ہیٹ ٹرک لینے والےگیند باز پر انگلینڈ کے’سکسرکنگ‘ کا قہر، ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگایا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار انگلینڈ کے ’سکسر کنگ‘ لیام لیونگسٹون (Liam Livingstone) نے اپنی پہچان اور رتبے کے مطابق کھیل دکھایا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ (ENG vs SA T20 World Cup) کے خلاف ہفتہ کو ہوئے مقابلے میں 28 رن کی چھوٹی اننگ کھیلی، لیکن اس اننگ کے دوران لیونگسٹون نے لمبے چھکے لگانے کی اپنی قابلیت سے سبھی کو متاثر کیا۔ لیونگسٹون نے اپنی اس طوفانی اننگ کے دوران 112 میٹر لمبا چھکا لگایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

لیام لیونگسٹون کا یہ چھکا انگلینڈ کی اننگ کے 16 ویں اوور میں آیا۔ یہ اوور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو رباڈا پھینکنے آئے تھے۔ کگیسو رباڈا (Kagiso Rabada) کے اوور کی پہلی ہی گیند پر لیونگسٹون نے ڈیپ مڈوکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا اور گیند سیدھے اسٹیڈیم کے پار جاکر گری۔ لیام لیونگسٹون کے ذریعہ لگایا گیا یہ چھکا ٹی-20 عالمی کپ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

لیونگسٹون نے اس کے بعد کگیسو رباڈا کی دوسری اور تیسری گیند پر بھی چھکا لگایا اور جنوبی افریقہ کی عالمی کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی ختم کردیا۔ لیونگسٹون سے پہلے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسیل نے آسٹریلیا کے خلاف 111 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں

لیام لیونگسٹون انگلینڈ کو میچ تو نہیں جتا سکے، لیکن ان کی ٹیم گروپ-1 میں ٹاپ پر رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی آخری 4 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے خراب تھا۔