Tag Archives: Australia

IND vs AUS World Cup Final: آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت

احمد آباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جلد ہی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ 2 بار کی چمپئن ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 5 بار کی سابق چمپئن آسٹریلیا سے ہے۔ ٹیم انڈیا 12 سال بعد ٹائٹل جیتنے کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ ہندوستانی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ایک نئے ریکارڈ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل کے لیے اسٹیج مکمل طور پر تیار ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ 1 لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کی اسٹیڈیم پہنچنے کی توقع ہے۔ ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا تھا۔ ٹیم انڈیا فائنل معرکے کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے اور ٹاس بھی ہو چکا ہے۔

آسٹریلیا نے جیتا ٹاس، ٹیم انڈیا کو بیٹنگ کے لیے بلایا
ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا ہے۔ کینگرو ٹیم نے اس میچ میں رنز کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان روہت شرما کی ٹیم آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینا چاہے گی۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

World Cup Final: نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ بنانے کے لیے گجرات کے اس گاؤں سے آتی ہے مٹی، بے حد خاص ہے وجہ

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون
ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

IND vs AUS: کب، کہاں اور کیسے دیکھیں ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل لائیو؟ جانئے مکمل تفصیلات

نئی دہلی: ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2023 (World cup 2023) کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ آج 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس کے لیے تیار ہیں۔ محمد شامی، وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے اس سال ورلڈ کپ جیتنے کا پورا امکان ہے۔ فائنل میچ سے پہلے جانئے کہ آپ اس زبردست میچ سے کہاں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کا فائنل میچ موبائل پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ یہ میچ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار (Disney Plus Hotstar) ایپ پر مفت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، اگر آپ لیپ ٹاپ صارف ہیں تو آپ کو ہاٹ اسٹار پر میچ دیکھنے کے لیے پیسے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ آپ اسٹار اسپورٹس چینل کے ذریعے آف لائن اس میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس تقریباً ہر زبان میں میچ نشر کرتا ہے۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

20 سال پرانا بدلہ لینا چاہے گی ٹیم انڈیا
سال 2003 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا۔ تب کینگرو ٹیم نے کپتان رکی پونٹنگ کی 140 رنز کی دھماکہ خیز ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں پر 359 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم صرف 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اس طرح ہندوستان فائنل میچ جیتنے سے محروم رہا۔ ہندوستان اس کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون اس طرح ہو سکتی ہے:

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

IND vs AUS Final: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میں گھماسان، 20 سال پرانا حساب برابر کرنے کا موقع

نئی دہلی: بالآخر وہ تاریخ آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 (ICC Cricket World Cup) کا فائنل آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا (IND vs AUS) دنیا کی دو بہترین ٹیمیں آج دوپہر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم (Narendra Modi Stadium) میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ ٹیم انڈیا جیت کے رتھ پر سوار ہے۔ مسلسل 10 میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے عروج پر ہیں۔ روہت اور ان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار فائنل میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ دونوں سال 2003 میں آمنے سامنے ہوئے تھے جب جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں کینگرو ٹیم نے ہندوستان کو 125 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا اپنے 12 سال سے جاری ٹائٹل کی خشک سالی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان نے آخری بار سال 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پھر مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم نے ہندوستان کو 28 سال بعد ون ڈے میں عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

روہت شرما کیا بدلیں گے ورلڈ کپ کی تاریخ؟ کوئی بھی ہندوستانی کپتان نہیں کرسکا ایسا، دھونی بھی رہ گئے پیچھے

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

کوہلی بنا چکے ہیں 711 رن
رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 711 رن بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں محمد شامی نے اب تک شاندار بولنگ کی ہے۔ شامی نے 6 میچوں میں 23 وکٹیں لے کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ وراٹ اور شریاس نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 537 رن کی شراکت داری کی ہے۔ شریاس آئیر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر خود کو پلیئر آف دی سیریز کی دوڑ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت اس کے بلے باز اور گیند باز بہترین فارم میں ہیں۔

ہندوستان کی ممکنہ الیون: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

آسٹریلیا کی ممکنہ الیون: ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

شمیع کی بال بنی بلیٹ، بلے باز کے اڑادئیے ہوش، اتنے فٹ دور جا کر گرا اسٹمپ، دیکھیں ویڈیو

