Tag Archives: world cup 2023

افغانستانی کرکٹر کا بڑا انکشاف، ورلڈ کپ 2023 میں میچ میں ہار کے بعد بابر اعظم کی ہوگئی تھی ایسی حالت

نئی دہلی : کسی بھی میچ میں اپنی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد جب ٹیم کو شکست ملتی ہے تو کھلاڑیوں کے دلوں پر کیا گزرتی ہے، اس کا ادراک کرنا کافی مشکل ہے۔ کئی بار تو کھلاڑی شکست کے غم میں چھوٹے بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی ڈریسنگ روم میں رونے لگے تھے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد اس وقت کے کپتان بابر اعظم کی بھی کچھ ایسی ہی حالت تھی۔ افغانستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز رحمان اللہ گرباز نے بتایا کہ افغان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

بتادیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اور اس خراب کارکردگی کے بعد اپنے ملک میں چوطرفہ تنقید کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ یہ پاکستانی ٹیم کی افغانستان کے خلاف ون ڈے میں پہلی شکست تھی۔ افغان ٹیم کی اس جیت کے بعد بابر اعظم نے اپنا ایک بیٹ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔

رحمان اللہ نے بتایا کہ اس شکست کے بعد انہیں بابر اعظم پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا اندازہ ہوگیا تھا۔ پاکستان کے مومن شکیب سے بات چیت کرتے ہوئے اس افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘بابر سے بیٹ دینے کی درخواست کرنے کے بعد انہیں اس پاکستانی کھلاڑی کے جذبات کا احساس ہوا تھا، میں بابر سے وابستہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ ہم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی اور پھر میں نے ان سے یادگار کے طور پر بیٹ مانگا تھا ۔ جب وہ بیٹ لے کر آئے تو کافی مایوس تھے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر میں اس جذبے کو بخوبی محسوس کر سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی ٹیم کے آسٹریلیا دورے کے پہلے ہی میچ میں تنازع، سی اے نے مانگی معافی

یہ بھی پڑھئے: ’وہ کیا کر رہا ہے…‘ نئے کپتان شان مسعود کے شاٹ پر بابر اعظم کے ’ردعمل‘ سے فینس حیران

گرباز نے کہا کہ میں کیمرے کے سامنے یہ بات نہیں کہنا چاہتا ہوں، لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ بس رونے ہی والے تھے، ہر کوئی ان کے خلاف تھا، لیکن میں بابر بھائی کو سلام کرتا ہوں۔ وہ اتنے مضبوط تھے کہ بس چلتے رہے ، انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔’

بتادیں کہ بابر کی جانب سے تحفہ کے طور پر بیٹ ملنے کے چند دن بعد گرباز نے پاکستان کے سابق کپتان کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا: ایک حیرت انگیز کھلاڑی اور ایک آدمی کی طرف سے تحفہ ۔ ایک حقیقی جنٹلمین۔ سر اوپر رکھیں، مضبوط بنے رہئے اور چمک بکھیرتے رہئے۔

ورلڈ کپ فائنل میں کیوں ہاری ٹیم انڈیا؟ بی سی سی آئی کے سوال پر راہل داوڑ نے کھول دی پول، روہت سے بھی ہوا سوال و جواب

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم اور کپتان روہت شرما کے لئے سب سے بڑا مشن ون ڈے ورلڈ کپ تھا۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے ہی ہندوستان ٹیم خطاب کی دعویدار نظر آئی۔ روہت اینڈ کمپنی نے سیمی فائنل سمیت لگاتار 10 میچ جیتے لیکن فائنل میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو شکست دیدی، جس کے بعد کئی سوالات اٹھائے گئے، کچھ لیجنڈوں نے ٹیم کی کارکردگی پر نشانہ سادھا تو کچھ نے آسٹریلیا کی تعریف کی ، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق جب کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ سے شکست کی وجہ پوچھی گئی تو کوچ نے پول کھول دی۔

