Tag Archives: Narendra Modi stadium

مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں والی تصویر دیکھی تھی؟ پولیس تک پہنچ گیا معاملہ

علی گڑھ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ICC Cricket World CUP) ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن آرمی کے صدر پنڈت کیشو دیو نے 21 نومبر کو علی گڑھ کے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔

ایک سینئر ضلعی پولیس افسر نے کہا، “شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور سائبر سیل سے رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔”

ایس پی نے کیا کہا؟
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مریگانک شیکھر نے کہا کہ آسٹریلیائی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے عمل سے اس ملک کے لوگوں کی توہین کی ہے اور ٹرافی کی بے عزتی کی ہے، جسے ‘ملک کے وزیر اعظم نے فاتح ٹیم کو دیا تھا’۔

کون ہوگا دہلی کا نیا چیف سکریٹری؟ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دیا 4 دن کا وقت، تجویز کرنے ہوں گے 5 نوکر شاہوں کے نام

Weather updates: دہلی-این سی آر میں کوہرا، ان 8 ریاستوں میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے امکانات

Rajasthan Election: راجستھان کی 199 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، جوش میں نظر آ رہے لوگ

آسٹریلیا کے نام چھٹا ورلڈ کپ
احمد آباد میں 19 نومبر کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ آسٹریلوی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار نویں ورلڈ کپ جیت لیا۔

مسلسل 10 فتوحات کے ساتھ فائنل میں پہنچنے والے ہندوستان کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا تیسرا ورلڈ کپ جیتنے کی امید تھی۔ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون نے دوسری بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا جبکہ کپتان روہت شرما نے پہلی بار ون ڈے ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھا تھا، لیکن پیٹ کمنز کی ٹیم نے ان خوابوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔

IND vs AUS World Cup Final: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت

احمد آباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جلد ہی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ 2 بار کی چمپئن ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 5 بار کی سابق چمپئن آسٹریلیا سے ہے۔ ٹیم انڈیا 12 سال بعد ٹائٹل جیتنے کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ ہندوستانی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ایک نئے ریکارڈ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل کے لیے اسٹیج مکمل طور پر تیار ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ 1 لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کی اسٹیڈیم پہنچنے کی توقع ہے۔ ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا تھا۔ ٹیم انڈیا فائنل معرکے کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے اور ٹاس بھی ہو چکا ہے۔

آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو بیٹنگ کے لیے بلایا
ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا ہے۔ کینگرو ٹیم نے اس میچ میں رنز کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان روہت شرما کی ٹیم آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینا چاہے گی۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

World Cup Final: نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ بنانے کے لیے گجرات کے اس گاؤں سے آتی ہے مٹی، بے حد خاص ہے وجہ

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون
ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

IND vs AUS: کب، کہاں اور کیسے دیکھیں ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل لائیو؟ جانئے مکمل تفصیلات

نئی دہلی: ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2023 (World cup 2023) کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ آج 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس کے لیے تیار ہیں۔ محمد شامی، وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے اس سال ورلڈ کپ جیتنے کا پورا امکان ہے۔ فائنل میچ سے پہلے جانئے کہ آپ اس زبردست میچ سے کہاں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کا فائنل میچ موبائل پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ یہ میچ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار (Disney Plus Hotstar) ایپ پر مفت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، اگر آپ لیپ ٹاپ صارف ہیں تو آپ کو ہاٹ اسٹار پر میچ دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ آپ اسٹار اسپورٹس چینل کے ذریعے آف لائن اس میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس تقریباً ہر زبان میں میچ نشر کرتا ہے۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون اس طرح ہو سکتی ہے:

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

نئی دہلی: بالآخر وہ تاریخ آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 (ICC Cricket World Cup) کا فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا (IND vs AUS) دنیا کی دو بہترین ٹیمیں آج دوپہر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم (Narendra Modi Stadium) میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ٹیم انڈیا جیت کے رتھ پر سوار ہے۔ مسلسل 10 میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے عروج پر ہیں۔ روہت اور ان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار فائنل میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں سال 2003 میں آمنے سامنے ہوئے تھے جب جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں کینگرو ٹیم نے ہندوستان کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا اپنے 12 سال سے جاری ٹائٹل کی خشک سالی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان نے آخری بار سال 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پھر مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان کو 28 سال بعد ون ڈے میں عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

روہت شرما کیا بدلیں گے ورلڈ کپ کی تاریخ؟ کوئی بھی ہندوستانی کپتان نہیں کرسکا ایسا، دھونی بھی رہ گئے پیچھے

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

شمیع کی بال بنی بلیٹ، بلے باز کے اڑادئیے ہوش، اتنے فٹ دور جا کر گرا اسٹمپ، دیکھیں ویڈیو

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن ٹاس جیت کر بلے باز کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم نے 4 وکٹ کھو کر 255 رن بنالیے ہیں۔ پہلے دن ہندوستان کی طرف سے 2 وکٹ محمد شمیع نے چٹکائے وہیں روچندرن اشون و رویندر جڈیجہ کو 1-1 وکٹ ملا ہے۔ محمد شمیع نے دونوں ہی وکٹ بولٹ کر کے لیے ہیں۔ پہلے شمیع نے آسٹریلیا کے سب سے خطرناک بلے باز مارنس لابوشان کو 3 کے اسکور پر پویلین واپس بھیجا اور اس کے بعد ان کی گولی کی رفتار سے آتی ہوئی گیند نے پیٹر ہینڈسکامب کے بھی ہوش اڑادئیے۔ گیند انہیں چکما دیتے ہوئے اسٹمپ میں جا لگی اور اسٹمپ بھی ہوا میں غوطے کھاتے ہوئے کافی دور جاگرا۔ جس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

ہندوستان کو دلائی تھی بڑی راحت
اس سے پہلے شمیع نے آسٹریلیا کے سب سے مضبوط بیٹسمین میں سے ایک مارنرس لابوشان کو بولڈ کر کے ہندوستان کو بڑی راحت پہنچائی تھی۔ لابوشین صرف 3 رنوں پر ہی آوٹ ہوگئے۔ وہیں، جس گیند پر شمیع نے لابوشین کو بولڈ کیا وہ گیند ہوا میں تیری ہوئی نظر آئی، جسے آسٹریلیائی بیٹسمین سنبھال نہیں پائے ۔ حالانکہ بلے پر گیند لگ کر اسٹمپ کے اندر گھسی تھی۔ جس سے لابوشین خود سے کافی ناراض بھی دکھائی دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیاچوتھا ٹیسٹ: نریندرمودی اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کاملاجلاردعمل

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کا کھیل ختم! WTC Final میں پہنچ چکا ہے ہندوستان، تجربہ کاروں نے دی خوشخبری

ٹیم انڈیا کا جیتنا ہے ضروری

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستان کے لیے یہ ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس سے قبل کھیلی گئی سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں سے پہلے دو میچ ہندوستان نے جیتے تھے اور تیسرا آسٹریلیا نے جیتا تھا۔اس طرح سیریز 2-1 کے مارجن پر کھڑی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سیریز کا نتیجہ بھی طے کرے گا، اگر ہندوستانی ٹیم میچ جیت جاتی ہے تو سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کر لے گی۔ اگر آسٹریلیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔ دوسری طرف، اگر یہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو بھی جاتا ہے، تو ہندوستانی ٹیم سیریز 2-1 سے جیت لے گی۔