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن ٹاس جیت کر بلے باز کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم نے 4 وکٹ کھو کر 255 رن بنالیے ہیں۔ پہلے دن ہندوستان کی طرف سے 2 وکٹ محمد شمیع نے چٹکائے وہیں روچندرن اشون و رویندر جڈیجہ کو 1-1 وکٹ ملا ہے۔ محمد شمیع نے دونوں ہی وکٹ بولٹ کر کے لیے ہیں۔ پہلے شمیع نے آسٹریلیا کے سب سے خطرناک بلے باز مارنس لابوشان کو 3 کے اسکور پر پویلین واپس بھیجا اور اس کے بعد ان کی گولی کی رفتار سے آتی ہوئی گیند نے پیٹر ہینڈسکامب کے بھی ہوش اڑادئیے۔ گیند انہیں چکما دیتے ہوئے اسٹمپ میں جا لگی اور اسٹمپ بھی ہوا میں غوطے کھاتے ہوئے کافی دور جاگرا۔ جس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

ہندوستان کو دلائی تھی بڑی راحت
اس سے پہلے شمیع نے آسٹریلیا کے سب سے مضبوط بیٹسمین میں سے ایک مارنرس لابوشان کو بولڈ کر کے ہندوستان کو بڑی راحت پہنچائی تھی۔ لابوشین صرف 3 رنوں پر ہی آوٹ ہوگئے۔ وہیں، جس گیند پر شمیع نے لابوشین کو بولڈ کیا وہ گیند ہوا میں تیری ہوئی نظر آئی، جسے آسٹریلیائی بیٹسمین سنبھال نہیں پائے ۔ حالانکہ بلے پر گیند لگ کر اسٹمپ کے اندر گھسی تھی۔ جس سے لابوشین خود سے کافی ناراض بھی دکھائی دئیے۔


یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیاچوتھا ٹیسٹ: نریندرمودی اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کاملاجلاردعمل

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کا کھیل ختم! WTC Final میں پہنچ چکا ہے ہندوستان، تجربہ کاروں نے دی خوشخبری

ٹیم انڈیا کا جیتنا ہے ضروری

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستان کے لیے یہ ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس سے قبل کھیلی گئی سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں سے پہلے دو میچ ہندوستان نے جیتے تھے اور تیسرا آسٹریلیا نے جیتا تھا۔اس طرح سیریز 2-1 کے مارجن پر کھڑی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سیریز کا نتیجہ بھی طے کرے گا، اگر ہندوستانی ٹیم میچ جیت جاتی ہے تو سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کر لے گی۔ اگر آسٹریلیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔ دوسری طرف، اگر یہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو بھی جاتا ہے، تو ہندوستانی ٹیم سیریز 2-1 سے جیت لے گی۔

آسٹریلیا کے طوفانی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ڈبل سنچری پڑی مہنگی، سہارا لے کر میدان سے جانا پڑا باہر

نئی دہلی : آسٹریلیائی ٹیم میلبورن کرکٹ گراونڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہی آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ڈبل سنچری بنادی، لیکن یہ ڈبل سنچری وارنر کو ہی بھاری پڑ گئی ۔ دراصل وارنر نے ڈبل سنچری بنانے کے بعد کافی پرجوش انداز میں اس کا جشن منایا ۔ اس جشن کی وجہ سے وہ خود کو ہی زخمی کر بیٹھے اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا ۔ سوشل میڈیا پر وارنر کے اس جشن اور خود کو زخمی کرنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔

ڈیوڈ وارنر اپنے خراب فارم کو لے کر پچھلے کافی وقت سے تنقید کا سامنا کررہے تھے۔ خراب فارم کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ تک لینے کا مشورہ دیا جارہا تھا ۔ ٹیم میں ان کی جگہ پر بھی سوالات اٹھائے جارہے تھے ، لیکن اب انہوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکر ناقدین کا منہ بند کردیا ۔ وارنر نے میچ میں 254 گیندوں میں 16 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے ۔ 200 رنز کا ہندسہ چھوتے ہی وارنر اس کا جشن منانے لگے ۔


