Tag Archives: Mamata Banerjee

’ای وی ایم او کے ہے، اس کی چپ پر نظر رکھئے‘، ممتا بنرجی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر حملہ

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وی وی پی اے ٹی کے ساتھ ای وی ایم کے 100 فیصد ملاپ کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتا نے ایک قدم آگے بڑھ کر کارکنوں سے کہا کہ ای وی ایم او کے ہے، اس کی چپ پر نظر رکھئے۔ رات میں بی جے پی کے لوگ تالا توڑ کر ای وی ایم کی مشین بدل رہے ہیں، ان کی جگہ پر یہ بی جے پی کو ووٹ دی گئی مشینوں کو رکھ رہے ہیں ۔

اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ممتا بنرجی نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار دینے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری اور واضح جواب نہیں دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعداد و شمار دینے میں تاخیر پر سوالات اٹھائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ابتدائی اعداد و شمار اور حتمی اعداد و شمار میں فرق 6 فیصد ہے اور حتمی اعداد و شمار تاخیر سے دئے گئے ہیں۔ بی جے پی ریاست بھر میں ای وی ایم بدل رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی سپریم کورٹ نے ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے شبہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا  تھا کہ ای وی ایم “محفوظ” ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ اور جعلی ووٹنگ کو ختم کردیا ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے انتخابات میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ناکام امیدواروں کو ہر اسمبلی حلقہ میں پانچ فیصد ای وی ایم کی ‘مائیکروکنٹرولر چپ’ کی تصدیق کا مطالبہ کرنے کی اجازت دی۔

اس کے لیے ان امیدواروں کو کمیشن کو تحریری درخواست جمع کرانی ہوگی اور اس کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ نظام کے کسی بھی پہلو پر “آنکھ بند کرکے عدم اعتما کرنا” بے جا شک پیدا کر سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ووٹروں کو ‘VVPAT’ سلپس دینے سے مسائل پیدا ہوں گے اور یہ ناقابل عمل ہے اور غلط استعمال اور تنازعات کو جنم دے گا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی اور اور وہ آسنسول روانہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔

بتا دیں کہ وہ آسنسول ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جا رہی تھیں۔ جب ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے اندر جا رہی تھیں تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور لڑکھڑا کر گر گئیں۔ ان کے پاوں میں معمولی چوٹ آئی ہے۔


اس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ان کے سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کچھ دیر بعد درگاپور سے آسنسول کے لیے روانہ ہو گئیں۔

ٹی ایم سی ذرائع نے بتایا کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے اور وہ آسنسول میں پارٹی کی انتخابی ریلی میں شرکت کریں گی۔ بتادیں کہ وہ پہلے بھی کئی بار زخمی ہو چکی ہیں۔

24 ہزار اساتذہ کی نوکری بچانے کیلئے ممتا حکومت پہنچی سپریم کورٹ، کیا یہ بڑا مطالبہ

نئی دہلی: مغربی بنگال میں اساتذہ بھرتی گھوٹالہ معاملے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ 24 ہزار اساتذہ کی نوکری بچانے کے لیے بنگال کی ممتا حکومت نے سپریم کورٹ پہنچ کر کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت نے سپریم کورٹ سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا حکومت نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے اسکولوں میں بڑا خلا پیدا ہوجائے گا۔

مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تقریباً 24,000 تقرریوں کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے عرضی میں ریاستی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ ہائی کورٹ نے زبانی دلائل کی بنیاد پر ، ساتھ ہی ریکارڈ پر کسی بھی حلف نامہ کے فقدان میں من مانی طور پر تقرریوں کو منسوخ کر دیا۔ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کو ‘مکمل نظر انداز’ کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔ اس سے اسکولوں میں بہت بڑا خلا پیدا ہو جائے گا۔

در اصل کلکتہ ہائی کورٹ نے پیر کو مغربی بنگال میں ریاستی حکومت کے زیر انتظام اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں ریاستی سطح کے سلیکشن ایگزام-2016 (SLST) کے عمل کے ذریعے کی گئی تمام تقرریوں کو منسوخ کر دیا تھا ۔ ہائی کورٹ نے اساتذہ کی بھرتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 24 ہزار امیدواروں کو غیر قانونی بھرتیوں کے بعد ملنے والی تنخواہ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے خود ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور ان کی حکومت اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ وہیں مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) کے چیئرمین سدھارتھ مجمدار نے بھی پیر کو کہا کہ وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے 2016 میں اساتذہ کی بھرتی کے امتحان کے ذریعے کی گئی سبھی تقرریوں کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) کو بھی نئی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی۔

