Tag Archives: ICC

ہندوستان ۔ انگلینڈ ٹیسٹ کے درمیان وراٹ کوہلی کیلئے خوشخبری، آئی سی سی سے ملا بڑا تحفہ

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو آئی سی سی نے ون ڈے مینز کرکٹر آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ رن مشین نے 2023 میں کمال کی بلے بازی کی، خواہ وہ محدود اوورز کرکٹ ہو یا ٹیسٹ کرکٹ۔ انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ میں رنز کا انبار لگایا اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ نتیجے کے طور پر کوہلی کو آئی سی سی کی طرف سے او ڈی آئی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں نوجوان بلے باز شبھمن گل نے بھی بلے سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ 2023 میں شبھمن گل ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں نمبر 1 ثابت ہوئے۔ لیکن ورلڈ کپ میں گل توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ گل نے 2023 میں 29 ون ڈے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 5 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 63.36 کی بہترین اوسط سے 1584 رنز بنائے۔ شبھمن گل رنز کے معاملے میں وراٹ کوہلی سے آگے تھے۔

ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2023 میں رنر اپ ثابت ہوئی تھی۔ ہندوستان نے فائنل سے پہلے لگاتار 10 میچ جیتے تھے جس میں وراٹ کوہلی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2023 میں کوہلی ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔ کوہلی نے 27 میچوں میں 6 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ انہوں نے 72.47 کی اوسط سے 1377 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا کے اس مشہور کرکٹر نے جم کر پی شراب، بلانی پڑی ایمبولینس، اب بورڈ کررہا جانچ

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر کا بڑا بیان، کہا:وراٹ اگر ہمارے دور میں ہوتے تو…

ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو وراٹ کوہلی مخالف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہوئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں 11 میچوں میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچری اننگز بنائیں۔ وراٹ 765 رنز بنا کر ٹاپ پر رہے جبکہ دوسرے نمبر پر کپتان روہت شرما رہے جنہوں نے 597 رنز بنائے تھے۔

آئی سی سی نے پاکستان کو دکھایا آئینہ، کھلاریوں کو تینوں فارمیٹ سے کیا باہر، جانئے ٹیم انڈیا کے کتنے اسٹارز کو ملا موقع

نئی دہلی : آئی سی سی نے سال 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں دھوم مچا رہی ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کا کپتان سوریہ کمار یادو کو بنایا ہے جب کہ ون ڈے ٹیم کی کمان ہندوستانی تجربہ کار روہت شرما کو دی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ کی کپتانی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی اور سال بھر ٹیم کے کھلاڑی چھائے رہے، جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کو ہر فارمیٹ میں جگہ ملی ہے جبکہ پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی آئی سی سی کی کسی ٹیم میں شامل نہیں ہو پایا ہے۔ آئی سی سی نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے کھلاڑیوں کو کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے ۔

ٹی ٹوینٹی کی بات کریں تو اس میں آئی سی سی کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔ سوریہ کمار یادو کو کپتانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ نوجوان یشسوی جیسوال، روی بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ بھی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ون ڈے کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ شبھمن گل، وراٹ کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادو اور محمد سمیع ٹیم میں شامل ہیں۔ رویندر جڈیجہ اور آر اشون 2023 کی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم 2023:

یشسوی جیسوال، فلپ سالٹ، نکولس پورن (وکٹ)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، مارک چیپ مین، سکندر رضا، الیپشن رمجانی، مارک اڈایر، روی بشنوئی، رچرڈ نگرو اور ارشدیپ سنگھ۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم 2023:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ٹریوس ہیڈ، وراٹ کوہلی، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسن، مارکو جانسن، ایڈم زمپا، محمد سراج، کلدیپ یادو، محمد سمیع۔

یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا کا کھیل سے لے کر شادی تک رہا تنازع، اس بات پر تو ہوا تھا جم کر ہنگامہ

یہ بھی پڑھئے: انتہائی خوبصورت ہیں پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی نئی اہلیہ ثنا جاوید، دیکھئے تصاویر

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم 2023

عثمان خواجہ، دیموتھ کرونارتنے، کین ولیمسن، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندر جڈیجہ، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، روی چندرن اشون، مچل اسٹارک، اسٹورٹ براڈ

