Tag Archives: Mohammed Shami

محمد سمیع نہیں کھیلیں گے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، فٹنس پر آیا نیا اپ ڈیٹ، ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا

نئی دہلی: تیز گیند باز محمد سمیع کے حوالے سے ہندوستانی ٹیم کے لیے بری خبر ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا یہ گیند باز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوگا۔ فروری میں محمد سمیع کے ٹخنے کی سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ تاہم ان کے جون جولائی تک فٹ ہونے امید نہیں ہے ۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے محمد سمیع سے متعلق ایک نیا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ کرک انفو کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ’’سمیع کی سرجری ہو چکی ہے۔ وہ لندن میں سرجری کروانے کے بعد ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔‘‘ بی سی سی آئی سکریٹری نے مزید کہا کہ سمیع کی واپسی ہندوستان کی اگلی ہوم سیریز میں ہو سکتی ہے جو بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ہے۔ ہندوستان اس سال ستمبر میں بنگلہ دیش کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گا۔

33 سالہ محمد سمیع نے ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ گزشتہ سال 19 نومبر کو کھیلا تھا جو ورلڈ کپ کا فائنل تھا۔ اس کے بعد سے سمیع ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔ جے شاہ نے ریشبھ پنت کی فٹنس کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنت اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ کیپنگ کررہے ہیں ۔ انہیں جلد فٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:   بالی ووڈ اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہوا تھا ہندوستانی کرکٹر،پہلی بیوی سے طلاق لے کر کی شادی

یہ بھی پڑھئے:   BCCI نے ایشان کشن اور شریس ایئر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے کیا باہر، پجارا ۔ رہانے کی بھی چھٹی

محمد سمیع نے ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ بھی جب پہلے 4 میچوں میں انہیں موقع نہیں دیا گیا تھا۔ سمیع نے ورلڈ کپ 2023 میں 7 میچ کھیلے تھے اور 10.7 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سمیع کے کیریئر کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے ہندوستان کے لیے 64 ٹیسٹ، 101 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں۔

ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار تیز گیند باز محمد سمیع زخمی، طویل عرصہ کے لئے ٹیم سے باہر

نئی دہلی : کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ محمد سمیع اینکل انجری کے باعث طویل عرصے کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے سمیع کو سرجری کرانی پڑے گی۔ اس وجہ سے ہندوستانی تیز گیند باز آئی پی ایل 2024 میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ یہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ گجرات ٹائٹنز کے لیے بھی مشکل بڑھانے والی بات ہے۔

33 سالہ تیز گیند باز محمد سمیع نے ورلڈ کپ فائنل 2023 کے بعد سے ہندوستان کے لیے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ پہلے یہ مانا جارہا تھا کہ انہیں آرام دیا گیا ہے۔ لیکن جب سمیع کا نام جنوبی افریقہ کے دورے میں بھی ٹیم میں نہیں آیا تو انجری کی تصدیق ہوگئی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد سمیع کے بائیں ٹخنے میں چوٹ ہے۔ یہ چوٹ سنگین ہے اور اس کی برطانیہ میں سرجری کرانی ہو گی۔

محمد سمیع کی چوٹ ہندوستان کی T20 ورلڈ کپ کی امیدوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ حالانکہ ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت باقی ہے لیکن سمیع کی انجری کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے کہ وہ کب فٹ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا نے راجکوٹ میں رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں درج کی سب سے بڑی جیت،انگلینڈ کو دی مات

یہ بھی پڑھئے: یشسوی جیسوال نے کی وسیم اکرم کے ریکارڈ کی برابری، روہت ۔ وراٹ بھی نہیں کرسکے ایسا

ٹیم انڈیا کے علاوہ محمد سمیع کی چوٹ گجرات ٹائٹنز کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے۔ محمد سمیع اب آئی پی ایل 2024 میں نہیں کھیل سکیں گے۔ گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا پہلے ہی ٹریڈ کے ذریعے ممبئی انڈینز پہنچ چکے ہیں۔ اب محمد میع کی انجری کے باعث ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ بھی کمزور ہو گئی ہے۔

سیاست میں انٹری کریں گے یا نہیں…ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے دیا یہ بڑا جواب