ممتابنرجی حکومت کوکلکتہ ہائی کورٹ سےبڑاجھٹکا،23ہزارسےزائداساتذہ کی تقرری کوکیامنسوخ

لوک سبھا انتخابات کے درمیان، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کو پیر (22 اپریل) کلکتہ ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا۔ عدالت نے سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں میں 2016 کے ریاستی سطح کے امتحان کے ذریعے بھرتی کیے گئے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تمام تقرریوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کی وجہ سے ریاست میں 2۳ ہزار سے زیادہ اساتذہ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دراصل، 2016 میں مغربی بنگال میں اسکول بھرتیوں میں بے ضابطگیاں دیکھی گئی تھیں۔ اس کے بعد درخواستیں اور اپیلیں دائر کی گئیں اور عدالت سے رجوع کیا گیا۔ اسکول بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی نے ریاست کے سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی اور مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) میں عہدوں پر فائز کچھ عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو اسکول بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

بنگال میں بیک وقت 23000 سے زائد اساتذہ کی نوکریاں ختم ہوگئیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ جس میں جسٹس دیبانگسو باساک اور جسٹس محمد شبیر راشدی شامل ہیں نے اسکول میں ملازمتوں کے لیے بھرتی کے عمل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی ریاست میں 23000سے زیادہ اساتذہ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تاہم عدالت نے ممتا حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں چھ ہفتوں کے اندر واپس کرے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

 

اسکول بھرتی اسکینڈل کیا ہے؟

مغربی بنگال میں ممتا حکومت نے 2016 میں اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کی تھی۔ اس بھرتی کے ذریعے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے اساتذہ کا انتخاب کیا جانا تھا۔ اسکولوں میں غیر تدریسی عملے کے لیے گروپ سی اور گروپ ڈی کیٹیگریز کے تحت نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا تھا۔ تاہم، یہ الزام لگایا گیا تھا کہ بھرتی کے لیے لیے گئے ٹیسٹ میں امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی او ایم آر شیٹس میں بے ضابطگیاں تھیں۔

بھرتی کے عمل میں بے قاعدگیوں کا معاملہ ایک بار پھر کلکتہ ہائی کورٹ پہنچا۔ اس حوالے سے عدالت میں کئی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن میں بھرتی کے عمل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو بھی ہدایت دی تھی کہ وہ بھرتی گھوٹالہ کی جانچ کرے۔ اس کے بعد تفتیشی ایجنسی نے دو ماہ میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد 20 مارچ کو سماعت مکمل ہوئی تھی اور آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی سنگین طور پر زخمی، ٹی ایم سی نے شیئر کی تصویر، کہا: دعا کریں

کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے ۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور سب لوگ ان کے لیے دعا کریں۔

ایس ایس کے ایم اسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق 69 سالہ ممتا بنرجی جنوبی کولکاتہ کے بالی گنج ضلع میں ایک تقریب سے لوٹنے کے فوراً بعد پھسل گئیں اور اپنے گھر کے فرنیچر سے ان کا سر ٹکرا گیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے انہیں علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

اسپتال میں داخل ممتا بنرجی بار بار گھر واپسی کی ضد کر رہی ہیں۔ ان کا قافلہ اسپتال میں تیار ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی گھر میں زخمی ہوئی ہیں، حالانکہ ابھی تک کوئی ٹھوس سرکاری اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کن تین ایشوز پر لوک سبھا الیکشن میں کئے جائیں گے ووٹ؟ ملک کے عوام نے بتایا

یہ بھی پڑھئے:  News18 Mega Opinion Poll: بہار میں اس بار بھی این ڈی اے کا جلوہ، 40 میں سے مل رہی اتنی سیٹیں

ممتا بنرجی کی چوٹ کی خبر ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹی ایم سی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ہماری چیئرپرسن ممتا بنرجی کو بڑی چوٹ لگی ہے۔ برائے کرم ان کے لئے دعا کریں ۔

