Tag Archives: Suryakumar Yadav

IPL 2024 : نمبر ون بلے باز ہو افٹ، ہار کی ہیٹ ٹرک بنا چکی ممبئی انڈینز کیلئے بڑی راحت

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کے پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ممبئی انڈینز کے لیے راحت کی خبر ہے۔ ٹیم کا نمبر 1 بلے باز فٹ ہوچکا ہے اور جلد ہی میدان میں نظر آ سکتا ہے ۔ یہ بلے باز کوئی اور نہیں بلکہ سوریہ کمار یادو ہیں۔ سوریہ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹورنمنٹ میں لگاتار تین میچ ہار چکی ممبئی انڈینز کے لیے سوریہ کی واپسی کسی اچھی خبر سے کم نہیں ہے۔

سوریہ کمار یادو انجری کی وجہ سے دسمبر 2023 سے کرکٹ سے دور ہیں۔ وہ این سی اے میں ریہیب کر رہے تھے۔ ‘کرک بز’ کے مطابق سوریہ اب فٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔ وہ 5 اپریل کو ممبئی انڈینز ٹیم کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ ممبئی انڈینز کا اگلا میچ 7 اپریل کو ہے۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ سوریہ اس میچ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

کپتان کو تبدیل کرنے کے بعد آئی پی ایل 2024 میں اتری ممبئی انڈینز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ وہ اپنے پہلے تین میچ ہار چکی ہے۔ یہی نہیں آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بھی ان کے خلاف بن چکا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کے خلاف ریکارڈ 277 رنز بنائے تھے۔

ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں کھیل رہے ممبئی انڈینز کا اگلا میچ 7 اپریل کو دہلی کیپٹلز کے خلاف ہوگا ۔ یہ میچ ایم آئی کے ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف اپنے آخری دونوں میچ جیتے ہیں۔ یہ چیز میزبان ٹیم کے حوصلہ کو بڑھا سکتی ہے۔

سوریہ کمار یادو کے آنے سے ممبئی انڈینز کی بیٹنگ بھی مضبوط ہوگی۔ سوریہ زیادہ تر نمبر تین پر بلے بازی کرتے ہیں۔ ایسے میں ان کے آنے کی وجہ سے نمن دھیر کو پلیئنگ الیون سے باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ نمن دھیر نے آئی پی ایل 2024 میں تین میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ان تین میچوں میں 50 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا اسکور 30 ​​رنز ہے۔ نمن راجستھان رائلز کے خلاف اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے۔ ٹرینٹ بولٹ نے انہیں گولڈن ڈک پر آوٹ کردیا تھا ۔

ممبئی انڈینز کو لگا بڑا جھٹکا، نمبر ایک بلے باز ان فٹ، 7 اپریل سے پہلے کھیل پانا مشکل!

نئی دہلی : نئے کپتان کی قیادت میں اتری ممبئی انڈینز کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آئی پی ایل 2024 شروع ہو چکا ہے۔ ٹیم پہلا میچ بھی ہار چکی ہے۔ لیکن اس کے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست چھوٹی نہیں ہو رہی ہے۔ سوریہ کمار یادو کی واپسی کا انتظار بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ سوریہ اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں ٹی 20 فارمیٹ میں نمبر 1 بلے باز ہیں۔

آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی ہے۔ انہیں اپنے پہلے ہی میچ میں گجرات ٹائٹنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگر ہم ممبئی ٹیم کے کمبی نیشن کو دیکھیں تو اس میں ایک بڑی کمی نظرآتی ہے اور وہ ایک تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز کی ہے ۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا اور ٹم ڈیوڈ چھٹے ساتویں نمبر پر ہیں۔ لیکن تیسری، چوتھی یا پانچویں پوزیشن پر کوئی ایسا بلے باز نہیں ہے جو تیزی سے رنز بنا سکے۔ اس کمی کو سوریہ کمار یادو دور کرتے ہیں، جو تیسرے یا چوتھے نمبر پر بہترین ہیں۔