ڈبل سنچری بنانے کے بعد ڈیوڈ وارنر جذباتی ہوگئے ۔ وہ خوشی سے جھوم اٹھے ۔ سب سے پہلے وہ میدان پر ہی اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور چیخنے لگے ۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے ہوا میں اچھل کر بھی جشن منایا، جو وارنر کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوا،  کیونکہ انہوں نے اس کے بعد اپنی ران کے پچھلے حصے کو پکڑ لیا ۔ اس کے بعد میدان پر میڈیکل ٹیم آئی ۔ دراصل وہ پہلے سے ہی اینٹھن سے متاثر تھے۔ انہوں نے پوری اننگز میں بلے بازی کی اور جشن نے ان کے درد کو مزید بڑھا دیا ۔ اس کے بعد ان کے ساتھی اور میڈیکل ٹیم انہیں سہارا دے کر میدان سے باہر لے گئی ۔ اس دوران ڈیوڈ وارنر اتنا تڑپ رہے تھے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔

بتادیں کہ ڈیوڈ وارنر اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے ۔ اس دوران ڈبل سنچری بناکر انہوں نے تاریخ رقم کردی ۔ وہ انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ کے بعد اپنے 100 ٹیسٹ میچ میں 200 رنز بنانے والے تاریخ کے صرف دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ حالانکہ اپنی سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریارڈز بھی توڑ تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم ہندوستان آئے گی یا نہیں؟ نئے PCB چیئرمین نے دیا یہ جواب

یہ بھی پڑھئے: اتنا بڑا نام پھر پھی ادھوری ہے یہ خواہش ….. پھر اتنے قریب پہنچ کر چوک گئے بابر اعظم

آسٹریلیا کی طرف سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 14 ویں کرکٹر بنے وارنر سے پہلے سابق کپتان رکی پونٹنگ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی بنے تھے ۔ پونٹنگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جنوری 2006 میں سڈنی میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔

Women’s World Cup 2022 :میچ سے پہلے ٹوائلیٹ میں پھنس گئی آسٹریلیا کی یہ مشہور کرکٹر، سنائی آب بیتی

آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر نکولا کیری (Nicola Carey) ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے غلطی سے ٹوائلیٹ میں بند ہوگئی تھیں ۔ اس بات پر ٹیم نے ناراضگی بھی ظاہر کی ۔ نکولا کیری فی الحال آسٹریلیا کی خاتون ٹیم کے ساتھ ہیں ، جو ون ڈے ورلڈ کپ  (Women’s ODI World Cup-2022) کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ میں ہے ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز چار مارچ سے ہونے والا ہے ۔

نکولا کیری نے خود اس بات کی جانکاری دی کہ کس طرح ٹوائلیٹ میں پھنس گئی تھیں ۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار 27 فروری کو وارم اپ میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ سے پہلے نکولا کیری تقریبا 20 منٹ تک ٹوائلیٹ میں پھنسی رہیں ۔ کیری نے بعد میں بتایا کہ وہ کس طرح اس کیوبکل میں پھنس گئی تھیں ۔ کچھ لوگوں نے ان کی مدد کی اور نکولا کو مشکل حالات سے باہر نکالا ۔ جب انہوں نے ٹیم کی ساتھیوں کو یہ بتایا تو ہر کوئی ان کی غلطی پر ہنس رہا تھا ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے ، جس میں 28 سال کی نکولا نے کہا کہ میں میدان پر پہنچ گئی تھی ، پھر مجھے ٹوائلیٹ جانا پڑا ۔ میں نے اندر سے دروازہ بند کرلیا ، لیکن بعد میں باہر نہیں نکل پائی ۔ اس معاملہ پر کرکٹ ورلڈ کپ کی سربراہ اینڈریا نے کہا کہ دروازہ جام ہوگیا تھا ، اس لئے مجھے ملس ( ٹیم مینیجر) کو بلانا پڑا ، پھر کچھ لوگوں کی مدد سے دورازہ کھولا گیا ۔


بعد میں نکولا کیری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلا ، جس میں آسٹریلیا نے 90 رنوں سے جیت حاصل کی ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے سات وکٹ پر 259 رن بنائے ، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 50 اوورس میں نو وکٹ پر 169 رن ہی بنا سکی ۔

AUKUS Alliance:آسٹریلیا،برطانیہ، امریکہ نے نیا اتحاد’اوکس‘( AUKUS) تشکیل دینے کاکیااعلان

