Tag Archives: Shoaib Akhtar

پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر کا بڑا بیان، کہا: وراٹ کوہلی اگر ہمارے دور میں ہوتے تو….

نئی دہلی : وراٹ کوہلی موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وراٹ نے پچھلے وقت میں جو کچھ کیا ہے وہ بہت کم کھلاڑی کر پاتے ہیں۔ حال ہی میں ورلڈ کپ 2023 میں انہوں نے ون ڈے میں 50 سنچریاں بنا کر سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وراٹ کوہلی ہمارے دور میں ہوتے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا۔

شعیب اختر نے اے این آئی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’آج کے وقت میں سچن تیندولکر کے پاس کافی رنز ہیں۔ وہ رکی پونٹنگ، برائن لارا، وسیم اکرم اور شین وارن کے ساتھ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اگر وراٹ کوہلی ہمارے دور میں ہوتے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا‘‘۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ’’ انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا۔ لیکن ابھی کے مقابلے اس وقت بھی اتنے ہی رنز بناتے ، جتنے اب تک انہوں نے بنائے ہیں، لیکن اس دور میں وسیم اکرم کو کھیلنا آسان نہیں ہوتا ۔ وراٹ وراٹ ہیں ، وہ اس صدی کے عظیم بلے باز ہیں ۔ ہم اس دور اور اس دور کا موازنہ نہیں کرسکتے، میں چاہتا ہوں کہ وہ 100 سنچریاں لگائیں‘‘ ۔

یہ بھی پڑھئے: ثانیہ مرزا کا کھیل سے لے کر شادی تک رہا تنازع، اس بات پر تو ہوا تھا جم کر ہنگامہ

یہ بھی پڑھئے: انتہائی خوبصورت ہیں پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی نئی اہلیہ ثنا جاوید، دیکھئے تصاویر

وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد سے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں نہیں کھیلے تھے۔ وراٹ نے حال ہی میں ہوئے افغانستان کے خلاف پہلا T20 میچ کسی وجہ سے نہیں کھیلے تھے ۔ دوسرے میچ میں انہوں نے 16 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسرے میچ میں بھی وراٹ کے بلے سے کوئی بڑی اننگز نظر نہیں آئی۔

وراٹ اب ٹی 20 کرکٹ میں آئی پی ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ کیونکہ ہندوستان کو اب ورلڈ کپ 2024 سے پہلے کوئی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز نہیں کھیلنی ہے ۔

آسڑیلیاکےخلاف ورلڈ کپ فائنل پرشکست پرشعیب اختربرہم۔کہا۔ٹیم انڈیا میں دلیری کی رہ گئی کمی

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ٹیم انڈیا کے فلاپ ہونے پر شعیب اختر نے اپنی رائے دی ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں خوف کو اپنے اوپر حاوی کرکے کھیلا اور یہ بھی کہا کہ انڈیا کو بہتر پچ تیار کرنی چاہیے تھی۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے ‘روہت بریگیڈ’ کی دو خامیوں کو بھی بے نقاب کردیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 50ویں اوور کی آخری گیند پر 240 رنز بنا کر پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :

شعیب اختر نے کیا کہا؟

شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ ٹیم انڈیا میں دلیری کی کمی رہ گئی ہے۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کن میچ کے لیے تیز اور اچھال والی پچ تیار نہیں کی۔ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم انڈیا کے بارے میں ردعمل کا اظہار کیا۔

ہندوستان، قسمت کی وجہ سے فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔ وہ اپنے شاندار کھیل کے بل بوتے پر فائنل میں پہنچے۔ تاہم، میں میچ کے لیے استعمال کی گئی پچ سے مایوس ہوں۔ میرے خیال میں ہندوستان کو بہتر پچ تیار کرنی چاہیے تھی اور ڈرپوک سوچ کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ اگر پچ پر زیادہ اچھال اور رفتار ہوتی تو ٹاس اتنا بڑا کردار ادا نہ کرتا۔

ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی۔ کے ایل راہول (66) اور ویراٹ کوہلی (54) کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستانی ٹیم نے 240 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے 47 رنز بنائے۔ورلڈ کپ 2023 کے فائنل ٹیم انڈیا کی بولنگ مایوس کن رہی کیونکہ اسے 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب اختر نے کہا کہ’’ میں ہندوستان کو ورلڈ کپ فائنل کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ٹیم انڈیا کے لئے اس کارنامے کو حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔ وہ دوسری ٹیموں کو شکست دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ بدقسمتی سے وہ ایسے میچوں میں ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ پچھلے 12 سالوں میں ہم نے انہیں فائنل تک آتے دیکھاہے اور قسمت ہندوستانی ٹیم کا ساتھ نہیں دیتی۔

بزرگ کی ایسی طوفانی گیندبازی دیکھ کر چونکے شعیب اختر، کہا’ڈھونڈ کر لاؤ‘۔ دیکھیں ویڈیو

کرکٹ میں رفتار کے سوداگر مانے جانے والے پاکستانی سابق تیز گیند باز شعیب اختر سوشل میڈیاپر کافی سرگرم ہیں، لگاتار کوئی نہ کوئی پوسٹ ڈال کر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ایک بزرگ تیز گیندبازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اور شعیب ان کی گیندبازی سے کافی متاثر نظر آئے۔ اس لیئے انہوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ارے واہ! 100 کی عمر میں 100 میل فی گھنٹہ، میں ان سے ملنا چاہوں گا، ڈھونڈ کے لائے کوئی۔ بتادیں کہ ویڈیو میں ایک بزرگ تیز دوڑتے ہوئے آرہے ہیں اور گیندبازی کررہے ہیں۔


دھیان سے دیکھنے پر یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بزرگ کا ایکشن شعیب اختر کی طرح ہی ہے۔ شعیب بھی اس عمر میں گیندبازی کو لے کر ان کے جذبے سے کافی متاثر ہوئے۔ بتادیں کہ شعیب اختر دنیا کے سب سے تیز گیندباز ہیں۔ ان کے نام ورلڈ کرکٹ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

بمراہ کو ان کے انوکھے ایکشن سے ہوا نقصان، سابق انڈیز کرکٹر نے صرف یہ میچ کھیلنے کی دی صلاح

شعیب اختر ورلڈ کرکٹ میں ایسے گیندباز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اپنی تیز رفتار والی گیندوں سے مخالف بلے بازوں کو پریشان کردیا کرتے تھے۔ اب فی الحال میں ہندوستانی نوجوان گیند باز عمران ملک، پھر اینرک نورکیا، لاکی فرگیوسن جیسے گیندباز اپنی گیندبازی سے عالمی کرکٹ میں تہلکہ مچا رہے ہیں۔ ایسے میں امید ہے کہ آگے آنے والے وقت میں یہ گیندباز فاسٹ بالنگ کے شاندار مثال پیش کریں گے۔

T20 WC 2022: شعیب اختر کا متنازع ٹویٹ ہوا وائرل، ہندوستانی فینس نے لگائی لتاڑ، جانئے پورا معاملہ

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلہ میں پاکستان کے خلاف جیت ملی ۔ دیوالی سے پہلے ملی اس دلچسپ جیت سے ملک میں جہاں خوشی کا ماحول دوگنا ہوگیا تو وہیں نزدیکی مقابلہ میں ملی شکست کے بعد پاکستان میں مایوسی چھاگئی ۔ گرین ٹیم کے سابق کرکٹرز اور صحافی ہندوستان کے خلاف ملی اس ہار کو ہضم نہیں کرپا رہے ہیں اور نواز کے ذریعہ پھینکے گئے آخری اوور کی چوتھی گیند کو امپائر کے ذریعہ نو بال دئے جانے کی تنقید کررہے ہیں ۔

حیرانی والی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر بھی امپائر پر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔ اختر نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : امپائر بھائیو، آج رات غور و خوض کرنے کیلئے آپ کیلئے کھانا ۔ شعیب اختر کی اس پوسٹ پر ہندوستانی فینس اب انہیں ٹرول کررہے ہیں ۔


ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: سر سر سر ۔۔۔۔۔۔


ایک اور لکھا : دیکھئے یہ ویڈیو اور امپائر کا رد عمل


وہیں ایک اور نے لکھا : برائے کرم شکایت کرنا بند کریں، یہ ایک نو بال تھی ۔

یہ بھی پڑھئے: سہواگ نے پاکستانی گیند باز نواز کی لگائی جم کر کلاس ، کہی یہ بڑی بات، جانئے پورا معاملہ

یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کی پاکستان کے خلاف شاندار اننگز، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

بتادیں کہ میلبورن میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرلیا۔ ٹیم کے لئے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں میں 82 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی ۔

وراٹ کوہلی کو پاکستانی کھلاڑیوں نے دل کھول کر دی مبارکباد، پیاردیکھ کر آپ بھی کو بھی آجائے گا پیار

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) آخر کار 1021 دنوں کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری لگانے میں کامیاب رہے۔ حالانکہ کنگ کوہلی کو اس سنچری کے لئے 83 اننگوں کا انتظار کرنا پڑا، لیکن جب ان کے بلے سے یہ سنچری اننگ نکلی تو دیکھنے کے لائق تھی۔ اسٹار بلے باز نے ایشیا کپ کے آخری مقابلے میں افغان ٹیم کے خلاف میدان کے چاروں طرف بہترین شاٹس لگائے۔ اس عمدہ اننگ کے دوران انہوں نے 61 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 200.00 کی اسٹرائیک ریٹ سے 122 رنوں کی ناٹ آوٹ سنچری اننگ کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 12 چوکے اور 6 بہترین چھکے نکلے۔

وراٹ کوہلی کی اس عمدہ اننگ سے ہرکوئی خوش ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان کی طرف سے بھی اس سنچری اننگ کے لئے انہیں مبارکبادیاں مل رہی ہیں، جو کچھ اس طرح ہیں۔

عماد وسیم (Imad Wasim):

وراٹ کوہلی کی عمدہ سنچری اننگ کو دیکھ کر پاکستانی آل راونڈر کھلاڑی عماد وسیم (Imad Wasim) کافی خوش ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی نے کنگ کوہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے، ’سیارے کا بہترین کھلاڑی واپس آگیا ہے‘۔

 

وہاب ریاض (Wahab Riaz) 

پاکستانی تیز گیند باز وہاب ریاض (Wahab Riaz) نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے، ’کرکٹ ادھورا لگتا ہے وراٹ کوہلی کے رنوں کے بغیر۔ رن مشین کو واپس لے میں دیکھ کر اچھا لگا۔ کوہلی کے شو کا لطف اٹھایا‘۔

 

جنید خان (Junaid Khan)

وقار یونس (Waqar Younis)

احمد شہزاد (Ahmed Shehzad)

کامران اکمل (Kamran Akmal)

حسن علی (Hasan Ali)

بازد خان  (Bazid Khan)

 

محمد عامر (Mohammad Amir)

شعیب اختر (Shoaib Akhtar)

واضح رہے کہ اس سنچری اننگ سے پہلے وراٹ کوہلی کے بلے سے ان کی 70ویں سنچری بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈن میں نکلی تھی۔ اس مقابلے میں وہ 194 گیندوں میں 136 رن بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ گزشتہ کل افغان ٹیم کے خلاف سنچری لگاتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں وراٹ کوہلی کی سنچری کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ موجودہ وقت میں وہ سب سے زیادہ سنچری لگانے کے معاملے میں رکی پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے مقام پر قابض ہیں۔

شعیب اختر نے کیوں ماری تھی سوربھ گانگولی کی پسلیوں پر گیند؟ سنائی سازش کی پوری کہانی

نئی دہلی: ہندوستان-پاکستان کی ٹیمیں جب بھی کرکٹ میدان پر آمنے سامنے ہوتی ہے، تو صرف کرکٹ کا کھیل ہی نہیں ہوتا ہے، بلکہ سالوں پرانے قصے کہانیاں بھی تازہ ہوجاتی ہیں۔ ایک بار پھر یہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ میں مدمقابل ہونے والی ہیں۔ مقابلہ 28 اگست کو دبئی میں ہوگا۔ ایسے میں اس ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے آپ کو 23 سال پرانی ایسی ہی ایک کہانی سناتے ہیں۔ جب پاکستانی ٹیم نے سوربھ گانگولی کی پسلیاں توڑنے کی پوری پلاننگ کر لی تھی۔

