Tag Archives: India vs Australia

U-19 WC Final: پھر ٹوٹا ہندوستان کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب، آسٹریلیا نے فائنل میں ہرایا

نئی دہلی : جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا نے ہرجس سنگھ کی نصف سنچری کی مدد سے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان کی ناقص بیٹنگ آسٹریلیا کی باؤلنگ کے سامنے بے بس ہو گئی اور 174 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کا لگاتار دوسری بار ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

ہندوستان کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیائی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ یہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور تھا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 241 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ نے مشکل میں آکر ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں زبردست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 64 گیندوں پر 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ اس میچ میں نصف سنچری بنانے والے واحد بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کے اسکور کو 253 رنز تک لے جانے میں ان کی اننگز اہم رہی۔ کپتان ہیو بیبیگن نے 48 اور اولیور پیک نے 46 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:  آٹھ سالوں تک دنیا سے چھپائے رکھا، اب عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ آیا نظر، خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراوں کو دیتی ہیں مات

یہ بھی پڑھئے:  پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی لڑکی سے ہوا پیار، تین بیٹیوں کی ماں کو طلاق دے کر کی تھی شادی

آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستانی بلے بازی بری طرح ناکام رہی۔ اوپنر آدرش سنگھ اکیلے ایک اینڈ پر کھڑے رہے اور 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے مشیر خان 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے جبکہ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سچن دھاس صرف 9 رنز بنا سکے۔ کپتان ادے سہارن صرف 8 رنز بنا سکے۔

INDW vs AUSW: چار نصف سنچریاں، دو بار وکٹوں کا چوکا، ہندوستانی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف درج کی تاریخی جیت

نئی دہلی : ایک طرف مردوں کی ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ہندوستانی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف جیت کا ڈنکا بجا دیا ہے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دی ہے۔ سنسنی خیز مقابلے میں ٹیم انڈیا نے کنگارو ٹیم کو 8 وکٹوں سے کراری شکست دی۔ اس تاریخی جیت میں پہلے گیند بازوں نے کنگارو ٹیم کے پرخچے اڑائے اور پھر بلے بازوں نے مہمان ٹیم کے سامنے رنز کا انبار کھڑا کردیا ۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں پوجاوستراکر نے اپنی گیند بازی کا جادو دکھاتے ہوئے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار گیند باز کے باعث مہمان ٹیم صرف 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے صرف تالیا میک گرا نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہیں۔

دوسری جانب بھارت کی بلے بازی میں اسمرتی مندھانا سے لے کر پوجا وستراکر تک سبھی نے رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے اسمرتی مندھانا، رچا گھوش، جمائمہ روڈریگس اور دیپتی شرما کے بلے سے نصف سنچری اننگز دیکھنے کو ملی۔ دیپتی شرما نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پوجا وستراکر نے 47 رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کیا جبکہ شیفالی ورما نے 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:    مچیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، 24.75 کروڑ روپے میں بکے

یہ بھی پڑھئے:    IPL 2024 Auction: پانچ کھلاڑیوں پر لگی تابڑتوڑ بولی، دو کنگارو کھلاڑیوں نے توڑا ریکارڈ

دوسری اننگز میں بھی ہندوستان کی جانب سے شاندار گیندبازی دیکھنے کو ملی۔ اس مرتبہ اسنیہ رانا نے اپنی اسپن کا کمال دکھایا۔ انہوں نے چار وکٹیں لیں۔ کنگارو ٹیم دوسری اننگز میں 261 رنز ہی بناسکی ۔ اس بار بھی تالیا میک گرا نے نصف سنچری کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان نے 75 رنز کا ہدف آسانی سے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

Ind vs Aus:پانچویں T20 میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو دی شکست، سریزپرکیا قبضہ

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں T20میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ اس دم توڑ دینے والے میچ میں ٹیم انڈیانے6رنزسے جیت حاصل کی۔ اتارچڑھاؤ سے بھرے اس میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے آخری اوورمیں 10رنزبنانے تھے۔ پوری سیریز میں ناٹ آؤٹ رہنے والے میتھیو ویڈ کریزپرموجود تھے لیکن ارشدیپ سنگھ نے شاندار بولنگ کرکے ہندوستان کو کامیابی دلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز4-1سے جیت لی۔

