Tag Archives: ICC T20 World Cup 2021

ٹیم انڈیا کے درد کی 2 کہانی، آج بھی پاکستانی ٹیم کی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں فینس، VIDEO دیکھیں

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے مقابلے ہمیشہ کھلاڑیوں کے علاوہ فینس کے نظریے سے بھی کافی اہم رہتے ہیں۔ اس میں کھیل سے زیادہ جذباتی رشتہ جڑا رہتا ہے۔ ایسے میں ہر کسی کو اپنا ٹیم کا ہار جانا پسند نہیں آتا۔ آج ہی کے دن 2017 میں پاکستان نے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ میچ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے یادگار گیند بازی کی تھی۔

وہیں گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ کے ایک مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے زبردست شکست دی تھی۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو ہرانے میں کامیاب رہی۔ اس میچ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی چمکے تھے۔ ان دونوں میچ کے لئے درد آج بھی ہندوستانی فینس کو یاد ہیں۔

پہلے بات سال 2017 کے چمپئنز ٹرافی کے فائنل کی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 338 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔ فخر زماں نے 114 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے لئے اچھی شروعات ضروری تھی، لیکن محمد عامر نے اننگ کی تیسری ہی گیند پر ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔ انہوں نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ روہت شرما کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

پھر کوہلی اور دھون بھی آوٹ ہوگئے

محمد عامر یہی نہیں رکے۔ انہوں نے تیسرے اوور میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا بڑا وکٹ حاصل کیا۔ انہوں نے 9 گیندوں پر 5 رن بنائے۔ اس کے بعد 9ویں اوور میں محمد عامر نے شکھر دھون کو آوٹ کرکے ٹیم انڈیا کو میچ سے ہی باہر کر دیا تھا۔ شکھر دھون نے 22 گیندوں پر 21 رن بنائے تھے۔ 33 رنوں پر 3 وکٹ گرنے کے بعد پوری ٹیم 30.3 اوور میں 158 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔ محمد عامر نے صرف 6 اوور گیند بازی کی اور 16 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

شاہین آفریدی کی یادگار گیند بازی

ٹی20 عالمی کپ 2021 میں بھی کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا تھا۔ ٹیم انڈیا اس میچ میں پہلے بلے بازی کر رہی تھی۔ اننگ کی چوتھی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ وہ اس بار بھی کھاتہ نہیں کھول سکے۔ پھر شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں کے ایل راہل کو بولڈ کیا۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 3 رن بنائے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کو بھی 57 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 151 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 152 رن بناکر میچ جیت لیا تھا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نصف سنچری لگاکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔

PAK vs BAN: پاکستان کے گیند بازی کنسلٹینٹ ورنون فلینڈر کا ہندی میں الوداعی خطاب، دیکھیں دلچسپ ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں پاکستان کے تیز گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میں جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز اور ٹیم کے گیند بازی کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر (Vernon Philander) کے رول کو بھی نظر انداز نہں کیا جاسکتا ہے۔ وہ بنگلہ دیش دورے پر بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے، لیکن جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران (Omicron) کے معاملے تیزی سے سامنے آنے کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف چٹوگام ٹسٹ (PAK vs BAN 1st Test) کے درمیان میں ہی اپنے ملک لوٹ گئے۔ کیونکہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد کئی ممالک نے جنوبی افریقہ کے ہوئی سفر پر روک لگا دی ہے۔ ایسے میں فلینڈر ٹیم کو بیچ دورے میں ہی چھوڑ کر وطن لوٹ گئے۔

اس سے قبل، فلینڈر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی مدت کار کو لے کر بات کی۔ انہوں نے ڈریسنگ میں جو وداعی اسپیچ دی، اس میں کچھ باتیں ہندی میں کہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں فلینڈر نے پاکستان کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، تو ان کی بات سن کر کھلاڑی بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔

فلینڈر کی دلچسپ الوداعی تقریر

فلینڈر نے اپنی وداعی خطاب میں پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا، ’آپ سبھی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ مستقبل مزید بہتر کرو گے اور ٹیم کے طور پر بھی پاکستان کی کارکردگی نکھرے گی اور میں واپس آوں گا۔ آپ شاندار ٹیم ہو، آپ کے پاس صلاحیت ہے، لیکن یہاں سے آپ کو اور اوپر جانا ہے‘۔ اس ٹیم میں جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں، وہ ہیرو ہیں۔ انہیں ملک کے نوجوان کھلاڑی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں انہیں کھیل کی سطح کو اونچا رکھنا ہوگا۔

اس دوران انہوں نے ہندی میں جب کہا- آپ سبھی کا شکریہ تو یہ سن کر ڈریسنگ روم میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دی

اس درمیان پاکستان نے چٹوگرام میں ہوئے پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دی ہے۔ پاکستان کو چوتھی اننگ میں 202 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے عابد علی (91 رن) اور ڈیبیو ٹسٹ کھیل رہے عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 2 وکٹ گنواکر ہی حاصل کرلیا۔ عابد علی نے پہلی اننگ میں 133 رن بنائے تھے جبکہ شفیق نے نصف سنچری لگائی تھی۔ اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے لئے حسن علی نے 5 اور دوسری میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹ لینے کا کارنامہ کیا۔

قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.