سوریہ کمار یادو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی تھیریپی لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ سوریہ آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔ لیکن کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سوریہ کمار یادو 27 مارچ کو حیدرآباد کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ یہی نہیں، یکم اپریل کو ہونے والے ممبئی بمقابلہ راجستھان رائلز میچ کے لئے بھی ان کے فٹ ہونے کی کافی امید کم ہے۔

سوریہ کا لگاتار ان فٹ رہنا کپتان ہاردک پانڈیا کے منصوبوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سوریہ کی غیر موجودگی میں ہاردک اپنا بیٹنگ آرڈر بدل کر نمبر چار یا پانچ پر بیٹنگ کریں۔

جہاں تک سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ کا تعلق ہے تو ممبئی انڈینز ایک بار پھر وہی پلیئنگ الیون میدان میں اتار سکتی ہے جو گجرات ٹائٹنز کے خلاف میدان میں اتری تھی۔

ممبئی انڈینز کی ممکنہ پلیئنگ الیون (بشمول امپیکٹ پلیئر): ایشان کشن، روہت شرما، نمن دھیر، دیوالڈ بریوس، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، ٹم ڈیوڈ، شمس ملانی، جیرالڈ کوئٹزی، پیوش چاولہ، جسپریت بمراہ، لیوک ووڈ۔

ممبئی انڈینز کو تین دنوں میں لگا تیسرا جھٹکا، پہلے میچ میں نہیں اتریں گے سوریہ سمیت یہ تین لیجنڈ کھلاڑی

نئی دہلی : سر منڈواتے ہی اولے پڑے… یہ کہاوت ہاردک پانڈیا کے لئے بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔ ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل 2024 کے لیے ممبئی انڈینز کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہاردک کسی بھی میچ میں ممبئی کی کپتانی کریں، ٹیم کے تین کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔ ان زخمی کھلاڑیوں میں سوریہ کمار یادو کا نام بھی شامل ہے۔

سوریہ کمار یادو نے منگل کو انسٹاگرام پر ایک ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شیئر کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔ کچھ عرصے بعد خبر آئی کہ سوریہ جنہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا مسٹر 360 ڈگری کہا جاتا ہے، فٹنس کلیئرنس حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) کو یہ کلیئرنس دینی تھی ۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق سوریہ کمار یادو کو این سی اے سے فٹنس کلیئرنس نہیں مل پائی ہے۔ سوریہ کا فٹنس ٹیسٹ اب 21 مارچ کو ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب سوریہ ممبئی انڈینز کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل 2024 میں اپنا پہلا میچ 24 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلے گی۔

سوریہ کمار کا چوٹ سے ٹھیک نہ ہو پانا ممبئی انڈینز کے لیے تین دنوں میں تیسرا جھٹکا ہے۔ آسٹریلیا کے جیسن بیہرنڈورف ایک روز قبل ہی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ ممبئی انڈینز نے بیہرنڈورف کے متبادل کے طور پر انگلینڈ کے لیوک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ممبئی انڈینز کے سری لنکن کرکٹر دلشان مدھوشنکا بھی انجری کے باعث آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف سیریز سے باہر، نہیں کھیل پائیں گے ٹی ٹوینٹی میچ، سامنے آئی وجہ

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے T20 سپر اسٹار سوریہ کمار یادو نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ تاہم وہ افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی اگلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بھی اس ٹیم میں منتخب ہونے کی امید نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی انجری کے باعث سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کو اگلے ہفتے سے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ ٹیم انڈیا کو اس اہم سیریز سے پہلے دو جھٹکے لگ سکتے ہیں جس پر گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بحث ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا 11 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک خبر کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے سوریہ کمار یادو زخمی ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ چوٹ لگنے کے بعد ان کی ایڑی کی سرجری ہوئی۔ اس وقت سوریہ کمار یادو اپنی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اس لئے وہ افغانستان کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے اس کھلاڑی نے پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلائی،ڈیبیو سیریز میں کی عمران خان کی برابری

یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ نے توڑا پاکستان کے لیجنڈ عمران خان کا ریکارڈ، تنہا ہی پلٹ دیا میچ

