Tag Archives: Natasha Stankovic

پہلے اداکار کے پیار میں ہوئی دیوانی، پھر کرکٹر کو دے بیٹھی دل، اب ایسی زندگی گزارہی 32 سال کی یہ اداکارہ

Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
ڈانسر اور ماڈل اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا کی رہنے والی ہیں۔ وہ اپنا ملک چھوڑ کر بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کے لیے ہندوستان آئی تھیں۔ نتاشا نے ہندی فلموں میں اداکاری سے لے کر رئیلٹی شوز میں ڈانس کرنے تک ہر چیز میں اپنی قسمت آزمائی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
اداکارہ نتاشا نے 2013 میں پرکاش جھا کی فلم ‘ستیہ گرہ’ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، امیتابھ بچن، منوج باجپائی، ارجن رامپال اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
‘ستیہ گرہ’ کے علاوہ نتاشا رنویر سنگھ کے ساتھ کئی اشتہاری فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ ان کی فلموں اور رقص سے زیادہ، ان کی محبت کی زندگی ہمیشہ سے موضوع بحث رہی ہے۔ نتاشا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ علی گونی کے ساتھ رئیلٹی شو ‘نچ بلیے’ میں شرکت کی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
نتاشا اور علی گونی کا ‘نچ بلئے’ میں ایک ساتھ نظر آنے کے کچھ وقت بعد بریک اپ ہو گیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بریک اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا تھا کہ دونوں کا تعلق الگ الگ ثقافتوں سے ہے جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم نہیں رہ سکا۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
علی گونی سے بریک اپ کے بعد نتاشا کی ملاقات ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر ہاردک پانڈیا سے ہوئی ۔ اداکارہ کی ہاردک سے ایک نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی تھی اور جلد ہی ان کی ملاقات محبت میں بدل گئی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی اور جوڑے نے 30 جولائی 2020 کو اپنے بیٹے آگستیہ پانڈیا کا استقبال کیا تھا۔ پچھلے سال اس جوڑے نے ایک بار پھر بڑے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)
Natasa Stankovic love story, Natasa Stankovic hardik pandya love story, Natasa Stankovic ex boyfriend aly goni, aly goni natasa stankovic, Hardik Pandya, Natasa Stankovic, Hardik Pandya Love story, Hardik Pandya cricket career, Hardik Pandya cricket record, cricketer Hardik Pandya
گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے اودے پور میں ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی اور اس جوڑے کی شادی میں کھیلوں کی دنیا کے کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔ (تصویر -instagram@natasastankovic__)

ہاردک پانڈیا بنے والد، منگیتر نتاشا اسٹان کووچ نے دیا بیٹے کو جنم

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کے گھر بہت بڑی خوشخبری آئی ہے۔ ہاردک پانڈیا جمعرات کو دوپہر کے وقت والد بن گئے۔ ہاردک پانڈیا کی منگیتر اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہاتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں ہاردک پانڈیا نے بیٹے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے یکم جنوری کو اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ سے منگنی کرلی تھی اور پھر لاک ڈاون کے دوران ہاردک پانڈیا نے مداحوں سے نتاشا کے حاملہ ہونے کی خوشخبری بھی شیئر کی اور آج ٹیم انڈیا کا یہ آل راونڈر والد بن گیا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر مداح کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ا نہوں نے اپنے بیٹے کا چہرہ تو نہیں دکھایا، لیکن اس کے ننھے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ہاردک پانڈیا بے حد پیار سے اپنے بیٹے کے ہاتھوں کو تھامے نظر آرہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر اسپتال میں ہی لی گئی ہے۔ یہاں دیکھیں ہاردک پانڈیا کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر۔

 

 

View this post on Instagram

 

We are blessed with our baby boy ❤️??

A post shared by Hardik Pandya (@hardikpandya93) on

ہاردک پانڈیا کو ملی مبارکباد

ہاردک پانڈیا کے والد بننے کی خبر کے بعد انہیں چاروں طرف سے مبارکباد مل رہے ہیں۔ ان کی آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینس نے بھی اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل، یجویندر چہل، وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو نے بھی ہاردک پانڈیا کو والد بننے پر مبارکباد دی۔  واضح رہے کہ لاک ڈاون کے دوران نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی کئی رومانٹک تصویریں وائرل ہوئی تھیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔ حاملہ ہونے کے بعد نتاشا اسٹان کووچ نے بھی بیبی بمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر کے کیپشن میں ہاردک پانڈیا نے لکھا- ’ہمیں آشیرواد کے طور پر بیٹا ملا ہے’۔ ہاردک پانڈیا کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی شخصیات نے بھی انہیں کمنٹ کے ذریعہ مبارکباد دی ہے۔ ہاردک پانڈیا کے کئی ساتھی کرکٹروں کے ساتھ بالی ووڈ شخصیات نے ان کے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ نتاشا اور ہاردک پانڈیا نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ہی اپنے ریلیشن شپ کو عوامی کیا تھا۔ اس کے آئندہ روز یعنی یکم جنوری 2020 کو دونوں نےمنگنی کرلی۔ ہاردک پانڈیا نے بالکل فلمی انداز میں نتاشا کو دبئی لے جاکر پرپوز کیا تھا۔ نتاشا نے یہ سبھی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کئے تھے۔