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی تنہالڑے گی الیکشن، تمام 42 سیٹوں کے لئے امیدواروں کےناموں کااعلان:ممتا بنرجی

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کو لے کر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آرہا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی صدر ممتا بنرجی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ ممتا نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ایم سی بنگال میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔ ترنمول کانگریس نے آج مغربی بنگال کے لیے اپنے تمام 42 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ اعلان کولکاتا کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ سے کیا ہے۔

اس فہرست میں ایک کے بعد ایک سرپرائز ہے۔ تاہم، ممتا نے امیدوار کا اعلان کرنے کے لیے ابھیشیک بنرجی کو فون کیا۔ اس بار امیدواروں کی فہرست میں کئی سرپرائزز ہیں۔ اب تک انتخابات کے اعلان کے دن یا اگلے دن ترنمول لیڈر کالی گھاٹ میں ترنمول کانگریس کے دفتر سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے تھے۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔ ممتا بنرجی نے بریگیڈ ریلی کے اسٹیج سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیاہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ترنمول نے ریاست کے تمام 42 حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔اس فہرست میں سابق کرکٹر یوسف پٹھان کا نام بھی شامل ہے۔ یوسف پٹھان بہرام پور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ یوسف پٹھان کا مقابلہ کانگریس پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری سے ہوگا

اس سے ایک بات طے ہے کہ اب ریاست میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ترنمول ریاست میں تنہا الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ جیسا کہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی نے کئی دن پہلے کہا تھا۔

ممتا بنرجی نے اتوار کو کولکاتا کے مشہور بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ اس تاریخی میدان میں ترنمول کانگریس کی زبردست ریلی، جسے برطانوی نوآبادیاتی دور میں پریڈ گراؤنڈ کے طور پر قائم کیا گیا تھااس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جنوری 2019 میں ہونے والی میٹنگ کے بعد اس گراؤنڈ پر اتنے بڑے پیمانے پر پارٹی کی پہلی ریلی ہے۔ 2019 میں ہونے والی میٹنگ میں، 19 اپوزیشن جماعتوں کے رہنما یکجہتی کے اظہار میں اکٹھے ہوئے۔

نچلی سطح پر مضبوط تنظیم ہونے کے باوجود، 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، ترنمول کانگریس کی نشستوں کی تعداد 34 سے کم ہوکر 22 ہوگئی، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست میں 18 نشستیں جیت لیں۔ ترنمول ذرائع نے دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص بی جے پی سے بڑے انحراف کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریاست میں 2021 کے اسمبلی انتخابات کے بعد آٹھ ایم ایل ایز اور دو ایم پیز حکمراں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں

کیا ٹی ایم سی میں سب ٹھیک ہے؟ لوک سبھا الیکشن سے پہلے وزیر نے دیا استعفی، کئی لیڈروں کے تیور باغی

کولکاتہ : بی جے پی میں شامل ہونے اور شمالی کولکاتہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ٹی ایم سی کے باغی لیڈر اور ممتا حکومت میں وزیر تاپس رائے نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری طرف آج صبح ترنمول کانگریس کے دو لیڈران براتیا بسو اور کنال گھوش تاپس رائے سے ملنے پہنچے۔ اس کے باوجود تاپس نے اشارہ دیا کہ وہ اپنا فیصلہ بدلنے والے نہیں ہیں۔ کنال گھوش تقریباً دو گھنٹے تک تاپس رائے کے ساتھ بات کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر سدیپ بندھوپادھیائے اور تاپس رائے انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہوتے ہیں، تو آپ کس کی حمایت کریں گے؟

اس پر کنال گھوش نے جواب دیا کہ ‘دولہے راجا میں جونی لیور تھے’ یعنی دونوں طرف۔ قابل ذکر ہے کہ کنال گھوش بھی گزشتہ جمعہ سے باغی تیور میں ہیں اور انہوں نے شمالی کولکاتہ سے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندھوپادھیائے کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے کنال گھوش نے یہاں تک کہہ دیا کہ سدیپ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

یہی نہیں ناراض ہو کر کنال نے پارٹی کے ترجمان اور جنرل سکریٹری کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ ادھر آج اس ٹویٹ کو لے کر پارٹی کی طرف سے کنال کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وہیں کنال گھوش سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے گانا گایا اور کہا کہ وہ گانا سن رہے تھے، اس لیے ان کے پاس شو کاز نوٹس دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’ سبھی پارٹیوں کے آفس بدرپور کردیں‘،سنگھوی نے چیف جسٹس چندرچوڑ سے کیوں کہا ایسا