ہندوستان ۔ جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ پر آئی سی سی نے لیا ایکشن، سنایا بڑا فیصلہ

نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان نے یہ ٹیسٹ میچ ڈیڑھ دن میں جیت لیا تھا۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مجموعی طور پر 23 وکٹیں گریں، جس کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اب آئی سی سی نے اس پچ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ آئی سی سی اس پچ سے مطمئن نہیں ہے جس پر یہ میچ منعقد ہوا تھا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا یہ سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ رہا، جس میں 107 اوورز کرائے گئے اور 33 وکٹیں گریں۔

آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ اس رپورٹ میں میچ آفیشلز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جانچ کے بعد میچ آفیشلز نے نیو لینڈز کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ کرس براڈ نے کہا کہ نیو لینڈز کی پچ بلے بازوں کے لئے مشکل تھی۔ پورے میچ میں گیند تیزی سے اور کبھی انتہائی خطرناک طریقہ سے باؤنس ہوئی ، جس کی وجہ سے بلے بازوں کے لیے شاٹس کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی گیندیں بلے بازوں کے دستانے سے ٹکرا کر خطرناک طریقے سے اچھلیں ۔

آئی سی سی پچ اور آؤٹ فیلڈ کی نگرانی کے عمل میں اگر کسی پچ یا آؤٹ فیلڈ کو اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے، تو اس کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا جاتا ہے، جس کی پچ اور آؤٹ فیلڈ سے میچ ریفری مطمئن نہیں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت اور وراٹ کی واپسی

یہ بھی پڑھئے: T20 World Cup 2024: کب ہوگا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ، شڈیول آیا سامنے

اگر کسی مقام کو 6 ڈیمیرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو وہاں ایک سال تک کوئی بین الاقوامی کرکٹ میچ نہیں ہو سکتا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے ابھی 14 دن باقی ہیں۔

مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں والی تصویر دیکھی تھی؟ پولیس تک پہنچ گیا معاملہ

علی گڑھ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ICC Cricket World CUP) ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن آرمی کے صدر پنڈت کیشو دیو نے 21 نومبر کو علی گڑھ کے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔

ایک سینئر ضلعی پولیس افسر نے کہا، “شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور سائبر سیل سے رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔”

ایس پی نے کیا کہا؟
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مریگانک شیکھر نے کہا کہ آسٹریلیائی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے عمل سے اس ملک کے لوگوں کی توہین کی ہے اور ٹرافی کی بے عزتی کی ہے، جسے ‘ملک کے وزیر اعظم نے فاتح ٹیم کو دیا تھا’۔

کون ہوگا دہلی کا نیا چیف سکریٹری؟ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دیا 4 دن کا وقت، تجویز کرنے ہوں گے 5 نوکر شاہوں کے نام

Weather updates: دہلی-این سی آر میں کوہرا، ان 8 ریاستوں میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے امکانات

Rajasthan Election: راجستھان کی 199 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، جوش میں نظر آ رہے لوگ

آسٹریلیا کے نام چھٹا ورلڈ کپ
احمد آباد میں 19 نومبر کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ آسٹریلوی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار نویں ورلڈ کپ جیت لیا۔

مسلسل 10 فتوحات کے ساتھ فائنل میں پہنچنے والے ہندوستان کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا تیسرا ورلڈ کپ جیتنے کی امید تھی۔ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون نے دوسری بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا جبکہ کپتان روہت شرما نے پہلی بار ون ڈے ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھا تھا، لیکن پیٹ کمنز کی ٹیم نے ان خوابوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔

پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو بنایا چیمپئن، لیکن آئی سی سی نے دونوں کو دیا جھٹکا، روہت شرما کو بنایا کپتان

نئی دہلی: پیٹ کمنز کی کپتانی میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں اوپنر بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی رہے۔ لیکن آئی سی سی نے کمنز سے لے کر ہیڈ تک سب کو چونکا دیا ہے۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمنز اور ہیڈ دونوں کو اس میں جگہ نہیں ملی۔ روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے 6 کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے صرف 2 کھلاڑی ہی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آئی سی سی نے اوپنر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک اور روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ڈی کاک نے ورلڈ کپ 2023 میں 4 سنچریوں کی مدد سے 594 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 174 رنز کی بڑی اننگز بھی کھیلی۔ وہیں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے 597 رنز بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126 رہا۔ وراٹ کوہلی کو تیسرے نمبر پر جگہ ملی ہے۔ کوہلی نے 3 سنچریوں کی مدد سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 765 رنز بنائے۔ پہلی بار ورلڈ کپ کے سیزن میں کوئی بلے باز 700 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا۔

