Tag Archives: sports news

IPL 2024 DC vs KKR:کولکاتانائٹ رائیڈز کےہاتھوں دہلی کیپٹلس کو7وکٹوں سےعبرتناک شکست کاسامنا

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو شکست دی ہے۔ رشبھ پنت کی قیادت میں دہلی کیپٹلس کو 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 154 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے شریاس ایر کی کپتانی میں ہدف 16.3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کے کے آر کے کپتان شریاس ایر 23 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ وینکٹیش ایر 23 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

دہلی کیپٹلس کے لیے اکسر پٹیل سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ اکشر پٹیل نے کولکاتانائٹ رائیڈرز کے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ لیزرڈ ولیمز نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

 

فل سالٹ اور سنیل نارائن نے میچ کو یکطرفہ کردیا

دہلی کیپٹلس کے 153 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی شروعات شاندار رہی۔ کے کے آر کے اوپنرز فل سالٹ اور سنیل نارائن نے طوفانی شروعات کی۔ خاص طور پر فل سالٹ کو انتہائی جارحانہ انداز میں دیکھا گیا۔ فل سالٹ نے 33 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ سنیل نارائن 10 گیندوں میں 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن تب تک دونوں اوپنرز اپنا کام بخوبی کر چکے تھے۔ فل سالٹ اور سنیل نے پہلے 6 اوور میں 79 رنز جوڑے۔

تاہم KKR کو پہلا جھٹکا 79 رنز کے اسکور پر لگا۔ اس کے بعد فل سالٹ 96 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ساتھ ہی رنکو سنگھ کی خراب فارم بھی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ رنکو سنگھ 11 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شریاس ایر کی ٹیم کو تیسرا جھٹکا 99 رنز کے سکور پر لگا۔

 

کلدیپ یادو کی بدولت دہلی کیپٹلس نے 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

اس سے پہلے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی دہلی کیپٹلس نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 153 رن بنائے۔ دراصل، دہلی کیپٹلس کے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین واپس ہوئے۔ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ یہ ٹیم 150 رنز کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے گی۔ لیکن کلدیپ یادو نے 26 گیندوں میں 35 رنز بنائے اور دہلی کیپٹلس کے اسکور کو 153 رنز تک لے گئے۔

IND vs AUS: سوریہ کمار یادیو آج بنا سکتے ہیں 3 بڑے ریکارڈ، ہندوستان کی جیت سے پاکستان کو لگے گا جھٹکا

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کی نظریں آج آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا میچ گوہاٹی میں ہونا ہے۔ کپتان سوریہ کمار یادیو یہ میچ جیت کر 3 بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ سوریہ کی قیادت میں نوجوان ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کو 209 رنز کا بڑا ہدف ملا۔ پھر دوسرے میچ میں انہوں نے 235 رنز بنائے اور 44 رنز سے جیت گئے۔ یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن سے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کی امید کی جائے گی۔

سوریہ کمار یادو پہلی بار ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ بطور کپتان اپنی پہلی سیریز جیتنا چاہیں گے۔ سوریہ ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار رنز بنانے سے صرف 60 رنز دور ہیں۔ اگر وہ میچ میں 60 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی بن جائیں گے۔ اس سے پہلے صرف وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل ہی بطور ہندوستانی یہ کر سکے ہیں۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

پاکستان، چین اور… صبح-صبح 3 ممالک میں لرز گئی زمین، تیز زلزلہ سے خوفزدہ لوگ، جانئے کہاں-کتنی شدت؟

ختم ہوگی جنگ! اسرائیل ۔ حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع، جانئے کس نے نبھایا اہم کردار

وکٹ کیپر نے کی آوٹ کی اپیل تو بلا اٹھا کر مارنے کیلئے دوڑ پڑے بابر اعظم، جانئے کیا ہے پورا معاملہ، دیکھئے ویڈیو

