Tag Archives: T20 World Cup 2021

T20 WC: بابر اعظم نے 8 سال کے فین کو دیا دل جیت لینے والا جوب ، ہورہی جم کر تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ایک آٹھ سالہ فین کو جواب دیا ہے۔ بابر کا یہ جواب فینس کا دل جیت رہا ہے ۔ اس فین نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد بابر اعظم کیلئے ایک خط لکھا تھا ۔ بابر اعظم اینڈ کمپنی نے پورے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے ۔ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہراکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ مہم سے باہر کردیا ۔

پاکستان کے آٹھ سالہ فین نے بابر اعظم کو خط لکھا اور کہا کہ وہ مستقبل میں ملک کی قیادت کرنا چاہتا ہے اور اس کو ٹیم کے سبھی اراکین کے آٹوگراف چاہئے ۔ بابر اعظم نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ پر اس چھوٹے فین کے خط پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوکس ، یقین اور سخت محنت کے ساتھ کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے مستقبل کے کپتان کے طور پر اس کا تذکرہ کرکے چھوٹے فین کا آٹوگراف بھی مانگا ۔

بابر اعظم نے لکھا : پیارے محمد ہارون سوریہ ، سلام ، ہمارے لئے اس طرح کے خط کیلئے شکریہ ، چیمپئن ، مجھے آپ پر پورا یقین ہے اور آپ اپنی فوکس ، یقین اور سخت محنت سے کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ آپ کو آپ کے آٹوگراف ملیں گے ، لیکن میں آپ کا آٹوگراف لینے کیلئے مستقبل کے کپتان کا انتظار نہیں کرسکتا ۔


بتادیں کہ پاکستان اپنے لیگ مرحلہ میں ناقابل شکست رہا تھا ۔ لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ۔ جب تک میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کو کھیل کے 19 ویں اوور میں تین چھکے نہیں لگائے تھے ، اس وقت تک پاکستانی ٹیم مضبوط صورتحال میں تھی ۔

ٹی-20 عالمی کپ: حسن علی کے کیچ چھوڑنے پرشعیب ملک نےکیا کچھ ایسا، جم کر ہو رہی ہے تعریف

نئی دہلی: حسن علی (Hasan Ali) کا آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل (Australia vs Pakistan) میچ یادگار رہا۔ پاکستان کو پانچ وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ حقیقت میں آسٹریلیائی ٹیم کے لئے ایک شاندار میچ تھا، کیونکہ کھیل کے سب سے بہترین حصے پر پاکستان کی کمان تھی۔ پاکستان کی جیت بھی یقینی لگ رہی تھی، لیکن آخری اوور میں میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور مارکس اسٹوئنس (Marcus Stoinis) کے اٹیک نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے دلچسپ جیت دلائی۔ ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل (T20 World Cup Semifinal) میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔

حسن علی کو نہیں ملا کوئی وکٹ

دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے چار اوور کے اپنے کوٹے میں بغیر کوئی وکٹ لئے 44 رن دیئے۔ حالانکہ یہ تعداد کسی بھی طرح سے موثر نہیں ہیں، لیکن میچ کے دوران حسن علی کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آخر میں جدوجہد کرنی پڑی۔ یہ میچ کا آخری اوور تھا اور پیسر کو ڈیپ مڈوکٹ علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ میتھیو ویڈ ایک بڑے شاٹ کو ٹھیک سے نہیں لگاپائے اور حسن علی کیچ لینے کے لئے پوری طرح تیار نظر آئے۔ لیکن وہ گیند کو پوری طرح سے پکڑ نہیں پائے اور میتھیو ویڈ کو لائف لائن (جیون دان) مل گیا۔

ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔
ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔

یہ بھی پڑھیں۔

کیا حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کو ہدف بنا رہے ہیں پاکستانی؟ ہندوستان کی سامیہ نے بتائی حقیقت