ہاردک پانڈیا کے بارے میں بات کریں تو وہ گزشتہ سال ہندوستان میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران گیند بازی کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ ریتوراج گائیکواڑ بھی انگلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

IND vs AUS 4th T20: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا پہلے کرے گی بیٹنگ، کرو یا مرو کی صورتحال میں مہمان، سیریز جیتنے اتریں گے میزبان

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (IND vs AUS) کے درمیان ٹی-20 سیریز میں سخت مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیمیں رائے پور میں سیریز کے چوتھے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سیریز کا آغاز لگاتار دو جیت کے ساتھ کیا۔ لیکن کرو یا مرو کے میچ میں آسٹریلیا نے جیت کر سیریز کو زندہ رکھا۔ کینگرو ٹیم کے لیے چوتھا میچ بھی کرو یا مرو جیسی صورتحال ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کے ساتھ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اتر سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کچھ دیر بعد ٹاس کے لیے میدان میں آئیں گے۔

چوتھے ٹی-20 میں سبھی کی نظریں ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑیوں جیسے یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ اور سوریہ کمار یادو پر ہوں گی۔ یشسوی جیسوال نے ٹیم کو تیز شروعات دی ہے جبکہ رنکو سنگھ اننگز کے اختتام پر بلے سے شور مچا رہے تھے۔ اس کے علاوہ روتوراج گائیکواڑ بھی اپنے جارحانہ انداز کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔ پچھلے میچ میں روتوراج نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اس کے باوجود ٹیم جیت نہیں پائی تھی۔

آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا پہلے کرے گی بیٹنگ
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں سکہ آسٹریلوی کپتان میتھیو ہیڈ کے حق میں آگیا ہے۔ انہوں نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کرتی نظر آئے گی۔

گجرات میں بارش سے افراتفری! آسمانی بجلی گرنے سے 20 لوگوں کی موت، وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا اظہار افسوس

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

شریاس آئیر کی ہوگی واپسی
ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شریاس ایر چوتھے ٹی 20 میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ تلک ورما اس میچ میں پلیئنگ الیون سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کرو یا مرو کی صورتحال میں آسٹریلیا
چوتھا ٹی ٹوئنٹی کینگرو ٹیم کے لیے کرو یا مرو جیسی ہو گی۔ ٹیم انڈیا اس سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ اگر آسٹریلیا ہارتا ہے تو یہ سیریز ہار جائے گا۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس ایر، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، اویش خان، پرسدھ کرشنا۔

آسٹریلیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون
ٹریوس ہیڈ، ایرون ہارڈی، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (کپتان اور وکٹ کیپر)، نیتھن ایلس، جیسن بہرنڈورف، تنویر سنگھا، کین رچرڈسن۔

IND vs AUS: سوریہ کمار یادیو آج بنا سکتے ہیں 3 بڑے ریکارڈ، ہندوستان کی جیت سے پاکستان کو لگے گا جھٹکا

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کی نظریں آج آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا میچ گوہاٹی میں ہونا ہے۔ کپتان سوریہ کمار یادیو یہ میچ جیت کر 3 بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ سوریہ کی قیادت میں نوجوان ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کو 209 رنز کا بڑا ہدف ملا۔ پھر دوسرے میچ میں انہوں نے 235 رنز بنائے اور 44 رنز سے جیت گئے۔ یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن سے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کی امید کی جائے گی۔

سوریہ کمار یادو پہلی بار ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ بطور کپتان اپنی پہلی سیریز جیتنا چاہیں گے۔ سوریہ ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار رنز بنانے سے صرف 60 رنز دور ہیں۔ اگر وہ میچ میں 60 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی بن جائیں گے۔ اس سے پہلے صرف وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل ہی بطور ہندوستانی یہ کر سکے ہیں۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

پاکستان، چین اور… صبح-صبح 3 ممالک میں لرز گئی زمین، تیز زلزلہ سے خوفزدہ لوگ، جانئے کہاں-کتنی شدت؟