ہند بحرالکاہل خطے میں چین کے بڑھتے اثر کا مقابلہ کرنے کے لئے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ نے نئی سہ فریقی سیکورٹی اتحاد ’اوکس‘ (AUKUS Alliance) بنانے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کے روز امریکہ کے صدر جو بائیڈن ، برطانیہ کے وزیراعظم بورنس جانسن اور آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ہند بحر الکاہل خطے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس نئے اتحاد کے قیام کا اعلان کیا گیا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آوکس اتحاد قائم کرنے کا اہم مقصد ہند بحر الکاہل خطے میں تین ممالک کے درمیان سفارتی، سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ممالک کا اتحاد 21 ویں صدی کے چیلجنز سے نمٹنے کی اپنی مشترکہ صلاحیت کو بڑھائے گا۔

تینوں ممالک کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ ہند بحرالکاہل خطے میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے اہم ہے جبکہ تینوں رہنماؤں نے بحرہند اوربحرالکاہل کےعلاقےمیں دیرپاامن اوراستحکام یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم رائل آسٹریلیائی بحریہ کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول میں آسٹریلیا کی مدد کرنے کے مشترکہ عزائم کے لیے پرعزم ہیں۔اس کے علاوہ بائیڈن اور دیگر رہنماؤں نے زور دیا کہ آبدوزیں جوہری ہتھیاروں سے لیس نہیں ہوں گی۔اس موقع پر بائیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا کو ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے قابل بنانے کا کام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کے پاس جدید ترین صلاحیتیں ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ ہم تیزی سے خطرات سے بچ سکیں۔آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن نےکہا کہ دنیا خاص طور پر ہمارا خطہ ہند بحرالکاہل خطے زیادہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے جبکہ ہند بحرالکاہل خطے کا مستقبل ہمارےمستقبل پر اثر انداز ہوگا۔

اس معاہدے کے بعد آسٹریلیا پہلی مرتبہ جوہری طاقت سے لیس آبدوز تیار کرسکے گا۔ وہ برطانیہ کے بعد دوسرا ملک بن جائے گا جو اپنے جہازوں میں امریکی نیوکلیائی پروپلسن ٹیکنالوجی استعمال کرسکے گا۔


اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ ہند بحرالکاہل خطے میں استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں سب سے پیچیدہ اور تکنیکی منصوبوں میں سے ایک ہو گا ، جو کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔ تینوں ممالک کے تکنیکی اور بحری نمائندے اگلے 18 مہینے آسٹریلیا کی اپ گریڈیشن کے بارے میں فیصلہ کرنے میں گزاریں گے ۔


خیال رہے کہ امریکہ ’کواڈ‘ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ گروپ کا بھی حصہ ہے جس میں آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان شامل ہیں۔ ان چاروں ملکوں کے رہنما اگلے ہفتے واشنگٹن میں براہ راست ملاقات کرنے والے ہیں۔

بلے باز کی ٹی شرٹ میں گھس گئی گیند تو چالاکی سے لے لیا رن ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا دھمال شروع ہوچکا ہے ۔ دنیا کے کئی بڑے کرکٹرس اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ آسٹریلیائی شائقین گرمی کے موسم میں ان میچوں کا جم کر لطف لیتے ہیں ۔ اس لیگ میں بلے بازوں اور گیندبازوں کے دھمال کے درمیان میدان پر کئی مرتبہ ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں ، جو طویل عرصہ تک لوگوں کو یاد رہتے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی عجیب و غریب واقعہ ہفتہ کو ملبورن اسٹارس اور سڈنی تھنڈر کے میچ کے دوران بھی پیش آیا ، جہاں چند لمحات کیلئے گیند ہی کھو گئی ۔

یہ واقعہ ملبورن کی اننگز کے 20 ویں اوورس میں پیش آیا ۔ سڈنی کے ڈینیل سیم گیند بازی کررہے تھے اور ان کے سامنے ملبورن کے نک لارکن کھیل رہے تھے ۔ نک لارکن نے لینتھ بال کو سلاگ سویپ کرنے کی کوشش کی ۔ ڈینیل کی اس گیند کو نک صحیح طریقہ سے نہیں کھیل سکے اور یہ گیند بلے کا باہری کنارا لیتی ہوئی نک کی جرسی میں گھس گئی ۔