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی شکست کو 10 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ تقریباً 11 دن بعد بی سی سی آئی حکام نے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کے ساتھ میٹنگ کی۔ میگا ایونٹ کے بعد کپتان روہت شرما لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہٹ مین ویڈیو کال کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے۔

اس میٹنگ میں جنوبی افریقہ کے دورہ کے لئے ٹیموں کے انتخاب اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا سمیت کچھ عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ دینک جاگرن کی ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ حکام نے کوچ راہل دراوڑ سے ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست کی وجہ کے بارے میں سوال کیا۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

رپورٹ کے مطابق دراوڑ نے ہار کے لئے احمد آباد کی پچ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پچ نے اتنا ٹرن نہیں دیا جتنا ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو توقع تھی۔ اس شکست کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: حسین جہاں کا درد نہیں ہورہا کم، محمد سمیع کو بتایا ’بزدل آدمی‘، کہا: ’لیجنڈ کرکٹر کبھی بیٹی کو…‘

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نہیں ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف وہائٹ بال سیریز کا حصہ، جانئے بی سی آئی نے کیوں رکھا باہر؟

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کے لئے پرانی پچ استعمال کی گئی تھی۔ یہ میچ اس پچ پر کھیلا گیا تھا، جس پر اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا۔ پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم کو مڈل اوورز میں رنز کے لئے جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ وہیں آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں بلے بازی میں مدد ملی اور کنگارو ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 7 اوورز باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا تھا۔

ٹرافی پر پیر رکھنے والے مچل مارش کو اپنے کیے پر پچھتاوا نہیں، کہا- میں دوبارہ رکھوں گا…

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے آسان جیت درج کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں آسٹریلیا کے مچل مارش ٹرافی پر پاؤں رکھے نظر آئے۔ اس کے لیے مداح انہیں ٹرول بھی کر رہے تھے۔ اب مچل مارش نے ورلڈ کپ کے 20 دن بعد اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سین ریڈیو نیٹ ورک کو انٹرویو کے دوران مچل مارش سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ ایسا کریں گے؟ تو اس نے کہا، ہاں، میں اسے دوبارہ کروں گا۔ کیونکہ اس تصویر میں ٹرافی کی بے عزتی کرنے والی کوئی چیز نہیں تھی۔ میں نے اس پر زیادہ توجہ بھی نہیں دی۔ میں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے بہت سے ردعمل دیکھے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔

IND vs AUS 4th T20: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا پہلے کرے گی بیٹنگ، کرو یا مرو کی صورتحال میں مہمان، سیریز جیتنے اتریں گے میزبان

‘کندھے پر ہاتھ، گلے ملنا اور پھر ہنسی…’، COP28 سمٹ میں عالمی رہنماؤں سے اس انداز میں ملے پی ایم مودی

PHOTOS: پاکستان سے لوٹتے ہی بری پھنسی انجو! گرفتار کر سکتی ہے پولیس

CBSE Board News: سی بی ایس ای بورڈ کی بڑی خبر! 10ویں، 12ویں میں نہیں ملے گی کوئی رینک یا ڈویژن، دیکھیں نوٹس

مداحوں نے ان کا موازنہ میسی سے کیا تھا
شائقین نے مچل مارش کا میسی سے موازنہ کیا۔ درحقیقت جب میسی نے فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تو اگلے دن وہ اپنے قریب ٹرافی کے ساتھ سوتے ہوئے نظر آئے۔ مداحوں نے ان کا موازنہ مچل مارش سے کیا تھا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ مچل مارش کو ٹرافی پر قدم نہیں رکھنا چاہیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مچل مارش نے فائنل میچ میں 15 گیندوں میں 15 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2 اوور بھی کروائے جس میں انہوں نے 5 رنز دیے۔

مارش نے ورلڈ کپ 2023 میں کل 10 میچوں میں حصہ لیا۔ 2 سنچریوں کی بنیاد پر مارش ٹورنامنٹ میں 441 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سنچریاں بنائی تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وہ ہندوستان میں جاری ٹی 20 سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں والی تصویر دیکھی تھی؟ پولیس تک پہنچ گیا معاملہ