ختم ہوگی جنگ! اسرائیل ۔ حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع، جانئے کس نے نبھایا اہم کردار

وکٹ کیپر نے کی آوٹ کی اپیل تو بلا اٹھا کر مارنے کیلئے دوڑ پڑے بابر اعظم، جانئے کیا ہے پورا معاملہ، دیکھئے ویڈیو

211 میں سے 135 میچ جیتے
ٹی 20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو اس وقت ہندوستان اور پاکستان جیت کے لحاظ سے مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 211 میں سے 135 میچ جیتے ہیں اور 66 ہارے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے 226 میں سے 135 میچز جیتے ہیں۔ 82 میں شکست ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھی 102 میچ جیتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کوئی اور ٹیم 100 فتوحات تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ آسٹریلیا کی بات کریں تو اس نے اب تک 179 میچ کھیلے ہیں۔ یہ 94 میں جیتا اور 78 میں ہارا۔

ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار
ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم 17 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ دوسری جانب کینگرو ٹیم صرف 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 ٹی 20 میچوں کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا تیسرے T20 کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی جگہ اویش خان کو موقع مل سکتا ہے۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، رنکو سنگھ، روی بشنوئی، اکسر پٹیل، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار۔

IND vs AUS: ٹیم انڈیا نے بنایا ریکارڈ، رنکو سنگھ نے دلائی جیت، سوریہ-ایشان کا بھی جلوہ

نئی دہلی: ورلڈ کپ فائنل کے بعد آسٹریلیا نے ایک بار پھر ہندوستان کے سامنے اپنی زبردست فارم دکھائی۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے مضبوط آغاز کیا۔ کینگرو ٹیم کے لیے اوپننگ کرنے آئے اسٹیو اسمتھ نے آتے ہی اپنے قدم جما لیے۔ دوسرے اینڈ سے میتھیو شارٹ سستے میں پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد کریز پر آنے والے جوس انگلیس نے ہندوستانی گیند بازوں کو وکٹوں کے لیے ترسا دیا۔

انگلش نے آتے ہی بلے سے شور مچا دیا اور ہندوستانی گیند بازوں کی پٹائی شروع کر دی۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں میں 110 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ انگلش کی اس اننگز میں 11 چوکے اور 8 فلک بوس چھکے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی اگر اسٹیو سمتھ بدقسمتی سے رن آؤٹ نہ ہوتے تو آسٹریلوی ٹیم ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا ہدف رکھتی۔ اسمتھ نے 41 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی بدولت کینگرو ٹیم نے ہندوستان کو 209 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

غزہ جنگ بندی میں کیوں ہو رہی تاخیر، اسرائیل کے ذہن میں کیا ہے؟ جمعہ ہوگا بے حد اہم دن

راہل دراوڑ کے بعد کون ہوگا ٹیم انڈیا کا نیا کوچ، ریس میں کس کا نام سب سے آگے؟ اس تجربہ کار کھلاڑی کے نام پر جلد لگ سکتی ہے مہر

ایشان-سوریہ نے روکی مہمانوں کی سانسیں
بڑے ہدف کا تعاقب کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ رتوراج گائیکواڑ ڈائمنڈ ڈک کا شکار بن گئے۔ گائیکواڑ گیند کھیلے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی یشسوی جیسوال نے نڈر انداز دکھایا، انہوں نے صرف 8 گیندوں میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے آسٹریلیا کی سانسیں روک دی۔ ایشان نے 2 چوکے اور 5 چھکے لگائے اور 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دوسری جانب سوریہ کے بلے میں بھی آگ لگ گئی۔ اسکائی نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی میچ وننگ اننگز مکمل کی۔ آخر میں رنکو سنگھ نے اپنا فنشنگ اسٹائل دکھایا اور آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو 2 وکٹوں سے جیت دلا دی۔

سوریہ کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس فارمیٹ میں پہلی بار 209 رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں 208 رنز کا تعاقب کیا تھا۔