211 میں سے 135 میچ جیتے
ٹی 20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو اس وقت ہندوستان اور پاکستان جیت کے لحاظ سے مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 211 میں سے 135 میچ جیتے ہیں اور 66 ہارے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے 226 میں سے 135 میچز جیتے ہیں۔ 82 میں شکست ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھی 102 میچ جیتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کوئی اور ٹیم 100 فتوحات تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ آسٹریلیا کی بات کریں تو اس نے اب تک 179 میچ کھیلے ہیں۔ یہ 94 میں جیتا اور 78 میں ہارا۔

ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار
ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم 17 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ دوسری جانب کینگرو ٹیم صرف 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 ٹی 20 میچوں کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا تیسرے T20 کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی جگہ اویش خان کو موقع مل سکتا ہے۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، رنکو سنگھ، روی بشنوئی، اکسر پٹیل، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار۔

شاہین آفریدی نے پھر سے لانچ کی ’راکٹ یارکر‘، ایسے اڑائے اسٹمپ کہ دیکھتے رہ گئے بٹلر

انگلینڈ میں کھیلے جارہے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی بیٹ اور گیند سے دھمال مچا رہے ہیں اب شاہین نے لنکاشائر کے خلاف میچ میں ناٹنگھم شائر بمقابلہ لنکاشائر میں بلے باز جوس بٹلر کو اپنی خطرناک یارکر پر بولڈ کردیا، جس کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ دراصل، شاہین نے جو گیند پھینکی تھی وہ بہترین یارکر تھی، جس کا جواب انگلینڈ کے اس بلے باز کے پاس نہیں تھا۔ شاہین کی گیند بلے باز کے پیر پر پڑی، جس سے بٹلر ہڑبڑا گئے اور اپنا اسٹمپ کھو بیٹھے۔ شاہین کی ایسی خطرناک گیند کو دیکھ کر کرکٹ کے فینس کافی خوش ہیں۔


ہوا یہ کہ شاہین نے جوس بٹلر کو مڈل اسٹمپ پر ان کے پیر پر گیند پھینکی، گیند اتنی زیادہ نیچے تھی کہ بلے باز نے بیٹ ضرور لگایا لیکن اپنے بیٹ کو گیند سے رابطہ کرانے میں ناکام رہے، جس سے گیند سیدھے اسٹمپ پر جالگی۔ بلے باز بٹلر حیران رہ گئے۔ اس میچ میں بٹلر 16 گیند پر 23 رن ہی بنا پائے۔ ویسے، میچ میں لنکاشائر کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی تھی اور 145 رن بناپانے میں کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ ڈرا ہوا تو کس کے نام ہوگی ٹرافی؟ کیا ہے ضابطہ

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز اور امریکہ کھوسکتے ہیں 2024 ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی، آئی سی سی کررہی ان متبادل پر غور

شاہین نے 3 اوور میں 25 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ اس کے بعد جب ناٹنگھم شائر کی ٹیم بیٹنگ کرنے آئی تو 5 وکٹ کھو کر ہدف کو حاصل کرلیا۔ لیکن میچ میں سب سے زیادہ سرخیاں شاہین کی خطرناک یارکر نے ہی بٹوری ہے۔

آخری گیند پر ہوا عجب ڈرامہ، گیندباز کیلیئے یقین کرنا ہوا مشکل، ٹی20 میں ایسا تجسس نہیں دیکھا ہوگا

کرکٹ کی دنیا میں یہ مشہور کہاوت ہے کہ ’کیچ چھوڑو، میچ ہارو‘، لیکن آخری گیند پر کیچ چھوڑنا اور میچ ہارنے والا واقعہ کبھی کبھی ہی کرکٹ کے میدان پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 4 جون کو کینٹ اور سرے کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آخری گیند پر ایسا ہوا ، یہ دیکھ کر آپ کو ایک بار پھر یقین ہوجائے گا کہ ’کرکٹ غیر یقینی‘ کا کھیل ہے۔ دراصل، کینٹ کے خلاف میچ میں سرے کو جیت کے لیے آخری گیند پر ایک رن درکار تھا۔ ایسے میں کینٹ کے گیندباز کے پاس میچ بچانے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ گیندباز کے پاس ایک ہی موقع تھا کہ وہ بلے باز کو آوٹ کرکے میچ کو ٹائی کرانے میں کامیاب رہے۔

