ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران سنیما سے لے کر سیاست تک کی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ خود اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی اپنی اہلیہ گوری اور تینوں بچوں کے ساتھ میچ دیکھنے پہنچے تھے۔ میچ کے دوران شاہ رخ خان نے کچھ ایسا کیا جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ شاہ رخ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران شاہ رخ خان جس قطار میں بیٹھے تھے، اس میں ایک طرف بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ بیٹھے ہوئے تھے اور دوسری طرف مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے بیٹھی تھیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آشا بھوسلے اپنی چائے ختم کرنے کے بعد کپ رکھنے کے لئے ادھر ادھر دیکھنے لگتی ہیں، اس کے بعد ان کے پاس بیٹھے شاہ رخ خان نے ان کی طرف مڑے اور ان کے ہاتھ سے کپ لے لیا۔

شاہ رخ آشا بھوسلے سے کپ پلیٹ لینے کے بعد اپنی سیٹ سے اٹھے اور اسے رکھنے کے لئے آگے بڑھ گئے اور پھر اسٹاف کو دیدیا ۔ شاہ رخ خان کا یہ رویہ سبھی کا دل جیت رہا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے کئی لوگ شاہ رخ خان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔


آر پی جی گروپ کے چیئرمین اور معروف صنعت کار ہرش گوئنکا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شاہ رخ خان کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ‘میں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کے دوران جو واحد دل کو سکون دینے والا منظر دیکھا وہ یہ تھا…’ ایک یوزر نے لکھا: ‘اسے کہتے ہیں کلاس… اپنے بڑوں کا احترام کرنا کسی کو شاہ رخ خان سے سیکھنا چاہئے…’

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا سے ورلڈ کپ فائنل ہارتے ہی کلدیپ یادو کے گھر کیوں بھیجنی پڑ گئی پولیس؟ جانئے وجہ

یہ بھی پڑھئے: دیکھا نہیں جارہا تھا حال… کوچ راہل دراوڑ نے بتایا ہار کے بعد ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا منظر

وشیش نام کے ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا: ‘شاہ رخ خان اس بات کی مثال ہیں کہ کوئی اتنا بڑا ہوکر بھی اتنی انکساری کیسے کرسکتا ہے۔’