Tag Archives: Hardik Pandya

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے اسی خبر کا انتظار کررہے تھے روہت شرما، اب پورے حوصلے سے بھریں گے ویسٹ انڈیز کیلئے اڑان

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے جب ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا گیا تو کچھ کھلاڑیوں کو لے کر سوالات پوچھے گئے۔ جیسے رنکو سنگھ یا روی بشنوئی ٹیم میں کیوں نہیں ہیں۔ اسی طرح ہاردک پانڈیا کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے بھی کچھ سوالات تھے۔ کہا گیا تھا کہ اگر ہاردک باقاعدگی سے گیند بازی نہیں کر رہے ہیں تو وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے۔ خیر ان سوالوں کا جواب کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے دیا۔ لیکن اب ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی کارکردگی سے سبھی کو جواب دے دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں گزشتہ 7 دنوں میں 3 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ان میں سے دو میچوں میں دو دو اور تیسرے میچ میں تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہی نہیں، انہوں نے تینوں میچوں میں 4 اوورز کا اسپیل مکمل کیا۔ پانڈیا نے لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کافی کفایتی گیند بازی کی اور 4 اوورز کے اسپیل میں بالترتیب 26 اور 31 رنز دیے۔

ہاردک پانڈیا کی اس کارکردگی نے یقیناً ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی پریشانیوں کو کم کردیا ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم میں صرف 4 اسپنرز اور 3 گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو چوتھے تیز گیند باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جن کی گیند بازی 30 اپریل تک تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔ پانڈیا نہ تو 4 اوور کے اپنے اسپیل کا کوٹہ پورا کر رہے تھے اور نہ ہی وکٹ لینے میں کامیاب ہو پارہے تھے۔ لیکن گزشتہ تین میچوں میں انہوں نے جس شاندار انداز کے ساتھ گیند بازی کی ہے اس سے ہندوستانی ٹیم میں یہ اعتماد پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ صرف دو ماہر تیز گیند بازوں کے ساتھ بھی جا سکتی ہے۔ ہاردک تیسرے تیز گیند باز کا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔

روہت شرما سے پریس کانفرنس میں 4 اسپنرز کے حوالے سے بار بار سوالات کئے گئے۔ ان سبھی سوالات کے ذریعے ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 4 اسپنرز کو منتخب کر کے غلطی کی گئی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہندوستان کو تیز گیند بازوں کی کمی محسوس ہو۔ روہت شرما نے پھر ان سوالات کو خوبصورتی سے ٹال دیا۔ اس کے بعد روہت اور اگرکر نے 4 اسپنروں سے لے کر ہاردک تک ٹیم کے سبھی سلیکشن کو اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی بہترین ٹیم ہے۔ اب ہاردک کی فارم ان سوالوں کا جواب دے رہی ہے جو ان کے کپتان سے پوچھے گئے تھے۔ یقینی طور پر، ہاردک کی گیند بازی کو دیکھ کر روہت بہت خوش ہوں گے اور زیادہ اعتماد کے ساتھ ویسٹ انڈیز-امریکہ جائیں گے۔

پہلے اداکار کے پیار میں ہوئی دیوانی، پھر کرکٹر کو دے بیٹھی دل، اب ایسی زندگی گزارہی 32 سال کی یہ اداکارہ

Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
ڈانسر اور ماڈل اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا کی رہنے والی ہیں۔ وہ اپنا ملک چھوڑ کر بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کے لیے ہندوستان آئی تھیں۔ نتاشا نے ہندی فلموں میں اداکاری سے لے کر رئیلٹی شوز میں ڈانس کرنے تک ہر چیز میں اپنی قسمت آزمائی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
اداکارہ نتاشا نے 2013 میں پرکاش جھا کی فلم ‘ستیہ گرہ’ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، امیتابھ بچن، منوج باجپائی، ارجن رامپال اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
‘ستیہ گرہ’ کے علاوہ نتاشا رنویر سنگھ کے ساتھ کئی اشتہاری فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ ان کی فلموں اور رقص سے زیادہ، ان کی محبت کی زندگی ہمیشہ سے موضوع بحث رہی ہے۔ نتاشا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ علی گونی کے ساتھ رئیلٹی شو ‘نچ بلیے’ میں شرکت کی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
نتاشا اور علی گونی کا ‘نچ بلئے’ میں ایک ساتھ نظر آنے کے کچھ وقت بعد بریک اپ ہو گیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بریک اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا تھا کہ دونوں کا تعلق الگ الگ ثقافتوں سے ہے جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم نہیں رہ سکا۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
علی گونی سے بریک اپ کے بعد نتاشا کی ملاقات ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر ہاردک پانڈیا سے ہوئی ۔ اداکارہ کی ہاردک سے ایک نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی تھی اور جلد ہی ان کی ملاقات محبت میں بدل گئی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی اور جوڑے نے 30 جولائی 2020 کو اپنے بیٹے آگستیہ پانڈیا کا استقبال کیا تھا۔ پچھلے سال اس جوڑے نے ایک بار پھر بڑے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے اودے پور میں ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی اور اس جوڑے کی شادی میں کھیلوں کی دنیا کے کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)

ہاردک پانڈیا اور وراٹ کوہلی ورلڈ کپ اسکواڈ میں، نئے چہروں کو موقع نہیں، ان 10 کھلاڑی کی جگہ تقریبا طے: رپورٹ

نئی دہلی : T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل کے بعد کیا جائے گا۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی میگا ٹورنامنٹس میں موقع ملنے کی امید کم نہیں ہے جبکہ کچھ جانچے پرکھے کرکٹرز کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئی سی سی نے عارضی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، جس کی وجہ سے اجیت اگرکر اور ان کے ساتھیوں کو ٹیم کے ہر ایک رکن کی فٹنس کے بارے میں کچھ واضح متبادل منتخب کرنے ہوں گے۔

بی سی سی آئی ذرائع نے رازداری کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ  اس کیلئے کوئی تجربہ یا میدان پر کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب نہیں ہوگا۔ ہندوستان کے لیے کھیلنے والے اور T20 انٹرنیشنل اور آئی پی ایل میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شبھمن گل اور یشسوی جیسوال میں سے کوئی ایک ٹیم میں جگہ بنانے سے چوک سکتا ہے، اگر آخری گیارہ میں دونوں کو منتخب کیا جاتا ہے تو پھر دو فنشر رنکو سنگھ اور شیوم دوبے میں سے کسی ایک کو ہی جگہ مل سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دوسرے وکٹ کیپر کی پوزیشن کا فیصلہ بھی قریبی ہو سکتا ہے جس میں سنجو سیمسن کو جیتیش شرما، کے ایل راہل اور ایشان کشن سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ راہل اور کشن ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرتے ہیں اور اس آئی پی ایل میں دونوں نے ابھی تک مڈل آرڈر میں بلے بازی کی کوشش نہیں کی ہے جس کی وجہ سے سلیکٹرز کے لیے لوئر آرڈر میں ان کی کارکردگی کا تجزیہ کرنا مشکل ہوگا۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا کی باؤلنگ فٹنس تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کے انتخاب میں کوئی شک نہیں ہے۔ ان کی طرح وراٹ کوہلی کی بھی شمولیت پر بھی کوئی شک نہیں ہے۔

کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو، تیز گیند باز جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، ریشبھ پنت، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اور کلدیپ یادو کا انتخاب بھی یقینی ہے۔ اگر یہ 10 کھلاڑی فٹ ہیں تو ضرور امریکہ جائیں گے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو نے محمد سراج کو آرام دیا ہے کیونکہ وہ مسلسل کھیل رہے ہیں اور ان کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم گل اور جیسوال کے درمیان انتخاب کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ لیکن اگر ہم جیسوال کی بات کریں تو آئی پی ایل میں ان کے کم اسکور کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی انہیں نظر انداز نہیں کر سکتی۔

دوڑ میں شامل ممکنہ 20 (15+5 اسٹینڈ بائی) کھلاڑی: بلے باز (6): روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ

آل راؤنڈر (4): ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شیوم دوبے، اکشر پٹیل۔ اسپیشلسٹ اسپنرز (3): کلدیپ یادو، یجویندر چہل، روی بشنوئی۔ وکٹ کیپر بلے باز (3): رشبھ پنت، کے ایل راہل اور سنجو سیمسن۔ تیز گیند باز (4): جسپریت بمراہ، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ اور آویش خان۔