آخری گیند پر ہوا ڈرامہ

دراصل، جب گیندباز مائیکل ہیگن اوور کی آخری گیند کرنے والے تھے تو اسٹرائیک پر جیمی اسمتھ تھے۔ یہاں سے میچ پوری طرح سے سرے کے ہاتھوں میں تھا۔ بلے باز کے آوٹ ہونے رپ ہی کینٹ کی ٹیم میچ کو ٹائی کراسکتی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے تیز گیند شاہین شاہ آفریدی نے پھینکی ایسی گیند، حیران رہ گئے جوس بٹلر، اکھڑ گیا اسٹمپ، دیکھئے ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

جیوسنیما یا سونی لیو پر نہیں آئے گا ہندوستان ۔ آسٹریلیا ڈبلیو ٹی سی فائنل، جانئے کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟

آخری گیند پر چھوٹ گیا کیچ

مائیکل ہیگن کی آخری گیند بیٹسمین کو آف اسٹمپ پر فل ٹاس ڈالی گئی، جس پر بیٹسمین نے پوائنٹ کی جانب ہوا میں شاٹ کھیلا، جہاں فیلڈر موجود تھے۔ لیکن قسمت کینٹ کی ٹیم کے ساتھ نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے فیلڈر نے آسان سا کیچ چھوڑ دیا اور بیٹسمین نے بھاگ کر ایک رن لے لیا۔ اس طرح سے آخری گیند پر سرے کی ٹیم میچ کو جیتنے میں کامیاب رہی۔ لیکن اگر یہ کیچ ہوجاتا تو میچ ٹائی ہوسکتا تھا۔

WTC فائنل: روہت شرما کے پاس تاریخی کارنامہ انجام دینے کا ہے موقع، ایسا کرتے ہی رقم کریں گے تاریخ

روہت شرما کے پاس کپتان کے طور پر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہوگا۔ بتادیں کہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے انگلینڈ میں ہونے والا ہے۔ ہندوستانی ٹیم تیاری میں لگ گئی ہے۔ لگاتار دوسری مرتبہ ہندوستانی ٹیم WTC فائنل میں پہنچی ہے۔ گزشتہ مرتبہ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل نیوزی کے ساتھ کھیلا تھا جس میں ٹیم انڈیا کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر ہندوستانی ٹیم بادشاہت حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ اس وقت ٹسٹ رینکنگ میں ٹیم انڈیا نمبر ون پر قابض ہے۔ بتادیں کہ کپتان روہت شرما کے پاس ایک خاص کمال کرنے کا موقع ہوگا۔

دراصل دھونی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے آخری بار سال 2013 میں آئی سی سی ٹائٹل جیتا تھا۔ ہندوستان نے دھونی کی کپتانی میں سال 2013 میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا لیکن اس کے بعد ہندوستانی ٹیم ایک بار بھی آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔


روہت کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع

کپتان روہت شرما کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہوگا۔ اگر ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا خطاب جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو روہت ایسے کپتان کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے، جن کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے آئی سی سی کا خطاب جیتا ہو۔ 2013 کے بعد سے ہندوستانی ٹیم بھلے ہی آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں فائنل تک پہنچی ہے لیکن خطاب نہیں جیت پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

WTC Final اگر بارش کی نذر ہوگیا توہندوستان یا آسٹریلیا کس کو ملے گی ٹرافی؟، بغیر کھیلے چیمپئن بنے گی ٹیم

یہ بھی پڑھیں:

ICC نے پاکستان سے مانگا ہندوستان میں منعقدہ یکروزہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کا تیقن

اب روہت کے پاس ہندوستان کو آئی سی سی کا خطاب دلانے کا موقع ہوگا۔ اگر ہندوستانی ٹیم اس مرتبہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا خطاب جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو روہت شرما ایسے پہلے ہندوستانی کپتان ہوں گے جن کے نام WTC کا خطاب جیتنے کا ریکارڈ ہوگا۔