یہ بھی پڑھئے: آئندہ5سال میں ترقیاتی مہم کومزیدتیزی سے آگے بڑھایاجائیگا: وزیراعظم

قابل ذکر ہے کہ کنال گھوش ٹی ایم سی میں ابھیشیک بنرجی کے قریبی مانے جاتے ہیں اور سدیپ بندوپادھیائے ممتا بنرجی کی پسند ہیں۔ ایسے میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے کی یہ لڑائی کہیں ٹی ایم سی کو بھاری نہ پڑجائے ۔

I.N.D.I.A. اتحاد کی میٹنگ ختم، ممتا بنرجی نے وزیراعظم عہدہ کے امیدوار کیلئے ملکارجن کھڑگے کا نام پیش کیا

نئی دہلی : حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کی اتحادی جماعتوں کے اہم لیڈروں کی میٹنگ منگل کو ہوئی، جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی نے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کیلئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا نام تجویز کیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیگر لیڈروں نے بھی ممتا کی حمایت کی، لیکن کھڑگے نے کہا کہ ابھی انتخابات سامنے ہیں اور انہیں الیکشن جیتنے کے لئے کام کرنا ہے، پی ایم امیدوار بعد میں دیکھ لیں گے۔

میٹنگ میں اگلے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم، مشترکہ جلسہ عام اور از سر نو حکمت عملی بنانے سمیت کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اشوک ہوٹل میں منعقدہ اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جے ڈی یو سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور راجیو رنجن سنگھ، شیو سینا (یو بی ٹی) سے ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی محبوبہ مفتی، اپنا دل (کے) سے کرشنا پٹیل اور پلوی پٹیل اور کئی دیگر لیڈروں نے شرکت کی ۔

یہ میٹنگ حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مثبت ایجنڈا طے کرنے، سیٹوں کی تقسیم، نئی حکمت عملی بنانے اور مشترکہ جلسہ عام کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: گیانواپی مسجد:الہ آباد ہائی کورٹ سےمسلم فریق کو مایوسی کاسامنا، تمام پانچ درخواستیں مسترد

یہ بھی پڑھئے: اپوزیشن کے ہنگامہ پر بڑی کارروائی، لوک سبھا سے آج مزید 49 ممبران پارلیمنٹ معطل

وہیں میٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم سے پہلے ہم پارلیمانی حلقہ کے بارے میں فیصلہ کریں گے اور اگر معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو اتحاد کے لیڈر یہاں سے فیصلہ لیں گے۔ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے نام تجویز کئے جانے پر کھڑگے نے کہا کہ پہلے ہمیں جیتنا ہے، وزیر اعظم کون بنے گا، یہ بعد کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ممبران پارلیمنٹ ہی نہیں ہیں تو وزیراعظم کے عہدے کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے۔

ممتا بنرجی نے I.N.D.I.A اتحاد کو دیا جھٹکا، چھ دسمبر کی میٹنگ میں نہیں ہوں گی شامل، جانئے کیوں؟

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ کو اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے رابطہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دن شمالی بنگال میں ان کا ایک پروگرام پہلے سے طے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس بھی اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس ایسی کسی میٹنگ کے بارے میں ‘کوئی معلومات’ نہیں ہے۔

بی جے پی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کامیابی حاصل کی اور کانگریس کو شکست دے کر ہندی پٹی میں اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ تلنگانہ کانگریس کے لئے امید کی کرن بن کر ابھرا، جہاں اس نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹر سمیتی کو بے دخل کردیا۔ بہت سے لوگوں نے ان نتائج کو اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے کا سیمی فائنل بتایا ہے۔

اتوار کو تین ریاستوں میں پارٹی کی شکست کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اپوزیشن گروپ کی اگلی میٹنگ 6 دسمبر کو بلائی تھی۔ توقع ہے کہ میٹنگ میں اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ یہ میٹنگ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دئے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی یہ میٹنگ پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے بعد ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، دو پائلٹوں کی موت، حیدرآباد سے بھری تھی اڑان