حسن علی کی غلطی نے نہ صرف آسٹریلیائی ٹیم کو دو اضافی رن دیئے بلکہ میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لئے اس میچ کی جیت کو بھی یقینی بنا دیا۔ تین چھکے لگاکر انہوں نے پاکستان کو شکست کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ آسٹریلیا سے ملی اس شکست کے بعد حسن علی کو ذمہ دار بتایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تنقید بھی ہوئی۔

شعیب ملک نے حسن علی کو دی تسلی

حسن علی نے ٹی-20 عالمی کپ میں اس کیچ کو چھوڑنے کی جم تنقید کی گئی، لیکن میدان پر ایک لمحے کی کمینٹیٹروں اور صارفین نے جم کر سراہنا کی۔ دراصل، اس دوران تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک تیز گیند باز کی طرف دوڑے اور کیچ چھوٹنے کے بعد انہیں تسلی دی اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ دو دہائی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد شعیب ملک (Shoaib Malik) حقیقت میں ایک ہائی وولٹیج میچ کے دباو کو سمجھتے ہیں۔ اس لئے، وہ مایوس حسن علی کو تسلی دینے سے نہیں چوکے۔ شعیب ملک کا یہ جسچر دیکھ کر صارفین نے ان کی جم کر تعریف کی۔

اس درمیان پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی اعتراف کیا کہ اگر حسن علی نے وہ کیچ لیا ہوتا تو کہانی کچھ اور ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا، ’وہ ڈراپ کیچ اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اگر ہم اسے لے لیتے تو نظارہ کچھ اور ہوسکتا تھا، جس طرح سے ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو کھیلا۔ میں ایک کپتان کے طور پر ممطمئن ہوں۔ امید ہے کہ ہم آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے اس سے سیکھیں گے اور بہتر کریں گے‘۔

ہیٹ ٹرک لینے والےگیند باز پر انگلینڈ کے’سکسرکنگ‘ کا قہر، ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگایا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار انگلینڈ کے ’سکسر کنگ‘ لیام لیونگسٹون (Liam Livingstone) نے اپنی پہچان اور رتبے کے مطابق کھیل دکھایا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ (ENG vs SA T20 World Cup) کے خلاف ہفتہ کو ہوئے مقابلے میں 28 رن کی چھوٹی اننگ کھیلی، لیکن اس اننگ کے دوران لیونگسٹون نے لمبے چھکے لگانے کی اپنی قابلیت سے سبھی کو متاثر کیا۔ لیونگسٹون نے اپنی اس طوفانی اننگ کے دوران 112 میٹر لمبا چھکا لگایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

لیام لیونگسٹون کا یہ چھکا انگلینڈ کی اننگ کے 16 ویں اوور میں آیا۔ یہ اوور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو رباڈا پھینکنے آئے تھے۔ کگیسو رباڈا (Kagiso Rabada) کے اوور کی پہلی ہی گیند پر لیونگسٹون نے ڈیپ مڈوکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا اور گیند سیدھے اسٹیڈیم کے پار جاکر گری۔ لیام لیونگسٹون کے ذریعہ لگایا گیا یہ چھکا ٹی-20 عالمی کپ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

لیونگسٹون نے اس کے بعد کگیسو رباڈا کی دوسری اور تیسری گیند پر بھی چھکا لگایا اور جنوبی افریقہ کی عالمی کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی ختم کردیا۔ لیونگسٹون سے پہلے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسیل نے آسٹریلیا کے خلاف 111 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں

لیام لیونگسٹون انگلینڈ کو میچ تو نہیں جتا سکے، لیکن ان کی ٹیم گروپ-1 میں ٹاپ پر رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی آخری 4 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے خراب تھا۔

 

