Tag Archives: Liam Livingstone

10اپریل کو پنجاب ٹیم سے جڑے گا یہ طوفانی بلے باز،11 کروڑ سے بھی زیادہ میں کنگس نے برقرار رکھا تھا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دھون کی کپتانی میں کھیل رہی پنجاب کنگس نے شروعاتی دونوں میچ جیت کر بہترین آغاز کیا ہے۔ لیکن یہ کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہوگا کہ ان دونوں ہی میچوں میں جیت کے باوجود پنجاب کے حامیوں کو انگلش جارحانہ بلے باز لیام لیونگ اسٹون کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ اور اب اچھی بات یہ ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ سے اہیں فٹنیس سرٹیفکیٹ مل جائے گا اور اس کے بعد وہ اس مہینے دس تاریخ کو پنجاب ٹیم سے جڑ جائیں گے۔ لیونگ اسٹون چار مہینے پہلے پاکستان میں ٹسٹ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے وہ اس کے بعد کرکٹ نہیں کھیل پائے۔اس درمیان ان کی گزشتہ سال کے ٹخنے کی چوٹ بھی ابھر آئی تھی۔


آئی پی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ لیونگ اسٹون 10 اپریل کو ہندوستان آرہے ہیں۔ وہ پیر کو یہاں پہنچیں گے۔ پنجاب کنگز کو اپنا اگلا میچ 9 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلنا ہے اور یہ یقینی ہے کہ اس میچ میں ٹیم کو لیونگ اسٹون کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ تاہم، وہ 13 اپریل کو ٹیم کے سیزن کے چوتھے میچ کے لیے میدان میں اتر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کبھی ٹاپ کرکٹ نہیں کھیلنے والے سویش شرما نے کیا حیران، جانیے ’پراسرار‘ گیندباز کے بارے میں

یہ بھی پڑھیں:

چکرورتی کی گوگلی سے چکرا گئے ڈوپیلیسیس تو لوگوں نے کہا’اتنے گیپ سے تو ٹرک نکل جاتا‘

اتنی رقم پر ریٹین کیا تھا پنجاب نے

گزشتہ سیزن میں پنجاب نے لیونگ اسٹون کو سالانہ فیس کے طور پر ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ وہیں، سال 2022 سیشن میں لیونگ اسٹون نے پنجاب کے لیے کھیلے 14 میچوں کی اتنی ہی اننگز میں 36.42 کے اوسط سے 437 رن بنائے تھے۔ اس میں ان کی 4 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

ہیٹ ٹرک لینے والےگیند باز پر انگلینڈ کے’سکسرکنگ‘ کا قہر، ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگایا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار انگلینڈ کے ’سکسر کنگ‘ لیام لیونگسٹون (Liam Livingstone) نے اپنی پہچان اور رتبے کے مطابق کھیل دکھایا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ (ENG vs SA T20 World Cup) کے خلاف ہفتہ کو ہوئے مقابلے میں 28 رن کی چھوٹی اننگ کھیلی، لیکن اس اننگ کے دوران لیونگسٹون نے لمبے چھکے لگانے کی اپنی قابلیت سے سبھی کو متاثر کیا۔ لیونگسٹون نے اپنی اس طوفانی اننگ کے دوران 112 میٹر لمبا چھکا لگایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

لیام لیونگسٹون کا یہ چھکا انگلینڈ کی اننگ کے 16 ویں اوور میں آیا۔ یہ اوور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو رباڈا پھینکنے آئے تھے۔ کگیسو رباڈا (Kagiso Rabada) کے اوور کی پہلی ہی گیند پر لیونگسٹون نے ڈیپ مڈوکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا اور گیند سیدھے اسٹیڈیم کے پار جاکر گری۔ لیام لیونگسٹون کے ذریعہ لگایا گیا یہ چھکا ٹی-20 عالمی کپ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

لیونگسٹون نے اس کے بعد کگیسو رباڈا کی دوسری اور تیسری گیند پر بھی چھکا لگایا اور جنوبی افریقہ کی عالمی کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی ختم کردیا۔ لیونگسٹون سے پہلے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسیل نے آسٹریلیا کے خلاف 111 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں

لیام لیونگسٹون انگلینڈ کو میچ تو نہیں جتا سکے، لیکن ان کی ٹیم گروپ-1 میں ٹاپ پر رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی آخری 4 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے خراب تھا۔