بلے باز کچھ دیکھے بغیر ایک رن کیلئے دوڑ پڑا ۔ کریز کی دوسری طرف کھڑے ایڈم زمپا نے بھی نک کا ایک رن لینے میں ساتھ دیا ۔ جیسے ہی نک رن کیلئے دوڑنے لگے ، آدھی پچ کراس کرنے کے بعد گیند ان کی جرسی سے نیچے گری ۔ اس درمیان میدان پر فیلڈرس سے لے کر بلے باز ، کمنٹیٹر اور پھر شائقین ہر کوئی گیند کی کی تلاش کرنے لگے ۔ بعد میں لوگوں کو پتہ چلا کہ گیند تو نک کی جرسی کے اندر چلی گئی تھی ۔

میدان پر موجود ہر کوئی اس کو دیکھ کر ہنس پڑا ۔ ٹی وی پر کمنٹری کررہے ایڈم گلکرسٹ بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکے ۔ بعد میں امپائر نے اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا ۔ اگلی ہی گیند پر نک لارکن سلوور گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ انہوں نے 15 رن بنائے ۔

ہندوستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے دی مات ، سیریز پر کیا قبضہ

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ پر کھیلا گیا ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان میتھیو ویڈ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نے ہندوستان کے خلاف پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے ۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 19 اوورس اور چار گیندوں میں چار وکٹ گنواکر 195 رن بنالئے اور چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے ۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ منگل یعنی آٹھ دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن شیکھر دھون نے بنائے ۔ انہوں نے 36 گیندوں میں 52 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 30 رن ، کپتان کوہلی نے 40 رن ، سنجو سیمسن نے 15 رن ، ہاردک پانڈیا نے 42 رن اور سریش ایئر نے 12 رن بنائے ۔

اس سے پہلے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹ پر194 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ  16 رنوں کی حصہ داری کی ۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔

ٹرینٹ بولٹ کے پیر سے لگ کر لائیو میچ میں “غائب” ہوئی گیند ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو نے مچایا دھوم

آسٹریلیا اور  نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہفتہ کو ٹرینٹ بولٹ کی بلے بازی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ مچیل اسٹارک کا سامنا کرتے وقت گیند بولٹ کے پیڈس میں داخل ہوگئی ، لیکن کسی کوپتہ نہیں چلا کہ گیند کہاں گئی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ اسٹارک کی تیز رفتار گیند کو بولٹ نے لیگ اسٹمپ کے باہر جاکر کھیلنے کی کوشش کی ، لیکن گیند پیر سے ٹکرا کر ان کے پیڈس کے بالائی حصہ میں چلی گئی اور وہیں پھنس گئی ۔ اس دوران اسٹارک گیند بازی کرتے ہوئے گرگئے تو انہیں بھی گیند کا پتہ نہیں چلا ۔

وکٹ کیپر ٹم پین ، سلپ میں کھڑے اسٹیو اسمتھ ، پوائنٹ پر کھڑے ناتھن لائن الگ الگ سمت میں گیند کو دیکھنے لگے ۔ کیمرہ بھی شروع میں نہیں پکڑا پایا کہ گیند کہاں گئی ہے ، لیکن ری پلے میں واضح ہوگیا ۔ اس دوران کچھ لمحوں کیلئے سبھی گیند کو لے کر سوچ میں پڑگئے اور ایسا لگنے لگا کہ گیند غائب ہوگئی ہے ۔


بعد میں جب بولٹ نے اپنے پیڈ سے گیند گرائی تو سبھی ہنسنے لگے ۔ بولٹ کے ساتھی بلے بازی نیل ویگنر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے وہیں ناتھن لائن بھی مسکرانے لگے ۔ بولٹ نے 8 رن بنائے اور وہ مچیل اسٹارک کا ہی شکار بنے ۔

نیوزی لینڈ 148 پر سمٹا

پیٹ کمنس کی قیادت میں تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 148 رن پر سمیٹ دیا اور بڑی سبقت حاصل کرلی ۔ آسٹریلیا کے 467 رنوں کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کی شروعات دو وکٹ پر 44 رن سے کی ۔ کمنس نے پانچ وکٹ ، جیمس پیٹنگسن نے تین اور مچیل اسٹارک نے دو وکٹ لے کر آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 319 رنوں کی بڑی سبقت دلادی ۔