ٹی-20 عالمی کپ: بابر اعظم کے والد جیت کے بعد نہیں روک پائے آنسو، ویڈیو وائرل

دبئی: ٹیم انڈیا کے خلاف جیت کے بعد پورا پاکستان اس وقت جشن میں ڈوبا ہے۔ ہر طرف کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کی تعریف ہو رہی ہے۔ انہوں نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو عمران خان جیسے بڑے کپتان بھی نہیں کرسکے۔ نہ صرف کپتانی بلکہ بلے بازی کے محاذ پر بھی بابر اعظم نے کمال کر دیا۔ انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ سنچری شراکت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے 68 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ اس درمیان ان کے والد کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جہاں ان کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں۔

دبئی میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے بابر اعظم کے والد بھی پہنچے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہیں اور چاروں طرف پاکستانی مداحوں نے انہیں گھیر رکھا ہے۔ ناظرین کا پورا ہجوم انہیں مبارکباد دے رہا ہے۔ والد کے ساتھ بابر اعظم کے چھوٹے بھائی بھی موجود تھے۔

 

ٹیم انڈیا کی زبردست شکست

واضح رہے کہ ہندوستان کو آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے سپر-12 کے پہلے میچ میں اتوار کو یہاں پاکستان سے 10 وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے عالمی کپ (ونڈے اور ٹی-20) میں 1992 کے بعد اس میچ سے قبل تک سبھی 12 میچوں (ونڈے میں سات اور ٹی-20 میں پانچ) میں جیت درج کی تھی۔

کمال کی بلے بازی

شاہین شاہ آفریدی (31 رن دے کر پانچ وکٹ) کی قیادت میں پاکستانی گیند بازوں کے سامنے ٹیم انڈیا کے بلے باز نہیں چلے اور بعد میں باقی کسر کپتان بابر اعظم (52 گیندوں پر ناٹ آوٹ 68 رن، 6 چوکے اور دو چھکے) اور محمد رضوان (55 گیندوں پر ناٹ آوٹ 79 رن، 6 چوکے اور تین چھکے) کی پہلے وکٹ کے لئے ناقابل تسخیر شراکت داری نے پوری کردی۔

ہندوستان کی خراب شروعات

ہندوستان نے صرف 31 رن کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ وراٹ کوہلی (49 گیندوں پر 57 رن، پانچ چوکے، ایک چھکا) نے رشبھ پنت (30 گیندوں پر 39 رن، دو چوکے اور دو چھکے) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 40 گیندوں پر 53 رن کی شراکت کی، جس سے ہندوستان باعزت اسکور تک پہنچ پایا۔ اس کے الٹ پاکستانی بلے بازوں نے شروع سے ہی ہندوستانی گیند بازوں پر دباو بنایا۔ وراٹ کوہلی کے گیند بازوں سے لے کر فیلڈنگ کی سجاوٹ میں وہ جارحیت نظر نہیں آئی، جس کے سبب انہیں دنیا کے کامیاب کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانیوں کو چھکا لگانا رشبھ پنت کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، دیکھیں ویڈیو

دبئی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کا عظیم مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ ہندوستانی اننگ کی شروعات بے حد خراب رہی۔ پہلے 13 گیندوں میں ہی سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) اور کے ایل راہل (KL Rahul) پاکستانی گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کا شکار بن گئے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے سوریہ کمار یادو بھی کچھ خاص نہیں کرسکے۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے ذمہ سنبھالا۔ رشبھ پنت نے اس مقابلے میں دو چوکے اور دو شاندار چھکے کی مدد سے 30 گیندوں پر 39 رنوں کی اننگ کھیلی۔

حسن علی کی گیند پر لگائے دو چھکے

رشبھ پنت نے 11 اوور میں پاکستانی گیند باز حسن علی کی جم کر پٹائی کی۔ اس اوور کی دوسری گیند پر رشبھ پنت نے ایک ہاتھ سے حسن علی کو لیگ میں لمبا چھکا لگایا۔ اس کی اگلی ہی گیند پر رشبھ پنت نے پھر ایک ہاتھ سے ہی لانگ آف پر شاندار چھکا لگایا۔ اگلی گیند پر رشبھ پنت نے دو رن اور پانچویں گیند پر ایک رن لیا۔ رشبھ پنت نے حسن علی کے اس اوور میں 15 رن بنائے۔

