Tag Archives: India vs South Africa

ہندوستان ۔ جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ پر آئی سی سی نے لیا ایکشن، سنایا بڑا فیصلہ

نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان نے یہ ٹیسٹ میچ ڈیڑھ دن میں جیت لیا تھا۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مجموعی طور پر 23 وکٹیں گریں، جس کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اب آئی سی سی نے اس پچ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ آئی سی سی اس پچ سے مطمئن نہیں ہے جس پر یہ میچ منعقد ہوا تھا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا یہ سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ رہا، جس میں 107 اوورز کرائے گئے اور 33 وکٹیں گریں۔

آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ اس رپورٹ میں میچ آفیشلز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جانچ کے بعد میچ آفیشلز نے نیو لینڈز کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ کرس براڈ نے کہا کہ نیو لینڈز کی پچ بلے بازوں کے لئے مشکل تھی۔ پورے میچ میں گیند تیزی سے اور کبھی انتہائی خطرناک طریقہ سے باؤنس ہوئی ، جس کی وجہ سے بلے بازوں کے لیے شاٹس کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی گیندیں بلے بازوں کے دستانے سے ٹکرا کر خطرناک طریقے سے اچھلیں ۔

آئی سی سی پچ اور آؤٹ فیلڈ کی نگرانی کے عمل میں اگر کسی پچ یا آؤٹ فیلڈ کو اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے، تو اس کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا جاتا ہے، جس کی پچ اور آؤٹ فیلڈ سے میچ ریفری مطمئن نہیں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت اور وراٹ کی واپسی

یہ بھی پڑھئے: T20 World Cup 2024: کب ہوگا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ، شڈیول آیا سامنے

اگر کسی مقام کو 6 ڈیمیرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو وہاں ایک سال تک کوئی بین الاقوامی کرکٹ میچ نہیں ہو سکتا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے ابھی 14 دن باقی ہیں۔

جسپریت بمراہ نے توڑا پاکستان کے لیجنڈ عمران خان کا ریکارڈ، تنہا ہی پلٹ دیا میچ، جنوبی افریقہ میں ٹیم انڈیا کو ملی تاریخی جیت

نئی دہلی : ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پچھڑنے کے بعد زبردست واپسی کی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں روہت شرما کی ٹیم نے صرف ڈیڑھ دن میں ہی میزبان ٹیم کا صفایا کر دیا۔ ہندوستان کی جیت میں تجربہ کار گیند باز جسپریت بمراہ نے اہم کردار ادا کیا۔ دوسری اننگز میں ان کی گیندبازی نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ میچ کے دوران انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب لے کر جنوبی افریقہ پہنچے کپتان روہت شرما اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کر کے ہندوستان واپس لوٹ رہے ہیں۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے پہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ پہلی اننگز میں محمد سراج نے 6 اور دوسری اننگز میں جسپریت بمراہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 55 اور دوسری اننگز میں 176 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں بڑا سکور بنانے کے ارادے سے ہندوستان کے خلاف اتری تھی، لیکن جسپریت بمراہ نے ایک کے بعد ایک جھٹکا دے کر ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ اس گیند باز نے میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دینے سے روک دیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلے سیشن میں ہی ڈھیر ہو گئی۔ اس میں بمراہ کی 5 وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس تجربہ کار گیند باز نے پہلے دن کے کھیل میں 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

بمراہ نے عمران خان کا ریکارڈ توڑا

جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں اپنی تیز گیند بازی سے جنوبی افریقہ کی بلے بازی کو تہس نہس کر دیا۔ اس اننگز کے دوران 6 وکٹیں لے کر انہوں نے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو SENA (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) ممالک میں وکٹیں لینے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ بمراہ کے SENA ممالک کے خلاف 113 وکٹیں ہوگئی ہیں جبکہ پاکستانی لیجنڈ نے 109 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: کیپ ٹاون میں ہندوستان نے رقم کی تاریخ، سراج اور بمراہ نے ڈھایا قہر، سیریز برابری پر ختم

یہ بھی پڑھئے:  محمد رضوان نے پکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز کی پھٹی کی پھٹی رہ گئی آنکھیں، دیکھئے ویڈیو

اس فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے لیجنڈ وسیم اکرم (146) کے نام ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہندوستانی گیند باز انیل کمبلے (141) کا نام ہے۔ اس فہرست میں سینئر ہندوستانی تیز گیند باز ایشان شرما (130) تیسرے نمبر پر ہیں۔