علی گڑھ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ICC Cricket World CUP) ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن آرمی کے صدر پنڈت کیشو دیو نے 21 نومبر کو علی گڑھ کے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔

ایک سینئر ضلعی پولیس افسر نے کہا، “شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور سائبر سیل سے رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔”

ایس پی نے کیا کہا؟
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مریگانک شیکھر نے کہا کہ آسٹریلیائی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے عمل سے اس ملک کے لوگوں کی توہین کی ہے اور ٹرافی کی بے عزتی کی ہے، جسے ‘ملک کے وزیر اعظم نے فاتح ٹیم کو دیا تھا’۔

کون ہوگا دہلی کا نیا چیف سکریٹری؟ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دیا 4 دن کا وقت، تجویز کرنے ہوں گے 5 نوکر شاہوں کے نام

Weather updates: دہلی-این سی آر میں کوہرا، ان 8 ریاستوں میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے امکانات

Rajasthan Election: راجستھان کی 199 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، جوش میں نظر آ رہے لوگ

آسٹریلیا کے نام چھٹا ورلڈ کپ
احمد آباد میں 19 نومبر کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ آسٹریلوی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار نویں ورلڈ کپ جیت لیا۔

مسلسل 10 فتوحات کے ساتھ فائنل میں پہنچنے والے ہندوستان کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا تیسرا ورلڈ کپ جیتنے کی امید تھی۔ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون نے دوسری بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا جبکہ کپتان روہت شرما نے پہلی بار ون ڈے ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھا تھا، لیکن پیٹ کمنز کی ٹیم نے ان خوابوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔

کل ہمارا دن نہیں تھا… شکست کے بعد پہلی بار محمد شامی نے کیا جذباتی سوشل پوسٹ، جانئے کیا کہا…

نئی دہلی: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹرافی جیتنے کا سنہرا موقع گنوا دیا۔ جس جیت کا پورا ملک توقع کر رہا تھا وہ ایک دردناک شکست میں بدل گئی۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ کینگروز نے فائنل میچ جیت کر ٹیم انڈیا کا ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ اس شکست کے بعد ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ کرنے والے ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شامی نے شکست کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پی ایم مودی شامی کو تسلی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی، 12 سال قبل تبدیل کیا مذہب، شروع میں تھی ٹی وی ہوسٹ، دیپیکا کو پیچھے چھوڑ بنی سب سے بڑی اداکارہ

پانچ ریاستوں میں 1760 کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان، نقدی اور شراب ضبط، الیکشن کمیشن کا چونکانے والا خلاصہ، جانئے کیا-کیا ملا؟

پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو بنایا چیمپئن، لیکن آئی سی سی نے دونوں کو دیا جھٹکا، روہت شرما کو بنایا کپتان

دن دہاڑے لڑکی کو بائک پر اٹھا کر لے گئے بدمعاش، دیکھتے رہے لوگ، ویڈیو وائرل

شامی نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ بدقسمتی سے کل ہمارا دن نہیں تھا۔ میں تمام ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم اور میری حمایت کی۔ میں خاص طور پر ڈریسنگ روم میں آنے اور ہماری حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہوں۔ ہم واپسی کریں گے!

شامی کو انڈیا کے پلیئنگ 11 میں دیر سے شامل کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد انہوں نے بڑا اثر چھوڑا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں اپنی کامیابی کے بعد، انہوں نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ گیم میں سات وکٹیں لے کر کسی بھی گیند باز کی بہترین کارکردگی ریکارڈ کی۔ نیوزی لینڈ (54/54) اور سری لنکا (5/18) کے خلاف شاندار پرفارمنس نے شامی کو وکٹوں کے چارٹ میں سرفہرست رہنے میں مدد کی۔