ٹی-20 عالمی کپ: حسن علی کے کیچ چھوڑنے پرشعیب ملک نےکیا کچھ ایسا، جم کر ہو رہی ہے تعریف

نئی دہلی: حسن علی (Hasan Ali) کا آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل (Australia vs Pakistan) میچ یادگار رہا۔ پاکستان کو پانچ وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ حقیقت میں آسٹریلیائی ٹیم کے لئے ایک شاندار میچ تھا، کیونکہ کھیل کے سب سے بہترین حصے پر پاکستان کی کمان تھی۔ پاکستان کی جیت بھی یقینی لگ رہی تھی، لیکن آخری اوور میں میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور مارکس اسٹوئنس (Marcus Stoinis) کے اٹیک نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے دلچسپ جیت دلائی۔ ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل (T20 World Cup Semifinal) میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔

حسن علی کو نہیں ملا کوئی وکٹ

دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے چار اوور کے اپنے کوٹے میں بغیر کوئی وکٹ لئے 44 رن دیئے۔ حالانکہ یہ تعداد کسی بھی طرح سے موثر نہیں ہیں، لیکن میچ کے دوران حسن علی کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آخر میں جدوجہد کرنی پڑی۔ یہ میچ کا آخری اوور تھا اور پیسر کو ڈیپ مڈوکٹ علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ میتھیو ویڈ ایک بڑے شاٹ کو ٹھیک سے نہیں لگاپائے اور حسن علی کیچ لینے کے لئے پوری طرح تیار نظر آئے۔ لیکن وہ گیند کو پوری طرح سے پکڑ نہیں پائے اور میتھیو ویڈ کو لائف لائن (جیون دان) مل گیا۔

ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔
ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بیشتر میچوں کی طرح حسن علی سیمی فائنل میں بھی گیند سے خاص کمال نہیں کرپائے۔

یہ بھی پڑھیں۔

کیا حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کو ہدف بنا رہے ہیں پاکستانی؟ ہندوستان کی سامیہ نے بتائی حقیقت

حسن علی کی غلطی نے نہ صرف آسٹریلیائی ٹیم کو دو اضافی رن دیئے بلکہ میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لئے اس میچ کی جیت کو بھی یقینی بنا دیا۔ تین چھکے لگاکر انہوں نے پاکستان کو شکست کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ آسٹریلیا سے ملی اس شکست کے بعد حسن علی کو ذمہ دار بتایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تنقید بھی ہوئی۔

شعیب ملک نے حسن علی کو دی تسلی

حسن علی نے ٹی-20 عالمی کپ میں اس کیچ کو چھوڑنے کی جم تنقید کی گئی، لیکن میدان پر ایک لمحے کی کمینٹیٹروں اور صارفین نے جم کر سراہنا کی۔ دراصل، اس دوران تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک تیز گیند باز کی طرف دوڑے اور کیچ چھوٹنے کے بعد انہیں تسلی دی اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ دو دہائی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد شعیب ملک (Shoaib Malik) حقیقت میں ایک ہائی وولٹیج میچ کے دباو کو سمجھتے ہیں۔ اس لئے، وہ مایوس حسن علی کو تسلی دینے سے نہیں چوکے۔ شعیب ملک کا یہ جسچر دیکھ کر صارفین نے ان کی جم کر تعریف کی۔

اس درمیان پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی اعتراف کیا کہ اگر حسن علی نے وہ کیچ لیا ہوتا تو کہانی کچھ اور ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا، ’وہ ڈراپ کیچ اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ اگر ہم اسے لے لیتے تو نظارہ کچھ اور ہوسکتا تھا، جس طرح سے ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو کھیلا۔ میں ایک کپتان کے طور پر ممطمئن ہوں۔ امید ہے کہ ہم آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے اس سے سیکھیں گے اور بہتر کریں گے‘۔

ہیٹ ٹرک لینے والےگیند باز پر انگلینڈ کے’سکسرکنگ‘ کا قہر، ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگایا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار انگلینڈ کے ’سکسر کنگ‘ لیام لیونگسٹون (Liam Livingstone) نے اپنی پہچان اور رتبے کے مطابق کھیل دکھایا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ (ENG vs SA T20 World Cup) کے خلاف ہفتہ کو ہوئے مقابلے میں 28 رن کی چھوٹی اننگ کھیلی، لیکن اس اننگ کے دوران لیونگسٹون نے لمبے چھکے لگانے کی اپنی قابلیت سے سبھی کو متاثر کیا۔ لیونگسٹون نے اپنی اس طوفانی اننگ کے دوران 112 میٹر لمبا چھکا لگایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

لیام لیونگسٹون کا یہ چھکا انگلینڈ کی اننگ کے 16 ویں اوور میں آیا۔ یہ اوور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو رباڈا پھینکنے آئے تھے۔ کگیسو رباڈا (Kagiso Rabada) کے اوور کی پہلی ہی گیند پر لیونگسٹون نے ڈیپ مڈوکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا اور گیند سیدھے اسٹیڈیم کے پار جاکر گری۔ لیام لیونگسٹون کے ذریعہ لگایا گیا یہ چھکا ٹی-20 عالمی کپ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

لیونگسٹون نے اس کے بعد کگیسو رباڈا کی دوسری اور تیسری گیند پر بھی چھکا لگایا اور جنوبی افریقہ کی عالمی کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی ختم کردیا۔ لیونگسٹون سے پہلے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسیل نے آسٹریلیا کے خلاف 111 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں

لیام لیونگسٹون انگلینڈ کو میچ تو نہیں جتا سکے، لیکن ان کی ٹیم گروپ-1 میں ٹاپ پر رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی آخری 4 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے خراب تھا۔