6 6 6 6 6 6 6، انگلینڈ کے اس بلے باز نے 38 گیندوں میں سنچری بنا کر مچایا ہنگامہ، بنایا نیا ریکارڈ

انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ  (Vitality Blast T20) کھیلا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بلے بازوں اور گیندبازوں کو جلوہ لگاتار دکھائی دے رہا ہے۔ اب گلے مارگن اور مڈل سیکس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپربیٹسمین کرس کوک نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر سنچری بنادی۔ کوک گلے مارگن کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ میچ میں کوک نے 38 گیندوں پر سنچری لگا کر ٹی ٹوئنٹی میں خاص ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل، انگلینڈ کا یہ وکٹ کیپر اب ٹی20 کرکٹ مین سب سے تیز سنچری لگانے والا دوسرا وکٹ کیپر بن گیا ہے۔ بتادیں کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچری لگانے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ہیں۔ پنت نے 32 گیندوں میں ٹی ٹوئنٹی میں سنچری لگانے کاکارنامہ انجام دیا تھا۔

T20 کرکٹ میں وکٹ کیپروں کی جانب سے سب سے تیز سنچری

  • 32 گیندیں – رشبھ پنت (دہلی کے لیے) بمقابلہ ہماچل پردیش، 2018
  • 38 بالز – کرس کوک (گلیمورگن کے لیے) بمقابلہ مڈل سیکس، 2023
  • 40 گیندیں – ٹم سیفرٹ (ناردرن ڈسٹرکٹس) بمقابلہ آکلینڈ، 2017


یہ بھی پڑھیں:

ICC نے پاکستان سے مانگا ہندوستان میں منعقدہ یکروزہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کا تیقن

113 رنوں کی اننگ میں لگائے 7 چھکے اور 12 چوکے

کرس کوک کی بات کریں تو اس وکٹ کیپر بلے باز نے 41 گیندوں میں 113 رنوں کی اننگ کھیلی جس میں 12 چوکے اور 7 چھکے شامل رہے۔ کوک کی اننگ کے دم پر گلے مارگن کی ٹیم نے 20 اووروں میں 3 وکٹ پر 238 رن بنائے تھے، جس کے بعد مڈل سیکس کی ٹیم 20 اوور میں 209 رن ہی بناسکی۔ اس طرح سے گلے مارگن کی ٹیم یہ میچ 29 رن سے جیتنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ میں شاہین آفریدی نے گیندبازی سے مچایا تہلکہ، میچ میں دلچسپی اور تجسس کی حدیں ہوئیں پار

بتادیں کہ کرسک کوک کا ٹی20 میں یہ پہلی سنچری ہے، وہیں گلے مارگن کی جانب سے ٹی 20 بلساٹ میں کسی بھی بلے باز کی لگائی گئی یہ سب سے تیز سنچری ہے۔

انگلینڈ میں شاہین آفریدی نے گیندبازی سے مچایا تہلکہ، میچ میں دلچسپی اور تجسس کی حدیں ہوئیں پار

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2023 ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا جلوہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتادیں کہ پاکستان کے معروف تیز گیندباز شاہین آفریدی نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا جلوہ دکھانا شروع کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ مین شاہین ناٹنگھم شائر کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ ناٹنگھم شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی نے اپنی گیندبازی سے دھمال مچادیا ہے، جس کی جھلک 30 مئی کو کھیلے گئے یارکشائر کے خلاف میچ میں دیکھنے کو ملی ہے، جب شاہین کی گیندیں ہوا سے باتیں کرتی ہوئی نظر آئیں۔ ہوا مین شاہین نے اپنی گیند کو سوئنگ کرایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ گیند اتنی زیادہ ہوا میں لہرا رہی تھی کہ بلے با زبھی حیران ہوگئے۔