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 161رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی آسٹریلوی ٹیم نے شاندارآغاز کیا۔اوپنربلے بازٹریوس ہیڈ نے پہلے ہی اوورمیں ہی اپنارنگ دکھاناشروع کیا اور ایک کے بعد ایک کئی چوکے لگائے۔ ہیڈ نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے آسٹریلیا کو دھماکہ خیزشروعات دی ہے۔ تاہم دوسرے سرے پر بیٹنگ کے لیے آئے جوش فلپ کومکیش کمارنے صرف 4 رنزپربولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد روی بشنوئی کو بھی 28 رنز پرٹریوس ہیڈ کی گیند پرآؤٹ کردیا۔ تاہم بین میکڈرموٹ نے 36 گیندوں پر54رنز بنائے۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور میتھیو شارڈ 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان بلے بازوں کے بعد آخر میں میتھیو ویڈ نے برتری حاصل کی اور کچھ وقت کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ آسٹریلیا کو فتح دلائیں گے لیکن ارشدیپ سنگھ نے انہیں آخری اوور میں لانگ آن پر کیچ آؤٹ کروا کر میچ ہندوستان کے جھولے میں ڈال دیا۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے دس رنز درکار تھے، لیکن ارشدیپ نے صرف 4 رنز ہی خرچ کیے، اور میتھیو ویڈ کا انتہائی اہم وکٹ بھی لیا۔

مکیش کمار نے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔بین میک ڈرموٹ کی شاندار اننگز نے آسٹریلیا کو تقریباً میچ دے دیا تھا لیکن اس کے بعد مکیش کمار کے تیسرے اوور نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ انہوں نے میچ کے 17ویں اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر لگاتار دو وکٹیں لے کر میچ کا رخ ہندوستان کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، اور روی بشنوئی نے 2-2 اور اکشر پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :

اس سے پہلے ہندوستان کی اننگز میں شریاس ایئر نے 37 گیندوں میں 53 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما نے 16 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی اکشر پٹیل نے بھی 21 گیندوں میں 31 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے اور ٹیم کے اسکور کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک پہنچا دیا۔ ان بلے بازوں سے پہلے ہندوستان کے اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال نے 15 گیندوں میں 21 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات دلائی تھی لیکن ایک بار پھر وہ پاور پلے میں آؤٹ ہو گئے۔

جیسوال نے اس پوری سیریز کے تمام میچوں میں تیز شروعات کی ہے، لیکن ہر میچ میں پاور پلے میں بھی آؤٹ ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ رتوراج گائیکواڑ بھی آج کچھ خاص نہیں کر سکے۔ انہوں نے صرف 10 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو نے 5 رنز بنائے اور رنکو سنگھ آج صرف 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

IND vs AUS: ہندوستان نے ٹی-20 سیریز پر کیا قبضہ، آسٹریلیا کو چوتھے ٹی-20 میں شکست، رنکو-اکشر چمکے

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی رائے پور میں کھیلا گیا۔ ہندوستان نے اس میچ میں شاندار جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہندوستان نے 5 میں سے 3 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا نے اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ہندوستان نے یہ میچ 20 رن سے جیتا۔ ہندوستان اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب 3-1 سے آگے ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے ریتوراج گائیکواڑ اور یشسوی جیسوال اوپننگ کرنے آئے۔ جیسوال نے ہندوستان کو زبردست شروعات دی۔ انہوں نے 28 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ نے 28 گیندوں میں 32 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو اور شریاس آئیر کچھ خاص نہ دکھا سکے۔ وہ سستے میں آوٹ ہو گئے۔

Mizoram Election Result Date: اب 4 دسمبر کو آئیں گے میزورم کے نتائج، الیکشن کمیشن نے اس وجہ سے بدلی تاریخ، جانئے

دبئی میں ہو رہے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ COP28 میں سدھ گرو نے کیا کہا، جانئے

پہلی تاریخ کو آئی اچھی خبر، جی ایس ٹی سے بھرا سرکار کا خزانہ، نومبر میں 1.68 لاکھ کروڑ روپے رہا جی ایس ٹی کلیکشن‎