IPL 2024 MI vs DC:تین میچوں میں مسلسل شکست کے بعدممبئی انڈینزکی آئی پی ایل میں پہلی جیت، دہلی کیپٹلس کو29رنز سےدی شکست

ممبئی انڈینز نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اپنے گھریلو شائقین کے سامنے دہلی کیپٹلس کو 29 رنز سے شکست دی ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں ایم آئی کی یہ پہلی جیت ہےاس سے پہلے ٹیم کو لگاتار 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 234 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی جانب سے پرتھوی شا نے 40 گیندوں میں 66 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ابھیشیک پورل اور ٹرسٹن اسٹبس کی اہم اننگز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔

ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایم آئی کی جانب سے روہت شرما نے 49 رنز، ایشان کشن نے 42 رنز بنائے اور آخری اوورز میں ٹم ڈیوڈ اور روماریو شیفرڈ نے چھکوں کا طوفان برپا کردیاتھا۔

 

اننگز کے 15 اوور کے بعد دہلی کیپٹلس کا اسکور 3 وکٹ پر 144 رن تھا اور اسے جیتنے کے لیے اگلے 5 اوور میں 91 رن بنانے تھے۔ 16 ویں اوور میں صرف 9 رنز ہی آئے اور رشبھ پنت کی وکٹ کی وجہ سے دہلی کیپٹلس بیک فٹ پر تھی۔ لیکن ٹرسٹن اسٹبس ابھی بھی کریز پر موجود تھے اور صورتحال یہ تھی کہ ڈی سی کو آخری 3 اوورز میں 63 رنز درکار تھے۔ جسپریت بمراہ نے 17ویں اوور میں صرف 8 رنز دیے، جس سے ایم آئی کی جیت تقریباً یقینی ہوگئی کیونکہ دہلی کو آخری 12 گیندوں میں 55 رنز بنانے تھے۔ آخری دو اووروں میں ممبئی کے گیند بازوں کا کنٹرول تھا جس کی وجہ سے ڈی سی کو 29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری اوور میں جیرالڈ کوٹزی نے دہلی کے 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کی بڑی جیت یقینی بنائی۔

 

ایم آئی بمقابلہ ڈی سی میچ میں شروع سے آخر تک بلے بازوں کا غلبہ رہا۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے پہلے روہت شرما نے 27 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایشان کشن نے بھی 23 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ اگرچہ ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے بھی 39 رنز بنائے لیکن ایم آئی کی اننگز کے ہیرو ٹم ڈیوڈ اور روماریو شیفرڈ رہے۔

ڈیوڈ نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور شیفرڈ نے صرف 10 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ ڈیوڈ اور شیفرڈ نے مل کر MI کے لیے آخری اوورز میں 8 چھکے لگائے۔ دوسری جانب دہلی کے لیے پرتھوی شا نے 66 اور ابھیشیک پورل نے 41 رنز بنائیں۔۔ اگرچہ رشبھ پنت اور ڈیوڈ وارنر کا بلے کام نہیں آیا لیکن ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں میں 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہاردک سے بدتمیزی ہوئی تو روہت نے…یوں ایکٹیو ہوگئے ’ہٹ مین‘، منجریکر نے کہی یہ بات، دیکھئے ویڈیو

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز اور اس کے کپتان ہاردک پانڈیا کی مشکلات کم ہونے کے نام نہیں لے رہی ہیں۔ راجستھان رائلز کے خلاف وہی منظر دیکھنے کو ملا جو ممبئی انڈینز کے پہلے دو میچوں میں دیکھا گیا تھا۔ ممبئی کی ٹیم کو پیر کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی شائقین کی بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہاردک جب بھی باؤنڈری لائن کے قریب جاتے، تماشائی انہیں روہت-روہت کے نعرے لگا کر پریشان کرتے۔

ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے درمیان ٹاس کے ساتھ ہی شائقین نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ ٹاس سے پہلے کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی تماشائیوں سے نرم رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہاردک پانڈیا نے ٹاس ہارنے کے بعد جیسے ہی بولنا شروع کیا، حاضرین نے روہت-روہت کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔


تماشائیوں کا یہ رویہ میچ کے دوران بھی جاری رہا۔ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما بھی اس سے بے چین نظر آئے۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ ایسے نعرے نہ لگائیں۔ لیکن روہت کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی باتوں کو بھی نظر انداز کر دیا۔ یہاں تک کہ جب ہاردک میدان سے ڈریسنگ روم کی طرف لوٹ رہے تھے تو بھی شائقین نے انہیں چھیڑنا نہیں چھوڑا۔

کرکٹ کے شائقین جانتے ہیں کہ ممبئی انڈینز نے 5 بار آئی پی ایل خطاب جیتنے والے اپنے کپتان روہت شرما کو اس سال عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ‘ہٹ مین’ کے مداح ناراض ہیں۔ ہاردک پانڈیا گزشتہ دو سیزن میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو 2022 میں خطاب بھی جتوایا تھا۔

ممبئی انڈینز کو لگا بڑا جھٹکا، نمبر ایک بلے باز ان فٹ، 7 اپریل سے پہلے کھیل پانا مشکل!

نئی دہلی : نئے کپتان کی قیادت میں اتری ممبئی انڈینز کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آئی پی ایل 2024 شروع ہو چکا ہے۔ ٹیم پہلا میچ بھی ہار چکی ہے۔ لیکن اس کے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست چھوٹی نہیں ہو رہی ہے۔ سوریہ کمار یادو کی واپسی کا انتظار بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ سوریہ اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں ٹی 20 فارمیٹ میں نمبر 1 بلے باز ہیں۔

آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی ہے۔ انہیں اپنے پہلے ہی میچ میں گجرات ٹائٹنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگر ہم ممبئی ٹیم کے کمبی نیشن کو دیکھیں تو اس میں ایک بڑی کمی نظرآتی ہے اور وہ ایک تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز کی ہے ۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا اور ٹم ڈیوڈ چھٹے ساتویں نمبر پر ہیں۔ لیکن تیسری، چوتھی یا پانچویں پوزیشن پر کوئی ایسا بلے باز نہیں ہے جو تیزی سے رنز بنا سکے۔ اس کمی کو سوریہ کمار یادو دور کرتے ہیں، جو تیسرے یا چوتھے نمبر پر بہترین ہیں۔

سوریہ کمار یادو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی تھیریپی لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ سوریہ آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔ لیکن کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سوریہ کمار یادو 27 مارچ کو حیدرآباد کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ یہی نہیں، یکم اپریل کو ہونے والے ممبئی بمقابلہ راجستھان رائلز میچ کے لئے بھی ان کے فٹ ہونے کی کافی امید کم ہے۔

سوریہ کا لگاتار ان فٹ رہنا کپتان ہاردک پانڈیا کے منصوبوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سوریہ کی غیر موجودگی میں ہاردک اپنا بیٹنگ آرڈر بدل کر نمبر چار یا پانچ پر بیٹنگ کریں۔

جہاں تک سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ کا تعلق ہے تو ممبئی انڈینز ایک بار پھر وہی پلیئنگ الیون میدان میں اتار سکتی ہے جو گجرات ٹائٹنز کے خلاف میدان میں اتری تھی۔

ممبئی انڈینز کی ممکنہ پلیئنگ الیون (بشمول امپیکٹ پلیئر): ایشان کشن، روہت شرما، نمن دھیر، دیوالڈ بریوس، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، ٹم ڈیوڈ، شمس ملانی، جیرالڈ کوئٹزی، پیوش چاولہ، جسپریت بمراہ، لیوک ووڈ۔

ممبئی انڈینز کا کپتان بدلے جانے پر پانڈیا کا بڑا بیان، کہا: مجھ پر روہت کا ہاتھ … پھر کیسا ڈر؟

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے پہلے اگر کسی کھلاڑی یا کپتان کے بارے میں سب سے زیادہ بات کی جا رہی ہے تو وہ روہت شرما ہیں۔ ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنا دیا ہے۔ روہت شرما کے مداحوں کو یہ بات پسند نہیں آ رہی ہے۔ اسی لیے جب ہاردک پانڈیا آئی پی ایل کے 17ویں سیزن میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں آئے تو زیادہ تر سوالات روہت شرما کے بارے میں ہی تھے۔