 

 

وراٹ کوہلی کے ساتھ 53 رنوں کی شراکت

ہندوستانی ٹیم کے تین وکٹ صرف 31 رنوں پر گرگئے تھے۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے وراٹ کوہلی کے ساتھ 42 گیندوں میں 53 رنوں کی شراکت داری کی۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 49 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں چوتھی گیند پر ہی روہت شرما کو بغیر کھاتہ کھولے ہی ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کے ایل راہل کو بولڈ کیا۔

IND vs PAK T20 World Cup: میچ سے پہلے پزا ۔ برگر کو لے کر بھڑی ہندوستان اور پاکستان کی دو کمپنیاں، جانئے کیوں

نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج شام کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں تقریبا دو سال بعد آمنے سامنے ہورہی ہیں ۔ ایسے میں دونوں ممالک کے کرکٹ فینس کو بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ حالانکہ اس میچ سے پہلے ہی ٹویٹر پر ہندوستان اور پاکستان کی دو کمپنیاں ٹویٹر پر ایک دوسرے سے بھڑ گئیں ۔ سوشل میڈیا پر جو دونوں کمپنیوں کے درمیان حملہ اور جوابی حملہ کا کھیل شروع ہوا تو اس میں دونوں ممالک کے یوزرس بھی کود پڑے ۔

ہندوستان کی جانب سے فوڈ ڈیلیوری ایپ زومیٹو نے مہا مقابلہ کو لے کر ایک ٹویٹ کیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان کی کمپنی کریم نے اس پر جواب دیا ۔ پھر کیا تھا ، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ٹیموں کے فینس ٹویٹر پر ہی اس کو لے کر ایک دوسرے کو گھیرنے لگے ۔ دراصل زومیٹو نے ایک ٹویٹ کیا کہ ڈیئر پی سی بی اگر آپ کو برگر اور پزا کی ضرورت ہو تو ہم آپ سے صرف ایک میسیج دور ہیں ۔

اس ٹویٹ پر پاکستان کی کمپنی کریم نے اپنے جواب سے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ۔ کریم نے زومیٹو کے ٹویٹ پر جواب دیا کہ اگر آج پاکستانی ٹیم ہندوستان کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ فینس کو فری میں پزا اور برگر کی ڈیلیوری کریں گے ۔

اتنا ہی نہیں پاکستانی کمپنی کریم  نے ایک اور ٹویٹ کیا ۔ اس میں اس نے لکھا کہ فکر مت کرو ، ہم انہیں ہندوستان اور پاکستان میچ کیلئے فری برگر اور پزا ڈیلیوری کررہے ہیں اور آپ کیلئے فینٹاسٹک ٹی بھیج رہے ہیں ۔ دراصل پاکستانی کمپنی نے ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن کا نام لئے بغیر چائے کا تذکرہ کرکے ہندوستان پر طنز کرنے کی کوشش کی ۔


کچھ ہندوستانی ٹویٹر یوزرس نے ایک پاکستانی فین کی دو سال پرانی ویڈیو شیئر کردی ، جس میں فین نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کہا تھا کہ وہ رات بھر برگر ۔ پزا کھاتے رہے اور انہوں نے میچ پر توجہ مرکوز نہیں کی ۔

T20 World Cup: پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) میں شامل کئے گئے سبھی کھلاڑیوں کی کورونا کی جانچ رپورٹ (Corona Test Report) نگیٹیو (منفی) آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جمعہ کو لاہور کے ایک ہوٹل میں بایو – سیکیور ببل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد سبھی کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ ہوا تھا، جس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اب کھلاڑی اتوار سے ٹریننگ شروع کریں گے۔