رنکو سنگھ نے پھر مچایا ہلچل
پہلے کی طرح اس میچ میں بھی رنکو سنگھ زبردست فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 29 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 158 کے قریب تھا۔ اپنی اننگز کے دوران رنکو سنگھ نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالی اور ہندوستان کے اسکور کو 174 رنز تک پہنچا دیا۔ رنکو کے علاوہ جیتیش شرما بھی شاندار فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں
175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 154 رنز ہی بنا سکی۔ اوپننگ کرنے آئے ٹریوس ہیڈ اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے۔ لیکن اکشر پٹیل نے انہیں 31 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے ہارون ہارڈی کو بھی جلد آؤٹ کیا۔ ہارڈی صرف 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اسی دوران جوش فلپ نوجوان گیند باز روی بشنوئی کا شکار بن گئے۔ بین میک ڈرماٹ بھی کچھ خاص نہ دکھا سکے۔ اکشر پٹیل نے انہیں 19 رنز پر آؤٹ کیا۔ میتھیو شارٹ 19 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے۔ بین دروشوئس کو اویش خان نے 1 رن بنا کر آؤٹ کیا۔ میتھیو ویڈ نے 36 رنز بنائے لیکن میچ نہ جیت سکے۔

IND vs AUS 4th T20: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا پہلے کرے گی بیٹنگ، کرو یا مرو کی صورتحال میں مہمان، سیریز جیتنے اتریں گے میزبان

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (IND vs AUS) کے درمیان ٹی-20 سیریز میں سخت مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیمیں رائے پور میں سیریز کے چوتھے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سیریز کا آغاز لگاتار دو جیت کے ساتھ کیا۔ لیکن کرو یا مرو کے میچ میں آسٹریلیا نے جیت کر سیریز کو زندہ رکھا۔ کینگرو ٹیم کے لیے چوتھا میچ بھی کرو یا مرو جیسی صورتحال ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کے ساتھ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اتر سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کچھ دیر بعد ٹاس کے لیے میدان میں آئیں گے۔

چوتھے ٹی-20 میں سبھی کی نظریں ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑیوں جیسے یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ اور سوریہ کمار یادو پر ہوں گی۔ یشسوی جیسوال نے ٹیم کو تیز شروعات دی ہے جبکہ رنکو سنگھ اننگز کے اختتام پر بلے سے شور مچا رہے تھے۔ اس کے علاوہ روتوراج گائیکواڑ بھی اپنے جارحانہ انداز کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔ پچھلے میچ میں روتوراج نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اس کے باوجود ٹیم جیت نہیں پائی تھی۔

آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا پہلے کرے گی بیٹنگ
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں سکہ آسٹریلوی کپتان میتھیو ہیڈ کے حق میں آگیا ہے۔ انہوں نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کرتی نظر آئے گی۔

گجرات میں بارش سے افراتفری! آسمانی بجلی گرنے سے 20 لوگوں کی موت، وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا اظہار افسوس

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

شریاس آئیر کی ہوگی واپسی
ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شریاس ایر چوتھے ٹی 20 میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ تلک ورما اس میچ میں پلیئنگ الیون سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کرو یا مرو کی صورتحال میں آسٹریلیا
چوتھا ٹی ٹوئنٹی کینگرو ٹیم کے لیے کرو یا مرو جیسی ہو گی۔ ٹیم انڈیا اس سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ اگر آسٹریلیا ہارتا ہے تو یہ سیریز ہار جائے گا۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس ایر، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، اویش خان، پرسدھ کرشنا۔

آسٹریلیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون
ٹریوس ہیڈ، ایرون ہارڈی، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (کپتان اور وکٹ کیپر)، نیتھن ایلس، جیسن بہرنڈورف، تنویر سنگھا، کین رچرڈسن۔

ٹیم انڈیا کو 222 رن بنانے کے بعد بھی ملی شکست، کپتان سوریہ کمار نے بتائی وجہ، کہا- میں نے اکشر کو 19واں اوور…