ممبئی انڈینز کے نئے مقرر کردہ کپتان ہاردک پانڈیا نے پیر کو پریس کانفرنس کی۔ پانڈیا اس سے پہلے گجرات ٹائٹنز کے کپتان تھے۔ انہوں نے دو سال تک گجرات ٹیم کی کپتانی کی۔ ہاردک کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز نے ایک بار خطاب جیتا اور ایک بار رنر اپ رہا۔ ہندوستانی آل راؤنڈر کی اس کامیابی کو دیکھ کر ممبئی انڈینز نے ان پر آئی پی ایل میں داو لگایا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  کچھ بھی بدلنے نہیں جارہا ہے۔ وہ (روہت) ہمیشہ میری مدد کے لیے موجود ہیں۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ وہ ہندوستان کے کپتان ہیں… اس سے مجھے مدد ہی ملے گی ، کیونکہ اس ٹیم نے جو بھی حاصل کیا ہے، وہ ان کی کپتانی میں ہی حاصل کیا ہے ۔ مجھے صرف ان کی وراثت کو آگے بڑھانا ہے ۔

اس سوال پر کہ کیا کپتانی کی تبدیلی سے کوئی فرق پڑے گا، ہاردک پانڈیا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی غیر آرام دہ صورتحال پیدا ہوگی یا کوئی فرق پڑے گا۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ ہم 10 سال ساتھ کھیلے ہیں۔ میرا پورا کیرئیر ان کی کپتانی میں آگے بڑھا ہے۔ مجھے پتہ کہ ان کا ہاتھ پورے سیزن میں میرے کندھے پر رہنے والا ہے۔

آئی پی ایل 2024 کا آغاز 22 مارچ کو چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ممبئی انڈینز کا پہلا میچ 24 مارچ کو ہوگا۔ یہ اتفاق ہے کہ ممبئی انڈینز کا پہلا میچ گجرات ٹائٹنز سے ہونے جا رہا ہے جس کی کپتانی پہلے ہاردک پانڈیا نے سنبھالتے تھی۔ (پی ٹی آئی ان پٹ کے ساتھ)

IPL 2024 کا شیڈیول، اس دن ممبئی انڈینز کھیلے گی پہلا میچ، کپتان پانڈیا ’اپنی پرفیکٹ ٹیم‘ کو دیں گے چیلنج

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 22 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یعنی آج سے ٹھیک ایک ماہ بعد آئی پی ایل کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینز اپنا پہلا میچ دو دن بعد یعنی 24 مارچ کو کھیلے گی۔ روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا اس ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہاردک افتتاحی میچ اپنی ہی ‘پسندیدہ فرنچائز’ یعنی پرانی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلیں گے۔ گجرات ٹیم کی قیادت شبھمن گل کریں گے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

اب تک صرف آئی پی ایل کے پہلے 21 میچوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ان 21 میچوں کے دوران ممبئی انڈینز کل چار میچ کھیلے گی۔ ہاردک پانڈیا کی ٹیم 27 مارچ کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

ممبئی انڈینز اپنا پہلا میچ دو دن بعد یعنی 24 مارچ کو کھیلے گی۔
ممبئی انڈینز اپنا پہلا میچ دو دن بعد یعنی 24 مارچ کو کھیلے گی۔

مخالف ٹیم کے گھر پر پہلے دو میچ کھیلنے کے بعد ممبئی انڈینز اپنے آئی پی ایل کے شیڈول کے مطابق بقیہ دو میچ اپنے گھر یعنی ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ممبئی انڈینز کا میچ یکم اپریل کو شام ساڑھے سات بجے رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔ ممبئی کی ٹیم 7 اپریل کو دوپہر 3:30 بجے سے میچ کھیلے گی۔ یہ میچ دہلی کیپٹلز کے خلاف کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: IPL 2024 کے شیڈول کا ہوا اعلان، 22 مارچ کو کھیلا جائے گا پہلا میچ

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار تیز گیند باز محمد سمیع زخمی، طویل عرصہ کیلئے ٹیم سے باہر

