مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ (News18)

’ای وی ایم او کے ہے، اس کی چپ پر نظر رکھئے‘، ممتا بنرجی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر حملہ

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وی وی پی اے ٹی کے ساتھ ای وی ایم کے 100 فیصد ملاپ کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتا نے ایک قدم آگے بڑھ کر کارکنوں سے کہا کہ ای وی ایم او کے ہے، اس کی چپ پر نظر رکھئے۔ رات میں بی جے پی کے لوگ تالا توڑ کر ای وی ایم کی مشین بدل رہے ہیں، ان کی جگہ پر یہ بی جے پی کو ووٹ دی گئی مشینوں کو رکھ رہے ہیں ۔

اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ممتا بنرجی نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار دینے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری اور واضح جواب نہیں دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعداد و شمار دینے میں تاخیر پر سوالات اٹھائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ابتدائی اعداد و شمار اور حتمی اعداد و شمار میں فرق 6 فیصد ہے اور حتمی اعداد و شمار تاخیر سے دئے گئے ہیں۔ بی جے پی ریاست بھر میں ای وی ایم بدل رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی سپریم کورٹ نے ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے شبہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا  تھا کہ ای وی ایم “محفوظ” ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ اور جعلی ووٹنگ کو ختم کردیا ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے انتخابات میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ناکام امیدواروں کو ہر اسمبلی حلقہ میں پانچ فیصد ای وی ایم کی ‘مائیکروکنٹرولر چپ’ کی تصدیق کا مطالبہ کرنے کی اجازت دی۔

اس کے لیے ان امیدواروں کو کمیشن کو تحریری درخواست جمع کرانی ہوگی اور اس کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ نظام کے کسی بھی پہلو پر “آنکھ بند کرکے عدم اعتما کرنا” بے جا شک پیدا کر سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ووٹروں کو ‘VVPAT’ سلپس دینے سے مسائل پیدا ہوں گے اور یہ ناقابل عمل ہے اور غلط استعمال اور تنازعات کو جنم دے گا۔