نئی دہلی : ورلڈ کپ 2023 میں ایک کے بعد ایک شاندار پرفارمنس سے ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے تیز گیند باز محمد سمیع پیر کو نیوز 18 انڈیا کے پروگرام چوپال میں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے اپنی کارکردگی اور آف فیلڈ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ محمد سمیع سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کرکٹ کے بعد سیاست میں آئیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے چوپال پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والے لوگوں سے ہی پوچھ لیا کہ کیا انہیں سیاست میں آنا چاہئے؟ آدھے لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور آدھے نے نہیں میں جواب دیا۔

اس کے بعد محمد سمیع نے خود صاف کہہ دیا کہ ان کا سیاست میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس دوران سمیع سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ان کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم بننی چاہئے؟ اس پر تیز گیند باز نے کہا کہ ہاں بائیوپک تو بننی چاہئے۔ پھر ان سے پوچھا گیا کہ اس فلم میں ہیرو کون ہوگا؟ سمیع نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد مجھے کوئی کام نہیں ہوگا۔ میں مرکزی کردار ادا کرلوں گا۔

چوپال شو کے دوران محمد سمیع سے پوچھا گیا کہ آپ کا پسندیدہ تیز گیند باز کون ہے تو انہوں نے ڈیل اسٹین، وقار یونس، میک گرا، وسیم اکرم اور کپل دیو کا نام لیا۔ محمد سمیع کا کہنا تھا کہ یہ وہ گیند باز ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے تھے اور اتنی سٹیک بولنگ کرتے تھے کہ سب کو ان کے ٹیلنٹ پر یقین تھا۔

یہ بھی پڑھئے: آٹھ سالوں تک دنیا سے چھپائے رکھا، اب عرفان پٹھان کی اہلیہ کا چہرہ آیا نظر، خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراوں کو دیتی ہیں مات

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی لڑکی سے ہوا پیار، تین بیٹیوں کی ماں کو طلاق دے کر کی تھی شادی

انہوں نے ٹیم کے سب سے مزاحیہ کرکٹر کے طور پر یجویندر چہل کا نام لیا جب کہ سست کرکٹر پر سمیع نے کہا کہ میرا نام تو ہر کوئی لیتا ہے، لیکن ٹیم میں اور بھی لوگ ہیں۔

Ranji Trophy:محمدشامی کےبعدانکےچھوٹی بھائی بھی اپنی گیندبازی سےحاصل کررہے ہیں مقبولیت

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی ان دنوں انجری کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔ لیکن دوسری طرف ان کے چھوٹے بھائی محمد کیف اس وقت رنجی ٹرافی میں گیند کے ساتھ بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔ کیف، جنہوں نے حال ہی میں آندھراپردیش کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، دوسرے ہی میچ میں دھوم مچا دی ہے۔ ڈیبیو میچ میں 3 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کیف نے اپنے دوسرے فرسٹ کلاس میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹ لے کر سلیکٹرز کو پیغام دیا ہے کہ وہ بھی ٹیم انڈیا میں شامل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

گرین پارک اسٹیڈیم میں یوپی اور بنگال (یوپی بمقابلہ بنگال) کے درمیان رنجی ٹرافی کا میچ جاری ہے۔ اس میچ میں میزبان یوپی کی ٹیم سستے میں پویلین لوٹ گئی۔ محمد کیف کی قیادت میں تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بنگال نے پہلی اننگز میں یوپی کو 60 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ کیف نے 5.5 اوورز میں 14 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے ساتھی گیند باز سورج سندھو جیسوال نے 8 اوورز میں 20 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اتر پردیش کی ٹیم میں کپتان نتیش رانا اور پریم گرگ جیسے بلے باز شامل ہیں۔ پریم نے گزشتہ میچ میں سنچری بنائی تھی۔

شامی نے سوشل میڈیا پر اپنے چھوٹے بھائی کے ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں گیند سے تباہی مچانے کے بعد، شامی (محمد شامی) ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انجری کے باعث وہ جنوبی افریقہ کے دورے پر نہیں جا سکے۔ رنجی ٹرافی میں محمد کیف کے ڈیبیو کے بعد ان کے بڑے بھائی شامی نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کیف نے 9 لسٹ اے میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں

10دسمبر 1996 کو امروہہ، یوپی میں پیدا ہونے والے محمد کیف نے لسٹ اے کے 9 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 5 جنوری کو وشاکھاپٹنم میں آندھرا پردیش کے خلاف کیا۔ یہ میچ ڈرا رہا۔ کیف نے 32 اوورز میں 62 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شامی کی طرح کیف بھی ایک بہترین تیز گیند باز ہیں جو بنگال کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔

Arjuna Awards: محمدشامی کےکریئرمیں ایک اوربڑی کامیابی، ہندوستانی بولر، ارجن ایوارڈسےسرفراز

ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شامی یہ اعزاز حاصل کرنے والے 9ویں ہندوستانی مرد کرکٹر ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں شامی کی کارکردگی شاندار رہی اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ شامی نے 7 میچوں میں کل 24 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی کو ملک کے باوقار ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ شامی کی گزشتہ چند سالوں میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ہندوستانی سرزمین پر کھیلے گئے ورلڈ کپ میں شامی نے ٹیم انڈیا کو فائنل تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ارجن ایوارڈ کے بارے میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا، “یہ ایوارڈ میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے، زندگی گزر جاتی ہے اور لوگ یہ ایوارڈ نہیں جیت پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو اس ایوارڈ سے نوازتے دیکھا ہے۔

 

ورلڈ کپ 2023 یادگار رہا

محمد شامی کے لیے ورلڈ کپ 2023 کسی خواب کے سچ ہونے سے کم نہیں تھا۔ شامی نے گیند سے تباہی مچا دی اور وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ شامی نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے صرف 7 میچوں میں 24 وکٹیں لے کر پوری دنیا کے بلے بازوں کو پریشان کر دیا تھا۔

شامی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ساتھ ہی 50 اوور ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی شامی کے نام درج ہو گیا ہے۔ شامی نے اس معاملے میں ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ورلڈ کپ 2023 میں تہلکہ مچانے والے محمد سمیع کو ملے گا اعزاز، ارجن ایوارڈ کیلئے منتخب

نئی دہلی: حکومت ہند کی طرف سے ہر سال دیئے جانے والے قومی کھیل ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اس تیز گیند باز کا نام بھی شامل ہے۔

کھیلوں کی دنیا میں اپنی کارکردگی سے ہندوستان کا نام روشن کرنے والے لیجنڈ کھلاڑیوں کو دیے جانے والے ایوارڈز کا اعلان بدھ 20 دسمبر کو کیا گیا۔ بیڈمنٹن کی اسٹار جوڑی چراگ شیٹی اور ساتوکسائراج رنکیریڈی کو کھیل رتن کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جو کھیل کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر 9 جنوری 2024 کو راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار تقریب کے دوران سبھی کھلاڑیوں کو قومی کھیل ایوارڈز دئے جائیں گے۔ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کے ناموں کی سفارش کی جاتی ہے۔ اس کے بعد وزارت کھیل اعلان کرتی ہے کہ یہ اعزاز کس کو دیا جائے گا۔ جن کھلاڑیوں کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے صدرجمہوریہ کی طرف سے انہیں دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مچیل اسٹارک آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، 24.75 کروڑ روپے میں بکے

یہ بھی پڑھئے: IPL 2024 Auction: پانچ کھلاڑیوں پر لگی تابڑتوڑ بولی، دو کنگارو کھلاڑیوں نے توڑا ریکارڈ

کھیل رتن ایوارڈ

چراگ شیٹی – بیڈمنٹن

ساتوکسائراج رنکیریڈی – بیڈمنٹن

ارجن ایوارڈ

محمد سمیع – کرکٹ

اجے کمار – بلائنڈ کرکٹ

کرشنا بہادر پاٹھک – ہاکی

سشیلا چانو – ہاکی

اوجس پروین دیوتالے – تیر اندازی۔

ادیتی گوپی چند سوامی – تیر اندازی۔

سری شنکر – ایتھلیٹکس

پارول چودھری – ایتھلیٹکس

محمد حسام الدین – باکسر

آر ویشالی – شطرنج

انوش اگروال – گھڑ سواری۔

دیوکرتی سنگھ – گھڑ سواری ڈریسیز

دیکشا ڈاگر – گولف

پون کمار – کبڈی

ریتو نیگی – کبڈی

نسرین – کھو کھو

پنکی – لان بالز

ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر – شوٹنگ

ایشا سنگھ – شوٹنگ

ہریندر پال سنگھ – اسکواش

آیہکا مکھرجی – ٹیبل ٹینس

سنیل کمار – ریسلنگ

انتم – ریسلنگ

روشیبینا دیوی – ووشو

شیتل دیوی – پیرا آرچری۔

پراچی یادو – پیرا کینوئنگ

ون ڈے سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو دوہرا جھٹکا، دو کھلاڑی ہوئے باہر، سامنے آئی وجہ

