Tag Archives: Glenn Maxwell

آسٹریلیا کے اس مشہور کرکٹر نے جم کر پی شراب، بلانی پڑی ایمبولینس، اب بورڈ کررہا جانچ

نئی دہلی : آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ الزام ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ایک تقریب میں اتنی زیادہ شراب پی کہ انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ اب کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) پورے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ون ڈے سیریز کے لیے پیر کو اعلان کی گئی آسٹریلیائی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ انہیں ‘آرام’ دیا گیا ہے۔

آسٹریلیائی اخبار ‘ڈیلی ٹیلی گراف’ کے مطابق گلین میکسویل ساتھی کرکٹر بریٹ لی کے راک بینڈ ‘سکس اینڈ آؤٹ’ کا شو دیکھنے ایڈیلیڈ پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پب میں جم کر پارٹی کی، جس کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ گئی۔ اس کے بعد ایمبولینس کو بلایا گیا اور میکسویل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم انہیں جلد ہی اسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔

گلین میکسویل پیر کو ایک بار پھر اس وقت سرخیوں میں آگئے جب انہیں آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ آسٹریلیا کو 2 فروری سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔ اس ٹیم میں فریزر میگرک کو شامل کیا گیا ہے۔ گلین میکسویل کی جگہ میگرک کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میکسویل کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا کا کھیل سے لے کر شادی تک رہا تنازع، اس بات پر تو ہوا تھا جم کر ہنگامہ

یہ بھی پڑھئے: انتہائی خوبصورت ہیں پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی نئی اہلیہ ثنا جاوید، دیکھئے تصاویر

کرکٹ آسٹریلیا اس پورے واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سی اے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘بورڈ اس بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا ہے کہ ایڈیلیڈ میں گلین میکسویل کے ساتھ ہفتے کے آخر میں کیا ہوا ۔ لیکن انہیں ون ڈے ٹیم سے باہر رکھنے کی وجہ یہ نہیں ہے۔ میکسویل ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم میں واپس آئیں گے۔

IND vs AUS Dream 11 Prediction: یشسوی جیسوال یا گلین میکسویل کا انتخاب کر سکتے ہیں کپتان، ڈریم 11 میں یہ کھلاڑی دلا سکتے ہیں زیادہ پوائنٹس

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کے 4 دن بعد ٹی 20 میں ایک نئی شروعات کرنے جا رہی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میزبان ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے جس نے ٹیم انڈیا کا تیسری بار عالمی چمپئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا تھا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آج وشاکھاپٹنم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ سیریز ہندوستان کے لیے آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 اگلے سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونا ہے۔ ٹی 20 سیریز کی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ سے بالکل مختلف ہے۔ کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ سمیت کئی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے۔ یہاں تک کہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نہیں بلکہ وی وی ایس لکشمن ہوں گے۔

اجے دیوگن کی فلم کا ٹائٹل کاپی کرنا پڑا تھا مہنگا، ٹوٹا ہدایت کار کا ‘غرور’، پریانکا چوپڑا پر آن پڑی تھی آفت

35 سال کا وہ ہیرو، جس نے اسسٹنٹ بن کر کی شروعات، اب ہے بالی ووڈ سپر اسٹار، شاہ رخ، سلمان، اکشے کو دیتا ہے ٹکر

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

سات مہینے بعد پھر ورلڈ کپ، بدل جائے گی پوری ٹیم انڈیا! کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی تو ایک سال….

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا (IND vs AUS Dream 11) پہلے ٹی 20 میچ میں، آپ یشسوی جیسوال کو ڈریم 11 ٹیم کے کپتان کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔ جیسوال اس وقت زبردست فارم میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایشین گیمز میں نیپال کے خلاف دھماکہ خیز سنچری اسکور کی تھی۔ یشسوی ٹیم کو شاندار شروعات دینے میں ماہر ہیں۔ دوسری جانب گلین میکسویل کو ٹیم کا نائب کپتان منتخب کیا جا سکتا ہے۔ میکسویل نے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری بنائی اور ٹیم کو مشکل حالات سے نکال کر یادگار جیت دلائی۔ میکسویل بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں کمال کر سکتے ہیں۔

ٹیم انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا ٹی 20 کے لیے ڈریم 11 ٹیم: وکٹ کیپر: میتھیو ویڈ، بلے باز: یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادیو، ٹریوس ہیڈ، آل راؤنڈر: گلین میکسویل، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، بولرز: ناتھن ایلس، پرسیدھ کرشنا، ایڈم زمپا۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (کپتان، وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا، کین رچرڈسن۔

ہندوستان کی ممکنہ الیون: یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، پرسیدھ کرشنا، روی بشنوئی۔

فاف ڈو پلیسس نے پارکنگ میں پہنچائی گیند تو پھٹی رہ گئی میکسویل اور وراٹ کی آنکھیں

آئی پی ایل 2023 کے اہم مقابلوں میں رائل چیلنجرس بنگلور نے ایم چنا سوامی اسٹیدیم میں فاف ڈپلوسیس نے سیزن کا سب سے طویل چھکا لگایا ہے۔ یہ چھکا اتنا لمبا تھا کہ اسٹیڈیم میں بیٹھا ہر کوئی حیران رہ گیا۔ خود دوسری سمت پر کھڑے گلین میکسویل اور ڈگ ااوٹ میں بیٹھے وراٹ کوہلی بھی اس پر ری ایکشن دینے سے کود کو نہیں روک پائے۔ ڈو پلیسس نے گیند کو اسٹیڈیم میں سے باہر پہنچا دیا۔ بال کار پارکنگ میں جاکر گری۔

