Tag Archives: West Bengal chief minister Mamata Banerjee

عوام خوش ہیں کہ مودی حکومت کے محض چند مہینے رہ گئے ہیں: ممتا بنرجی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ملک کے عوام خوش ہیں کہ مودی راج کو اب محض چند ماہ رہ گئے ہیں۔ تبدیلی آئے گی اور ملک کے عوام راحت کی سانس لیں گے۔ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر پارٹی ورکروں کی میٹنگ سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ میںنے سنا ہے کہ سرحد کی حفاظت کرنے والا بی ایس ایف سب سے زیادہ گائے اور کوئلے کا پیسہ کھاتا ہے۔ کوئلے کو کون کنٹرول کرتا ہے؟ سی آئی ایس ایف موجود ہے۔ گائے یوپی، ایم پی، راجستھان سے آتی ہیں۔ کیا یہ لوگ پیسے نہیں کھاتے؟

ہم میں سے بہت سے لوگ آج جیل میں ہیں۔ مگر ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لایا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے ورکروں سے کہا کہ علاقے میں یہ پیغام عام کر دیں کہ مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کرکے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ہم بنگال کے عوام کی آواز ہم بلند نہیں کرسکے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ 100 دن کے کام کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ہم سے پیسے لیتے ہیں اور پیسہ ہمارا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ لوگ صرف نام تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

Qatar News: جان بچانے کا موقع؟ موت کی سزا پانے والے 8 ہندوستانیوں کو دکھی امید کی کرن، قطر کی عدالت نے قبول کرلی یہ عرضی

کیا اسرائیل میں قید خاتون اسراء کو رہا کیا جائے گا؟ فلسطینی خواتین کا مانا جاتا ہے آئیکون

بابو کے نام پر اسٹڈیم کا نام رکھا جارہا ہے۔ میٹرو اسٹیشن کا رنگ گہرا ہو رہا ہے۔ ہمیں خطوط بھیج رہے ہیں۔ اس سے قبل ممتا بنرجی نے ٹیم انڈیا کے پریکٹس کا ٹی شرٹ زعفرانی کیئے جانے پر سخت تنقید کی تھی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کی سرحد پار سے مویشیوں اور کوئلے کی اسمگلنگ کا پیسہ کون کھاتا ہے؟ ذمہ داری مرکز کیوں نہیں لیتی ہے؟ ملک میں بے روزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ بینک کا کیا ہوگا؟

ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کے عوام بہت خوش ہیں کہ مودی حکومت کی زندگی صرف 3 ماہ ہے۔

بنگل گلوبل تجارتی کانفرنس کے بعد لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منعقد میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں صرف ساڑھے تین ماہ باقی ہیں۔ اس لیے ترنمول کانگریس کوئی وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔

ابھیشیک بنرجی نے آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے آج ورچوئل تقریر کی۔ تمام ممبران اسمبلی، ایم ایل اے، صدر، بلاک صدر اور پارٹی کے سبھی لیڈر اور کارکن موجود ہیں۔

ترنمول لیڈر نے میٹنگ میں کئی اہم ہدایات دیں۔ لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ممتا نے ایک بار پھر عوامی رابطہ پروگرام کا اعلان کیا۔ انتخابات سے پہلے مرکز کے خلاف ترنمول کا ایک ٹول 100 دنوں کے کام کے بقایا جات کی وصولی ہے۔

ممتا بنرجی نے تحریک کے نئے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا گروپ بندی سے اوپر اٹھ کر کام کریں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ہمارے چار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا ہے تو ہم ان کے 8 لوگوں کو جیل میں ڈال دیں گے۔

مرکزی حکومت میں کرپشن بہت بڑھ گئی ہے۔ 70 ہزار لوگ ملک چھوڑ گئے۔ جب آپ تشدد زدہ ماحول بناتے ہیں تو یہی حال ہوتا ہے۔مرکزی حکومت سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانتی ہے۔ میں نے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خود مرکزی حکومت سے بات کی مگر ہماری بات نہیں سنی گئی ہے۔ اس لئے ہمارے پاس تحریک چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی

کولکتہ: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مغربی بنگال میں 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری اگلے تین سالوں میں کی جائے گی۔

کولکتہ میں جاری ساتویں بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں مکیش امبانی نے کہا کہ “ریلائنس بنگال کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ریلائنس نے اب تک بنگال میں تقریباً 45,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم اگلے تین سالوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کریں گے۔

20 ہزار کروڑ روپے کی یہ سرمایہ کاری ٹیلی کام، ریٹیل اور بائیو انرجی کے شعبوں میں کی جائے گی۔ امبانی نے کہا کہ ہم 5G کو ریاست کے ہر کونے تک لے جا رہے ہیں، خاص کر دیہی بنگال کو جوڑا جا رہا ہے۔ ہم نے بنگال کے بیشتر حصوں کا احاطہ کیا ہے۔

سردی میں کتنے نمبر پر چلانا چاہیے فریج؟ نہیں دیا دھیان تو کھانا خراب ہونا یقینی، 90 فیصد لوگ کرتے ہیں غلطی

پنجاب میں پرالی جلانے کے 634 نئے معاملے، ایک ہزار سے زائد ایف آئی آر درج

…تو زمین سوکھ جائے گی، پانی غائب ہو جائے گا: سپریم کورٹ نے کیوں اور کسے کیا خبردار، کہا- سیاست بھول جاؤ

اسرائیل اورحماس کےدرمیان معاہدے کودی گئی قطعیت،اسماعیل ہانیہ نےکہاجلدہوسکتی ہے جنگ بندی

کوروناویکسین سےنوجوانوں میں بڑھ گیاہےموت کاخطرہ؟ تحقیق کےبعد آئی سی ایم آرکی وضاحت

جیو کا نیٹ ورک ریاست کی 98.8 فیصد آبادی اور کولکتہ ٹیلی کام سرکل میں 100 فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔جیو کا مضبوط نیٹ ورک مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر روزگار کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت کو فروغ دے گا۔

ریلائنس ریٹیل اگلے دو سالوں میں مغربی بنگال میں تقریباً 200 نئے اسٹور کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس وقت بنگال میں تقریباً 1000 ریلائنس اسٹور کام کر رہے ہیں جو بڑھ کر 1200 ہو جائیں گے۔

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی
مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی

مکیش امبانی نے کہا کہ سینکڑوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر اور بنگال کے تقریباً 5.5 لاکھ گروسری دکاندار ہمارے ریٹیل کاروبار سے وابستہ ہیں۔ نئے سٹورز کے کھلنے سے انہیں فائدہ ہو گا۔

بنگال کے بہت سے علاقائی برانڈز جیسے پربھوجی، مکھروچک، سٹی گولڈ، بسق فارم کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ریلائنس ریٹیل کے ذریعے ہم ان برانڈز کو پورے ملک میں لے جا رہے ہیں۔

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی
مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس: مکیش امبانی

ریلائنس، ہندوستان کی سب سے بڑی بایو انرجی پروڈیوسر، اگلے تین سالوں میں 100 کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ لگائے گی۔ یہ پلانٹس 5.5 ملین ٹن زرعی باقیات اور نامیاتی فضلہ استعمال کریں گے۔ اس سے کاربن کے اخراج کو تقریباً 2 ملین ٹن کم کرنے میں مدد ملے گی اور سالانہ 2.5 ملین ٹن نامیاتی کھاد پیدا ہو گی۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ہم کسانوں کو بڑے پیمانے پر انرجی پلانٹ لگانے میں مدد کریں گے۔ اس سے وہ خوراک فراہم کرنے والے کے ساتھ توانائی فراہم کرنے والے بھی بن سکیں گے اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