یہ واقعہ ہے 1999 میں پاکستان کے ہندوستان دورے کا۔ اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان موہالی میں ایک مقابلہ ہوا تھا۔ اس میں شعیب اختر کی ایک شارٹ گیند سوربھ گانگولی کی پسلی میں لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ اب شعیب اختر نے بتایا ہے کہ یہ اچانک نہیں ہوا تھا، بلکہ پاکستانی ٹیم نے گانگولی کو زخمی کرنے کی ہی پلاننگ کی تھی اور اس کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی۔
شعیب اختر نے ایشیا کپ میں ہونے والے ہندوستان-پاکستان مقابلے سے متعلق اسٹار اسپورٹس کے خاص شو ‘Frenemies’ میں ویریندر سہواگ کو یہ کہانی سنائی۔ شعیب اختر نے کہا، ’ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے ہماری ٹیم میٹںگ ہوئی تھی، جس میں مجھے ٹیم منیجمنٹ نے کہا کہ آپ کو ہندوستانی بلے بازوں کے جسم پر گیند پھینکنی ہیں، جتنا ہوسکے، ان کے خلاف شارٹ گیند کا استعمال کرنا ہے۔ میں ہمیشہ ہی بلے بازوں کے سر اور پسلیوں پر ہی گیند کو ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ ہم نے گانگولی کی پسلیوں کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی تھی۔ ہم نے میچ سے پہلے ٹیم میٹنگ میں یہ طے کیا تھا کہ سوربھ گانگولی کی پسلیوں کو ٹارگیٹ کرنا ہے۔ مجھے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے یہ حکم ملا تھا کہ مجھے ہندوستانی بلے بازوں کو باڈی لائن گیند بازی کرنی ہے۔


ہندوستانی بلے بازوں کو شارٹ پچ گیند بازی کرنی تھی: شعیب

شعیب اختر نے مزید کہا، ‘جب مجھے ٹیم کی طرف سے حکم ملا تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا مجھے انہیں آوٹ نہیں کرنا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، نہیں تمہارے پاس رفتار ہے، تو تمہیں بس بلے بازوں کو مارنا ہے۔ انہیں کیسے آوٹ کرنا ہے یہ ہم پر چھوڑ دو۔

’گانگولی کو پہلے ہی یہ کہانی سنا چکا ہوں‘

اس کے جواب میں ویریندر سہواگ نے بھی مسکراتے ہوئے کہا، ’مجھے پورا یقین ہے کہ سوربھ گانگولی اس انٹرویو کو ضرور سن رہے ہوں گے‘۔ تب شعیب اختر نے سہواگ کو بتایا کہ وہ پہلے ہی گانگولی کو یہ بات بتا چکے ہیں۔ شعیب اختر نے مزید کہا، میں نے گانگولی کو تب بتا دیا تھا کہ ہمارا ارادہ تمہیں آوٹ کرنا نہیں تھا۔ ہمارا پلان تو بس تمہاری پسلیوں پر حملہ کرنا تھا اور میں نے اس لئے ایسی گیند بازی کی تھی۔

وراٹ کوہلی کی شادی پر کمنٹ کرنا شعیب اختر کو پڑا مہنگا، انوشکا شرما کے فینس نے ظاہر کیا غصہ

ممبئی: پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی بیٹی وامیکا کو لے کر خوب بحث جاری ہے۔ جب سے انوشکا کی بیٹی کی فوٹو وائرل ہورئی ہے لوگ اپنا اپنا ردعمل ڈے رہے ہیں۔ اس درمیان کوہلی کے کرکٹ پر بھی بحث کی جارہی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر (Shoaib Akhtar) بھی آگئے ہیں۔ انہوں نے وراٹ اور انوشکا کی شادی پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا، کہ وراٹ کو انوشکا سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جس کے بعد انہیں ان دونوں کے فینس خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ شعیب کو نصیحت نہ دینے کی صلاح دے رہے ہیں۔ انوشکا کے کئی فینس ان کی اس بات کو فضول اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر کے اس بیان پر سب لوگ اپنی رائے رکھ رہے ہیں اور ان کے اس بیان کی مذمت بھی کررہے ہیں۔


پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اے این آئی سے ایک بات چیت کے دوران کہا کہ اگر میں انڈیا میں ہوتا اور ایک تیز گیند باز ہوتا تو میں شادی نہیں کرتا۔ میں اپنی کرکٹ پر دھیان دیتا۔ یہ میری سوچ ہے۔ یہ کوہلی کا نجی فیصلہ ہے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو میں اپنے کرکٹ پر فوکس کرتا۔ پچھلے سال کوہلی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا انہوں نے ٹی-20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد انہیں ون ڈے کی کپتانی بھی کھونی پڑی تھی۔ اب انہوں نے ٹسٹ میچ کی بھی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ اس فیصلے پر سب کی الگ الگ رائے ہے لیکن شعیب کی رائے وراٹ اور انوشکا کے فینس کو پسند نہیں آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان پر ہورہی ہے تنقید
ایک یوزر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ان کے حساب سے کرئیر ہی سب کچھ ہے۔ آپ کے لئے لو لائف، فیملی، خوشیاں کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے لوگوں کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔ ایک جمی نامی یوزر نے وراٹ کے ریلیشن شپ کے بعد کے ریکارڈ کو سامنے رکھ دیا اور کہا کہ وراٹ کا کرئیر اُسی وقت بلندی پر تھا جب وہ انوشکا کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے۔

امیتابھ بچن کیلئے پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے مانگی دعا تو وراٹ کوہلی کو لوگوں نے کہیں بھدی باتیں!

پوری دنیا اس وقت کوروناوائرس سے جوجھ رہی ہے۔ ہندستان بھی اس بحران سے جوجھ رہا ہے۔ بالی ووڈ کے قدآور اداکار امیتابھ بچھ اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کووڈ (Covid-19) کی زد میں آگئے ہیں۔ امیتابھ بچن کو سنیچر کی دیر رات ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ 77 سال کے اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ اس کے بعد  امیتابھ بچن کے بیٹے اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کے شوہر اداکارابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan)  بھی  کووڈ-19 پازیٹو (Coronvairus Positive)  پائے گئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری بھی ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ جس کے بعد سے ہی سبھی ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے لگے۔
سابق ہندستانی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ مشکل رات ہے۔چیتن چوہان بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں اور بگ بی بھی۔ سر آپ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں۔
amitabh bachchan, coronavirus, Get Well Soon Sir, big b, cricket, sports news
بس پھر کیا تھا فینس کو ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی پر نشانہ سادھنے کا موقع مل گیا اور قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک فین نے لکھا کہ انہیں شعیب اختر سے کچھ سیکھنا چاہئے۔
amitabh bachchan, coronavirus, Get Well Soon Sir, big b, cricket, sports news
حالانکہ امیتابھ بچن کیلئے دعا مانگنے والے فینس میں کچھ لوگ ایسے بھی تے جنہوں نے وراٹ کوہلی  (Virat Kohli) پر نشانہ سادھنا شروع کردیا۔ دراصل بگ بی امیتاب بچن کی خبر خبر ملتے ہی پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختت ٹویٹ کرکے کہا امت جی آپ جلدہ سے ٹھیک ہوجائیں۔ پاکستان سے بھی آپ کے مداح دعا کررہے ہیں۔
amitabh bachchan, abhishek Bachchan, coronavirus, Get Well Soon Sir, big b, cricket, sports news
amitabh bachchan, abhishek Bachchan, coronavirus, Get Well Soon Sir, big b, cricket, sports news
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی جلد صحت یابی کیلئے عرفان پٹھان اور سریش رینا نے بھی دعا کی۔


بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال (Nanavati Hospital) میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ 77 سال کے اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ اداکار اب بھی اپنے کریئر میں کافی مصروف اور ٹویٹر پر ایکٹو رہتے ہیں۔ ہیں امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن  (Abhishek Bachchan) بھی  کووڈ-19 پازیٹو (Coronvairus Positive)  پائے گئے ہیں۔


ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ، آج مجھے اور میرے والد کو کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے۔ ہم دونوں کو کافی ہلکی علامات تھیں جس کے بعد ہمیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہم نے سبھی متعلقہ اتھارٹیز کو اس کے بارے میں جانکاری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ہماری فیملی اسٹاف کی جانچ بھی ہوچکی ہے۔ میں آپ ساے گزارش کرتا ہوں کہ آپ سبھی گھبرائیں نہیں اور امن بنائے رکھیں۔ شکریہ۔۔۔


اس کے علاوہ ابھیشیک نے جانکاری دی کہ بی ایم سی ہمارے رابطے میں ہے اور ہم ان کا پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں۔

وہیں ان کے  بعد ایشوریہ رائے بچن( Aishwarya Rai) ، آرادھیا رائے بچن(Aaradhya Rai Bachchan) اور جیا بچن (Jaya Bachchan) کی کورونا وائرس ٹیسٹ (coronavirus test) کی رپورٹس بھی آگئی ہے۔

نیوز 18 کو اسپتال کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ایشوریہ رائے بچن( Aishwarya Rai) ، آرادھیا رائے بچن(Aaradhya Rai Bachchan) اور جیا بچن (Jaya Bachchan)  کی کورونا وائرس ٹیسٹ  (coronavirus test) کی رپورٹس منفی(coronavirus negative)  آئی ہے۔ اس سے قبل امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو کوڈ 19 پازیٹو پایا گیا ہے۔ کوروناوائرس ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔

محمد کیف کے بیٹے نے ٹی وی پر دیکھا ہند۔پاک کا میچ، پاپا سے بولا۔ آسانی سے کر دیتے شعیب اختر کی پٹائی

نئی دہلی۔ جب بھی ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan)  کی ٹیمیں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو شائقین کی دھڑکنوں کا تیز ہونا عام بات ہے۔ کھلاڑیوں کے دباؤ کے بارے میں تو بات ہی کیا کریں۔ اور خاص طور پر اگر یہ مقابلہ ورلڈ کپ کے کسی میچ میں ہو تو پھر تو کیا کہنا ہے۔ اب ہندوستان۔ پاکستان میچ کی بات ہو اور دنیا کے تیزترین گیندباز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کا تذکرہ نہ ہو ، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ جب دنیا کا یہ تیزترین گیندباز لمبے رن سے دوڑتا ہوا گیند پھینکتا تھا ، تب بلے باز کے مانو پاؤں اکھڑنے لگتے تھے۔ لیکن اب ٹیم انڈیا کے بلےباز کے بیٹے نے کہا ہے کہ شعیب اختر کو مارنا آسان رہا ہو گا۔

دراصل ، یہاں بات کی جارہی ہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلےباز محمد کیف (Mohammad Kaif) اور ان کے بیٹے کبیر کی۔ ایسے میں جبکہ 14 اپریل تک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہندوستان میں نافذ ہے تو اسٹار اسپورٹس نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے بھارت پاکستان میچوں کو ٹیلی کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دس اوورز میں لٹا دئیے 72 رن

اسی کڑی کے تحت سال 2003 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کافی مہنگے ثابت ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے دس اوورز میں 72 رنز لٹا دئیے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ ہندوستانی بلے بازوں کے لئے شعیب اختر کی گیندوں کو کھیلنا ایک مشکل تجربہ رہا ہو ، لیکن محمد کیف کے بیٹے کا ماننا ہے کہ اختر کی پٹائی کرنا آسان رہا ہو گا ، کیوں کہ ان کی گیندوں میں کافی رفتار تھی۔


محمد کیف نے سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، شکریہ اسٹار اسپورٹس ، آخرکار بیٹے کبیر کو ہندوستان اور پاکستان کے مابین تاریخی میچ دیکھنے کو مل گیا۔ لیکن کبیر اپنے والد سے زیادہ متاثر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ شعیب اختر کی گیندوں مین زیادہ تیزی تھی اس لئے ان کی گیندوں پر رن بنانا آسان ہونا چاہئے تھا۔ آج کل کے بچے بھی…