ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی جلد ہی شروعات ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ فائل فوٹو ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ، پاکستان سے ملی دھمکی : رپورٹ

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی جلد ہی شروعات ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ اس میگا ایونٹ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ سے قبل دہشت گردانہ حملے کی دھمکی ملی ہے۔ ورلڈ کپ سے پہلے اس خبر نے بلاشبہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو حیران کر دیا ہے۔ تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او نے کہا ہے کہ ہم اس کی مسلسل نگرانی کریں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریوس نے اتوار کو کریک بز کو بتایا کہ ہم میزبان ممالک اور شہروں میں حکام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے ایونٹ کے لیے پہچانے گئے کسی بھی خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لیں گے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خطرہ اسلامک اسٹیٹ کے حامیوں سے آیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ کہ اسلامک اسٹیٹ (IS) کے حامی میڈیا ذرائع نے کھیلوں کے مقابلوں کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لیے مہم شروع کی ہے، جس میں افغانستان اور پاکستان برانچ کے ویڈیو پیغامات بھی شامل ہیں۔

ڈیلی ایکسپریس کے مطابق یہ دھمکی اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی جانب سے میڈیا گروپ “ناشیر پاکستان” کے ذریعے موصول ہوئی ہے، جو کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ ایک پروپیگنڈا چینل ہے۔