ہندوستان کے پہلے چار میچوں سے باہر ہونے کے باوجود شامی سات میچوں میں 10.70 کی عمدہ اوسط سے 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر تھے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں تین بار ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 57 رنز کے عوض سات وکٹیں لینا بھی شامل تھا، جو ایک روزہ بین الاقوامی فارمیٹ میں ہندوستان کے کسی باؤلر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران سنیما سے لے کر سیاست تک کی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ خود اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی اپنی اہلیہ گوری اور تینوں بچوں کے ساتھ میچ دیکھنے پہنچے تھے۔ میچ کے دوران شاہ رخ خان نے کچھ ایسا کیا جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ شاہ رخ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران شاہ رخ خان جس قطار میں بیٹھے تھے، اس میں ایک طرف بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ بیٹھے ہوئے تھے اور دوسری طرف مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے بیٹھی تھیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آشا بھوسلے اپنی چائے ختم کرنے کے بعد کپ رکھنے کے لئے ادھر ادھر دیکھنے لگتی ہیں، اس کے بعد ان کے پاس بیٹھے شاہ رخ خان نے ان کی طرف مڑے اور ان کے ہاتھ سے کپ لے لیا۔

شاہ رخ آشا بھوسلے سے کپ پلیٹ لینے کے بعد اپنی سیٹ سے اٹھے اور اسے رکھنے کے لئے آگے بڑھ گئے اور پھر اسٹاف کو دیدیا ۔ شاہ رخ خان کا یہ رویہ سبھی کا دل جیت رہا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے کئی لوگ شاہ رخ خان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔


آر پی جی گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعت کار ہرش گوئنکا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شاہ رخ خان کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ‘میں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کے دوران جو واحد دل کو سکون دینے والا منظر دیکھا وہ یہ تھا…’ ایک یوزر نے لکھا: ‘اسے کہتے ہیں کلاس… اپنے بڑوں کا احترام کرنا کسی کو شاہ رخ خان سے سیکھنا چاہئے…’

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا سے ورلڈ کپ فائنل ہارتے ہی کلدیپ یادو کے گھر کیوں بھیجنی پڑ گئی پولیس؟ جانئے وجہ

یہ بھی پڑھئے: دیکھا نہیں جارہا تھا حال… کوچ راہل دراوڑ نے بتایا ہار کے بعد ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا منظر

وشیش نام کے ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا: ‘شاہ رخ خان اس بات کی مثال ہیں کہ کوئی اتنا بڑا ہوکر بھی اتنی انکساری کیسے کرسکتا ہے۔’

ورلڈ کپ فائنل میں ہار کے بعد کیا کررہے تھے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی؟ بی سی سی آئی نے شیئر کیا ڈریسنگ روم کا ویڈیو

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار بلے بازی کی۔ کوہلی نے پورے ٹورنامنٹ میں 11 میچوں میں مجموعی طور پر 765 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ کوہلی کو ان کی شاندار بلے بازی کیلئے اس میگا ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وراٹ نے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سلپ میں ڈیوڈ وارنر کا شاندار کیچ پکڑا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے میچ میں اچھی فیلڈنگ بھی کی۔ وراٹ کو فیلڈر آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔ یہ روایت ہندوستانی ڈریسنگ روم میں فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے ورلڈ کپ کے دوران شروع کی تھی۔ کوہلی کو پہلے اور آخری میچ میں ‘فیلڈر آف دی میچ’ منتخب کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے، جس میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران ٹی دلیپ بتاتے ہیں کہ فائنل میچ میں کون فیلڈر آف دی میچ بنا۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کی کافی تعریف کی اور انہیں فیلڈر آف دی میچ قرار دیا۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ نے وراٹ کے میں میڈل پہنایا۔ وراٹ کوہلی میڈل جیتنے والے پہلے اور آخری کھلاڑی بن گئے۔ ویڈیو میں ورلڈ کپ کے آغاز سے فائنل تک کے کھلاڑیوں کو دکھایا گیا ہے جنہیں فیلڈر آف دی میچ کے طور پر منتخب کیا گیا۔


ویڈیو میں دلیپ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وراٹ کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اپنے لئے ایک بہترین معیار قائم کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ وراٹ گراؤنڈ پر جا کر اپنا کام کرتے ہیں، وہ دوسروں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا سے ورلڈ کپ فائنل ہارتے ہی کلدیپ یادو کے گھر کیوں بھیجنی پڑ گئی پولیس؟ جانئے وجہ