نئی دہلی: گلین میکسویل کی ناقابل شکست سنچری کے دم پر آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار واپسی کی ہے۔ سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 222 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ رتوراج گائیکواڑ نے سنچری بنائی۔ لیکن میکسویل نے آخری گیند پر 48 گیندوں پر ناقابل شکست 108 رنز بنا کر کینگرو ٹیم کو سنسنی خیز جیت دلائی۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے آخری اوور میں 21 رنز بنانے تھے۔ میکسویل نے پرسدھ کرشنا کی آخری 4 گیندوں پر ایک چھکا اور 3 چوکے لگائے۔ تاہم ہندوستانی ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں اب بھی 2-1 سے آگے ہے۔ میچ کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو نے شکست کی اصل وجہ بتائی۔ سیریز کا چوتھا میچ یکم دسمبر کو رائے پور میں کھیلا جانا ہے۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے آخری 2 اوورز میں 43 رنز بنانے تھے۔ سوریہ کمار یادو نے 19واں اوور لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کو دیا۔ اکشر نے اپنے اس اوور میں 22 رن دیے۔ میچ کے بعد کپتان سوریا نے کہا کہ ہم گلین میکسویل کو جلد آؤٹ کرنا چاہتے تھے۔ یہ ہماری منصوبہ بندی تھی۔ لیکن گوہاٹی میں کافی اوس پڑی تھی۔ اس وجہ سے آسٹریلوی ٹیم وکٹیں گرنے کے بعد بھی میچ میں چھائی رہی۔ اوس کی وجہ سے گیند بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ندر میں صبح کی آرتی بھی… گجرات ہائی کورٹ نے پوچھا، لاؤڈ اسپیکر کی اذان سے صوتی آلودگی کیسے ہو سکتی ہے؟

سرنگ سے مزدوروں کو نکالنے کے جذبے کو سلام، ریسکیو آپریشن کی کامیابی جذباتی کردینے والی: وزیراعظم مودی

اکشر پٹیل تجربہ کار گیند باز
اکشر پٹیل کو اننگز کا 19واں اوور دینے کے سوال پر سوریہ کمار یادو نے کہا کہ اکشر پہلے ہی 19واں اور 20واں اوور پھینک چکے ہیں۔ ان کے پاس تجربہ ہے۔ میں آخری اوورز میں ایک تجربہ کار باؤلر کے ساتھ جانا چاہتا تھا، چاہے وہ اسپنر ہو یا تیز گیند باز۔ سوریا نے اوپنر بلے باز رتوراج گائیکواڑ کی سنچری پر کہا کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی۔ میرے آؤٹ ہونے کے بعد اس نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ میں نے فرنچائز کرکٹ میں ہمیشہ کہا ہے کہ رتوراج ایک خاص کھلاڑی ہے اور جس طرح سے اس نے بلے بازی کی، اس نے اسے دکھایا۔ شکست کے بعد بھی میں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی بات کریں تو فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے 17 کی اکانومی کے ساتھ 4 اوورز میں 68 رنز دیے۔ وہیں لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 4 اوور میں 44 رنز دیے۔ نوجوان لیگ اسپنر روی بشنوئی نے ایک بار پھر اپنی چھاپ چھوڑی اور 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ گلین میکسویل نے اپنی سنچری اننگز میں 8 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔

گلین میکسویل نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت، گائیکواڑ کی سنچری رائیگاں، 222 رنز بنانے کے بعد بھی ٹیم انڈیا کو ملی ہار

نئی دہلی : گوہاٹی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سوریہ کمار یادو کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم نے 5 میچوں کی T20 سیریز میں پہلی جیت درج کرلی ۔ ہندوستان سیریز میں اب بھی 2-1 سے آگے ہے۔ گلین میکسویل نے طوفانی سنچری بنا کر ہندوستان کے منہ سے جیت چھین لی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے آخری اوور میں میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ اس بار بھی ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ حالانکہ یشسوی جیسوال چھ رنز کے ذاتی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے، لیکن اس میچ میں دوسرے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ نے 123 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ انہوں نے صرف 57 گیندوں میں 215 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 13 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ ہندوستان نے صرف 24 رنز پر دو وکٹ گنوادی تھیں ۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے سوریہ کمار یادو نے 29 گیندوں میں 39 رنز بنائے۔ تلک ورما نے 24 گیندوں پر ناٹ آوٹ 31 رنز بنائے۔

223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹریوس ہیڈ 35 (18) اور ایرون ہارڈی 16 (12) نے آسٹریلیا کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے مل کر 47 رنز جوڑے۔ تاہم اس کے بعد آسٹریلیا نے 67 رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی 3 وکٹیں گنوا دیں۔ جوش انگلش 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مارکس اسٹوئنس صرف 17 رنز بنا سکے۔