پی سی بی نے ایک دن پہلے ہی ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جاری کیا تھا۔ تب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ کھلاڑی 12-11 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر ٹریننگ کریں گے۔ وہیں 14 اکتوبر کو ڈے نائٹ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ شام 6 بجے سے شروع ہوگا۔ 13 اکتوبر کو ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی۔ پاکستانی ٹیم 15 اکتوبر کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹورنا منٹ کے لئے (T20 World Cup 2021) فخرزماں (Fakhar Zaman) کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ پہلے ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے۔ اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اور حیدر علی (Haider Ali) کو بھی ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے۔ عالمی کپ 14 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 24 اکتوبر کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔

ایک دن پہلے لگائی نصف سنچری، پھر بھی ٹیم سے باہر

 بائیں ہاتھ کے بلے باز خوش دل شاہ نے پاکستان میں چل رہے نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے کے دوران جمعرات کو نصف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 51 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد بھی وہ عالمی کپ ٹیم سے باہر کر دیئے گئے ہیں۔ وہ 8 میچوں میں 173 رن بنا چکے ہیں۔ وہیں فخر زماں 4 میچ میں صرف 88 رن بنا پائے ہیں۔ اس کے بعد وہ عالمی کپ ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ سرفراز احمد نے ایک نصف سنچری کے سہارے 185 جبکہ حیدر علی نے تین نصف سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ 315 رن بنائے ہیں۔ وہیں اعظم خان 8 میچوں میں صرف 123 رن بناسکے۔ وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے تھے۔

ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لئے پاکستانی ٹیم

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، صہیب مسعود، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، حیدر علی، فخر زماں، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، حسن علی، عماد وسیم

ریزرو کھلاڑی: عثمان قادر، شہنواز دہانی، خوش دل شاہ

وراٹ کوہلی T20 World Cup 2021 کے بعد چھوڑ دیں گے ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے وراٹ کوہلی نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستانی کپتان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر سے ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے ۔ وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے ، لیکن وہ بطور بلے باز ٹیم کے ساتھ وابستہ رہیں گے ۔ وراٹ کوہلی کے ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد اب یہ سوال ہے کہ آخر ان کے بعد ٹیم انڈیا کی کمان کون سنبھالے گا ؟ اس ریس سب سے آگے روہت شرما ہیں ، جن کا بطور ٹی ٹوینٹی کپتان ریکارڈ کافی اچھا ہے ۔

وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : اس فیصلہ تک میں کافی وقت لے کر پہنچا ہوں ، میں نے اپنے قریبی لوگوں سے کافی بات چیت کی ۔ روی شاستری ، روہت شرما جو ٹیم کے اہم اراکین ہیں ، ان سے بات چیت کے بعد ہی میں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔


انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد میں ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دوں گا ۔ بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی اور سکریٹری جے شاہ اور سبھی سلیکٹرس سے بھی میں نے اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے ۔ میں ہندوستانی ٹیم کی خدمت جاری رکھوں گا ۔

وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوینٹی ریکارڈ ہے شاندار

بتادیں کہ وراٹ کوہلی کا بطور ٹی ٹوینٹی کپتان ریکارڈ شاندار رہا ہے ۔ وراٹ کوہلی کی کپتان میں ہندوستان نے 65 فیصد سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ جیتے ہیں ، جو دھونی سے چھ فیصد زیادہ ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے 45 میں سے 27 ٹی ٹوینٹی میچوں میں جیت دلائی جبکہ 14 میں انہیں شکست ملی ۔ دو میچ ٹائی رہے اور دو میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ ورٹ کوہلی کی جیت کا فیصد 65.11 رہا ۔

بتادیں کہ ایم ایس دھونی نے 72 ٹی ٹوینٹی میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ، جس میں سے 41 میں جیت ملی اور 28 میں ٹیم انڈیا کو شکست ملی ۔ ایک میچ ٹائی رہا اور دو میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ ان کا جیت فیصد 59.28 رہا ۔