یہ بھی پڑھئے: دیکھا نہیں جارہا تھا حال… کوچ راہل دراوڑ نے بتایا ہار کے بعد ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا منظر

وراٹ کوہلی فائنل ہارنے کے بعد جذباتی ہو گئے۔ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے اپنے آنسو چھپانے کے لئے ٹوپی کا استعمال کیا۔ وہ ٹوپی میں منہ چھپاکر گراونڈ سے باہر گئے۔ تاہم بعد میں اہلیہ انوشکا شرما اپنے شوہر کوہلی کو تسلی دیتی نظر آئیں۔ وراٹ اور انوشکا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

آسٹریلیا سے ورلڈ کپ فائنل ہارتے ہی کلدیپ یادو کے گھر کیوں بھیجنی پڑ گئی پولیس؟ جانئے وجہ

لکھنو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ احمد آباد میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ہندوستان کی شکست کے بعد ایک طرف جہاں اسٹیڈیم میں موجود تماشائی ناراض نظر آئے تو دوسری جانب ٹی وی اور موبائل پر میچ دیکھنے والے شائقین کا بھی غصہ پھوٹ پڑا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس بھی چوکس ہوگئی۔

جیسے ہی ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہاری، فوری طور پر اسپن گیند باز کلدیپ یادو کے گھر پولیس بھیجنی پڑگئی ۔ یوپی پولیس کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کانپور کے ڈیفنس کالونی میں واقع کلدیپ یادو کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔ ان کے گھر کے باہر پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ پولیس کی جپسی بھی مسلسل گشت کر رہی ہے۔

جاجمئو کے انسپکٹر اروند سسودیا نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس کو کلدیپ یادو کے گھر بھیجا گیا تھا۔ اب تک کسی قسم کے مظاہرے یا ہنگامہ آرائی کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، لیکن ہم اپنی طرف سے پوری طرح چوکس ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما سمیت پانچ لیجنڈ کھلاڑی ہار کے ساتھ وداع، ہندوستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا اب نہیں ملے گا موقع، نہیں بدل سکے تاریخ

یہ بھی پڑھئے: World Cup Final: ٹیم انڈیا پر بھاری پڑا ایک ہی کھلاڑی، چھ مہینے میں چھینا دو خطاب، روہت شرما کا خواب پھر ٹوٹا

کانپور پولیس کے مطابق کلدیپ یادو کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی سیکورٹی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ تاہم پولیس اہلکار اپنی جانب سے چوکس ہیں اور سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز ہی بنا سکی اور آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم سات اوورز باقی رہتے ہوئے ہی میچ جیت گئی۔

دیکھا نہیں جارہا تھا حال… کوچ راہل دراوڑ نے بتایا ہار کے بعد ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا منظر

نئی دہلی : سخت محنت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچی، جہاں اسے آسٹریلیا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ہندوستانی کھلاڑی اس شکست سے کافی مایوس ہیں۔ ٹرافی نہ جیتنے کا دکھ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں پر صاف نظر آرہا تھا۔ کپتان روہت شرما اور محمد سراج اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے جبکہ وراٹ کوہلی اپنی ٹوپی سے منہ چھپاکر گراؤنڈ سے باہر نکلے۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ جب ڈریسنگ روم پہنچے تو وہ وہاں کا منظر ان سے دیکھا نہیں جارہا تھا ۔ سب کے چہرے اترے ہوئے تھے۔ کھلاڑی کافی پریشان تھے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اب وہ کیا کریں۔

آسٹریلیا نے خطابی مقابلہ میں ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ راہل دراوڑ نے اعتراف کیا کہ کھلاڑیوں کی محنت پر پانی پھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں یہاں تک پہنچنے کے لئے کھلاڑیوں نے کئی مہینوں تک محنت کی۔ انہوں نے 12 سالہ خشک سالی کو ختم کرنے کے اتنے قریب آنے کے لئے سخت محنت کی تھی۔ شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا حال بے حال تھا ۔