‘‎بازی گر’ کے بعد آئی ایک ایسی فلم، جس کی آندھی میں اڑ گیا تھا باکس آفس، شاہ رخ کی طرح بدل گئی تھی بوبی دیول کی بھی قسمت

اجے دیوگن کی فلم کا ٹائٹل کاپی کرنا پڑا تھا مہنگا، ٹوٹا ہدایت کار کا ‘غرور’، پریانکا چوپڑا پر آن پڑی تھی آفت

35 سال کا وہ ہیرو، جس نے اسسٹنٹ بن کر کی شروعات، اب ہے بالی ووڈ سپر اسٹار، شاہ رخ، سلمان، اکشے کو دیتا ہے ٹکر

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

کے ایل راہل بھی ٹیم میں شامل
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو نمبر 4 پر آئی سی سی ٹیم میں جگہ ملی اور کے ایل راہل کو نمبر 5 پر آئی سی سی ٹیم میں جگہ ملی۔ مچل نے 552 اور راہل نے 452 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں صرف 40 گیندوں پر سنچری بنائی۔ میکسویل نے افغانستان کے خلاف بھی ڈبل سنچری بنائی۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، دلشان مدھوشنکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ 12ویں کھلاڑی کے طور پر جنوبی افریقہ کے جیرارڈ کوٹزی کو جگہ دی گئی ہے۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، ڈیرل مچل، کے ایل راہل، گلین میکسویل، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، دلشان مدھوشنکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی۔

ODI World Cup: اب اگلی مرتبہ کب ہوگا ہندوستان میں ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد؟ طویل نہیں ہے انتظار

نئی دہلی : آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کی شکست اس کے مداحوں کے لئے کافی مایوس کن تھی۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں ٹیم انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے آخری کئی میچوں میں جہاں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوئی تو وہیں فائنل میں ٹیم انڈیا کی طرف سے کم از کم ایسا کچھ نہیں ہوا، جس نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کو مایوس کردیا۔ اب اس میچ اور ٹیم انڈیا کی کارکردگی پر ایک بار پھر تجزیہ شروع ہو گیا ہے، لیکن اب انہیں اگلی بار ہندوستان میں یہی ایونٹ دیکھنے کا موقع کب ملے گا، کئی لوگوں کو یہ سوال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس لئے انہیں اس حوالے سے زیادہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہیں اس کے لئے زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ پہلے تین ورلڈ کپ لگاتار انگلینڈ میں ہی ہوئے تھے۔ اس کے بعد 1987 میں پہلی بار ورلڈ کپ انگلینڈ سے باہر منعقد ہوا۔ لیکن اب یہ ممکن نہیں کہ اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی اسی ملک میں ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اب اگلا ون ڈے ورلڈ کپ 2027 ہندوستان میں نہیں بلکہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا۔

عام طور پر ورلڈ کپ ایک ملک میں منعقد ہونے کے بعد اسی ملک میں منعقد ہونے میں کم از کم 8 سے 12 سال لگتے ہیں۔ ہندوستان میں سب سے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد 1987 میں کیا گیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہندوستان اور پاکستان نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ اس کے فوراً بعد 1996 کا دوسرا ورلڈ کپ ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا میں منعقد ہوا تھا۔ اس وقت بھی ہندوستان کو اگلا ورلڈ کپ چھوڑ کر چوتھے کے بعد چھٹے ورلڈ کپ کے انعقاد کا موقع ملا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما سمیت پانچ لیجنڈ کھلاڑی ہار کے ساتھ وداع، ہندوستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا اب نہیں ملے گا موقع، نہیں بدل سکے تاریخ

یہ بھی پڑھئے: World Cup Final: ٹیم انڈیا پر بھاری پڑا ایک ہی کھلاڑی، چھ مہینے میں چھینا دو خطاب، روہت شرما کا خواب پھر ٹوٹا