یہ بھی پڑھئے: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: ٹھنڈ بہت دھیمی رفتار سے آرہی ہے، لیکن سیاسی گرمی تیزی سے بڑھ رہی: وزیراعظم مودی

26 اپوزیشن جماعتوں نے اگلے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے مقابلہ کرنے کے لئے ‘انڈیا’ اتحاد بنایا ہے۔ اب تک ‘انڈیا’ اتحاد کی تین میٹنگیں پٹنہ، بنگلورو اور ممبئی میں ہو چکی ہیں۔ ممبئی میں پچھے دنوں ہوئی میٹنگ میں اتحاد کے مستقبل کے پروگراموں کا خاکہ تیار کرنے کے لئے 14 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ رابطہ کمیٹی اپوزیشن اتحاد کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی

کولکتہ: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مغربی بنگال میں 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری اگلے تین سالوں میں کی جائے گی۔

کولکتہ میں جاری ساتویں بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں مکیش امبانی نے کہا کہ “ریلائنس بنگال کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ریلائنس نے اب تک بنگال میں تقریباً 45,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم اگلے تین سالوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کریں گے۔

20 ہزار کروڑ روپے کی یہ سرمایہ کاری ٹیلی کام، ریٹیل اور بائیو انرجی کے شعبوں میں کی جائے گی۔ امبانی نے کہا کہ ہم 5G کو ریاست کے ہر کونے تک لے جا رہے ہیں، خاص کر دیہی بنگال کو جوڑا جا رہا ہے۔ ہم نے بنگال کے بیشتر حصوں کا احاطہ کیا ہے۔

سردی میں کتنے نمبر پر چلانا چاہیے فریج؟ نہیں دیا دھیان تو کھانا خراب ہونا یقینی، 90 فیصد لوگ کرتے ہیں غلطی

پنجاب میں پرالی جلانے کے 634 نئے معاملے، ایک ہزار سے زائد ایف آئی آر درج

…تو زمین سوکھ جائے گی، پانی غائب ہو جائے گا: سپریم کورٹ نے کیوں اور کسے کیا خبردار، کہا- سیاست بھول جاؤ

اسرائیل اورحماس کےدرمیان معاہدے کودی گئی قطعیت،اسماعیل ہانیہ نےکہاجلدہوسکتی ہے جنگ بندی

کوروناویکسین سےنوجوانوں میں بڑھ گیاہےموت کاخطرہ؟ تحقیق کےبعد آئی سی ایم آرکی وضاحت

جیو کا نیٹ ورک ریاست کی 98.8 فیصد آبادی اور کولکتہ ٹیلی کام سرکل میں 100 فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔جیو کا مضبوط نیٹ ورک مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر روزگار کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کو فروغ دے گا۔

ریلائنس ریٹیل اگلے دو سالوں میں مغربی بنگال میں تقریباً 200 نئے اسٹور کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس وقت بنگال میں تقریباً 1000 ریلائنس اسٹور کام کر رہے ہیں جو بڑھ کر 1200 ہو جائیں گے۔

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی
مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی

مکیش امبانی نے کہا کہ سینکڑوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر اور بنگال کے تقریباً 5.5 لاکھ گروسری دکاندار ہمارے ریٹیل کاروبار سے وابستہ ہیں۔ نئے سٹورز کے کھلنے سے انہیں فائدہ ہو گا۔

بنگال کے بہت سے علاقائی برانڈز جیسے پربھوجی، مکھروچک، سٹی گولڈ، بسق فارم کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ریلائنس ریٹیل کے ذریعے ہم ان برانڈز کو پورے ملک میں لے جا رہے ہیں۔

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی
مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی

ریلائنس، ہندوستان کی سب سے بڑی بایو انرجی پروڈیوسر، اگلے تین سالوں میں 100 کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ لگائے گی۔ یہ پلانٹس 5.5 ملین ٹن زرعی باقیات اور نامیاتی فضلہ استعمال کریں گے۔ اس سے کاربن کے اخراج کو تقریباً 2 ملین ٹن کم کرنے میں مدد ملے گی اور سالانہ 2.5 ملین ٹن نامیاتی کھاد پیدا ہو گی۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ہم کسانوں کو بڑے پیمانے پر انرجی پلانٹ لگانے میں مدد کریں گے۔ اس سے وہ خوراک فراہم کرنے والے کے ساتھ توانائی فراہم کرنے والے بھی بن سکیں گے اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