آئی پی ایل 2024 سے پہلے گجرات ٹائٹنز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ محمد سمیع انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سمیع اس وقت ایڑی کی چوٹ میں مبتلا ہیں۔ اس سے صحت یاب ہونے کے لیے انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر وہ اپنی فٹنس کو لے کر کافی پریشان ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سرجری کے لیے برطانیہ جا سکتے ہیں۔

سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف سیریز سے باہر، نہیں کھیل پائیں گے ٹی ٹوینٹی میچ، سامنے آئی وجہ

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے T20 سپر اسٹار سوریہ کمار یادو نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ تاہم وہ افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی اگلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بھی اس ٹیم میں منتخب ہونے کی امید نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی انجری کے باعث سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کو اگلے ہفتے سے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ ٹیم انڈیا کو اس اہم سیریز سے پہلے دو جھٹکے لگ سکتے ہیں جس پر گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بحث ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا 11 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک خبر کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے سوریہ کمار یادو زخمی ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ چوٹ لگنے کے بعد ان کی ایڑی کی سرجری ہوئی۔ اس وقت سوریہ کمار یادو اپنی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اس لئے وہ افغانستان کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے اس کھلاڑی نے پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلائی،ڈیبیو سیریز میں کی عمران خان کی برابری

یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ نے توڑا پاکستان کے لیجنڈ عمران خان کا ریکارڈ، تنہا ہی پلٹ دیا میچ

ہاردک پانڈیا کے بارے میں بات کریں تو وہ گزشتہ سال ہندوستان میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران گیند بازی کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ ریتوراج گائیکواڑ بھی انگلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ممبئی انڈینز کیلئے بڑا جھٹکا، ہاردک پانڈیا ہوسکتے ہیں آئی پی ایل 2024 سے باہر، پھیربدل نہیں آیا کام

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2024) کے نئے سیزن میں ممبئی انڈینز ایک نئے کپتان کے ساتھ اترنے والی ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں کپتانی کی ذمہ داری ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں میں ہوگی۔ کئی طرف سے اس کی تنقید ہوئی تو کئی طرف سے تعریف بھی ہوئی۔ تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اتنا بڑا ردوبدل کرنے کے بعد بلاشبہ یہ ممبئی انڈینز کے لئے بڑا دھچکا ہوگا۔

بی سی سی آئی کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہاردک کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ان کی دستیابی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ممبئی انڈینز نے حال ہی میں ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل 2024 سیزن کے لئے اپنا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح روہت شرما کا 10 سالہ طویل دور بھی اختتام کو پہنچ گیا، جنہوں نے اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کے لئے 5 ٹائٹل جیتے ہیں۔

ہاردک پانڈیا نے 2022 میں اپنے پہلے سیزن میں گجرات ٹائٹنز کے لئے خطاب جیتا تھا۔ یہی نہیں ہاردک کی کپتانی میں سال 2023 میں گجرات کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھی، لیکن انہیں چنئی سپر کنگز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ہاردک نے صرف 2 سیزن میں ہی دکھا دیا تھا کہ وہ مستقبل میں آئی پی ایل میں کامیاب ہونے کے کیوں مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:   مچیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، 24.75 کروڑ روپے میں بکے

یہ بھی پڑھئے:   IPL 2024 Auction: پانچ کھلاڑیوں پر لگی تابڑتوڑ بولی، دو کنگارو کھلاڑیوں نے توڑا ریکارڈ

آئی پی ایل 2024 کے لئے ایم آئی کا مکمل اسکواڈ

آکاش مدھوال، ارجن تیندولکر، کیمرون گرین، دیوالڈ بریوس، ایشان کشن، جیسن بہرنڈورف، جسپریت بمراہ، کمار کارتکیہ سنگھ، تلک ورما، نہال وڈھیرا، پیوش چاولہ، روہت شرما، روماریو شیفرڈ، شمس ملانی، سوریہ کمار یادو۔ ٹم ڈیوڈ، وشنو ونود، ہاردک پانڈیا (ٹریڈ کے ذریعے آئے)، جیرالڈ کوئٹزی، دلشان مدوشنکا، شریس گوپال، نمن دھیر، انشول کمبوج، نووان تشارا، محمد نبی، شیوالک شرما۔