اس کے بعد ہندوستان کو ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے طویل انتظار کرنا پڑا اور 1999، 2003، 2007 میں ہندوستان سے باہر تین ورلڈ کپ منعقد ہوئے اور ہندوستان میں براہ راست سال 2011 میں ورلڈ کپ منعقد ہوا جس میں ٹیم انڈیا نے خطاب بھی جیت لیا۔ اس کے بعد ہندوستان نے ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کی، جس کے فائنل میں اس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

15 واں ون ڈے ورلڈ کپ ہندوستان میں ہوگا

اب ہندوستان شائقین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ 2031 کا ورلڈ کپ ہندوستان میں ہی ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال کے 13ویں ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان کو پہلے ہی 15ویں ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع مل چکا ہے اور 2031 کے ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر کریں گے۔ یہ فیصلہ سال 2021 میں ہی کیا جاچکا ہے ۔ وہیں اس سے پہلے ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر 2026 میں T20 ورلڈ کپ کا انعقاد کریں گے۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

نئی دہلی: بالآخر وہ تاریخ آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 (ICC Cricket World Cup) کا فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا (IND vs AUS) دنیا کی دو بہترین ٹیمیں آج دوپہر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم (Narendra Modi Stadium) میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ٹیم انڈیا جیت کے رتھ پر سوار ہے۔ مسلسل 10 میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے عروج پر ہیں۔ روہت اور ان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار فائنل میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں سال 2003 میں آمنے سامنے ہوئے تھے جب جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں کینگرو ٹیم نے ہندوستان کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا اپنے 12 سال سے جاری ٹائٹل کی خشک سالی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان نے آخری بار سال 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پھر مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان کو 28 سال بعد ون ڈے میں عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

روہت شرما کیا بدلیں گے ورلڈ کپ کی تاریخ؟ کوئی بھی ہندوستانی کپتان نہیں کرسکا ایسا، دھونی بھی رہ گئے پیچھے

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

پاکستانی بلے باز کے نام ہوا’ICC پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ, ایک مہینے میں کیا یہ کمال

آئی سی سی نے اپریل مہینے کے لیے پاکستان کے بلے باز فخر زماں کو پلیئر آف دی منتھ کے خاص اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ فخر زماں کے ساتھ ساتھ پربھات جئے سوریہ اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ حالیہ وقت میں پاکستان کے فخر زماں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ونڈے میچ میں فخر نے شاندار 180 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس ونڈے میچ میں پاکستان نے فخر زماں کی سنچری کے دم پر 337 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فخر کا ونڈے میں یہ سب سے زیادہ اسکور تھا۔ اپنی اس تاریخی اننگ میں فخر نے 17 چوکے اور 6 چھکے لگائے تھے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی فخرزماں نے 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ بتا دیں کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ون ڈے سیریز 4-1 سے جیتنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کی اس عظیم فتح میں فخر زمان کا اہم کردار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اظہر علی نے گیندباز کی غلطی کا اڑایا مذاق، پاکستانی بلے باز کی حرکت سے بوکھلایا انگلش کرکٹر، دیکھیں ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی انڈینس سے ہارکر بھی پلے آف میں پہنچ سکتی ہے RCB، جانیے مکمل تفصیل

دوسری جانب، خبر ہے کہ پاکستان کی ایشیا کپ منعقد کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اس سے  میزبانی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ایک عجیب و غریب منصوبہ تیار کیا، جسے اے سی سی نے خارج کیا۔ اس کی طرح ہندوستان اپنے میچ یو اے ای میں کھیلنے تھے۔ وہیں، پاکستان باقی میچوں کی میزبانی کرنے والا تھا۔

خراب مظاہرہ کرنے والے اس کھلاڑی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں دو پاکستانی کھلاڑی، رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ ہوئی دلچسپ

حالیہ دنوں میں سوریہ کمار یادو کا فارم خراب چل رہا ہے۔ سوریہ کمار یادو وہائٹ بال کرکٹ میں آخری چھ اننگز میں، 0.0.0.15.1.0 کا ہی اسکور بنا پائے ہیں۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ سوریہ اس وقت اپنے برے دور سے گزرر ہے ہیں۔ اس کا اثر ان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگپر پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ابھی سوریہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور وہاں بھی ان کا فارم خراب ہی چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ابھی سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ دو مہینوں تک نہیں کھیل پائیں گے، جس کا فائدہ پاکستان کے دو بڑے کرکٹرس بابر اعظم اور محمد رضوان اٹھانا چاہیں گے۔