کیپ ٹاون میں ہندوستان نے رقم کی تاریخ ، محمد سراج اور بمراہ نے ڈھایا قہر، سیریز برابری پر ختم

نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے کیپ ٹاؤن کے میدان پر 30 سال بعد تاریخ رقم کی۔ درحقیقت 30 سالوں میں ہندوستانی ٹیم نے کیپ ٹاؤن کے میدان پر ٹیسٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ میں محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے شاندار گیند بازی کی۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 79 رنز کا ہدف ملا تھا جسے ٹیم نے اپنے جارحانہ کھیل کی بنیاد پر باآسانی حاصل کر لیا۔

ہندوستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو صرف 2 دن میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کر لی۔ ٹاس جیتنے کے بعد ڈین ایلگر نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد سراج نے صرف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کی وجہ سے پوری ٹیم 55 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ پہلی اننگز میں ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی۔ پوری ٹیم مل کر 153 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما، شبھمن گل اور وراٹ کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کھاتہ نہیں کھول سکا۔

دوسری اننگز میں جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ پر قہر ڈھا دیا اور 6 وکٹیں لے کر ٹیم کی بڑے اسکور کی امیدیں ختم کر دیں۔ ایک اینڈ پر تجربہ کار سلامی بلے باز ایڈن مارکرم نے ڈٹے رہے اور شاندار سنچری بنائی۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی جنوبی افریقہ کی جانب سے بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

یہ بھی پڑھئے:  کیپ ٹاون میں محمد سراج نے ڈھایا قہر، 15 رنز دے کر لئے 6 وکٹ، جنوبی افریقہ 55 رنز پر آوٹ

یہ بھی پڑھئے:   روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا موقع، افریقہ کو روندا تو بن جائیں گے دوسرے کپتان

جسپریت بمراہ کا جادو دوسری اننگز میں نظر آیا۔ بمراہ نے دوسری اننگز میں کل 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کی وکٹیں لیں۔ بمراہ کے علاوہ مکیش کمار نے ٹونی ڈی جارجی اور ڈین ایلگر کو آؤٹ کیا۔

IND vs SA : بمراہ نے لگایا وکٹوں کا چھکا، ہندوستان جیت کے قریب، کیپ ٹاون میں تاریخ رقم کرے گی روہت بریگیڈ

نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا جا رہا دوسرا ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ مرحلے پر ہے۔ کم اسکور والے اس میچ میں جہاں بلے باز ہر رن کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو وہیں گیند بازوں کا دبدبہ ہے۔ میچ کے پہلے دن محمد سراج نے 6 وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو 55 رنز پر ڈھیر کردیا تھا تو وہیں میچ کے دوسرے دن جسپریت بمراہ نے بھی چھ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے ہی گھنٹے میں 3 وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 55 رنز تک سمٹ گئی تھی ۔ اس کے بعد ہندوستان نے 153 رنز بنائے اور 98 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے جنوبی افریقہ کی 3 وکٹیں حاصل کر لی تھیں۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 3 وکٹوں پر 65 رنز کے اسکور سے کیا۔ جسپریت بمراہ نے دوسرے دن کے پہلے ہی اوور میں ڈیوڈ بیڈنگھم کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا دیا۔

جسپریت بمراہ یہیں نہیں رکے اور انہوں نے تیزی سے مزید 3 وکٹیں لیں۔ اس طرح جنوبی افریقہ 176 رنز کے سکور پر ڈھیر ہو گیا۔ جسپریت بمراہ نے 10 میں سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب جسپریت بمراہ نے کیپ ٹاؤن میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بمراہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات 6 سال قبل کیپ ٹاؤن میں ہی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: کیپ ٹاون میں محمد سراج نے ڈھایا قہر، 15 رنز دے کر لئے 6 وکٹ، جنوبی افریقہ 55 رنز پر آوٹ

یہ بھی پڑھئے:  روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا موقع، افریقہ کو روندا تو بن جائیں گے دوسرے کپتان