راہل دراوڑ نے میڈیا سے کہا کہ ہاں، بالکل، وہ (روہت شرما) مایوس ہیں، جیسے ڈریسنگ روم میں کئی لڑکے ہیں۔ ڈریسنگ روم میں جس طرح کا ماحول تھا، وہ مجھ سے دیکھا نہیں جارہا تھا ۔ ایک کوچ کے طور پر اس کو دیکھنا کافی مشکل تھا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان لوگوں نے کتنی محنت کی ہے، انہوں نے کیا کیا ہے، کتنی قربانی دی ہے، تو یہ مشکل ہے ۔ میرا مطلب ہے ایک کوچ کے طور پر اسے دیکھنا مشکل ہے، کیونکہ آپ ان لڑکوں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: روہت شرما سمیت پانچ لیجنڈ کھلاڑی ہار کے ساتھ وداع، ہندوستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا اب نہیں ملے گا موقع، نہیں بدل سکے تاریخ

یہ بھی پڑھئے: World Cup Final: ٹیم انڈیا پر بھاری پڑا ایک ہی کھلاڑی، چھ مہینے میں چھینا دو خطاب، روہت شرما کا خواب پھر ٹوٹا

انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ دیکھنے کو ملے گا کہ انہوں نے کتنی کوشش کی ہے، ہم نے پچھلے مہینوں میں کتنی محنت کی ہے، ہم نے کس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے، لیکن ہاں یہ کھیل کا حصہ ہے، ایسا ہوتا ہے، اس دن بہتر ٹیم کو جیت ملی ہے ۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کو کیوں ملی ہار؟ کپتان روہت شرما نے بتائی وجہ، کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی : روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کا ورلڈ کپ 2023 جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں ہندوستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹریوس ہیڈ 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مارنس لیبوشین 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہیڈ اور لیبوشین نے چوتھی وکٹ کے لئے 192 رنز کی شراکت داری کی۔ یہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ شکست کے بعد کپتان روہت شرما نے فائنل میں ٹیم کی خامیوں پر بات کی۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس کی بات کریں تو روہت اب تک ایک بھی خطاب نہیں جیت سکے ہیں۔ 2022 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023 میں ٹیم انڈیا کو پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہار ملی اور اب ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا۔ لیکن ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر 20 سے 30 رنز مزید بن جاتے۔ جب کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کھیل رہے تھے تو ہم 270 سے 280 رنز کے اسکور کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکے۔ ایک وقت آسٹریلیا کی 3 وکٹیں 47 رنز پر گر گئی تھیں، اس پر روہت نے کہا کہ 240 کے اسکور پر آپ کو لگاتار وکٹیں لینی پڑتی ہیں۔ لیکن ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین نے اچھی پارٹنرشپ کر کے ہم سے میچ چھین لیا۔

روہت شرما نے کہا کہ تیز گیند بازوں نے شروع میں 3 وکٹیں لے کر واپسی کی، لیکن ہمارے پاس ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کی شراکت داری کا کوئی جواب نہیں تھا۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بلے بازی آسان ہو گئی تھی، ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہم پچ کے حوالے سے بہانہ نہیں بنا سکتے۔ آسٹریلیا نے مڈل اوورز میں اچھا کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا پر بھاری پڑا ایک ہی کھلاڑی، چھ مہینے میں چھینا دو خطاب، روہت شرما کا خواب پھر ٹوٹا

یہ بھی پڑھئے: سنیل گواسکر، سچن تیندولکر سے لے کر شبھمن گل تک ، ورلڈ کپ فائنل میں سلامی بلے باز ہوئے فلاپ، نہیں چلا بڑے میچ میں بلا

خیال رہے ہے کہ یہ آسٹریلیا کا ون ڈے ورلڈ کپ کا چھٹا خطاب ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کا 13 واں سیزن تھا۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز نے دو دو جبکہ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ نے ایک ایک مرتبہ خطاب جیتا ہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری بار ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیتا تھا۔