IND vs AUS: ٹیم انڈیا نے جیتا ٹاس، پہلے گیند بازی کا فیصلہ، آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کا مشن ورلڈ کپ ناکام ہو چکا ہے، اب انڈیا کا مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو دیکھتے ہوئے ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے ساتھ ٹی 20 سیریز میں مقابلہ کرنے اتری ہے۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ اس سیریز میں ٹیم انڈیا کے کچھ کھلاڑی بشمول روہت شرما اور وراٹ کوہلی، جنہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کی کمان میتھیو ویڈ کے ہاتھ میں ہوگی۔ دونوں ٹیمیں وشاکھاپٹنم میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلیا نے اکتوبر میں ہی ہندوستان کے ساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر، مچل مارش جیسے کھلاڑیوں نے سیریز سے اپنے نام واپس لے لیے۔ ہندوستان نے اس سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان 20 نومبر کو کیا تھا۔ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کو اس ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو اس سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔

IND vs AUS Dream 11 Prediction: یشسوی جیسوال یا گلین میکسویل کا انتخاب کر سکتے ہیں کپتان، ڈریم 11 میں یہ کھلاڑی دلا سکتے ہیں زیادہ پوائنٹس

راہل دراوڑ کے بعد کون ہوگا ٹیم انڈیا کا نیا کوچ، ریس میں کس کا نام سب سے آگے؟ اس تجربہ کار کھلاڑی کے نام پر جلد لگ سکتی ہے مہر

جب ہم جانتے ہیں کہ کن کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے تو اب یہ بھی بتاتے ہیں کہ کونسی ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اترنے والی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: سوریہ کمار یادو (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ (نائب کپتان)، ایشان کشن، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، شیوم دوبے، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار اور شریاس ائیر۔ شریاس سیریز کے پہلے 3 میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس فہرست میں روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر شامل ہیں۔

ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون

ٹیم انڈیا: رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، رنکو سنگھ، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، مکیش کمار، پرسدھ کرشنا۔

آسٹریلیا: میتھیو شارٹ، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلس، آرون ہارڈی، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر/کپتان)، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، جیسن بیہرنڈوف، تنویر سانگھا۔

IND vs AUS Dream 11 Prediction: یشسوی جیسوال یا گلین میکسویل کا انتخاب کر سکتے ہیں کپتان، ڈریم 11 میں یہ کھلاڑی دلا سکتے ہیں زیادہ پوائنٹس

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کے 4 دن بعد ٹی 20 میں ایک نئی شروعات کرنے جا رہی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میزبان ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے جس نے ٹیم انڈیا کا تیسری بار عالمی چمپئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا تھا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آج وشاکھاپٹنم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ سیریز ہندوستان کے لیے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 اگلے سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونا ہے۔ ٹی 20 سیریز کی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ سے بالکل مختلف ہے۔ کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ سمیت کئی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے۔ یہاں تک کہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نہیں بلکہ وی وی ایس لکشمن ہوں گے۔

اجے دیوگن کی فلم کا ٹائٹل کاپی کرنا پڑا تھا مہنگا، ٹوٹا ہدایت کار کا ‘غرور’، پریانکا چوپڑا پر آن پڑی تھی آفت

35 سال کا وہ ہیرو، جس نے اسسٹنٹ بن کر کی شروعات، اب ہے بالی ووڈ سپر اسٹار، شاہ رخ، سلمان، اکشے کو دیتا ہے ٹکر

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

سات مہینے بعد پھر ورلڈ کپ، بدل جائے گی پوری ٹیم انڈیا! کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی تو ایک سال….