مارکرم کی شاندار سنچری

ہندوستانی گیند بازوں کے اس حملے کے درمیان ایڈن مارکرم نے شاندار اننگز کھیلی۔ میچ میں جس میں دیگر بلے باز ایک ایک رن کے لیے ترس رہے تھے، مارکرم نے سنچری بنائی۔ ایڈن مارکرم نے ایک سرے پر مضبوطی سے بلے بازی کی اور 99 گیندوں میں 100 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ہندوستانی ٹیم کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ساتواں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ ہندوستان کو گزشتہ چھ میچوں میں 4 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دو میچ ڈرا پر ختم ہوئے تھے ۔

ٹیم انڈیا کے 7 بلے باز صفر پر پویلین لوٹے، 11 گیندوں کے اندر گری 6 وکٹیں، گیند بازوں کا قہر

نئی دہلی : جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کے لگاتار دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا کی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ سنچورین ٹیسٹ میں اننگز سے شکست کے بعد کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ صورتحال کچھ یوں تھی کہ پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم کے 7 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم انڈیا نے اپنی آخری 6 وکٹیں صرف 11 گیندوں میں گنوا دیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل کپتان روہت شرما نے بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں جو اس سے پہلے کسی ہندوستانی کپتان نے حاصل نہیں کی ہو۔ کوئی بھی ہندوستانی کپتان جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا ہے۔ روہت شرما بھی اس میں ناکام رہے۔ ان کا یہ خواب سنچورین ٹیسٹ میں اننگز اور 32 رنز کی شکست سے چکنا چور ہو گیا تھا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی ایسی تھی کہ کوئی بھی دیکھنا نہیں چاہے گا۔ ٹیم انڈیا کا اسکور 33 اوور میں 153 رن تھا اور سبھی بلے باز 34.5 اوور میں ہی واپس پویلین لوٹ چکے تھے۔ ہندوستانی ٹیم 153 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم نے اپنے آخری 6 بلے باز 11 گیندوں میں گنوا دیے۔ 7 بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی لوٹ گئے جس میں مکیش کمار صفر پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال، شریس ایئر، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: کیپ ٹاون میں محمد سراج نے ڈھایا قہر، 15 رنز دے کر لئے 6 وکٹ، جنوبی افریقہ 55 رنز پر آوٹ

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا موقع، افریقہ کو روندا تو بن جائیں گے دوسرے کپتان

جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کے بلے باز محمد سراج کی خطرناک گیند بازی کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔ انہوں نے 9 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور مکیش کمار نے 2-2 وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا خاتمہ صرف 55 رنز پر کردیا۔

کیپ ٹاون میں محمد سراج نے ڈھایا قہر، 15 رنز دے کر لئے 6 وکٹ، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 55 رنز پر آوٹ

نئی دہلی : ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے میچ کے پہلے ہی گھنٹے میں 4 وکٹیں لے کر میزبان جنوبی افریقہ کو گھٹنوں پر لا دیا۔ ڈرنکس کے وقفہ کے بعد جیسے ہی کھیل شروع ہوا تو انہوں نے مزید 2 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے اسکور کو 6 وکٹوں پر 34 رنز کر دیا اور پھر اس کے بعد کچھ ہی دیر میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کو جلد آوٹ کرنے میں سب سے اہم کردار محمد سراج نے ادا کیا۔ جسپریت بمراہ نے بھی سراج کا بخوبی ساتھ نبھایا۔ ہندوستانی ٹیم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے۔ ایسے میں کیپ ٹاؤن میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ ان کے لئے کرو یا مرو کا میچ بن گیا ہے۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ بدھ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن محمد سراج نے ڈین ایلگر اور جنوبی افریقہ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 5 رنز کے اسکور پر گری اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کا اسکور 6 وکٹوں پر 34 رنز ہوگیا۔ ان میں سے 5 وکٹیں محمد سراج نے ہی حاصل کیں۔

محمد سراج یہیں نہیں رکے اور ایک اور وکٹ حاصل کی۔ جسپریت بمراہ نے اپنے جونیئر پارٹنر سراج کا بخوبی ساتھ نبھایا اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاردل ٹھاکر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے مکیش کمار نے بھی 2 وکٹیں لے کر واپسی کا جشن منایا۔

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا موقع، افریقہ کو روندا تو بن جائیں گے دوسرے کپتان