ہوا میں لہرائی گیند، تجسس انتہا پر

دراصل جب شاہین یارکشائر (ناٹنگھم شائر بمقابلہ یارکشائر) کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرنے آئے تو انہوں نے اپنی تمام 6 گیندوں کو سوئنگ کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اگرچہ شاہین یارکشائر کے خلاف میچ میں صرف 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے لیکن ان کی بولنگ نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا۔ شاہین جب بھی بولنگ کرتے تھے تو لگتا تھا کہ اب وکٹ گرے گی۔ ان کی اس طرح بولنگ دیکھ کر بلے باز بھی حیران رہ گئے۔ ہوا میں ان کی سوئنگ گیندوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ شائقین بھی اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے پہلے اٹھایا یہ بڑا قدم، پاکستانی ٹیم کو ہندوستان آکر کھیلنا ہی ہوگا، نہیں بچا کوئی راستہ!

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان میں کتنے بجے سے دیکھ پائیں گے IND-AUS کے درمیان کا فائنل مقابلہ، جانیے تمام تفصیل

دراصل، یارک شائر کے اوپنر ڈیوڈ مالن اور ایڈم لیاتھ کے سامنے شاہین نے گیندبازی شروع کی اور سبھی گیندوں کو ہوا میں سوئنگ کراکر بلے  باز کے ہوش اڑادئیے۔

’آؤٹ یا ناٹ آؤٹ‘، ریتوراج گائیکواڑ کے اس کیچ کو لے کر مچا ہنگامہ، فینس نے امپائر پر نکالا غصہ

ریتوراج گائیکواڑ نے میچ کے دوران وجئے شنکر کا ایک کمال کا کیچ پکڑا، جو کافی سرخیوں میں ہے۔ دراصل، کیچ لینے کے دوران گائیکواڑ نے ڈائیو ماری تھی، کیچ کو دیکھ کر ایک نظر میں ایسا لگ رہا تھا کہ گیند کہیں زمین پر ٹچ تو نہیں ہورہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ میدانی امپائر نے اس فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر کے پاس جانا مناسب سمجھا۔

وہیں، تھرڈ امپائر نے ٹی وی ریپلے میں ہر زاویے سے دیکھنے کے بعد کیچ کو صحیح ٹھہرایا اور شنکر کو پویلین جانے کا حکم دیا۔ وہیں گجرات کے فینس اس فیصلے کو غلط ٹھہرارہے ہیں۔ فینس آپس میں گائیکواڑ کے کیچ کو لے کر سوال کھڑے کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:

شبمن گل کی بہن کو آن لائن ٹرول کرنے کے معاملے میں ویمنس کمیشن نے لیا یہ فیصلہ

حالانکہ، بلے باز وجے شنکر نے اس کیچ کو لے کر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔ جیسے ہی گائیکواڑ نے کیچ لیا، وجے کو اداس دل کے ساتھ پویلین کی طرف چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ وجے نے کیچ کے حوالے سے امپائر سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ لیکن گجرات کے مداح امپائر کے بارے میں مختلف ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ICC نے جانے مانے امپائر پر لگایا بدعنوانی کا الزام، یہ وجہ آئی سامنے

بھلے ہی گائیکواڑ کے کیچ کو لے کر گجرات کے فینس خوش نہیں ہیں لیکن اس کیچ نے میچ کو پلٹ کر رکھ دیا۔ کیونکہ وجئے شنکر اور راشد خان ایک وقت جارحانہ بلے بازی کررہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گجرات میچ کو آخری گیند تک لے جاسکتے ہیں، لیکن اہم موقع پر متھیشا پتھیرانا نے وجئے شنکر کے ریتوراج کے ہاتھوں کیچ کرواکر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

روہت شرما کو آوٹ کرکے نوین الحق نے پکڑ لیے کان، ایسے منایا جشن، دیکھیں ویڈیو

ممبئی انڈینس اور لکھنو سوپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔ جس میں ممبئی کے کپتان روہت شرما کو لکھنو کے پیسر نوین الحق نے اپنا شکار بنایا اور انوکھے انداز میں ان کے وکٹ لینے کے  بعد جشن منایا۔ ان کے اس جشن منانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈی اپر وائرل ہورہی ہیں۔