 

 

منگیتر نتاشا اسٹانکووچ نے کچھ اس انداز میں لگائی ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو لپسٹک ، ویڈیو ہوا وائرل

ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ، جس میں منگیتر نتاشا اسٹانکووچ ان کی پیشانی پر لسپٹک لگاتی نظر آرہی ہیں ۔ نتاشا اسٹانکووچ نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ، جس کو فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔

ویڈیو اسٹانکووچ کے ہاتھ سے شروع ہوتا ہے اور وہ اپنے ہاتھ میں لپسٹک لگاتی ہیں ۔ پھر وہ آگے بڑھتی ہیں اور ہاردک پانڈیا ایک صوفے پر بیٹھے نظر آتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ پانڈیا کی پیشانی پر لپسٹک لگا دیتی ہیں ۔ نشان لگاتے ہی بیک گراونڈ میں آواز آتی ہے سمبا ۔ بتادیں کہ یہ ڈائیلاگ رنویر سنگھ کی فلم سمبا کا ہے ، جس کو نتاشا نے ہاردک پانڈیا پر فلما دیا ۔

 

View this post on Instagram

 

The cutest Simba I know ?? @hardikpandya93 ?

A post shared by Nataša Stanković✨ (@natasastankovic__) on


بتادیں کہ نتاشا اسٹانکووچ اپنا لاک ڈاون منگیتر ہاردک پانڈیا کے گھر پر گزار رہی ہیں ۔ پانڈیا اور اسٹانکووچ نے یکم جنوری 2020 کو منگنی کی تھی ۔ اس بارے میں ہاردک پانڈیا کے کنبہ کو بھی خبر نہیں تھی ۔ یہ جوڑا لاک ڈٓاون کے دوران بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آرہا ہے ۔ کبھی ہاردک پانڈیا اور نتاشا ورک آوٹ کا ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو کبھی کتوں کو نہلاتے نظر آتے ہیں ۔

کورونا وائرس کے خوف میں بھی گرل فرینڈ نتاشا کے ساتھ یہ کرتے نظر آئے ہاردک پانڈیا

نئی دہلی: کورونا وائرس  (Corona Virus) کے سبب فی الحال ملک کے سبھی کرکٹ میچ رد کئے جاچکے ہیں۔ ایسے میں کھلاڑیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر بھائی ہاردک پانڈیا(Hardik Pandya) اور کنال پانڈیا (Krunal Pandya)  ان کرکٹرس میں شامل ہیں جو ہر موقع کو اپنے انداز میں خاص بنا دیتے ہیں۔ ایسے مین کنال پانڈیا کی بیوی پنکھڑی شرما (Pankhuri Sharma) نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں پوری پانڈیا فیملی ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔
پنکھڑی شرما نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کنال پانڈیا، ہاردک پانڈیا ان کی گرل فرینڈ نتاشا اسٹان کووچ نظر آرہے ہیں۔ سبھی آنکھوں پر چشمہ لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ پنکھڑی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ،”محفوظ رہیں، پازیٹو رہیں”۔

 

View this post on Instagram

 

Stay Home Stay Positive ?? #theQlife

A post shared by PankhuriSharmaPandya (@pankhuriisharma) on Mar 18, 2020 at 8:11am PDT

آپ کو بتادیں کہ ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya)  چھ  ماہ بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے والے تھے۔ وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن اب انہیں واپسی کیلئے اور انتظار کرنا ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ دھرم شالا میں ہونا تھا حالانکہ بارش کے سبب وہ رد ہوگیا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ کی سیریز کو رد کر دیا گیا۔
وہیں یہ بھی بتادیں کہ کورونا وائرس کا اثر کھیل مقابلوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ ہندوستان میں آئی پی ایل مقابلہ ملتوی کردیا ۔اب یہ اپریل کے وسط سے شروع ہوگا۔ امریکہ میں بھی شہرہ آفاق کینٹکی ڈربی مقابلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔یعنی ہورس ریس کے مداحوں کو کینٹکی ڈربی مقابلوں کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ روایتی طور پر مئی کے پہلے ہفتے میں کینٹکی ڈربی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔پچھلی بار انیس سو پینتالیس میں ان مقابلوں کا انعقاد دوسری جنگ عظیم کے باعث مئی میں ہوسکا تھا۔ جرمن فوج کی خودسپردگی کے بعد جون میں یہ مقابلہ ہوا تھا۔

کرکٹر ہاردک پانڈیا کی منگیتر نے شیئر کی ایسی بولڈ تصویر ، مداحوں نے کہہ ڈالی یہ بڑی بات

ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے نئے سال کی شروعات اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرکے کی ہے ۔ ہاردک کا نام اروشی روتیلا سے لے کر کئی لڑکیوں کے ساتھ جوڑا گیا ، لیکن آخر کار ہاردک پانڈیا نے ماڈل اور اداکارہ نتاشا اسٹانکووچ سے منگنی کرلی ۔ ہاردک اور نتاشا کی منگنی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ، جس میں سمندر کے بیچ میں ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اب نتاشا نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ سوئم سوٹ میں نظر آرہی ہیں ۔

نتاشا کی ان تازہ تصویروں پر یوں تو کئی طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں ، لیکن اب ہاردک کے فینس نے ان تصویروں پر انہیں بھابی جی کہنا شروع کردیا ہے ۔ ہاردک کے کئی فین پیج نے بھی نتاشا کی اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے اور انہیں بھابھی جی کہا ہے ۔ نتاشا ان تصویروں میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

??

A post shared by ?Nataša Stanković? (@natasastankovic__) on


خیال رہے کہ نتاشا نے اپنی منگنی کا ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا ۔ ویڈیو میں ہاردک گھٹنے پر بیٹھ کر ان کو پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Forever yes ??❤️ @hardikpandya93

A post shared by ?Nataša Stanković? (@natasastankovic__) on


بتادیں کہ حال ہی میں کچھ وقت پہلے ہی نتاشا ایک رئیلٹی شو نچ بلئے میں اپنے سابق بوائے فرینڈ علی گونی کے ساتھ جوڑی میں ڈانس کرتی نظر آچکی ہیں ۔

ہاردک پانڈیا کو نتاشا نے بوسہ دے کر کی منگنی، سابق بوائے فرینڈ نے بھی دیا ردعمل: دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ہندوستانی اسٹارآل راؤنڈرہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سےاگرچہ ٹیم سے باہرچل رہے ہیں، لیکن وہ خبروں میں بنے رہتے ہیں اورنئےسال پرسربیا اداکارہ نتاشا اسٹنكووچ کے ساتھ منگنی کرکےاپنے مداحوں کوحیرت زدہ کیا۔ پانڈیا نےانسٹاگرام پرنئےسال کی تصاویر شیئرکی ہیں، جس میں وہ سربیا ئی اداکارہ نتاشا کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ انہوں نےاپنے مداحوں کونئےسال کی مبارکباد بھی دی جس میں لکھا، “میں نئےسال کا آغاز فائرورك کے ساتھ کررہا ہوں”۔
اگرچہ کچھ وقت بعد سوشل میڈیا پران کی اورنتاشا کی منگنی کا ویڈیو دیکھ کرمداح حیرت زدہ ہوگئے۔ اس ویڈیومیں ہاردک پانڈیا سمندرکےدرمیان ایک کشتی پرنتاشا کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اورگھٹنوں پربیٹھ کرانہوں نےانتہائی رومانی اندازمیں پرپوزکیا۔ نتاشا نے بھی مسکراتےہوئے حامی بھری اورپھرپانڈیا نےانتہائی خوبصورت ہیرے کی انگوٹی پہنا کرنتاشا سے منگنی کرلی۔

View this post on Instagram

 

Forever yes ??❤️ @hardikpandya93

A post shared by ?Nataša Stanković? (@natasastankovic__) on

ہاردک پانڈیا نےانسٹاگرام پراس ویڈیوکےساتھ لکھا، “میں تیرا، تومیری، جانے سارا ہندوستان”۔ اس ویڈیوکے ساتھ ہی نتاشا نےبھی سوشل ویب سائٹ پرپانڈیا کے ساتھ اپنی منگنی کی انگوٹی کی تصویرپوسٹ کی۔ ہندوستانی آل راؤنڈرنے جیسے ہی اپنی تصویر نتاشا کے ساتھ پوسٹ کی ان کے مداحوں نےاس کا گرم جوشی سے جواب دیا۔ وہیں ان کے ٹیم ساتھی لوکیش راہل اوريجویندرچہل نے بھی پانڈیا کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ دوسری جانب نتاشا کی اس منگنی پران کے سابق بوائے فرینڈ اورٹی وی اداکارعلی گونی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق بھی ہاردک سربیا کی اداکارہ نتاشا کےساتھ پچھلےکچھ عرصے سے رشتےمیں ہیں۔ 26 سال کے پانڈیا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر رہے۔ پانڈیا نے اکتوبر میں اپنی پیٹھ کی سرجری کرائی تھی۔ پانڈیا چوٹ کی وجہ سے سری لنکا اورآسٹریلیا کے خلاف بھی آئندہ گھریلوسیریزمیں نہیں کھیل پائیں گے، لیکن بی سی سی آئی نےنیوزی لینڈ کے دورے کےلئےانہیں ہندوستان اے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ نوجوان آل راؤنڈرنےگزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں آخری بارہندوستان کی جانب سےکھیلا تھا۔