تاہم گلین میکسویل ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے طوفانی سنچری بناکر ٹیم کو جیت دلائی ۔ میکسویل کے علاوہ میتھیو ویڈ نے بھی 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے ۔

ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست پر منایا تھا جشن، سات کشمیری طلباء ہوئے گرفتار، یو اے پی اے کا چلے گا کیس

سری نگر: جموں و کشمیر کے گاندربل میں واقع شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (SKUAST) کے سات کشمیری طلباء کو 19 نومبر کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی طرف سے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعروں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ایک سخت قانون ہے جو عام طور پر دہشت گردی کے مقدمات میں نافذ ہوتا ہے۔

ٹی او آئی نے رپورٹ کیا کہ ساتوں کو ایک غیر کشمیری طالب علم کی شکایت کے بعد ہاسٹل میں جشن منانے کے دنوں بعد اٹھایا گیا تھا۔ غیر کشمیری طالب علم نے الزام لگایا تھا کہ جب اس نے اور اس جیسے کچھ دوسرے لوگوں نے اس جشن پر اعتراض کیا جس میں پٹاخے اور دیگر آتش بازی کی گئی تو اسے دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس نے گرفتار ہونے والوں کی شناخت توقیر بھٹ، محسن فاروق وانی، آصف گلزار وار، عمر نذیر ڈار، سید خالد بخاری، سمیر راشد میر اور عبید احمد کے نام سے کی ہے۔ UAPA ضمانت کی سخت شرائط عائد کرتا ہے اور اس قانون کے تحت گرفتار مشتبہ افراد کو اکثر نچلی عدالتوں سے راحت حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے سینئر عہدیداروں نے اس معاملے میں یو اے پی اے کو کس بنیاد پر لگایا گیا تھا اس کا پتہ لگانے سے انکار کردیا۔ اپنی شکایت میں، غیر کشمیری طالب علم نے الزام لگایا ہے کہ اونچی آواز میں جشن منانے، جیوے جیوے پاکستان (پاکستان زندہ باد) جیسے نعرے اور دھمکیوں نے اس کے اور جموں و کشمیر کے باہر سے آنے والے دیگر لوگوں میں خوف پیدا کیا۔ شکایت کنندہ زرعی یونیورسٹی میں ویٹرنری سائنس اور حیوانات کا کورس پڑھ رہا ہے۔ وہ دوسری ریاستوں کے صرف چند طلباء میں شامل ہے۔ زیادہ تر کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔

IND vs AUS: سوریہ کمار یادیو آج بنا سکتے ہیں 3 بڑے ریکارڈ، ہندوستان کی جیت سے پاکستان کو لگے گا جھٹکا

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل، 13 اسرائیلی اور 39 فلسطینی رہا

پاکستان، چین اور… صبح-صبح 3 ممالک میں لرز گئی زمین، تیز زلزلہ سے خوفزدہ لوگ، جانئے کہاں-کتنی شدت؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس رات آسٹریلیا کی جیت کے بعد سری نگر شہر کے کئی علاقوں میں جشن بھی منایا گیا جس میں کچھ آتش بازی کی تصاویر فوری طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔ پیر کو گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر سری نگر کے ایک گوردوارے میں خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے دہشت گردی کے خلاف ‘جنگ’ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا، ‘یہ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایک فریق شکست تسلیم نہیں کرلیتا ہے۔

IND vs AUS: سوریہ کمار یادیو آج بنا سکتے ہیں 3 بڑے ریکارڈ، ہندوستان کی جیت سے پاکستان کو لگے گا جھٹکا

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کی نظریں آج آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا میچ گوہاٹی میں ہونا ہے۔ کپتان سوریہ کمار یادیو یہ میچ جیت کر 3 بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ سوریہ کی قیادت میں نوجوان ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کو 209 رنز کا بڑا ہدف ملا۔ پھر دوسرے میچ میں انہوں نے 235 رنز بنائے اور 44 رنز سے جیت گئے۔ یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن سے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کی امید کی جائے گی۔

سوریہ کمار یادو پہلی بار ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ بطور کپتان اپنی پہلی سیریز جیتنا چاہیں گے۔ سوریہ ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار رنز بنانے سے صرف 60 رنز دور ہیں۔ اگر وہ میچ میں 60 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی بن جائیں گے۔ اس سے پہلے صرف وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل ہی بطور ہندوستانی یہ کر سکے ہیں۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