دراصل، سوریہ آئی پی ایل میں مصروف رہیں گے تو وہیں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان اس دوران نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم اور رضوان جم کر رن بنانا چاہیں گے جس سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کو ٹکر دیا جاسکے۔


یہ بھی پڑھیں:

’کوہلی کو پیس پسند ہے،مارک ووڈ کی 149 Kmph رفتار والی گیند پر وراٹ کوہلی کا زبردست چھکا، دیکھیں ویڈیو

موجودہ رینکنگ میں (اپ ڈیٹ شدہ T20I رینکنگ)، سوریہ 906 پوائنٹس ٹیبل T20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ رضوان کے 811 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ اعظم کے اس وقت 755 پوائنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی ہے۔ 14 اپریل سے ٹی20 سیریز کا آغاز ہوگا۔ ایسے میں یہ دونوں مشہور کرکٹر اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین پرفارمنس کر کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی بادشاہت پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

کرکٹ کے میدان پر میچ کے دوران ہوا کچھ ایسا جسے آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ویڈیو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور میری لیبون کرکٹ کلب نے چاہے کتنی ہی بار ’نان اسٹرائیکر رن آوٹ‘ میں تبدیلی کی ہو، لیکن کچھ ابھی بھی اس کے خلاف ہیں۔ آسٹریلیا میں ایک گھریلو میچ میں ایک نان اسٹرائیکر گیندبازوں کے چالاکی کا شکار ہوگیا، لیکن بعد میں جو ہوا وہ واقعہ حیرت انگیز تھا۔ کلیرمانٹ اور نیو نورفوک کے درمیان ایک میچ میں، بلے باز جارود کایے نان اسٹرائیکر کی طرف پر رن آوٹ ہوگئے کیونکہ گیندباز کے گیند ڈالنے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی کریز چھوڑ دی۔ فیصلہ کو تیسرے امپائر کے پاس بھیجا گیا، جس نے میدانی امپائروں سے کہا کہ نان اسٹرائیکر کو ہٹنا ہوگا۔ اس فیصلے سے خفا کایے نے پویلین لوٹتے وقت اپنی بیٹ اور دستانے پھینک دئیے، جس سے میدان پر کچھ ایسے منظر سامنے آئے، جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔


پہلے بلے بازی کرنے اتری نیو نورفوک نے 50 اوور میں 7 وکٹ پر 263 رن کا ہدف رکھا۔ ٹیم کے نائب کپتان ہیری بوتھ 63 اور جیسن ریگبی 67 نے تاھمس بریسکو کے ناٹ آوٹ 22 گیندوں میں 37 رن بنانے سے پہلے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو بورڈ پر ایک اچھا اسکور بنانے میں مدد کی۔ جب بلے بازی کرنے کی باری کلیرمانٹ کی آئی تو پوری ٹیم 214 رنوں پر سمٹ گئی۔ جاروڈ کایے اور رک مارٹن 70 ٹیم کے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی تھی۔ نان اسٹرائیکر سمت پر رن آوٹ ہونے پر کایے واضح طور پر مایوس تھے، کیونکہ وہ کم سے کم ایک نصف سنچری بنانے سے چوک گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وراٹ نے بچایا پاکستان کے کرکٹر کا گھر، توڑ پھوڑ کر کے لگادی جاتی آگ، لیجنڈ نے کیا انکشاف

یہ بھی پڑھیں:

IPL 2023 : جانئے موبائل پر کہاں اور کب دیکھ سکتے ہیں آئی پی ایل کے لائیو میچز

حالیہ وقت میں ، ایم سی سی نے نان اسٹرائیکر رن آوٹ ڈسمسل کے ساتھ کچھ تبدیلی کی تھی۔ ’ہم قبول کرتے ہیں کہ حالانکہ اس قانون کو عام طور پر کھلاڑیوں اور امپائروں کی جانب سے اچھی طرح سے سمجھا گیا ہے، لفظوں میں وضاحت ہے جس سے گمراہی پیدا ہوسکتی ہے۔