یہ بھی پڑھئے: مرلی وجے سے لے کر ڈی کاک تک …. ان بڑے کرکٹر نے 2023 میں کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد سراج نے اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اب تک کے 23 ٹیسٹ میچوں کے ان کے کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے، جب سراج نے 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے پہلے ان کی بہترین کارکردگی 60 رنز کے عوض 5 وکٹیں تھیں۔ سراج نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی کارکردگی کتنی خراب رہی ، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے 9 بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے۔ صرف وکٹ کیپر بلے باز کائل ورین اور ڈیوڈ بیڈنگھم 10 کا ہندسہ پار کر سکے۔ کائل وارن نے 15 اور بیڈنگھم نے 12 رنز بنائے۔

روہت شرما کے پاس 13 سالہ تاریخ بدلنے کا موقع، افریقہ کو روندا تو بن جائیں گے دوسرے کپتان

نئی دہلی : جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں روہت شرما کی ٹیم کی شکست نے شائقین کو دکھ پہنچایا ہے۔ ٹیم انڈیا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی تھی۔ لیکن اس شکست کے بعد بھی روہت اینڈ کمپنی کے پاس 13 سال کی تاریخ کو پلٹنے کا موقع ہے۔ ایسا 13 سال پہلے ہوا تھا جب ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہارے بغیر وطن واپس لوٹی تھی۔

عظیم کپتانوں میں سے ایک ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے بطور کپتان دو بار جنوبی افریقہ کا دورہ کیا۔ دھونی نے اپنی کپتانی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پلٹ وار کیا تھا۔ 18 سال بعد ٹیم انڈیا ٹیسٹ سیریز میں ہارے بغیر جنوبی افریقہ سے وطن واپس لوٹی تھی۔ 2010 میں ٹیسٹ سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگئی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو اس کے گھر پر تین بار ٹکر دی ہے۔ جن میں سے وراٹ کوہلی ایک بار کپتان رہے جبکہ کے ایل راہل ایک بار کپتان رہے تھے۔ لیکن تینوں بار ہندوستانی ٹیم ہار کر ہندوستان واپس لوٹی تھی۔ لیکن اس بار روہت شرما کے پاس 13 سال کی تاریخ کو پلٹنے کا بہترین موقع ہے۔

جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں 3 جنوری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ جیت کر سیریز ڈرا کرتی ہے تو روہت شرما 31 سالہ تاریخ میں دوسرے کپتان ہوں گے جن کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے: مرلی وجے سے لے کر ڈی کاک تک …. ان بڑے کرکٹر نے 2023 میں کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھئے: ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، ICC نے عائد کیا جرمانہ، WTC پوائنٹس میں بھی کٹوتی

ٹیسٹ سیریز کے لئے ہندوستان کا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریس ائیر، ریتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان) پرسدھ کرشنا، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر) ۔

ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، آئی سی سی نے عائد کیا جرمانہ، ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس میں بھی کٹوتی

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 32 رنز سے جیت لیا ۔ اس ہار کے بعد ٹیم انڈیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ ٹیم انڈیا یہ میچ ہار گئی لیکن میچ کے بعد آئی سی سی نے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا دیا۔ آئی سی سی نے ٹیم انڈیا پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی نے میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔ دراصل ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ سے گیند بازی کی تھی ۔ اس کے پیش نظر آئی سی سی نے آرٹیکل 2.22 کے تحت سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 10 فیصد کٹوتی کی ہے۔ یہی نہیں آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ملے 2 پوائنٹس بھی کم کر دئے ہیں۔

دراصل ضابطہ کے مطابق اگر کوئی ٹیم ایک اوور تاخیر سے ڈالتی ہے تو ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے 2 اوور تاخیر سے کروائے تھے۔ اس لئے آئی سی سی نے ٹیم انڈیا پر دوگنا جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  افغانستان کے تین کھلاڑیوں پر لگی پابندی، آئی پی ایل میں کھیلنا مشکل، بورڈ نے کی کارروائی

یہ بھی پڑھئے:  فلسطین کی حمایت معاملہ پر عثمان خواجہ کو ملا لیجنڈ کرکٹر کا ساتھ، آئی سی سی کی تنقید کی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی کے نئے سرکل میں اب تک 3 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جہاں اس نے ایک ٹیسٹ جیتا ہے، ایک ٹیسٹ ہارا ہے اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔ وہیں جنوبی افریقہ نے موجودہ سرکل میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور وہ اس میں انہوں نے جیت حاصل کی ہے۔