115 میٹر کے حیرت انگیز چھکے کے بعد مخالف ٹیم لکھنو سوپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل کے بھی طوطے اڑ گئے۔ آر سی بی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں دو وکٹ کے نقصان پر 212 رن بنائے۔ طوفانی بلے بازی کی شروعات وراٹ کوہلی نے کی۔ سابق کپتان نے چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں میں 61 رنوں کی اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ نے RCBکو اسی کے گھر میں دھویا، نکولس پورن کی RCB کی سب سے تیز ففٹی

ان کے ساتھی فاف ڈو پلیسس نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔ ان کے بلے سے پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل کا بیٹ بھی زبردست چلا گیا۔ آسٹریلیا کے اس آل راؤنڈر نے 29 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔


یہ بھی پڑھیں:

نکل گئی پاکستان کی ہیکڑی، ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم، ستا رہا ایشیا کپ چھن جانے کا خوف

فاف ڈو پلیسس کے چھکے اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔ روی بشنوئی 15ویں اوور میں جارحانہ انداز میں دکھائی دئیے۔ چوتھی گیند پر آر سی بی کے کپتان نے 115 میٹر کا چھکا لگایا اور گیند کو باہر کار پارکنگ میں لے گئے۔ وراٹ کوہلی اس چھکے کو دیکھنے کے لیے ڈگ آؤٹ میں اپنی سیٹ سے اٹھے اور پیچھے جھانکنے لگے۔

IPL Auction 2021 : گلین میکسویل کو آر سی بی نے 14.25 کروڑ روپے میں خریدا

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کیلئے چنئی میں نیلامی ہورہی ہے ۔ اس نیلامی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی ہے ، جس کے اب 192 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں ۔ آٹھ فرنچائزی 61 جگہوں کو بھرنے کیلئے نیلامی میں شرکت کررہے ہیں ۔ نیلامی کی فہرست میں 164 ہندوستانی اور 125 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے ۔

نیلامی کے دوران دو کروڑ بیس پرائس والے گلین میکسویل کو لے کر ٹیموں کے درمیان جنگ دیکھنے کو ملی ۔ بولی کی کے کے آر نے شروعات کی ۔ آر سی بی نے بھی میکسویل پر بڑی بولی لگائی ، پھر کے کے آر نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ۔ اس کے بعد آر سی بی اور سی ایس کے میں میکسویل کو لے کر جنگ نظر آئی ، لیکن آخر میں آر سی بی نے 14.25  کروڑ روپے میں میکسویل کو خرید لیا ۔


گلین میکسویل آئی پی کی تاریخ کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں ۔ اس سے پہلے یوراج سنگھ 16 کروڑ ، پیٹ کمنس ساڑھے پندرہ کروڑ اور بین اسٹوکس ساڑھے چودہ کروڑ فروخت ہوئے تھے ۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل 2020 میں میکسویل نے ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا ۔ ان کی کارکردگی پورے سیزن میں کافی خراب رہی تھی ۔ اس کے باوجود ایک مرتبہ پھر ان پر جم کر بولی لگائی گئی ۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے تین کروڑ بیس لاکھ روپے میں خرید لیا ہے جبکہ معین علی کو چنئی سپرکنگس نے سات کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔

میچ سے ٹھیک پہلے اسٹیڈیم کے باہر لگی آگ ، بجھانے کیلئے کود پڑا آسٹریلیا کا یہ بڑا کھلاڑی

آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل کو ان کی طوفانی بلے بازی کیلئے جانا جاتا ہے ۔ لیکن پیر کو انہوں نے کرکٹ کے میدان کے باہر ایسا کام کیا ، جس کو لوگ سلام کررہے ہیں ۔ دراصل بگ بیش لیگ کے 17 ویں میچ سے پہلے لانسیسٹن کے آورورا اسٹیڈیم کے باہر اچانک آگ لگ گئی ۔ اس وقت میکسویل وہیں موجود تھے اور وہ آگ بجھانے کیلئے کود پڑے ۔

بتادیں کہ میچ سے پہلے ڈیل اسٹین اور گلین میکسویل ساتھ میں تھے ، تبھی اچانک اسٹیڈیم کمپلیکس کے باہر رکھی سوکھی گھاس میں آگ لگ گئی ۔ میکسویل فورا آگ کی جانب بھاگے اور آگ بجھانے والے آلہ سے فورا آگ پر قابو پالیا ۔ اسٹین نے اس واقعہ کا ویڈیو بنایا اور اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس کو اپ لوڈ کیا ہے ۔


بتادیں کہ آسٹریلیا میں جنگلوں کی آگ نے کہرام مچا رکھا ہے ۔ آگ کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹیئر جنگل جل چکے ہیں ۔ لاکھوں جانوروں کی آگ میں جل کر موت ہوچکی ہے ۔ کئی لوگ اپنے گھر کھو چکے ہیں ۔

یہی نہیں آگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں سانس تک لینا مشکل ہوگیا ہے ۔ حال ہی میں بگ بیش لیگ میں خراب ہوا کی وجہ سے میچ کو رد کرنا پڑگیا تھا ، جو کہ آسٹریلیائی کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا ۔