پاکستان، چین اور… صبح-صبح 3 ممالک میں لرز گئی زمین، تیز زلزلہ سے خوفزدہ لوگ، جانئے کہاں-کتنی شدت؟

ختم ہوگی جنگ! اسرائیل ۔ حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع، جانئے کس نے نبھایا اہم کردار

وکٹ کیپر نے کی آوٹ کی اپیل تو بلا اٹھا کر مارنے کیلئے دوڑ پڑے بابر اعظم، جانئے کیا ہے پورا معاملہ، دیکھئے ویڈیو

211 میں سے 135 میچ جیتے
ٹی 20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو اس وقت ہندوستان اور پاکستان جیت کے لحاظ سے مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 211 میں سے 135 میچ جیتے ہیں اور 66 ہارے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے 226 میں سے 135 میچز جیتے ہیں۔ 82 میں شکست ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھی 102 میچ جیتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک کوئی اور ٹیم 100 فتوحات تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ آسٹریلیا کی بات کریں تو اس نے اب تک 179 میچ کھیلے ہیں۔ یہ 94 میں جیتا اور 78 میں ہارا۔

ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار
ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کا ریکارڈ شاندار ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم 17 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ دوسری جانب کینگرو ٹیم صرف 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 ٹی 20 میچوں کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا تیسرے T20 کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی جگہ اویش خان کو موقع مل سکتا ہے۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون
رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، رنکو سنگھ، روی بشنوئی، اکسر پٹیل، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار۔

ہندوستان کو ملا خونخوار اوپنر، روہت اور راہل سے زیادہ خطرناک، ٹی 20 میں 173 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رہا رن

نئی دہلی: ٹیم انڈیا نے نوجوان کھلاڑیوں کے زور پر آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں ٹیم نے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اب ساری توجہ سیریز جیتنے پر مرکوز ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹیم انڈیا نے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 235 رنز بنائے تھے۔ جواب میں کینگرو ٹیم صرف 191 رنز بنا سکی۔ ہندوستانی ٹیم نے یہ میچ 44 رنز سے جیت لیا۔ سیریز کا تیسرا میچ 28 نومبر بروز منگل گوہاٹی میں کھیلا جانا ہے۔

21 سالہ یشسوی جیسوال 6 اوور کے پاور پلے میں نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ T20 انٹرنیشنل میں پہلے 6 اوورز میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے روہت شرما سے لے کر کے ایل راہول تک سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاشاسوی نے اننگز میں 25 گیندوں کا سامنا کیا۔ 212 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 رنز بنائے۔ 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس نے صرف باؤنڈریز سے 48 رنز بنائے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں یاشاسوی کا اسٹرائیک ریٹ 173 ہے، اس سے ان کی دھماکہ خیز بلے بازی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

وزیراعظم مودی نے بی آر ایس اور کانگریس کو بتایا ایک دوسرے کی کاربن کاپی، کے سی آر کو بتایا ’فارم ہاوس سی ایم‘

این بی اے انڈیا کے راجہ چودھری کا ایلیٹ ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کو بڑھانے اور مقامی ہیروز کو نیوٹریشن فراہم کرنے کا منصوبہ

راہل اور روہت نے بنائے تھے 50-50 رن
یشسوی سے پہلے، روہت شرما اور کے ایل راہل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کے لیے پہلے 6 اوور کے پاور پلے میں سب سے زیادہ 50-50 رنز بنائے تھے۔ کے ایل راہول نے 5 نومبر 2021 کو سکاٹ لینڈ کے خلاف 19 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 263 رہا۔ جبکہ روہت شرما نے 29 جنوری 2020 کو نیوزی لینڈ کے خلاف 23 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 217 رہا۔

پہلے میچ میں بنائے 8 گیندوں پر 21 رن
یاشاسوی جیسوال نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھی شروعات کی۔ لیکن وہ کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ یاشاسوی 8 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 263 رہا۔ یاشاسوی نے اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کی 9 اننگز میں 38 کی اوسط سے 306 رنز بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ 100 رنز بہترین کارکردگی ہے۔ وہ 9 میں سے 5 اننگز میں 20 رنز کا ہندسہ چھونے میں کامیاب رہے ہیں۔ یشسوی جیسوال نے مجموعی طور پر ٹی 20 میں 2 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2100 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