٹیم انڈیا نے سیریز 3-0 سے جیت لی۔

روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائی پانچویں سنچری، اس معاملہ میں وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ روہت نے افغانستان کے خلاف اپنے T20 انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی۔ روہت نے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں افغانستان کے گیند بازوں پر قہر ڈھایا ۔ 14 ماہ بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کر رہے روہت نے چناسوامی میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی ۔ وہ T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

36 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز روہت شرما نے چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ روہت شرما T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ روہت موجودہ ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ لیکن تیسرے ٹی ٹوینٹی میں انہوں نے سنچری بنا کر زبردست واپسی کی۔

روہت شرما نے اپنی سنچری 64 گیندوں میں مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ روہت نے 41 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔ انہوں نے رنکو سنگھ کے ساتھ مل کر پانچویں نمبر پر 190 رنز کی شراکت داری کی۔ رنکو سنگھ 39 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روہت نے 69 گیندوں پر 121 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کو ملی بڑی خوشخبری، بچ سکتا ہے کلین سویپ سے، نیوزی لینڈ کو لگا جھٹکا

یہ بھی پڑھئے:جذبہ کو سلام! یہ کھلاڑی دونوں ہاتھوں سے ہے معذور، پھر بھی ٹیسٹ میچ میں بنا دئے 200 رنز

روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ شبھمن گل اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ گل نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 126 رنز بنائے تھے جبکہ ریتوراج گائیکواڑ 123 ناٹ آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا ذاتی اسکور 122 رنز ناٹ آوٹ ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ روہت 121 رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

روہت شرما پر خطرے کے بادل، لگاتار دو صفر سے بگڑا کھیل، لگ سکتا ہے کریئر پر داغ

rohit sharma run out
ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے طویل عرصے بعد ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ 14 ماہ تک اس فارمیٹ سے باہر رہنے کے بعد اب سلیکٹرز نے انہیں افغانستان کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے۔ AP
Rohit sharma, rohit sharma duck, rohit shara zero, Paul Stirling, Kevin O'Brien, Soumya Sarkar, Regis Chakabva, Virat Kohli, Virat Kohli come back, Virat Kohli returns, Virat Kohli in t20, india vs afghanistan, ind vs afg, Virat Kohli shot, Virat Kohli vs haris rauf, Naveen ul haq, Rohit sharma, Rohit sharma come back, Rohit sharma returns, Rohit sharma out, Rohit sharma zero, Rohit sharma run out, Rohit sharma captain, Rohit sharma in t20, کرکٹ کی خبریں، روہت شرما، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنانے والے روہت شرما اب آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد اس فارمیٹ میں میدان میں اترے ہیں۔ تاہم افغانستان کے خلاف جس طرح کی واپسی کی امید تھی، وہ ویسی واپسی نہیں کرسکے۔ AP
Rohit sharma, rohit sharma duck, rohit shara zero, Paul Stirling, Kevin O'Brien, Soumya Sarkar, Regis Chakabva, Virat Kohli, Virat Kohli come back, Virat Kohli returns, Virat Kohli in t20, india vs afghanistan, ind vs afg, Virat Kohli shot, Virat Kohli vs haris rauf, Naveen ul haq, Rohit sharma, Rohit sharma come back, Rohit sharma returns, Rohit sharma out, Rohit sharma zero, Rohit sharma run out, Rohit sharma captain, Rohit sharma in t20, کرکٹ کی خبریں، روہت شرما، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ
افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں روہت شرما کی بطور کپتان واپسی ہوئی۔ پہلے میچ میں وہ کوئی رن بنائے بغیر دوسری گیند پر رن آؤٹ ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ وہیں دوسرے میچ میں بھی وہ پہلی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اور کھاتہ کھولے بغیر واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ AFP
rohit sharma in nets
روہت شرما اب ان بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جو ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اگر انہیں ایک بار پھر کھاتہ کھولے بغیر اس فارمیٹ میں واپس آنا پڑا تو ان کے نام ایک شرمناک ریکارڈ جڑ جائے گا۔ AP
Rohit Sharma in nets
آئرلینڈ کے پال اسٹارلن T20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس فارمیٹ میں انہیں 13 بار بغیر کھاتہ کھولے واپس لوٹنا پڑا ہے۔ روہت شرما کے نام ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب 12 صفر ہوچکے ہیں۔ PTI
Rohit sharma, rohit sharma duck, rohit shara zero, Paul Stirling, Kevin O'Brien, Soumya Sarkar, Regis Chakabva, Virat Kohli, Virat Kohli come back, Virat Kohli returns, Virat Kohli in t20, india vs afghanistan, ind vs afg, Virat Kohli shot, Virat Kohli vs haris rauf, Naveen ul haq, Rohit sharma, Rohit sharma come back, Rohit sharma returns, Rohit sharma out, Rohit sharma zero, Rohit sharma run out, Rohit sharma captain, Rohit sharma in t20, کرکٹ کی خبریں، روہت شرما، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ
روہت شرما آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ سلیکٹرز نے انہیں افغانستان کے خلاف ٹیم میں شامل کر کے یہ واضح کر دیا ہے۔ ایسے میں اس ہندوستانی لیجنڈ کو مستقبل کے میچوں میں احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔ AP
Rohit sharma, rohit sharma duck, rohit shara zero, Paul Stirling, Kevin O'Brien, Soumya Sarkar, Regis Chakabva, Virat Kohli, Virat Kohli come back, Virat Kohli returns, Virat Kohli in t20, india vs afghanistan, ind vs afg, Virat Kohli shot, Virat Kohli vs haris rauf, Naveen ul haq, Rohit sharma, Rohit sharma come back, Rohit sharma returns, Rohit sharma out, Rohit sharma zero, Rohit sharma run out, Rohit sharma captain, Rohit sharma in t20, کرکٹ کی خبریں، روہت شرما، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ
ٹی 20 میں بطور کپتان ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے روہت شرما 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ AP

