Tag Archives: sri lanka

ون ڈے میں بنے 720 رنز … ہار کر بھی افغان کھلاڑیوں نے رقم کردی تاریخ، تاریخ کے اوراق میں درج ہوگیا سری لنکا ۔ افغانستان میچ

نئی دہلی: سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پتھم نسانکا کی ریکارڈ ڈبل سنچری کی بنیاد پر افغانستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کے یہ میچ جیتنے کے باوجود افغانستان کے دو بلے بازوں نے اپنی بلے بازی سے سبھی کے دل جیت لئے۔ ہائی اسکورنگ میچ میں افغانستان کی آدھی ٹیم 55 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی تاہم اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے طوفانی اننگز کھیل کر میچ میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ دونوں نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ عمر زئی اور نبی کا نام اب تاریخ کے اوراق میں درج ہو چکا ہے۔

عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے سری لنکا افغانستان ون ڈے میچ میں چھٹی وکٹ کے لیے 242 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ہارنے والی ٹیم کی طرف سے کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت داری ہے۔ عمر زئی اور نبی کی جوڑی نے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو جنوبی افریقہ کی جوڑی گیری کرسٹن اور ہرشل گبز نے بنایا تھا۔ کرسٹن اور گبز کی جوڑی نے 2000 میں کوچی میں 235 رنز کی شراکت داری کی تھی۔

اس کے علاوہ یہ ون ڈے کرکٹ میں 5 وکٹیں گنوانے کے بعد کسی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔ ابتدائی 5 وکٹیں گنوانے کے باوجود افغانستان نے 284 رنز جوڑے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام تھا جس نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 267 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آٹھ سالوں تک دنیا سے چھپائے رکھا، اب عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ آیا نظر، خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراوں کو دیتی ہیں مات

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی لڑکی سے ہوا پیار، تین بیٹیوں کی ماں کو طلاق دے کر کی تھی شادی

سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز پتھم نسانکا کے ناٹ آوٹ 210 رنز اور اویشکا فرنانڈو کے 88 رنز کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں پر 381 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 19 کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ ایک وقت افغانستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 55 رنز تھا۔ اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے اننگز کو سنبھالا اور میچ میں جوش و خروش پیدا کیا۔

عمر زئی نے 115 گیندوں پر ناٹ آوٹ 149 رنز بنائے جبکہ نبی نے 130 گیندوں پر 136 رنز بنائے۔ افغانستان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 339 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ تاہم وہ میچ 42 رنز سے ہار گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ کے دوران ہندوستانی فینس کو اسٹیڈیم دھکا مار کر باہر کرنے کا دعوی، ہوا تنازع

دبئی : ہندوستانی شائقین کرکٹ میچ کا لطف اٹھانے کے لئے دنیا بھر میں جاتے ہیں۔ اس وقت ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا اتوار کو فائنل میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ لیکن اس دوران یہاں ایک بڑا تنازع دیکھنے میں آیا۔ ہندوستانی فینس کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا، کیونکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی پہن رکھی تھی۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان سے جس کھلاڑی نے چھینی جیت، نسیم شاہ نے پہلی ہی گیند پر اکھاڑ دیا اس کا اسٹمپ

دی بھارت آمی نامی ایک ٹویٹر ہینڈل نے آئی سی سی اور ایشیا کرکٹ کونسل کو ویڈیو کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ہم آپ سے جانچ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، کیونکہ ہمارے ساتھی جو ہندوستان سے آئے ہیں، انہیں مقامی حکام اور پولیس نے بتایا کہ وہ اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکتے۔ بالکل چونکا دینے والا فیصلہ۔ اس پر فینس بھی غصے کا اظہار کررہے ہیں اور معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: ٹی 20 ڈیبیو پر اس گیند باز نے پھینکی 173 KMPH کی رفتار سے گیند، ٹوٹ گئے سبھی ریکارڈ!

ویڈیو میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسٹیڈیم میں موجود اہلکار ان سے گو انڈیا اور گو بیک جیسی باتیں کر رہے تھے اور انہیں دھکا بھی مار رہے تھے۔ یہ غلط بات ہے ۔ لیکن ہمیں اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔ ہمیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔ ہم گھر سے دور ہیں، ایسے میں ہم جلدی جلدی کپڑے بدل کر بھی نہیں آ سکتے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں فینس کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد میں اس معاملہ میں گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے اور وہ بھی میچ کے دوران سپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈیم آتے ہیں، لیکن موجودہ سیزن میں ہندوستانی ٹیم سپر-4 سے آگے نہیں بڑھ سکی ۔

India-Sri Lanka Relations:چین کو پیغام!سری لنکاکی فوج کو ڈورنیئر میریٹائم پٹرولنگ ایئرکرافٹ دے کر ہندوستان نے کھیلا داؤ

India-Sri Lanka Relations: سری لنکا(Sri Lanka) میں چین(China) کے جاسوسی جہاز کی آمد سے ایک دن قبل ہندوستانی بحریہ(Indian Navy) نے سری لنکا کی فوج(Sri Lanka Army) کو ڈورنیئر میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ (Dornier Aircraft)دے کر بڑا داؤ کھیلا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے نائب سربراہ نے کولمبو میں صدر رانیل وکرماسنگھے کی موجودگی میں یہ جاسوس طیارہ سری لنکا کی فوج کو پیش کیا۔ کولمبو میں منعقدہ فوجی تقریب میں سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے اور ہندوستانی بحریہ کے شریک سربراہ وائس ایڈمرل ایس این گھورپاڈے کے علاوہ سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سری لنکا کے وزیر دفاع اور سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے بھی موجود تھے۔

ہندوستان کی قومی سلامتی سے متعلق ایک سینئر عہدیدار نے دارالحکومت دہلی میں بتایا کہ یہ ڈورنیئر طیارہ سری لنکا کو ساگر نیتی یعنی سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دا ریجن کے تحت دیا گیا ہے۔ یہ جاسوس طیارہ سری لنکا کی میری ٹائم سیکورٹی کی صلاحیتوں میں بہت اضافہ کرے گا۔ ڈورنیئر طیارہ ہندوستان اور سری لنکا کے باہمی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں:

Taiwan: چین کی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار، تائیوان نے ہندوستان سمیت 50 ممالک…….!

