Tag Archives: Mallikarjun Kharge

آپ ہمارے آکسیجن، سپورٹ کریں ورنہ ہم …. بھارت جوڑو نیائے یاترا سے پہلے کھڑگے نے کس سے کہا

نئی دہلی: کانگریس کی اگلی بھارت جوڑو نیائے یاترا سے پہلے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بڑی اپیل کی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں میڈیا سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں ورنہ ہم ختم ہو جائیں گے۔ آپ ہمارے آکسیجن ہیں۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ 14 جنوری سے شروع ہونے والی یہ بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہو کر 15 ریاستوں سے گزرے گی۔ اس دوران کھڑگے نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کا لوگو اور نعرہ جاری کیا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انڈیا الائنس کے تمام اتحادیوں کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے، جہاں بھی ممکن ہوسکے گا وہ شامل ہوں گے۔ بتادیں کہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اس یاترا کی قیادت کریں گے۔ اس سفر کا نام ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘‘ ہے، جو ملک کی کل 15 ریاستوں سے گزرے گی۔ اس دوران راہل گاندھی اور کانگریس کی ٹیم 6700 کلومیٹر پیدل سفر کرے گی۔ بتایا گیا کہ سب سے طویل سفر اتر پردیش میں ہوگا، جہاں راہل 1074 کلومیٹر کا سفر کریں گے۔ اس دوران وہ 11 دنوں میں ریاست کے 20 اضلاع کا احاطہ کریں گے۔

کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا 14 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے امپھال، منی پور سے شروع ہوگی۔ منی پور کے بعد یہ ناگالینڈ، پھر آسام، اروناچل پردیش اور واپس آسام کے راستے میگھالیہ میں داخل ہوگی۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا پھر بنگال ، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور اتر پردیش، گجرات اور مہاراشٹر جائے گی۔ اس یاترا کے لیے کانگریس پارٹی نے INDI اتحاد کی سبھی جماعتوں کو بھی مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اس سے بچئے، آگے سے ایسا نہ ہو … جب وزیر اعظم مودی نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو دی ہدایت

یہ بھی پڑھئے: نیوی کےمارکوس کمانڈوزکاکارنامہ، ہائی جیک جہازپرمارا چھاپہ، تمام21ارکان کوکروایاآزاد

کہاں ۔ کتنے دن کی یاترا

بنگال میں 5 دن اور 7 اضلاع۔

بہار میں 4 دن اور 7 اضلاع۔

جھارکھنڈ میں 8 دن اور 13 اضلاع۔

چھتیس گڑھ میں 536 کلومیٹر، 5 دن اور 7 اضلاع۔

اتر پردیش میں 1074 کلومیٹر، 11 دن اور 20 اضلاع ۔

راجستھان میں 128 کلومیٹر، 1 دن اور 2 اضلاع۔

I.N.D.I.A. اتحاد کی میٹنگ ختم، ممتا بنرجی نے وزیراعظم عہدہ کے امیدوار کیلئے ملکارجن کھڑگے کا نام پیش کیا

نئی دہلی : حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کی اتحادی جماعتوں کے اہم لیڈروں کی میٹنگ منگل کو ہوئی، جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتا بنرجی نے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کیلئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا نام تجویز کیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیگر لیڈروں نے بھی ممتا کی حمایت کی، لیکن کھڑگے نے کہا کہ ابھی انتخابات سامنے ہیں اور انہیں الیکشن جیتنے کے لئے کام کرنا ہے، پی ایم امیدوار بعد میں دیکھ لیں گے۔

میٹنگ میں اگلے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم، مشترکہ جلسہ عام اور از سر نو حکمت عملی بنانے سمیت کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اشوک ہوٹل میں منعقدہ اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جے ڈی یو سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور راجیو رنجن سنگھ، شیو سینا (یو بی ٹی) سے ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی محبوبہ مفتی، اپنا دل (کے) سے کرشنا پٹیل اور پلوی پٹیل اور کئی دیگر لیڈروں نے شرکت کی ۔

یہ میٹنگ حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے پس منظر میں ہوئی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مثبت ایجنڈا طے کرنے، سیٹوں کی تقسیم، نئی حکمت عملی بنانے اور مشترکہ جلسہ عام کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: گیانواپی مسجد:الہ آباد ہائی کورٹ سےمسلم فریق کو مایوسی کاسامنا، تمام پانچ درخواستیں مسترد

یہ بھی پڑھئے: اپوزیشن کے ہنگامہ پر بڑی کارروائی، لوک سبھا سے آج مزید 49 ممبران پارلیمنٹ معطل

وہیں میٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم سے پہلے ہم پارلیمانی حلقہ کے بارے میں فیصلہ کریں گے اور اگر معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو اتحاد کے لیڈر یہاں سے فیصلہ لیں گے۔ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے نام تجویز کئے جانے پر کھڑگے نے کہا کہ پہلے ہمیں جیتنا ہے، وزیر اعظم کون بنے گا، یہ بعد کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ممبران پارلیمنٹ ہی نہیں ہیں تو وزیراعظم کے عہدے کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے۔