روہت شرما آج رقم کریں گے تاریخ، اپنے نام کریں گے ایسا ریکارڈ، جسے کوئی نہیں کرسکا حاصل، ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ہوگا کمال

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد گزشتہ 14 ماہ تک اس فارمیٹ میں ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ سے واپسی کی اور دوسرے ہی میچ میں شاندار تاریخ رقم کریں گے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے بعد روہت شرما کی نظریں دوسرے میچ میں جیت کر سیریز پر قبضہ کرنے پر ہوں گی۔ اس میچ میں اترنے کے ساتھ ہی جیت سے پہلے ہندوستانی کپتان ایک ایسا ریکارڈ بنائیں گے جو اس سے پہلے کسی کھلاڑی نے نہیں بنایا۔

ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ اتوار 14 جنوری کو ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما تاریخ رقم کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ ان کے پاس نہ صرف سیریز جیتنے کا موقع ہوگا بلکہ وہ ایک ایسا ریکارڈ بھی بنانے جا رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں بنایا گیا تھا۔ اس لیجنڈ کرکٹر کے پاس سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے لیکن اس میں مزید بہتری لاتے ہوئے وہ ایک ایسا ہنددسہ چھونے جا رہے ہیں جس تک اس سے پہلے کوئی نہیں پہنچا۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اب وہ اس میں مزید بہتری لانے جا رہے ہیں اور 150 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بننے جارہے ہیں۔ 2007 میں اس فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اس کھلاڑی نے اب تک کل 149 میچ کھیلے ہیں۔ اس فہرست میں 134 میچز کھیلنے والے آئرلینڈ کے پال اسٹارلن کا نام دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے نمبر پر آئرلینڈ کے جارج ڈوکریل ہیں جنہوں نے 128 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: محمدشامی کےبعدانکےچھوٹی بھائی بھی اپنی گیندبازی سےحاصل کررہے ہیں مقبولیت

یہ بھی پڑھئے: ہاتھوں کے بغیرکرکٹر: پیروں سے کرتے ہیں بولنگ، بلے بازی کا بھی منفردہے انداز

قابل ذکر ہے کہ سال 2007 میں روہت شرما نے اپنے ٹی 20 کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے کیا تھا۔ ہٹ مین نے اب تک 149 میچ کھیل کر 3853 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 4 سنچریاں بنائی ہیں، جو ایک طویل عرصے تک عالمی ریکارڈ رہا تھا۔ روہت کے بعد آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور پھر ہندوستان کے سوریہ کمار یادو نے اس ریکارڈ کو اپنے نام کیا ۔

IND vs AFG: ہندوستان نے جیت کے ساتھ کیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز، شیوم دوبے کیلئے یادگار واپسی

نئی دہلی : ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز کا آغاز کیا ہے۔ موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم انڈیا نے کپتان روہت شرما کا وکٹ جلد گنوا دیا۔ لیکن بعد میں مڈل آرڈر بلے باز شیوم دوبے اور وکٹ کیپر جیتیش شرما کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ یہ T20 میں افغانستان کے خلاف ہندوستان کی پانچویں جیت ہے۔ مہمان ٹیم ابھی تک اس فارمیٹ میں ہندوستان کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ شیوم دوبے نے اپنے T20 انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کی دوسری نصف سنچری بنائی۔ رنکو سنگھ 16 رنز بناکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے ۔

افغانستان کی طرف سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم (IND v AFG) نے 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پ روہت شرما آوٹ ہوگئے ۔ روہت اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل 23 کے ذاتی سکور پر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد تلک ورما نے تیز اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

ہندوستانی ٹیم 73 رنز کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی۔ شیوم دوبے اور وکٹ کیپر جیتیش شرما نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 45 رنز جوڑے۔ شیوم دوبے اور تلک ورما نے بھی تیسری وکٹ کے لئے 44 رنز کی شراکت داری کی ۔ شیوم دوبے نے 40 گیندوں پر ناٹ آوٹ 60 رنز بنائے۔ انہوں نے چوکا لگا کر ہندوستان کو شاندار جیت دلائی۔ رنکو سنگھ 9 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت اور وراٹ کی واپسی

یہ بھی پڑھئے: T20 World Cup 2024: کب ہوگا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ، شڈیول آیا سامنے

اس سے پہلے افغانستان نے تجربہ کار کھلاڑی محمد نبی اور نوجوان کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی کے درمیان 43 گیندوں میں 68 رنز کی شراکت داری کی بدولت 5 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔ پاور پلے میں ہندوستان کے دبدبہ کے بعد نبی (27 گیندوں میں 42 رنز) اور عمر زئی (22 گیندوں میں 29 رنز) نے چوتھی وکٹ کے لئے شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کو اس اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔  اس کے علاوہ سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز نے 28 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور کپتان ابراہیم زدران نے 22 گیندوں پر 25 رنزکی اننگز کھیلی۔