Ind vs Aus:پانچویں T20 میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو دی شکست، سریزپرکیا قبضہ

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں T20میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ اس دم توڑ دینے والے میچ میں ٹیم انڈیانے6رنزسے جیت حاصل کی۔ اتارچڑھاؤ سے بھرے اس میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے آخری اوورمیں 10رنزبنانے تھے۔ پوری سیریز میں ناٹ آؤٹ رہنے والے میتھیو ویڈ کریزپرموجود تھے لیکن ارشدیپ سنگھ نے شاندار بولنگ کرکے ہندوستان کو کامیابی دلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز4-1سے جیت لی۔

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 161رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی آسٹریلوی ٹیم نے شاندارآغاز کیا۔اوپنربلے بازٹریوس ہیڈ نے پہلے ہی اوورمیں ہی اپنارنگ دکھاناشروع کیا اور ایک کے بعد ایک کئی چوکے لگائے۔ ہیڈ نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے آسٹریلیا کو دھماکہ خیزشروعات دی ہے۔ تاہم دوسرے سرے پر بیٹنگ کے لیے آئے جوش فلپ کومکیش کمارنے صرف 4 رنزپربولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد روی بشنوئی کو بھی 28 رنز پرٹریوس ہیڈ کی گیند پرآؤٹ کردیا۔ تاہم بین میکڈرموٹ نے 36 گیندوں پر54رنز بنائے۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور میتھیو شارڈ 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان بلے بازوں کے بعد آخر میں میتھیو ویڈ نے برتری حاصل کی اور کچھ وقت کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ آسٹریلیا کو فتح دلائیں گے لیکن ارشدیپ سنگھ نے انہیں آخری اوور میں لانگ آن پر کیچ آؤٹ کروا کر میچ ہندوستان کے جھولے میں ڈال دیا۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے دس رنز درکار تھے، لیکن ارشدیپ نے صرف 4 رنز ہی خرچ کیے، اور میتھیو ویڈ کا انتہائی اہم وکٹ بھی لیا۔

مکیش کمار نے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔بین میک ڈرموٹ کی شاندار اننگز نے آسٹریلیا کو تقریباً میچ دے دیا تھا لیکن اس کے بعد مکیش کمار کے تیسرے اوور نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ انہوں نے میچ کے 17ویں اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر لگاتار دو وکٹیں لے کر میچ کا رخ ہندوستان کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، اور روی بشنوئی نے 2-2 اور اکشر پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :

اس سے پہلے ہندوستان کی اننگز میں شریاس ایئر نے 37 گیندوں میں 53 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما نے 16 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی اکشر پٹیل نے بھی 21 گیندوں میں 31 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے اور ٹیم کے اسکور کو 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک پہنچا دیا۔ ان بلے بازوں سے پہلے ہندوستان کے اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال نے 15 گیندوں میں 21 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات دلائی تھی لیکن ایک بار پھر وہ پاور پلے میں آؤٹ ہو گئے۔

جیسوال نے اس پوری سیریز کے تمام میچوں میں تیز شروعات کی ہے، لیکن ہر میچ میں پاور پلے میں بھی آؤٹ ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ رتوراج گائیکواڑ بھی آج کچھ خاص نہیں کر سکے۔ انہوں نے صرف 10 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو نے 5 رنز بنائے اور رنکو سنگھ آج صرف 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