اس ہار کے بعد ٹیم انڈیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے ہندوستان ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر تھا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کو دی کراری شکست، تین دنوں میں ہی ختم ہوگیا میچ

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انتہائی کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں صرف تین دنوں میں میزبان ٹیم نے ہندوستان کے خلاف ایک بڑی جیت درج کرلی اور سیریز میں 1-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ پہلی اننگز میں ہندوستان ٹیم 245 رنز کے اسکور ہی پر سمٹ گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 408 رنز بنائے تھے اور اس کو 163 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب لے کر جنوبی افریقہ کے دورے پر پہنچی ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پہلے ہی میچ میں میزبان ٹیم نے کرارا وار کرتے ہوئے بڑے فرق سے جیت حاصل کی۔ کپتان ٹیمبا باوما نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیجنڈ تیز گیند باز کگیسو ربادا نے پہلی اننگز میں کپتان روہت شرما سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم انڈیا صرف 245 رنز پر سمٹ گئی۔ کے ایل راہل نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی جبکہ دوسری اننگز میں وراٹ کوہلی نے نصف سنچری بنائی لیکن یہ شکست سے بچانے کے لئے کافی نہیں تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی بلے بازی کافی شرمناک رہی۔ کپتان روہت شرما پہلی اننگز میں 5 رنز بنا کر لوٹے جبکہ دوسری میں وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی لوٹ گئے۔ یشسوی جیسوال، شبھمن گل، شریس ائیر، آر اشون اور شاردل ٹھاکر نے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کگیسو ربادا نے پہلی اننگز میں 59 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں بھی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان کے تین کھلاڑیوں پر لگی پابندی، آئی پی ایل میں کھیلنا مشکل، بورڈ نے کی کارروائی

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کی حمایت معاملہ پر عثمان خواجہ کو ملا لیجنڈ کرکٹر کا ساتھ، آئی سی سی کی تنقید کی

پہلی اننگز میں ہندوستان کے 245 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد گیند بازوں سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی باؤلنگ کریں گے، لیکن ہندوستانی گیند باز بری طرح ناکام رہے اور پروٹیز ٹیم نے 400 سے زیادہ کا اسکور بنا ڈالا۔ ڈین ایلگر نے 185 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن نے بھی ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی۔

Ind vs SA: روہت شرما، وراٹ کوہلی، ایئر سبھی ناکام، قہر بن کر ٹوٹا ایک گیند باز، ٹیم انڈیا مشکل میں

نئی دہلی : جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بڑی امیدوں کے ساتھ اتری ٹیم انڈیا کا حال پہلے ہی دن بے حال ہوگیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم پر جنوبی افریقی گیند بازوں نے قہر ڈھادیا ۔ آدھی ٹیم 107 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ تجربہ کار تیز گیند باز نے ٹیم انڈیا کے لیجنڈ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آؤٹ کرکے واپسی کا ٹکٹ تھمادیا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن انتہائی خراب بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ مہمان ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر گزشتہ 10 سال سے نصف سنچری بنانے کے لیے ترس رہے کپتان روہت شرما 5 رنز ہی بنا سکے۔ یشسوی جیسوال اور شبھمن گل بھی سستے لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی اور شریس ایئر نے کسی نہ کسی طرح لنچ تک وقت نکال لیا لیکن پروٹیز کے تجربہ کار بولر نے بھی ان پر قابو پالیا۔

جنوبی افریقہ کا ایک گیند باز ٹیم انڈیا کے تجربہ کار بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹا ۔ کگیسو ربادا نے پہلے کپتان روہت شرما کو صرف 5 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شریس ایئر اور پھر وراٹ کوہلی کی وکٹیں لیں۔ لنچ سے قبل وراٹ اور ایئر کی جوڑی جنوبی افریقہ کے لئے مشکل بن گئی تھی جسے ربادا نے واپس آتے ہی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان کے تین کھلاڑیوں پر لگی پابندی، آئی پی ایل میں کھیلنا مشکل، بورڈ نے کی کارروائی

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کی حمایت معاملہ پر عثمان خواجہ کو ملا لیجنڈ کرکٹر کا ساتھ، آئی سی سی کی تنقید کی

شریس ایئر 31 رنز پر کلین بولڈ ہوگئے اور وراٹ کوہلی 38 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