نوین الحق پر خاص کر فینس کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ روہت شرما ایک بار پھر فلاپ ہوئے ہیں اور صرف 11 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس سیزن میں بھی وہ 14 لیگ اور 1 ایلیمینیٹر مقابلے کو ملا 324 رن بناپائے ہیں۔ لیکن یہاں پر ہم باتکررہے ہیں ناک آوٹ مقابلوں میں ان کے مظاہرے کی، جہاں پر وہ زیادہ تر فلاپ ہی ثابت ہوتے ہیں۔


روہت شرما کو آوٹ کرنے کے بعد انہوں نے ایک ہی اوور میں سوریہ کمار یادو اور کیمرون گرین کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا۔


یہ بھی پڑھیں:

آئی پی ایل سیزن میں مشکل سے ملا موقع، گجرات کے نوجوان گیندباز نے کردی بڑی غلطی، چکانی نہ پڑجائے بڑی قیمت!

یہ بھی پڑھیں:

ICC نے جانے مانے امپائر پر لگایا بدعنوانی کا الزام، یہ وجہ آئی سامنے

اس دوران نوین الحق لگاتار سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ انڈین پریمیئر  لیگ (آئی پی ایل 2023) کے جاریہ سیزن میں ہوئے گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی کے تنازع کو یہ دونوں کھلاڑی بھول بیٹھے ہوں، لیکن اسی تنازعہ کی وجہ سے میچ فیس کا پچاس فیصد حصہ گنوانے والے لکھنو ٹیم کے افغانی تیز گیند باز نوین الحق اب وہ ایک الگ ہی معاملے میں پھنس گئے ہیں۔

WTC فائنل سے پہلے آسٹریلیا کا یہ خطرناک تیز گیندباز ہوا فٹ، ٹیم انڈیا کے لیے بن سکتا ہے بڑا خطرہ

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پیر کو بتایا کہ تجربہ کار گیندباز جوش ہیزل ووڈ ہندوستان کے خلاف آئندہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل اور کٹر حریف انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے لیے ’فٹ اور دستیاب‘ ہیں۔ WTC فائنل سات سے 11 جون تک لندن کے اوول میں ہوگا۔ اس کے بعد آسٹریلین ٹیم انگلینڈ کے خلاف 16 جون سے 31 جولائی تک پانچ میچوں کی ایشیز سیریز کھیلے گی۔ ہیزل ووڈ انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہفتہ پہلے معمولی طور پر زخمی ہونے کے بعد آسٹریلیا لوٹ گئے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے حالانکہ کہا ہے کہ 32 سال کایہ گیندباز انگلینڈ جانے کے لیے فٹ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا، “جوش ہیزل ووڈ کو اپنے حالیہ آئی پی ایل میچ کی تکمیل کے بعد معمولی درد کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں وطن واپس آئے۔“ انہوں نے کہا، ”ہیزل ووڈ نے مختصر اور احتیاطی آرام کے بعد گزشتہ ہفتے بولنگ پریکٹس شروع کی تھی۔ڈبلیو ٹی سی اور ایشیز کے پیش نظر ہم دھیرے دھیرے ان کی گیندبازی کے عمل کو بڑھاتے رہیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:

آئی پی ایل 2023: ‘سکسر کنگ’ کے لیے چنئی سپر کنگز کے دو بلے بازوں میں ریس، چوکوں سے زیادہ چھکے جڑ چکے ہیں شیوم دوبے

یہ بھی پڑھیں:

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل شاہد آفریدی کے بگڑے بول، کہا- ‘ایسا کرنا بی سی سی آئی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہوگا’

ہیزل ووڈ کو ڈبلیو ٹی سی اور ایشیز سیریز کے لیے فٹ اور دستیاب مانا جائے۔ اس تیز گیندباز کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ انہوں نے 9 مئی کو اائی پی ایل میں سیشن کا اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے اس دوران تین میچوں میں نو اوور گیندبازی کی۔