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے ایک دن پہلے دو بڑے جھٹکے لگے ہیں۔ ٹیم کے دو تیز گیند باز دورہ افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تیز گیند باز دیپک چاہر نے ون ڈے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جبکہ تجربہ کار تیز گیندباز محمد سمیع ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ چاہر ون ڈے سیریز کا حصہ تھے جبکہ سمیع کو 26 دسمبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا تھا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے دورے سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ دیپک چاہر کی جگہ آکاش دیپ سنگھ جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیم انڈیا کو جوائن کریں گے۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے محمد سمیع کا ٹیسٹ سیریز کھیلنا ان کی فٹنس پر منحصر تھا۔ سمیع ورلڈ کپ کے بعد زخمی ہو گئے تھے۔ سمیع بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے سامنے اپنی فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔ ایسے میں اب وہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوینٹی ختم ہونے کے بعد شریس ایئر نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ شریس دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ اس وقت انٹرا اسکواڈ میچ میں مصروف ہوں گے۔ چاہر ٹیم انڈیا کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دورے پر نہیں گئے تھے۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ ان کے والد بیمار ہیں۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر ان کا جانا پہلے ہی مشکوک تھا۔

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کا پاکستانیوں کا کرارا جواب، میں فخر سے کہوں گا کہ میں مسلمان ہوں، اگر مجھے …

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے کرکٹر کا ایسا ریکارڈ جو 47 سالوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹ سکا

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ:

ریتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریس ائیر، کے ایل راہل (کپتان، وکٹ)، سنجو سیمسن (وکٹ)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، مکیش کمار، آویش خان، ارشدیپ سنگھ، آکاش دیپ۔

میں فخر سے کہوں گا کہ میں مسلمان ہوں، اگر مجھے اس کیلئے اجازت مانگنی پڑے تو کیا…محمد سمیع کا پاکستانیوں کا کرارا جواب

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز محمد سمیع اب ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں بھی جلوہ بکھیرتے نظر آئیں گے۔ سلیکٹرز نے ٹیسٹ سیریز کے لئے سمیع کو ٹیم میں منتخب کیا ہے لیکن وہ کھیل پائیں گے یا نہیں، یہ ان کی فٹنس پر منحصر ہے۔ محمد سمیع فی الحال چوٹ سے نبرد آزما ہیں۔ محمد سمیع نے ورلڈ کپ میں شاندار گیندبازی کر کے کافی داد وصول کی تھی۔ وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز تھے۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
تاہم اب پہلی مرتبہ محمد سمیع نے ‘سجدہ’ تنازع پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن انہیں سجدہ ہوگا ، وہ بے جھجھک ہوکر اسے کریں گے، انہیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہندوستانی تیز گیند باز نے پاکستانی ٹرولرز کو کرارا جواب دیا ہے۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
دراصل ہندوستان میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں اپنے نام کرنے کے بعد محمد سمیع گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے تھے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹرولرز نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا تھا۔ ٹرولرز کا کہنا تھا کہ محمد سمیع سجدہ کرنا چاہتے تھے، لیکن ڈر کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکے۔ (AFP)
ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہوں تو مجھے ایسا کرنے سے کون روکے گا؟ اگر مجھے سجدہ کرنا ہوگا تو کروں گا۔ اس میں پریشانی کیا ہے؟ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
محمد سمیع نے مزید کہا کہ میں فخر سے کہوں گا کہ میں مسلمان ہوں، میں فخر سے کہوں گا کہ میں ہندوستانی ہوں۔ اس میں پریشانی کیا ہے؟ اگر مجھے کسی سے سجدے کی اجازت مانگنی ہے تو مجھے اس ملک میں کیوں رہنا چاہئے؟ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
محمد سمیع نے مزید کہا کہ کیا میں نے 5 وکٹیں لینے کے بعد کبھی ایسا کیا ہے؟ میں نے کئی بار 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آپ مجھے بتائیں کہ کہاں سجدہ کرنا ہے اور میں وہاں جا کر سجدہ کروں گا۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
محمد سمیع کے مطابق اس طرح کے لوگ کسی کے نہیں ہوتے۔ وہ صرف ہنگامہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 200 فیصد محنت سے گیند بازی کی۔ وکٹیں تیزی سے گر رہی تھیں اور 3 وکٹیں لینے کے بعد میں نے سوچا کہ مجھے آج ایک اور 5 وکٹ ہال لینا ہوگا ۔ میں تھکا ہوا تھا ۔ میں نے گیند بازی میں جی جان لگا دی ، اس لئے جب مجھے اپنا پانچواں وکٹ ملا تو میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا ۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
محمد سمیع نے مزید کہا کہ لوگ اس کو الگ نظریہ سے دیکھنے لگے ۔ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں، ان کے پاس کوئی اور کام نہیں ہے ۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی شاندار گیند بازی کے بعد محمد سمیع کو اس سال ارجن ایوارڈ سے نوازا جا سکتا ہے۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)
آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے والے اس گیند باز نے اب تک تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ (Photo: @mdshami.11/Instagram)

ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے محمد سمیع، باہر ہونے کی وجہ آئی سامنے، جنوبی افریقہ دورہ پر جانا مشکل

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ ٹیم انڈیا کو یہاں T20 اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اترنے والی ٹیم کو بڑا دھچکا لگتا نطر آ رہا ہے۔ معلومات کے مطابق ٹیم کے تجربہ کار تیز گیندباز محمد سمیع دورے سے باہر ہو سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پرواز نہیں کر سکیں گے۔

ہندوستانی ٹیم کو اس سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بری خبر ملی ہے۔ 26 دسمبر یعنی باکسنگ ڈے کو ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے ساتھ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اترے گی ۔ پہلے میچ میں روہت شرما کی ٹیم میزبانوں پر دباؤ ڈالنا چاہے گی لیکن اس کے لئے ان کے پاس کوئی اہم ہتھیار نہیں ہوگا۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز محمد سمیع کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی خبر ہے۔

محمد سمیع انجری کے باعث ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔ کرک بز کی ایک خبر کے مطابق ٹیم انڈیا کا یہ اسٹار تیز گیند باز ابھی تک ٹخنے کی چوٹ سے ٹھیک نہیں ہوسکا ہے۔ زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں میچ کھیلا تھا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہوئے کھلاڑی اڑان بھرنے والے ہیں۔ 15 دسمبر کو سبھی کھلاڑیوں کو کپتان روہت شرما کے ساتھ روانہ ہونا ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سمیع کا نام اس فہرست میں نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ہاردک کی واپسی پر بڑا اپ ڈیٹ، روہت کی کپتانی کی بھی تصویر واضح! جانئے جے شاہ نے کیا کہا؟

یہ بھی پڑھئے:  مارچ میں ڈیبیو…ورلڈ کپ میں مچایا تہلکہ، 8 مہینے میں نام کما کر اسٹار گیند باز نے کی شادی

ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہے۔ پہلا میچ سال کے آخر میں 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ کی بات کریں تو یہ اگلے سال ہندوستان کا پہلا میچ ہونے جا رہا ہے۔ یہ 3 سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

معروف کرکٹرمحمدشامی کے اس اقدام نے جیتالوگوں کادل ، سوشل میڈیا پر جم کر ہورہی ہے تعریف

نئی دہلی: فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کیں۔ ادھر ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز شامی نے ایک اور دل جیتنے والا کام کر دکھایا ہے۔ شامی نے نہ صرف کار حادثے میں زخمی لوگوں کو بچایا بلکہ ان کی مدد کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر شامی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کے بعد مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد شامی نے لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ خدا نے انہیں دوسرے شخص کی زندگی بچانے کا موقع دیاہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس شخص کی گاڑی میرے سامنے نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے نیچے گر گئی۔ ہم نے انہیں بحفاظت باہر نکالا۔ اس کے بعد وہ زخمیوں کی مدد کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ارد گرد بہت سے لوگ موجود ہیں۔

 

شامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کو اب تک 7 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ لا ئیکس مل چکے ہیں۔ شائقین بھی اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے بعد فی الحال وقفے پر ہیں محمد شامی

ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور لگاتار 10 میچ جیتے تھے۔ تاہم ٹیم انڈیا کو فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت میں نوجوان ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے۔ ٹیم نے پہلا میچ بھی جیتا تھا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔ تاہم بارش میچ میں خلل ڈال سکتی ہے۔