یہ بھی پڑھیں:
Apple:ایپل کو10 سال پرانے معاملے میں عدالت سے لگاجھٹکا،2.4 ارب روپے ملازمین کو دینے ہوں گے

کیا چین کو ہے جواب؟
ہندوستانی بحریہ کے وائس چیف، وائس ایڈمرل گھورپاڈے کا ڈورنیئر طیارہ سری لنکا کو دینا ایک بڑا داؤ مانا جارہا ہے۔ کیونکہ آج منگل 16 اگست کو چینی جاسوس جہاز سری لنکا میں ڈاک کرنے پہنچ رہا ہے۔ چین کا یوآن وانگ جہاز سری لنکا کی ہمبنٹوٹا بندرگاہ پہنچ رہا ہے۔ کہنے کو تو یہ جہاز ایک تحقیقی اور سروے کا جہاز ہے اور ایندھن بھرنے کے لیے ہمبنٹوٹا پہنچ رہا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اسے جاسوسی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جہاز دراصل ایک بیلسٹک اور سیٹلائٹ ٹریکنگ جہاز ہے۔

‘اتنے پیسوں میں تو سری لنکا خرید لو’، ایلن مسک کے Twitter کو خریدنے کے آفر پر لوگوں کا مشورہ

ایلن مسک ایک مرتبہ پھر موضوع بحث ہیں اور اس کی وجہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر خریدنے کی پیشکش کرنا ہے۔ مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ اب مسک کچھ کہیں یا کریں ، اور اس کے بارے میں میمز یا لطیفے نہ بنیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔ دریں اثناء کچھ انٹرنیٹ صارفین نے دنیا کے امیر ترین شخص کو ایک اور مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت مشکلات میں گھرے ملک کا تمام غیر ملکی قرض اتنی رقم سے ادا کر سکتے ہیں ۔

 

یہ بھی پڑھئے : CM بھگونت مان کے خلاف پولیس میں شکایت درج، شراب پی کر گرودوارہ میں داخل ہونے کا الزام

یہاں سری لنکا کی بات کی ہو رہی ہے، جو اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کی بدترین معاشی کساد بازاری سے گزر رہا ہے۔ سری لنکا نے منگل کو اپنے 51 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے کی ادائیگی سے ہاتھ کھڑا کردیا ۔


اب جب مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی بات کی ہے تو بہت سے صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ مسک اس رقم سے سری لنکا کا غیر ملکی قرض ادا کر کے اس کو ہی خرید لیں۔

یہ بھی پڑھئے : کانگریس میں شامل ہوں گے پرشانت کشور؟ دہلی میں Congress ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ

اسنیپ ڈیل کے سی ای او کنال بہل ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے کہا کہ ایلن مسک کا 43 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کا آفر سری لنکا کے غیر ملکی قرض کے برابر ہے۔  بہل نے ٹویٹر پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ہی خرید سکتے ہیں اور خود کو سیلون مسک کہہ سکتے ہیں ہے۔ بتادیں کہ آزادی سے پہلے سری لنکا کو سیلون کے نام سے ہی جانا جاتا تھا۔

حالانکہ بہت سے لوگ اس سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر ایک شخص پورے ملک کو خرید سکتا ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کے درمیان معاشی فرق کتنا بڑا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

ہندوستان دورے کے لئے سری لنکا کی ٹی20 ٹیم کا اعلان: 6 اسپنرس کو ملی جگہ، IPL نیلامی میں 10.75 کروڑ کمانے والے ہسرنگا بھی ٹیم میں شامل

کولمبو:ہندوستان کے خلاف 24 فروری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی کمان داسن شاناکا کے ہاتھ میں ہے۔ ساتھ ہی چریتھ اسالنکا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ آئی پی ایل میگا آکشن میں 10.75 کروڑ میں فروخت ہونے والے وانیندو ہسرنگا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ہسرنگا کو نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے خریدا ہے۔ سری لنکن ٹیم میں چھ اسپن بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دونوں کو آرام دیا گیا ہے۔


مسٹری اسپنر کو بھی بنایا گیا ٹیم کا حصہ
21 سالہ آف اسپنر مہیش تیکشنا کو بھی دورہ ہندوستان کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہیش نے اب تک 15 T20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں اور 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی سیریز میں تکشنا کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ مہیش کے ساتھ کوسل مینڈس نے بھی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 50 کی اوسط سے 100 رنز بنائے۔

حال ہی میں سری لنکن ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے آسٹریلیا گئی تھی جہاں ٹیم کو سیریز میں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

24 فروری سے ہوگا ٹی20 سیریز کا آغاز
بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے دورے کا آغاز 24 فروری سے لکھنؤ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 4 مارچ سے موہالی میں شروع ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سری لنکائی ٹیم
دسون شناکا (کپتان)، چریتھ اسالنکا، پاتھوم نسانکا، کوسل مینڈس، دنیش چندیمل، دھنوشکا گناتیلاکا، کامل مشارا، جاناتھ لیاناگے، ونیندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، لاہیرو کمارا، دشمنتا چمیرا، بنورا فرنانو، شیرن فرنانو، مہیش تیکشنا، جیفری وینڈرسے، پروین جے وکرما، آشیان ڈینیئل۔