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا (IND vs AUS Dream 11) پہلے ٹی 20 میچ میں، آپ یشسوی جیسوال کو ڈریم 11 ٹیم کے کپتان کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔ جیسوال اس وقت زبردست فارم میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایشین گیمز میں نیپال کے خلاف دھماکہ خیز سنچری اسکور کی تھی۔ یشسوی ٹیم کو شاندار شروعات دینے میں ماہر ہیں۔ دوسری جانب گلین میکسویل کو ٹیم کا نائب کپتان منتخب کیا جا سکتا ہے۔ میکسویل نے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری بنائی اور ٹیم کو مشکل حالات سے نکال کر یادگار جیت دلائی۔ میکسویل بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں کمال کر سکتے ہیں۔

ٹیم انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا ٹی 20 کے لیے ڈریم 11 ٹیم: وکٹ کیپر: میتھیو ویڈ، بلے باز: یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادیو، ٹریوس ہیڈ، آل راؤنڈر: گلین میکسویل، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، بولرز: ناتھن ایلس، پرسیدھ کرشنا، ایڈم زمپا۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (کپتان، وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا، کین رچرڈسن۔

ہندوستان کی ممکنہ الیون: یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، پرسیدھ کرشنا، روی بشنوئی۔

IND vs AUS: سوریا کمار یادو نے کہا- فائنل کی شکست کو بھولنے میں لگے گا وقت، میں ابھی جوان، لیکن…

نئی دہلی: سوریا کمار یادیو پہلی بار ٹی-20 انٹرنیشنل میں کپتانی کے لیے تیار ہیں۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جمعرات 23 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ میچ سے قبل سوریا نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کو بھولنے میں وقت لگے گا لیکن ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون 2024 میں ہونا ہے۔ ایسے میں اب ہر سیریز اہم ہونے جا رہی ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو صرف 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہیں۔ آسٹریلیا کے بعد اب جنوبی افریقہ اور افغانستان کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لگاتار 10 میچ جیتے۔ روہت شرما نے بطور کپتان اور بلے باز کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ شکست سے سنبھلنے میں وقت لگے گا۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ اگلی صبح اٹھیں اور جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں۔ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ تھا۔ ہم اسے جیتنا پسند کرتے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نوجوانوں کو موقع دینے کے سوال پر سوریا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں بھی نوجوان ہوں۔ لیکن میں نے تمام کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ انہیں میدان میں بے لوث کھیلنا ہوگا۔

اداکارہ کٹرینہ کیف نے ساڑی میں دکھایا ایسا لک، فینس کے اڑ گئے ہوش، دیکھئے تصاویر

بابر اعظم کے استعفی کے بعد پی سی نے کیا دو نئے کپتانوں کا اعلان، جانئے کس کس کو ملی ذمہ داری

بابر اعظم کے استعفی کے بعد پی سی نے کیا دو نئے کپتانوں کا اعلان، جانئے کس کس کو ملی ذمہ داری

خود کو کافی ہاٹ مانتی ہیں کرینہ کپور، بالی ووڈ میں طویل عرصہ تک ٹکے پر کیا یہ بڑا انکشاف

پہلے ٹیم، باقی سب بعد میں
ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں سوریا کمار یادیو ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ صبح اٹھتے ہیں اسی طرح سورج دوبارہ طلوع ہوتا ہے، اندھیرے کے بعد روشنی ہوتی ہے۔ آپ کو آگے بڑھنا ہے۔ یہ ایک نئی ٹی 20 ٹیم ہے، جو چیلنج کے لیے تیار ہے۔ سوریا کمار یادو نے کہا کہ ہر کسی کے لیے ٹیم پہلے آتی ہے اور باقی سب کچھ بعد میں آتا ہے۔ میں نے آئی پی ایل میں ان کھلاڑیوں کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔ کچھ کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ایسے میں وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیریز کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ ہمارے ذہنوں میں ہے۔ ایسے میں یہ سیریز تمام کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے۔ ایسے میں میں نے کہا بے خوف کھیلو۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹیم انڈیا 2007 کے بعد سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

وی وی ایس لکشمن اس سیریز کے کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہیں
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد ہندوستان کو جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ ہونے ہیں۔ جس پر جیتیش شرما اور ایشان کشن کے درمیان وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں ہوں گے، سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ایشان اچھا کھیل رہے ہیں، ہم تال برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، جس میں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں مختلف پوزیشنز پر بیٹنگ کی کارکردگی بھی شامل ہے۔ دونوں دوڑ میں شامل ہیں۔ ہم آج رات فیصلہ کریں گے۔